لیپ ٹاپ کے متعلق معلومات درکار ہیں۔

آصف اثر

معطل
میرالیپ ٹاپ خریدنے کا اردہ ہے ۔ لیکن مجھے صرف ڈر بیٹری لائف کا ہے۔
6th Gen ہو۔ اور 80-70 ہزار تک قیمت۔
arifkarim کیا آپ نے ان پانچ سالوں میں اپنے لیپ ٹاپ کی بیٹری تبدیل کی ہے؟ اگر نہیں تو اب کتنے گھنٹے چلتی ہے؟
کیا آپ لیپ ٹاپ اسکرین استعمال کرتے ہیں یا الگ ایل سی ڈی؟
آپ نے ڈاکنگ اسٹیشن کا ذکر کیا ہے کیا یہ الگ سے خریدنا پڑتا ہے ؟ اگر ہاں تو دوست نے جب یہ کہا ہے کہ ”جدید لیپ ٹاپس میں بیٹری اوور چارج ہونے سے بچانے کا حفاظتی نظام ہوتا ہے۔ “ یعنی اے سی ایڈاپٹر الگ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی تو کیا یہ ڈاکنگ اسٹیشن کی طرح بیٹری کی زندگی بڑھاسکتا ہے؟
سید عاطف علی آپ کے پاس ایچ پی کا کون سا ماڈل ہے؟ اور اس کی کارکردگی کیسی ہے؟ خصوصاً بیٹری کے حوالے سے۔اور قیمت اگر بتادیں تو بہتر ہوگا۔ میڈ اِن کون سا ملک ہے؟
دوست، متلاشی
دیگر احباب بھی اپنے قیمتی رائے سے نوازیں۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
لیپ ٹاپ کی بیٹری تین سے چار سال نکال جاتی ہے کوئی بھی ماڈل لے لیں. یاد رہے کہ بیٹری کی زندگی استعمال کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جائے گی. تین سال بعد آپ کا لیپ ٹاپ دو گھنٹے نکال جائے تو اس سے بہتر کیا ہو گا.
 
لیکن یہ بات تو تب ہے جب لیپ ٹاپ ہر دوسرے تیسرے روز ری چارج کیا جائے۔ arifkarim اور سید عاطف علی نے جس طریقے (چارج ری چارج سائیکل بند کرنے ) کا ذکر کیا ہےیعنی مہینے میں ایک دو بار چارج کرنے سے بیٹری کی زندگی میں کافی بہتری آئے گی تو اس سے ایک نئی امید بندھی ہے۔ آپ کیا کہتےہیں اس بارے میں؟
 
arifkarim

میرا لیپ ٹپ ہر وقت ڈاکنگ میں لگا رہتا ہے۔ اور یہ الگ سے خریدنا پڑتا ہے۔ ۵ سال بعد بھی میرا ایلیٹ بک پہلے دن جیسا ہے۔ ہاں بیٹری کچھ کم ہوئی ہے پر ابھی بھی 3 سے ۴ گھنٹے نکال لیتا ہے۔
نوٹ: جمیل نوری نستعلیق کو اسی پر کمپائل کیا گیا کوئی ۵۰۰ بار :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا لیپ ٹاپ یہ ہے۔
P5M76EA#A2N
HP Pavilion Gaming Notebook
چھٹی جنریشن کا ہے اس کا پرویسر (آئی 7۔6700) یہ آکٹا تھریڈہے اور کواڈ کور کے مقابلے میں زیادہ پاور لیتا ہے۔
لیکن پرفارمنس میں توقع سے بڑھ کر ہے ۔ہائی پاور کے باوجود چار پانچ گھنٹے بیٹری چلاتا ہے ۔۔۔ این وی ڈیا ۔ 950 ایم ۔ چار جی بی کا وی جی اے بلٹ ان ہے اس لیئے گیم بھی بہت ٹائٹ چلاتا ہے مثلا میں نے ۔وچر3۔چلا کر دیکھا ۔ہائی ڈیٹیل میں بھی اچھا خآصا چلتا ہے ۔۔۔البتہ گیم میں انٹینسو پراسیسسنگ اور 3ڈی کی وجہ سے بیٹری کم چلتی ہے۔ریم 16 اور ہارڈ دسک 2ٹیرا ہے۔128 ایس ایس ڈی بھی ہے جس کی وجہ سے ونڈوز 10 چند سیکنڈ میں بوٹ ہوجاتا ہے ۔ اور خوب دوڑتا ہے ۔ ۔ مگر میں بیٹری کو کم ہی استعمال کرتا ہوں اور اسے ڈیسک ٹاپ کی طرح ۔ سام سنگ 32 انچ سیریز 5 ٹی وی کے ساتھ استعمال کر تا ہوں۔ میرا آئیڈیا ہے کہ بیٹری کو مھینے میں میں ایک دو مرتبہ چارج سائکل دیا جائے تو لائف بہت بہتر رہے گی۔
اگر آپ کواڈ کور پراسیسر (لو پاور آئی7۔6500) لین تو بیٹری چھ سات گھنٹے یقینا چلے گی۔میں نے دو ایک ماہ قبل 4400 کا خریدا تھا ۔
 
یہ ہوئی نا بات! کیا ڈاکنگ اسٹیشن ہر لیپ ٹاپ کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے؟ یعنی کسی دوسرے لیپ ٹاپ کا کسی اور لیپ ٹاپ کے ساتھ۔

