ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لیے نایاب تحفہ ۔۔۔ روٹی میٹک

عمر سیف

محفلین
سیف بھائی جان
سات میں ایک روبوٹ بھی چاہیے
جن عورتوں کو اس کی ضرورت ہے انکو ایک عاد سائی بوٹ دے دیں
کیونکہ گپ شب اور فیس بک میں اتنا وقت دینا پڑتا ہے کہ روٹیاں کون بنائیں
اگر یہ مسئلہ اس مشین سے حل ہوجاتا ہے تو آٹا کون گوندے گا،
اگر آٹا بھی مشین گوندلے تو اس کی صفائی کون کرے گا۔
:grin::cool3:
بھئی ایجادات کا زمانہ ہے کیا معلوم روبوٹس بھی بن جائے ایسے کہ لوگوں کے سب کام وہی کریں۔۔ جتنی زیادہ سہولیات ہونگی انسان اتنا ہی الکسی بھی ہوتا جائےگا ۔۔
یہ روٹی میٹک تو ہم جیسے پردیسی بھائیوں کے لیے ہے جو روٹی بنا نہیں سکتے۔
گھر میں یہ سہولت موجود ہونی چاہئے کہ کبھی بندے،بندی کا موڈ نہیں بھی ہوتا روٹی خود پکانے کا ۔۔ بیگم بیمار ہیں یا اپنے میکے گئی ہیں ۔۔ یا گھر میں مہمان بہت آگئے ہیں ۔۔۔ تب اسے یوز کر سکتے ہیں ۔۔
جیسا فرحت کیانی نے کہا کہ "جہاں تک ممکن ہو کھانا پکانا گھر کی خواتین کو خود کرنا چاہئیے کیونکہ اس کھانے میں لگاؤ اور خلوص کا عنصر کھانے کو اصل ذائقہ دیتا ہے۔" اس بات سے میں متفق ہوں ۔۔۔ :)
 

عمر سیف

محفلین
بالکل درست کہا آپ نے۔(y)
روبوٹس تو ابھی بھی یقیناً کافی سارے موجود ہوں گے ان 'عورتوں' کے گھروں میں کیونکہ روٹی بنانے کے علاوہ صفائیاں کرنے، برتن اور کپڑے دھونے ، روٹی کے ساتھ کھانے کے لئے سالن بنانے اور باقی کام بھی کرنے ہوتے ہیں جبکہ یہ ساری عورتیں ہر وقت گپ شپ اور فیس بُک پر مصروف رہتی ہیں۔ اور ہمیشہ کے صلح جو ، امن پسند اور تنقید و تشنیع سے بھاگنے والنے مرد حضرات نے ان کی سہولت کے لئے گھر میں روبوٹس لازماً لے کر رکھے ہوتے ہیں۔
ویسے اس مشین میں خشک آٹا استعمال ہوتا دکھایا گیا ہے۔ تو ایک پریشانی یعنی آٹا گوندھنے کی فکر سے تو آزادی ہو گئی۔ اب صرف مشین دھونے والا روبوٹ مل جائے تو اس پر خرچہ کچھ کم ہی آئے گا۔
روبوٹ کی کیا ضرورت ہے ۔۔ ایک اچھا گھریلو شوہر یہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔۔۔ :D
 

سید عاطف علی

لائبریرین
عجب چکر ہے۔ ماؤں بہنوں بیٹیوں اور بہوؤں کے لئے تحفہ، وڈیو میں مرد سارا کام کر رہا ہے اور ماں یا بہن یا بیٹی یا بہو پینٹنگ۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں :bighug:
یہ مشین تو بھائی۔والد۔بیٹا اور داماد وغیرسب کے لئے یکساں مفید ہے۔:LOL:
 

عینی شاہ

محفلین
عینی کیا رائے ہیں روٹی میٹک کے بارے ؟
وہی ہے جو پہلے تھی بھئی جو روٹی ہاتھ سے بنوا کر کھانے کا مزا ہے وہ اس میں نہی ہو گا آئی تھنک اسکا ٹیسٹ بھی بریڈ ا جیسا ہی ہو گا اس لیے مجھے تو پسند نہی آئی ویسے بھی مجھے پکی پکائی مل جاتی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 

عمر سیف

محفلین
وہی ہے جو پہلے تھی بھئی جو روٹی ہاتھ سے بنوا کر کھانے کا مزا ہے وہ اس میں نہی ہو گا آئی تھنک اسکا ٹیسٹ بھی بریڈ ا جیسا ہی ہو گا اس لیے مجھے تو پسند نہی آئی ویسے بھی مجھے پکی پکائی مل جاتی ہے :rollingonthefloor::rollingonthefloor:
پکانا بھی سیکھ لیں نہیں تو آپ ہی کہیں گی ۔۔ "میں تے روٹی میٹک ای لے ساں"
 

زبیر مرزا

محفلین
اپنے زبیر بھائی امریکہ پہنچتے ہی خرید لیں گے۔۔۔
نہیں انیس یوں تو روٹی گھر میں بنی مل جاتی ہے اور گھر پہ کوئی نہ ہو تو میں کافی سگھڑ ہوں آٹا گوندھنا اور روٹی بنانا کچھ
مشکل نہیں لگتا :) اب کراچی آنا ہوا تو آلو کے پراٹھے تمھیں بنا کے کھلا سکتا ہوں آجانا کسی روز لنچ کے وقفے میں
 

ماہی احمد

لائبریرین
نہیں انیس یوں تو روٹی گھر میں بنی مل جاتی ہے اور گھر پہ کوئی نہ ہو تو میں کافی سگھڑ ہوں آٹا گوندھنا اور روٹی بنانا کچھ
مشکل نہیں لگتا :) اب کراچی آنا ہوا تو آلو کے پراٹھے تمھیں بنا کے کھلا سکتا ہوں آجانا کسی روز لنچ کے وقفے میں
آپ محفل میں موجود تمام مرد حضرات کی کچن کلاس لینا شروع کر دیں بھائی :p
آنے والے وقت میں بھابھیوں کی دعائیں ملیں گیں :heehee:
 
Top