مانسہرہ میں ن کا عظیم جلسہ

زرقا مفتی

محفلین
آپ ڈاکٹروں کے احتجاج اور اس واقعے میں فرق ملحوظ رکھیں تو مجھے سمجھانے کی ضرورت پیش نہ آئے۔ یہاں پولیس کے سامنے پورا ایک بپھرا ہوا مجمع تھا ۔ ہوائی فائرنگ کی صورت میں جوابی ڈائریکٹ فائرنگ ہو جاتی تو پولیس کو بھی اپنے دفاع میں گولی چلانا پڑتی ۔ ہر کام طاقت سے نہیں ہوا کرتا ۔ پولیس کی تربیت میں شامل ہوتا ہے کہ ایسے مواقع پر کیا حکمت عملی اختیار کی جا سکتی ہے کتابی باتیں ایسے مواقع پر بے اثر ہو جاتی ہیں۔
بات پھر بھی وہیں آ کر ٹھہرتی ہے کہ بلوے سے اگلے روز جب ہجوم نے بس اسٹیشن تباہ کیا تب بھی پولیس نے فائرنگ نہیں کی ، اسے تو کھلی چھوٹ نہیں کہتی نا آپ؟؟؟۔ تو پھر سمجھئے کہ وہاں بھی کھلی چھوٹ نہ تھی بلکہ سٹریٹجی تھی۔
اب راوی چین کی نیند سونے جا رہا ہے لہذا بات ختم کرتا ہوں۔
آپ کی رائے میں طاقت کا استعمال مہذب پڑھے لکھے ڈاکٹروں پر جائز اور بلوہ کرنے والوں پر ناجائز ہے؟؟؟؟
 

ساجد

محفلین
آپ کی رائے میں طاقت کا استعمال مہذب پڑھے لکھے ڈاکٹروں پر جائز اور بلوہ کرنے والوں پر ناجائز ہے؟؟؟؟
The Winner is زرقا مفتی۔
اب خوش ؟ :)
اب آپ کی "میں نہ مانوں" والی بالک ہٹ پر میں کیا کر سکتا ہوں؟۔
ڈاکٹروں کے اندر بھی خیر سے اتنی ہی تہذیب پائی جاتی ہے جتنی عام لوگوں میں اور بعض ڈاکٹروں میں تو اتنی بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔
 

ساجد

محفلین
ساجد صاحب ایک بار تحریکِ انصاف کی ویب سائٹ کی سیر کر لیجیے
منشور میں کچھ اضافہ متوقع ہے
تاہم آپ کے لئے پرانا منشور اُردو اور انگریزی میں ۔ اُمید ہے آپ نے اُن پالیسیوں کا جا$زہ لے لیا ہوگا
http://www.insaf.pk/AboutUs/Manifesto/tabid/138/Default.aspx
http://www.insaf.pk/docs/PTI-Final-manifesto-Urdu.pdf
11 برس پرانے منشور کا کیا فائدہ بھئی!!!۔
 
منشور ونشور میں کیا دھرا ہے

پچھلی کارکردگی دیکھ کر فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ٹیم کو دیکھ کر بھی۔

میرے خیال میں عمران کو 5-10 سیٹس ملنی چاہیں تاکہ اس کی اپوزیشن اسمبلی میں بھی دیکھیں۔ یہ نہ ہو کہ کہے میں نہیں کچھ کرسکتا استعفیٰ دیتا ہوں
 

زرقا مفتی

محفلین
پنجاب سمیت پورا پاکستان اسی طرح کے مسائل سے دوچار ہے
خود میرے گھر کراچی میں گذشتہ 20 سال سے پانی نہیں اتا
ہمارے تمام خاندان کے لوگ کبھی بھی سرکاری اسپتال استعمال نہیں کرتے ۔ اگر کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئ بندہ تلاش کرنا پڑتا ہے تاکہ سروس مل سکے۔

یقین جانیں پنجاب میں صورت حال تمام ملک سے بہتر ہے ۔ یہ مزید بہتر گزشتہ پانچ سال میں ہوئی ہے

یہ بھی یقین کریں کہ پی ٹی ائی کے کارکن پنجاب میں سونامی لے ائیں گے۔ یہ لوٹ کھائیں گے اس کو
معلوم ہوا کہ خان صاحب کراچی میں رہائش پذیر ہیں تو یہ بتائیے ن لیگ سندھ سے قومی اسمبلی کی کتنی سیٹیں جیتے گی؟
 
معلوم ہوا کہ خان صاحب کراچی میں رہائش پذیر ہیں تو یہ بتائیے ن لیگ سندھ سے قومی اسمبلی کی کتنی سیٹیں جیتے گی؟

فی الوقت میں جدہ میں رہتا ہوں

سندھ سے ن لیگ کو زیادہ امید نہیں رکھنی چاہیے۔ اگرچہ شاید کچھ اتحادیوں کو مل جائیں 2-3 ۔
مگر میری خواہش ہے کہ کاش کراچی اور حیدراباد کے لوگ تعصب سے بلند ہوکر ن کو ووٹ دیں۔ مگر اس وقت یہاں سے ایم کیو ایم ہی جیتتی لگتی ہے
 

زرقا مفتی

محفلین
کافی دنوں سے غلغلہ ہے تحریک انصاف کے منشور کی آمد کا ۔ چلو کوئی بات نہیں الیکشن کے بعد آ جائے گا۔:)

277000_72761738.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2013-04-08&edition=LHR&id=277000_72761738
 
Top