ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

ماورائی فیڈر میں چند قابل ذکر تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جن میں سب سے زیادہ قابل ذکر مکمل پیغامات کے پڑھنے کا نظام ہے۔ حالانکہ فی الحال بہت ہی عجلت میں ابتدائی مرحلے کا کام ہوا ہے اور پیغامات کو مکمل طور پر کلین کرنے کے لئے کافی کچھ کرنا باقی ہے۔ فی الحال کسی بھی مضمون کو اس کی اصلی سائٹ پر گئے بغیر تبصروں سمیت پڑھا جا سکتا ہے۔ گوکہ ابھی تبصرہ پوسٹ کرنے کی سہولت نہیں ہے پر یہ بھی ان شاء اللہ مہیا کر دی جائے گی۔ مزید تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لئے احباب اسے فائرفاکس میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین

سعود بھائی، آپ کی ماورائی فیڈز بہت زبردست ہے۔ اگر اس میں تبصروں کی سہولت بھی شامل ہو گئی تو گویا سونے پر سہاگہ ہوگا۔
 
سعود بھائی، آپ کی ماورائی فیڈز بہت زبردست ہے۔ اگر اس میں تبصروں کی سہولت بھی شامل ہو گئی تو گویا سونے پر سہاگہ ہوگا۔

فہد بھائی پذیرائی کا شکریہ۔

ان شاء اللہ تبصروں کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا۔ در اصل لوگوں کے بلاگ کی مختلف سیٹ اپ کی وجہ سے کئی مسائل درپیش ہیں۔ فی الحال میرے پاس دو تین اسٹریٹیجیز ہیں جن میں سے کسی ایک یا دو کا انتخاب کرنا ہے۔ در اصل ایک طریقہ ایسا ہے جس کا مینٹینینس اور کوڈنگ وقت طلب ہو سکتے ہیں جب کہ دوسرا قدرے سست رو ہو سکتا ہے۔ فرصت ملی تو ان آئڈیاز کو کسی دن محفل میں شریک کرتا ہوں تاکہ احباب کی رائے بھی مل جائے۔ اور ممکن ہے کو بہتر صورت نظر آجائے۔
 
بہت شکریہ سعود بھائی۔ اردو بلاگنگ کے لیے آپ کی خدمات ترویج اردو میں اہم قدم ثابت ہوں گی۔ اللہ آپ کو مزید ہمت دے
 
فہد بھائی کئی اور بلاگرز کی مانند آپ کا بلاگ بھی ویلڈ ایچ ٹی ایم ایل کا حامل نہیں ہے۔ اس کا اندازہ مجھے کل تب ہوا جب میں آپ کے بلاگ کو اسکریپ کر کے پارس کر رہا تھا۔ غالباً ٹیمپلیٹ موڈیفیکیشن کرتے ہوئے خراب ہوا ہے۔
 
:( تو حضور اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کیجیے، ہماری تکنیکی ہمتیں تو تھیم کو اردوانے تک جا کر دم توڑ جاتی ہیں۔ آگے کا کچھ علم نہیں۔
 
:( تو حضور اس سلسلے میں کچھ رہنمائی کیجیے، ہماری تکنیکی ہمتیں تو تھیم کو اردوانے تک جا کر دم توڑ جاتی ہیں۔ آگے کا کچھ علم نہیں۔

آپ اپنے کسی بھی ویب پیج کو ڈبلیو تھری سی کے ڈاکیومینٹ ویلیڈیٹر سے ویلیڈیٹ کرا کے دیکھ سکتے ہیں کہ کتنے ایرر اور وارننگ پائے جاتے ہیں۔ ایک اچھی ویب ڈیویلپمینٹ کا تقاضہ ہے کہ ڈاکیومینٹ سو فیصد ویلڈ ہو۔ اس طرح نہ صرف بے شمار براؤزر انکنسسٹینسیز سے نجات مل سکتی ہے بلکہ سرچ انجن فرینڈلی بھی بن جاتا ہے اور براؤزر پر پیج رینڈرنگ اور ڈوم بلڈنگ بھی تیز ہو جاتی ہے۔ عموماً اسٹینڈرڈ ورڈ پریس بلاگ تھیمز ویلڈ ڈاکیومینٹ جینریٹ کرتے ہیں۔ لیکن مینؤل کوڈ انجیکشن اور غیر معیاری پلگ انز کبھی کبھار اسے تباہ کر ڈالتے ہیں۔ مثلاً آپ اپنے بلاگ کے کسی بھی پیج کا براؤزر سورس کوڈ ملاحظہ فرمائیں تو پائیں گے کہ آخری کی چند سطروں میں دو بار body اور html ٹیگ کلوز ہوئے ہیں۔ اسی طرح کئی ٹیگ ایسے ہیں جو مناسب مقامات پر کلوز نہیں ہوئے ہیں۔
 
