مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک لاہور میں کھانسی کا شربت پی کر مرنے والوں کا تعلق ہے تو وہ سب کے سب نشئی لوگ تھے اور کھانسی کے شربت میں اگر زیادہ مقدار میں پی لیا جائے تو کسی حد تک نشہ پورا ہو جاتا ہے، لیکن انہوں نے اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے یہ دوا زیادہ تعداد میں استعمال کی جس کی وجہ سے وہ اپنی جان سے گئے۔

اُلٹا پولیس نے ان تمام دکانوں سے کھانسی کے شربت کی تمام دوائیں اٹھا لیں، دکانیں سیل کر دیں، ممکن ہے خاصا مال پانی بھی بنایاہو۔ یہ ایک سراسر غلط کام تھا جو پولیس نے کیا۔

اس میں حکومت یا کوئی ڈاکٹر یا ادارہ ذمہ دار نہیں تھا۔ دوا کی شیشی پر ہدایات درج ہوتی ہیں کہ کتنی مقدار میں دوا لینی ہے، ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق دوا لینی ہے۔ اب اگر کوئی اس کے اُلٹ کرے گا تو اس کا ذمہ دار وہ خود ہو گا نہ کے حکومت یا کوئی ادارہ یا ڈاکٹر۔
 
ظفری

لائبریرین
یہ غلط الزام ہے
بہرحال شہباز حکومت نے پنجاب میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں بہت کام کیے ہیں
اپ اگر کہتی ہیں کہ پنجاب میں شہباز نے صحت اور تعلیم پر کام نہیں کیے تو اپ ایک موازنہ چارٹ بنائیں اور دیکھایے کہ دوسروں صوبوں میں کیا صورت حال ہے۔ یہیں سے اپ کو پتہ پڑ جائے گا۔

ویسے تو ہمت علی ! تمہاری بات کا جواب دینے کے لیئے بھی بڑی ہمت چاہیئے کہ معلوم نہیں کہ جو بات آج کہہ رہے ہو کل کسی اور موضوع میں اس کی تردید کر تے ہوئے نظر آؤ ۔ ;)
مگر چونکہ تم نے صحت اور تعلیم کے حوالے سے " شریف " خاندان کا ذکر کیا ہے تو میں زیادہ دور نہیں جاؤں گا ۔ مگر ایک مثال یہاں ضرور دوں گا کہ اندازہ ہوسکے کہ ایسے منصوبوں پر ان کی توجہ کا اصل ماخذ کیا ہے ۔
" آپ سب کو علم ہوگا کہ جاپان سب سے زیادہ پاکستان کو بجلی کی پیداوار کے لیئے رقم مہیا کرتا رہا ہے ۔ اور وجہ کیا تھی کی اس کی الیکڑونکس کی مصنوعات زیادہ سے زیادہ پاکستان میں خریدی جاسکیں ۔ "
شریف فیملی بھی انہی خطوط پر کام کر رہی ہے ۔ اب اگر یہ پوچھا جائے تو ان کو کیا فائدہ ہے اور میں جواب دینے بیٹھ گیا تو بات پھر دور تلک جائے گی ۔ ;)
اس سلسلے میں اس فیملی کے چند اسکینڈلز کی جانچ پڑتال کر لو جو سرسری طور پر (از اے سیمپل پیس ) میڈیا پر آئے تھے۔ ابھی تو گودام میں بہت کچھ ہے ۔ ;)
 
بیٹے اپ کی تمام بات صرف ایک بات پر مرکوز ہے کہ یہ سب اچھے کام اس وجہ سے ہیں کہ اس میں شریف برادران کا ذاتی فائدہ ہے۔ یعنی یہ ایک کانسپریسی ہے۔

چلوفرض کرلیں اپ کی با ت رکھتے ہوئے اسے مان بھی لیں۔ صرف فرض کرلیں کہ ایسا ہی ہے۔ اگر ایساہے بھی تو کیا ہرج ہے۔ کم از کم عوام کو فائدہ تو ہوا ہے۔ یہی تو ہونا چاہیے۔
ایک اچھا انسان وہ ہوتا ہے جو معاملہ کے روشن پہلو پر نظر رکھے۔
 
پلڈاٹ کے اس چارٹ پر بھی نظر کریں
pildad1.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
حکومتوں اور وزارتوں کے گراف ایسے ہی ہوتے ہیں۔ بھلے ہیں نقصان میں ہوں لیکن کارکردگی ہمیشہ بہتر دکھائیں گے۔
 
حکومتوں اور وزارتوں کے گراف ایسے ہی ہوتے ہیں۔ بھلے ہیں نقصان میں ہوں لیکن کارکردگی ہمیشہ بہتر دکھائیں گے۔

مگر پنجاب حکومت کے معاملہ میں کارکردگی بہتر ہی ہے
ادھرپی ٹی ائی میں گروہ بندی ہوگئی ہے۔ سردار آصف کہتے ہیں کہ جو شخص امیدوار سے سچ نہ بولے وہ عوام سے کیا سچ بولے گا۔
 
