ماورائی فیڈر: میری پسندیدہ اردو سائٹوں کی فیڈ

احباب کو مطلع کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج ماورائی فیڈر کی اوور ہالنگ کی ہے۔ اس کے تحت درج ذیل تبدیلیاں کی ہیں۔

- دائیں سے بائیں رخ کے سپورٹ کو اپگریڈ کیا ہے۔
- ای ایکس ٹی جے ایس کی بنیادی لائبریری کو حالیہ ورژن 3.2.0 پر اپگریڈ کیا ہے۔
- ریڈنگ پین اور گرڈ پین کی طے شدہ اونچائی اور چوڑائی کو متوازن کیا ہے۔
- اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر اور گوگل کروم جیسے کثیر المستعمل براؤزرس کی مکمل سپورٹ فراہم کی ہے۔ اس سے پہلے تک ان دونوں براؤزرس میں کئی فیچرز یا تو سرے سے کام ہی نہیں کرتے تھے یا مال فنکشن کرتے تھے۔
- میں نے اپنے تئیں لینکس پر فائرفاکس، گوگل کروم اور اوپرا براؤزرس میں نیز ونڈوز پر فائرفاکس، گوگل کروم اور انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزرس میں ٹیسٹنگ کر لی ہے۔

احباب سے گزارش ہے کہ کہیں بھی کوئی مسئلہ نظر آئے تو ضرور رپورٹ کریں۔ آپ کے مشورے اور فیڈ بیک اسے بہتر سے بہترین بنانے میں معاون ثابت ہونگے۔

اطلاعاً یہ بھی عرض کر دوں کہ ای ایکس ٹی جے ایس لائبریری کے لئے تیار کردہ ورچؤل کی بورڈ کی انٹگریشن بھی ان شاء اللہ بہت جلدی ماورائی فیڈر میں نظر آئے گی۔ لیکن اس سے پہلے میں یہ اطمینان کر لینا چاہتا ہوں کہ احباب اپنے پسندیدہ براؤزرس میں ماورائی فیڈر کی موجودہ کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
 

arifkarim

معطل
شکریہ سود بھائی۔ اچھا لگ رہا ہے۔ براہ کرم ’’دوسرے‘‘ پراجیکٹ سے متعلق بھی کوئی خوشخبری سنائیں۔
 
ابن سعید، اس سائٹ میں یوزرز کی ان پٹ کس لیے درکار ہو گی؟

کئی مقاصد کے تحت یوزر ان پٹ کی پیش آ سکتی ہے۔ مثلاً:

- رابطہ و فیڈ بیک کے لئے۔
- بلاگرز کی تحریروں پر جہاں ممکن ہو کراس سائٹ تبصرے پوسٹ کرنے کے لئے۔
- تحریروں پر ریویو لکھنے کے لئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، اگر آپ کے ذہن میں ریٹنگ اور کمنٹس کی فیچرز شامل کرنے کا آئیڈیا ہے تو پی لِگ پر ضرور غور کریں۔ پی لِگ میں ریٹنگز اور کمنٹس کی فیچرز موجود ہیں لیکن یہ فیڈ ایگریگیٹر نہیں ہے۔ مکی بھائی نے ایک مرتبہ اس کا اردو ترجمہ فراہم کیا تھا لیکن اس پر کام آگے بڑھ نہیں سکا تھا۔ میرے خیال میں اب بھی یہ ایک اچھا پراجیکٹ ثابت ہو سکتا ہے۔
 
نبیل بھائی ماورائی فیڈر میں پی لگ کا استعمال کیسے اور کیوں کروں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔ پی لگ اپنے آپ میں ایک عدد سوشل نیٹورکنگ سی ایم ایس ہے۔ جبکہ ماورائی فیڈر میں اب تک صفر ڈاٹابیس یا کیشے استعمال ہوا ہے۔ ماورائی فیڈر کا اپنا کوئی کنٹینٹ ہی نہیں ہے سب کچھ فوری طور پر متعلقہ سائٹ سے اخذ کیا جاتا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس میں جو تبدیلیاں لانے کے بارے میں سوچا ہے اس میں تبصرے متعلقہ سائٹ پر پوسٹ ہوں گے بس فارم ماورائی فیڈر کے انٹرفیس میں موجود ہوگا۔ اور یہ چیز ہر ہر بلاگ کے لئے ممکن بھی نہیں ہوگی۔ ریویو لکھنے کا آئیڈیا بھی حال ہی میں منظرنامہ پر ہوئی جھڑپ کے باعث آیا۔ یہ ریویو بہت ہی اسپیشل پرپز ہونگے اور شاید اس تک رسائی بھی محدود کر دوں۔

ویسے میرا ارادہ اردو بلاگرز اور فورمز کے لئے ایک عدد ڈِگ جیسا پورٹل بنانے کا بھی ہے۔ دیکھیئے اس کے لئے وقت کب ملتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابن سعید، میرے ذہن میں یہ آئیڈیا تھا کہ پی لگ کے استعمال کے ذریعے بھی ایسا فیڈ ایگریگیٹر بنانا ممکن ہونا چاہیے جس میں ریٹنگ اور تبصروں کی فیچر شامل ہو۔ مجھے بلاگرز ڈاٹ پی کے اسی طرز کی سائٹ لگ رہی ہے۔ اگر آپ ڈگ کی طرز کا پورٹل بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس کے لیے پی لگ کافی موزوں ہوگا۔
 
