لیپ ٹاپ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔

ہادیہ

محفلین
آپ بیٹری بدل لیں۔ اگر بیٹری نہیں ملتی تو لیپ ٹاپ بدل لیں۔
جاب کرنے کے بعد ہی بدل سکتی ہوں:( فی الحال جاب نہیں کرتی۔مگر اس کی بیٹری تو تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ایسے ہوگئی تھی۔شروع میں 2 گھنٹے،پھر 1 اور اب 30 منٹ بس۔خیر۔شکریہ جی۔:)
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
آصف اثر بھائی! جیسا کہ احباب نے بیان کیا ہے کہ زیادہ تر بیٹریز کی ایک خاص طبعی عمر ہوتی ہے۔ اطمینان بخش بات یہ ہے کہ یہ عمر اتنی کم نہیں ہوتی۔ چند احتیاطی تدابیر سے اس کو کچھ کم یا زیادہ کرنے کی سعی کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس عمل کو خود پہ مبتلا کر لینے کا زیادہ فائدہ نہیں ہے۔ نئی بیٹری کی قیمت لیپ ٹاپ کے تقابل میں اتنی کم ہے کہ جب کبھی بھی خریدنی پڑی تو جیب پہ زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا۔ میں نے اپنے پرانے لیپ ٹاپ ڈیل ڈی 610 کے لئے چھ سال پہلے تین ساڑھے تین ہزار میں نئی بیٹری لی تھی، جو بغیر کسی بھی احتیاطی کاوشوں کے الحمدللہ چار سال سے زیادہ چلی۔ اور اس کے بعد اچانک چل بسی تو پھر سے ایک نئی بیٹری لی تو اس دفعہ تین ہزار سے بھی کم میں مل گئی اور ٹھیک ہی چلتی رہی۔
نیا لیپ ٹاپ لینے میں اہم چیز تو بجٹ ہے کہ کس قیمت تک لینا ہے اور کیا فیچر ضرور ہونا چاہئے اور کیا آپشنل۔ بیٹری لائف کی بہت زیادہ تشویش یا تفتیش کی شاید ضرورت نہ ہو کہ عمومی طور پہ دستیاب زیادہ تر لیپ ٹاپ بیٹریز اچھا خاصا ٹائم دے رہی ہیں۔
ویسے زیادہ بجٹ صرف نہ کرنا چاہیں تو استعمال شدہ بزنس ماڈل بیس سے پچیس ہزار میں مارکیٹ میں عام میسر ہیں۔ بیٹری لائف اور دیگر فیچر تو شاندار ہیں ہی،، بزنس ماڈل ہونے کی وجہ سے روزانہ بارہ چودہ گھنٹے کی مار کوٹ بھی سالوں تک برداشت کرنے کی سکت رکھتے ہیں۔
 

یاز

محفلین
مجھے بھی مشورہ دےدیں،3 سال سے یہ لیپ ٹاپ میرے پاس ہے مگراس کی بیٹری ٹائمنگ بہت زیادہ کم ہے۔مشکل سے 30 منٹ چلتا پھر آف ہوجاتا۔
, 7window
core i5,acer company
تین ہزار سے کم میں مناسب بیٹری مل جائے گی، جو کہ اچھا خاصا بیک اپ ٹائم دے گی اور بفضلِ خدا کئی سال تک چل جائے گی۔
 

arifkarim

معطل
بڑا دل کرتا ہے خریدنے کا مگر انتظار ہے کسی پاول فُل ٹیبلیٹ کا جو کہ لیپ ٹاپ کی جگہ لے سکے۔ ابھی تک دور دور کوئی آثار نظر نہیں آتے ایسی ٹیبلیٹس کے۔ سرفیس کا نام مت لیجئے گا۔
ایپل والوں نے پچھلے سال بڑی کوشش کی تھی ایسا ٹیبلٹ بنانے کی جو لیپ ٹاپ کی جگہ لے سکے لیکن نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پاٹ۔