یہ خود جُگاڑیوں کی صف میں آتے ہیں دیکھا نہیں کیسے کیسے جگاڑ لگا رہے ہیں الیکشن جیتنے کے لیے
بے غیرتی کی حد تک گرے ہوئے

کون سے جگاڑ لگا لیں ذرا مثال دیں

تحریک انصاف کی مثالیں تو سامنے ہیں۔ یہ قصوری، قریشی، مزاری، اور ہاشمی کی پارٹی ہے۔
 
کون سے جگاڑ لگا لیں ذرا مثال دیں

تحریک انصاف کی مثالیں تو سامنے ہیں۔ یہ قصوری، قریشی، مزاری، اور ہاشمی کی پارٹی ہے۔

حقیقت یہی ہے ۔ یہ قادری اور عمران ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں ۔ ان کی ڈوریاں وہیں سےہلائی جارہی ہیں
 
پنجاب کی حکومت کو زرعی پیداوار اور اجناس کی قیمتوں میں اضافہ کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا جاتاہے

اس الزام کو جھٹلانا کچھ مشکل ہے۔ مگر یاد رکھنا چاہیے کہ اسی دور میں تمام دنیا میں اجناس کی قمتیں بڑھی ہے۔ دوسرے زرعی پیداوار میں کمی اگرچہ نئی ٹیکنالوجی اورجدید طریقوں سے دور کی جاسکتی ہے مگر پھر بھی مجموعی کسان کے رویے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کہ یہ بھی ایک فیکٹر ہے
 
ملک میں لوٹ مار کا بازارگرم کس نے کیا ہے؟
اگر مجھے دل سے بات کرلینے دیں تو کہوں؟
یہ بازار اس لیے گرم ہوا کہ سیاسی عمل غارت تھا اور احتساب سے مبرا لوگ اقتدار پر قابض تھے۔ یعنی اسٹیبلشمنٹ
بہت عرصہ بعد ہوا ہے کہ ایک طویل عمل کے نتیجہ میں نواز لیگ کو عقل ائی ہے اور وہ اسٹیبلشمنٹ سے دوری اختیار کیے ہوئے۔ اس کا نتیجہ احتساب ہوگا جو لوٹ مار میں کمی کا باعث ہوگا۔
کھلاڑی کو کچھ لوگ کھلارہے ہیں کبھی مشرف کی گود میں بٹھا کر کبھی سونامی کے نعرےلگواکر۔ اس کے نتیجے میں احتساب نہیں ہوگا اور لوٹمار گرم رہے گی۔
ہی ہی ہی۔ جو چیز نواز صاحب نے ہمارے پنجاب پہ چند دنوں کے لیے مسلط کی ہے۔ اس سے 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ نواز لیگ نا تو امیریکہ کی پٹھو ہے اور نا اسٹیبلشمنٹ کی۔۔:cool:
 
ہی ہی ہی۔ جو چیز نواز صاحب نے ہمارے پنجاب پہ چند دنوں کے لیے مسلط کی ہے۔ اس سے 100 فیصد یقین ہوگیا ہے کہ نواز لیگ نا تو امیریکہ کی پٹھو ہے اور نا اسٹیبلشمنٹ کی۔۔:cool:

کھی کھی کھی
جو چیز مسلط کی ہے وہ پی پی نے کی ہے۔۔ جیسی چالیں زرداری چلتا ہے اس کے لیے یہی ٹھیک ہے۔
 
طالوت

محفلین
اگر بہت سارے بروں میں کم برے کا انتخاب کرنا ہو تو ن لیگ بہتر انتخاب ہو سکتی ہے ، ملک کے حالات کی مناسبت سے اس میں مزید تجربوں کی گنجائش تو نہیں نکلتی کہ قدرے تجربے کار لوگوں کے ہاتھ یہ معاملہ آئے تو بہتر ہوگا اگرچہ جماعت اسلامی کا منشور اور کردار تو سب سے بہتر ہے ماسوائے کوڑے مارنے والی ذہنیت کے ۔ اب عمران خان کے تجربے کا شوق چرایا ہے اس قوم کو تو وہ بھی کر کے دیکھ لیں حالانکہ ایسا ہوتا نظر نہیں آتا ویسے بھی عمران خان جس سونامی سونامی کی چیخ و پکار کر کے گلا خراب کر رہے ہیں کوئی اللہ کا بندہ یہی بتا دے موصوف کو کہ کم از کم نعرہ ہی تعمیری رکھ لیتے سونامی تو تباہی و بربادی کی علامت ہے۔
 
حسان خان

لائبریرین
میں اپنا اولین ووٹ عمران خان کو دوں گا۔ :p
بروں میں بہتر کے اصول کو بھی اگر مانا جائے گا، تو میری نظر میں تمام بروں میں عمران سے بہتر فی الحال کوئی نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ میں جس شہر میں رہتا ہوں وہاں عمران کو کوئی نشست ملنا عملاً ناممکن ہے۔
 
Top