ماوراء سپرموڈریٹر

زیک

مسافر
وقت کا تقاضا ہے کہ ایک اور سپرموڈریٹر یعنی ناظمِ خاص کا تقرر کیا جائے اور اس کام کے لئے ماوراء سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔

میں ماوراء کو سپرموڈریٹر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اسے تمام ارکان محفل کا تعاون حاصل رہے گا۔
 

ساجد

محفلین
hi0092fw7.jpg
 

فاتح

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ماوراء۔
"اعزازات" کی کمی "اختیارات" نے پوری کر دی۔۔۔ اب تو خوش ہیں؟:grin:
 

باسم

محفلین
بہن بہت بہت مبارکباد
اللہ آپ کو یہ ذمہ داری پوری کرنے میں آسانیاں عطا فرمائے
 

ماوراء

محفلین
وقت کا تقاضا ہے کہ ایک اور سپرموڈریٹر یعنی ناظمِ خاص کا تقرر کیا جائے اور اس کام کے لئے ماوراء سے بہتر کون ہو سکتا ہے۔

میں ماوراء کو سپرموڈریٹر کی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اسے تمام ارکان محفل کا تعاون حاصل رہے گا۔
شکریہ زیک۔ کوشش کروں گی کہ اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے نبھا سکوں۔


"اعزازات" کی کمی "اختیارات" نے پوری کر دی۔۔۔ اب تو خوش ہیں؟:grin:
نہیں فاتح، میں نے تو اعزاز پر ہی خوش ہونا تھا۔ لیکن اعزاز کا رونا تو اس لیے رویا تھا کہ دو سالوں میں ایسا کوئی کام نہیں کہ ایوارڈ ملتا۔ اپنے نااہلی پر افسوس ہو رہا تھا۔:( کم از کم گپ شپ کا ہی۔ جو اتنے صفحے لکھ لکھ کر بھرے تھے۔ (سچ مچ کا کوئی افسوس نہیں ہے۔ ایسے ہی کوئی سچ ہی نہ سمجھ لے۔):p

دوست، ساجد بھائی، فاتح، عباس بھیا، باسم، وارث، سارہ خان اور پاکستانی بھیا آپ سب کا بہت شکریہ۔ جن جن نے مبارک دی ہے ان کا تعاون تو حاصل ہو گیا ہے۔:p
 

ماوراء

محفلین
شکریہ شوبی۔

فاتح، ہاہاہا۔ درست فرمایا آپ نے۔ آپ کی بات پڑھ کر خیال آ رہا ہے کہ باجو کا ڈنڈا ان سے ادھار لے لوں۔ :p (مذاق)
 

فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ،
پھر سے ڈنڈا!!!!
چلئیے ڈنڈا مارکہ نظامت تو جیسے تیسے چل جائے گی لیکن ڈنڈی مارکہ چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ;)

ساجد بھائی!
پھرتو تم سر پہ اٹھا لو گے زمانے بھر کو
سر اٹھانے کی اجازت نہیں دی جائے گی;)
(عنایت علی خان)

یہ لیں ماوراء خالصتاً آپ کے دھاگے پر بھی شعر و شاعری شروع ہو گئی اور اسی بات پہ ہو جائے ایک شعر کہ
اس سے انديشۂ فردا کی جوئيں جھڑتی ہيں
سر کھجانے کی اجازت نہيں دی جائے گی

اب شاید یہ لکھنا پڑ جائے مجھے کہ
اٹھتے اٹھتے وہ مجھے روز جتا ديتے ہيں
روز آنے کی اجازت نہيں دی جائے گی
:grin::grin::grin:
 

ساجد

محفلین
فاتح بھائی ،
اگر ایسی بات ہے تو ہم بھی یہ شعر گنگناتے ہوئے میدان میں آ جائیں گے ،
نہ ڈنڈا اُٹھے گا نہ تلوار تُم سے
یہ بازُو مرے آزمائے ہوئے ہیں​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
شکر ہے ادھر سینیٹ میں خواتین کو بھی نمائندگی ملی :)

مبارک ہو ماوراء ۔۔۔ اب ہمارے حقوق بھی محفوظ ہوئے : )
 

تفسیر

محفلین
میرے خیال میں ماوراء سے بہتر کوئی نہیں ہے ۔۔۔آج ۔۔۔کل شاید میں فیصلہ بدل دوں smile_tongue
میری مشکل یہ ہے ۔۔۔
کہ زیک کوماوراء کا انتخاب کرنے پرمبارکباد ہوں ( ماوراء کا انتخاب کرنا بہترین ہے)
یا ماوراء کو داد دوں کہ زیک کوانتخاب میں اتنی آسانی ملی۔ ( کیونکہ ماوراء کی صلاحتیں عمدہ ہیں)
:NO: اس لیے میرا فیصلہ ہے کہ آپ دونوں قابل تحسسن ہیں۔
ماوراء اتنا کافی ہے یا اور کچھ لکھوں ۔۔۔۔:grin:
مجھے بیحد خوشی ہوئی۔
:clapping:
بڑے بھیا
 
Top