محمدعمر

محفلین
کیا اس فیڈر کے ذریعے سے پوری خبریں نہیں دیکھی جا سکتی۔ بی بی سی اردو پر موجود خبریں دیکھی جو کہ یہ فیڈر صرف دو یا تین لائنوں میں دکھا رہا ہے
 
کیا اس فیڈر کے ذریعے سے پوری خبریں نہیں دیکھی جا سکتی۔ بی بی سی اردو پر موجود خبریں دیکھی جو کہ یہ فیڈر صرف دو یا تین لائنوں میں دکھا رہا ہے

جی آپ مکمل مضمون بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ کہ:

آپ فائرفاکس براؤزر استعمال کریں۔ کیوں کہ دوسرے براؤزرس کے ساتھ کچھ مسائل ہیں۔
دائیں جانب والی فہرست سے کوئی ویب سورس مثلاً بی بی سی کو منتخب کریں۔
درمیانی خانے میں تازہ ترین مضامین کی فہرست نمودار ہوگی۔
اس فہرست میں کسی مضمون پر کلک کریں تو بائیں جانب ریڈنگ پین میں مکمل مضمون، اس کا خلاصہ یا بعض حالات میں کچھ بھی نظر نہیں آئے گا۔ یہ در اصل حاصل شدہ فیڈ پر منحصر ہے۔
اب اگر آپ مکمل مضمون دیکھنا چاہیں تو درج ذیل میں سے کوئی ایک طریقہ آزمائیں جو آپ کو سہل لگے۔
- ریڈنگ پین کے اوپری حصے میں "مکمل مضمون دیکھیں" بٹن پر کلک کریں۔
- درمیانی فہرست مضامین کے کسی عنوان پر "رائٹ کلک" کریں اور کونٹیکسٹ مینو سے "مکمل مضمون دیکھیں" کو منتخب کریں۔
- درمیانی فہرست مضامین کے کسی عنوان پر "ڈبل کلک"‌کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ اصلی سائٹ کو نئے براؤزر ٹیب میں کھولنا چاہیں تو اس کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
 
السلام علیکم
ٹیکنیکل باتوں کی تو مجھے سمجھ نہیں مگر کام وہ بھی اردو کے لئے۔۔۔
بہت خوب جناب ۔اللہ تعالٰی آپ کو مزید خوب تر بنائے۔
جزاک اللہ
 
ماورائی فیڈر میں پاگل خانے کی خوراک یعنی فیڈ کا انتظام کر دیا گیا ہے۔ اہل خیر حضرات فیڈر گردی کا چندہ دیں۔

اطلاعاً عرض ہے کہ ہفتہ بلاگستان ای بک اجرا کے بعد شرکاء کی تحریروں کو ہوئلائٹ کرنے کے لئے ماورائی فیڈر میں علیحدہ انتظام کر دیا گیا ہے۔ دائیں طرف مینو میں نیوز فیڈ کے نیچے "ہفتہ بلاگستان 2009" لکھا ہوا ہے۔ یہ سیکشن طے شدہ طور پر سمٹا ہوا ہوگا۔ اسے پھیلانے کے لئے عنوان پر ڈبل کلک کریں یا مثبت + نشان پر کلک کریں۔
 
راقم

محفلین
بہترین شیئرنگ،
اس کی جتنی بھی تعریف کی جائے، کم ہے۔
بہت بہت شکریہ بھائی ابن سعید صاحب۔
اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 
Top