نبیل بھائی اسٹوری شئیرنگ کے دو ماڈل ہوتے ہیں ایک تو ڈگ جیسا جس میں اراکین ہی روابط پوسٹ کرتے ہیں اور وہی پڑھتے ہیں دوسرا خودکار سیارہ جیسا جہاں ایک باٹ اسٹوری سبمیشن کے سارے کام ایک مخصوص دورانیئے کے بعد کرتا رہتا ہے۔ پہلی ترکیب میں اسپیمنگ کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے لیکن اس کا حل پبلک رپورٹنگ اور ایکٹیو موڈریشن ہے۔ دوسری ترکیب میں ریڈر شپ متاثر ہوتی ہے۔ جبکہ ڈگ والے ماڈل میں کم از کم وہ لوگ تو آتے ہی ہیں جنھیں اپنی تشہیر کرانی ہوتی ہے۔ اس طرح سبھی تشہیر کرتے ہیں اور سبھی ایک دوسرے کی شئیرنگ پڑھتے ہیں۔ تبصرے اور ریٹنگ جیسی چیزیں بھی پرمانینٹ اسٹوری شئیرنگ اسٹوریج میں ہی کامیاب ہوتی ہیں۔ جبکہ ماورائی فیڈر کا مواد وولاٹائل ہے اور جند ہفتوں کے بعد بیشتر مضامین اس میں دکھائی ہی نہیں دیتے۔

ایسا پورٹل بنانا کوئی بڑا کام نہیں اور پی لگ ایک اچھا انتخاب بھی ہوگا اس کام کے لئے۔ لیکن میں بعض وجوہات کے چلتے کسٹم ڈیویلپمینٹ میں زیادہ دلچسپی رکھتا ہوں۔ اور حقیقت یہ ہے کہ ریلز سیکھنے کے ابتدائی دنوں میں میں نے ایک عدد ایسا پورٹل بنایا بھی تھا جسے کبھی پبلک نہیں کیا۔ ان شاء اللہ وقت ملنے پر یہ بھی کرتا ہوں اور شئیرنک کے لئے مضامین میں بٹن شامل کرنے کا آپشن بھی تیار کروں گا۔
 

asakpke

محفلین
ابن سعید بھائی، آپ کا یہ کام بہت پسند آیا، اسی لیے فیس بک اور اپنی بلاگ پر شامل کر دیا۔ اللہ تعالی آپ کو خوش رکھے۔
 
ماورائی فیڈر کا کلین اپ کرنے کا خیال ذہن میں آیا ہے جس کے تحت عرصہ سے غیر فعال پڑے فیڈ سورسیز کو انٹرفیس سے ہٹا دیا جائے گا۔ ایسے سورسیز میں کچھ ایک سائٹس سر فہرست ہیں۔

اردو وکیپیڈیا: اب اس کا فیڈ محض Atom فارمیٹ میں دستیاب ہے جو کہ ماورائی فیڈر میں کام نہیں کرتا۔
القلم فورم: آر ایس ایس فیڈ نادارد۔
اردو ٹیک وینس: اردو ٹیک کے غیاب کے باعث نہ صرف وینس بلکہ دوسرے چند بلاگرز بھی جن کے بلاگ وہاں ہوسٹیڈ تھے۔
کتاب و سنت لائبریری: چند دنوں سے اس سائٹ کے فیڈ آنے بھی بند ہو گئے۔

سائٹ مالکان اگر فعال آر ایس ایس فیڈ کے روابط مہیا کرا دیں یا موجودہ مسائل کو حل کر لیں تو مطلع کر دیں تاکہ ان کے روابط کو بحال رکھا/کیا جا سکے۔
 
طلحہ بھائی آج کل کچھ ایسا الجھا ہوا ہوں کہ دو تین ٹاپ پرایورٹیز کو وقت نہیں دے پا رہا۔ ورنہ کی بورڈ تیار ہے اور ہمیشہ ایک ٹیب میں اس کا ڈیمو صفحہ کھلا رہتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
طلحہ بھائی آج کل کچھ ایسا الجھا ہوا ہوں کہ دو تین ٹاپ پرایورٹیز کو وقت نہیں دے پا رہا۔ ورنہ کی بورڈ تیار ہے اور ہمیشہ ایک ٹیب میں اس کا ڈیمو صفحہ کھلا رہتا ہے۔

اب پتا نہیں میرا کام بھی اس پرائرٹی پر ہے کہ نہیں :)
 
کل یوں ہی خیال آیا تو ماورائی فیڈر کے لئے ایک عدد فیویکن
favicon.ico
بنا کر شامل کر دیا۔ اس آئکن میں نیلے رنگ میں ماورائی فیڈر کے ابتدائ حروف یعنی م اور ف کے ساتھ ساتھ ایک عدد اورینج سنڈیکیشن سمبل بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ خیر گرافکس کے معاملے میں میں انتہائی بد ذوق ہوں اور 16×16 پکسلز میں زیادہ کچھ کرنا ممکن بھی نہیں ہوتا۔

جن احباب کو یہ آئکن ٹیب اور/یا ایڈریس بار میں نظر نہ آئے وہ براؤزر کا کیشے خالی کر کے دوبار لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن احباب نے ماورائی فیڈر کو فیوریٹ یا بک مارکس میں شامل کر رکھا ہو وہ اس اینٹری کو حذف کر کے دوبارہ شامل کر لیں تو وہاں بھی یہ آئکن شامل ہو جائے گا۔
 
Top