بیٹری جب مکمل چارج ہو جاتی ہے تو ایڈاپٹر اتار دیتا ہوں. جب دس پرسنٹ رہ جاتی ہے تو دوبارہ چارج پر لگا دیتا ہوں اور سو پرسنٹ پر دوبارہ ہٹا دیتا ہوں. کچھ بھی نہیں ہوا بیٹری کو ان ساڑھے تین سالوں میں. چار گھنٹے چل جاتی ہے.
میرا ایچ پی ڈاکر یہ کام خود بخود کرتا ہے۔ فُل چارج ہونے سے کچھ دیر قبل ڈس کنکٹ کر دیتا ہے۔ پھر عام کرنٹ پر چلتا ہے۔

مجھے بھی مشورہ دےدیں،3 سال سے یہ لیپ ٹاپ میرے پاس ہے مگراس کی بیٹری ٹائمنگ بہت زیادہ کم ہے۔مشکل سے 30 منٹ چلتا پھر آف ہوجاتا۔
, 7window
core i5,acer company

جاب کرنے کے بعد ہی بدل سکتی ہوں:( فی الحال جاب نہیں کرتی۔مگر اس کی بیٹری تو تھوڑے عرصہ کے بعد ہی ایسے ہوگئی تھی۔شروع میں 2 گھنٹے،پھر 1 اور اب 30 منٹ بس۔خیر۔شکریہ جی۔:)

میرا پاس ایچ پی سے قبل ایسر لیپ ٹاپ تھا۔ اسکی بیٹری بہت ناقص ہے۔
 

سجاد علی

محفلین
ہل بنڑہاں! (حیرت)!
70 اسی ہزار کے لیپٹاپ کے لئے بھی مشورہ؟ جناب آپ کسی مشہور برانڈ کی دکان میں چلے جائیے، latest لیپٹاپ مل جائے گا آپ کو۔ :p
 

عباس اعوان

محفلین
میرا مشورہ:۔
اگر تو بجٹ اچھا ہے تو میک بُک لے لیں۔
اگر بجٹ اس سے کچھ کم ہے تو ایچ پی کی طرف جائیں۔
ایک مشورہ، میگنیٹک ہارڈ ڈسک کی بجائے ایس ایس ڈی والا لیپ ٹاپ لیں۔
 

arifkarim

معطل
میرا مشورہ:۔
اگر تو بجٹ اچھا ہے تو میک بُک لے لیں۔
اگر بجٹ اس سے کچھ کم ہے تو ایچ پی کی طرف جائیں۔
ایک مشورہ، میگنیٹک ہارڈ ڈسک کی بجائے ایس ایس ڈی والا لیپ ٹاپ لیں۔
میک بک پرو پر بھی ونڈوز چل جاتی ہے اسلئے یہ کافی اچھا انتخاب ہے گو کہ مہنگا ہے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ بہت فائدہ مند ہے مگر اس کے ساتھ پھر ایک ایکسٹرنل ہارڈ ڈرائیو بھی لینی چاہیئے۔
میرے والے لیپٹاپ میں 128جی بی ، ایس ایس ڈی ہے اور دو ٹیرا ڈسک بھی ۔
ایس ایس ڈی کی کیا ہی بات ہے ۔ اس سے پہلے میں نے ایس ایس ڈی استعمال نہیں کی تھی ۔ بہترین چیز ہے۔ایک عدد ایکسٹرنل 4 ٹیرا بھی ہے۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
سالڈ اسٹیٹ ڈسک۔ نئی نسل کی مشینوں میں یہ ڈسک آتی ہے ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ زیادہ ہو تا ہے تو مشین اچھی کارکردگی دکھاتی ہے۔
اس میں میگنیٹک سلنڈر اور ڈیٹا پڑھنے کے لیے متحرک ہیڈ وغیرہ کی کوئی حرکت کرنے والی چیز نہیں ہوتی اس لیے یہ پائیدار بھی ہوتی ہے۔
زیادہ ڈیٹا گنجائش والی، یعنی ایک ٹیرا سے زیادہ وغیرہ البتہ مہنگی بہت ہوتی ہے۔ جب کہ عام ہارڈ ڈسک بہت سستی ہوتی ہے۔
 
میرے لیپ ٹاپ کی بیٹری کتنا چلتا یہ مجے پتا ہی نہیں جب چلانا ہوتا ہے تو چارجنگ میں لگا کے ہی چلاتا ہوں پهر بهی شاید 3 سے ساڑهے تین گھنٹے تک چل جائے گی۔۔۔
 
Top