میرا لیپ ٹاپ یہ ہے۔
P5M76EA#A2N
HP Pavilion Gaming Notebook
چھٹی جنریشن کا ہے اس کا پرویسر (آئی 7۔6700) یہ آکٹا تھریڈہے اور کواڈ کور کے مقابلے میں زیادہ پاور لیتا ہے۔
لیکن پرفارمنس میں توقع سے بڑھ کر ہے ۔ہائی پاور کے باوجود چار پانچ گھنٹے بیٹری چلاتا ہے ۔۔۔ این وی ڈیا ۔ 950 ایم ۔ چار جی بی کا وی جی اے بلٹ ان ہے اس لیئے گیم بھی بہت ٹائٹ چلاتا ہے مثلا میں نے ۔وچر3۔چلا کر دیکھا ۔ہائی ڈیٹیل میں بھی اچھا خآصا چلتا ہے ۔۔۔البتہ گیم میں انٹینسو پراسیسسنگ اور 3ڈی کی وجہ سے بیٹری کم چلتی ہے۔ریم 16 اور ہارڈ دسک 2ٹیرا ہے۔128 ایس ایس ڈی بھی ہے جس کی وجہ سے ونڈوز 10 چند سیکنڈ میں بوٹ ہوجاتا ہے ۔ اور خوب دوڑتا ہے ۔ ۔ مگر میں بیٹری کو کم ہی استعمال کرتا ہوں اور اسے ڈیسک ٹاپ کی طرح ۔ سام سنگ 32 انچ سیریز 5 ٹی وی کے ساتھ استعمال کر تا ہوں۔ میرا آئیڈیا ہے کہ بیٹری کو مھینے میں میں ایک دو مرتبہ چارج سائکل دیا جائے تو لائف بہت بہتر رہے گی۔
اگر آپ کواڈ کور پراسیسر (لو پاور آئی7۔6500) لین تو بیٹری چھ سات گھنٹے یقینا چلے گی۔میں نے دو ایک ماہ قبل 4400 کا خریدا تھا ۔
اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کا بہت شکریہ۔ماشا ءاللہ بہترین لیپ ٹاپ ہے۔لیکن اتنا ہائی فائی تو مجھے نہیں چاہیے۔
مجھےبھی دراصل ڈیسک ٹاپ کے طور پر استعمال کرنا ہے۔ زیادہ تر کام گرافک ڈیزائننگ کا ہوگا۔
 
نایاب

لائبریرین
میرے پاس قریب چار سال سے ( Lenovo 3000 C100 0761 (Pentium M 730 1.6 GHz, 512 MB RAM, 40 GB HDD)ہے ۔ اک سعودی سے زمین پر گرا اور دو حصوں میں تقسیم ہوگیا ۔ میں نے 100 ریال میں لیا ۔ اور جٹ جپھا لگا جوڑ لیا ۔ ریم کو بڑھا کر اک جی بی کر لیا ۔ ایکسٹرنل 500 جی بی کی یو ایس بی ہارڈ لگا رکھی ہے ۔ ٹورنٹس ڈاون لوڈ پر لگا رہتا ہے ۔ یوں سمجھیں کہ قریب چار سال سے مسلسل آن ہے ۔۔ اک دوبار بجلی فیل ہونے پر بند ہوا ہے ۔ اب بھی دو فلمیں آسانی سے دکھا دیتا ہے ۔ بیٹری پر ۔۔۔۔۔ چار گھنٹے سے زیادہ ۔۔۔۔۔۔۔۔
نئے کی قیمت کی علم نہیں ہے ۔
بہت دعائیں
 
واہ نایاب بھائی کمال کرتے ہیں۔!
مسلسل چار سال سے آن کا مطلب نہیں سمجھا؟ یعنی آپ نے لیپ ٹاپ کو بیٹری پر کبھی نہیں چلایا؟
 
نایاب

لائبریرین
واہ نایاب بھائی کمال کرتے ہیں۔!
مسلسل چار سال سے آن کا مطلب نہیں سمجھا؟ یعنی آپ نے لیپ ٹاپ کو بیٹری پر کبھی نہیں چلایا؟
قریب چار سال کی مدت سے یہ چارجنگ پر لگا ہے ۔ اور کبھی شٹ داون نہیں کیا ۔ جب کبھی بجلی کا فیلئر بھی ہوا تو یہ چلتا رہا ۔
وائی فائی پر کنیکٹ ہے میرے کفیل کے ۔۔۔۔۔۔۔۔ چھ ماہ چھٹی کاٹ آیا پاکستان سے اور اس پر قریب تیس فلمیں ڈاون لوڈ ہو چکی تھیں ۔
کبھی جب صحرا میں کام کرنے جاؤں تو وہاں بیٹری پر چلتا ہے ۔ دو فلمیں آسانی سے دیکھ لیتا ہوں ۔
بہت دعائیں
 
دوست

محفلین
الیکٹرانک چیز کی ایک مدت ہوتی ہے تین سے چار سال. آپ دس برس کی منصوبہ بندی کی بجائے اللہ کا نام لے کر لیپ ٹاپ لیں اپنی پسند کا. میرا لیپ ٹاپ بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح ہر وقت چارجنگ پر ہی رہتا ہے لیکن میں اگر اسے لینے سے پہلے بیٹری کی انحطاط پذیری کی دبدھا میں پڑ جاتا تو لینے سے بھی جاتا رہتا.
 
آپ کی بات درست ہے۔ان شاء اللہ بسم اللہ کرکے لیتاہوں ۔
 
زیک

مسافر
میرا ذاتی خیال ہے کہ لیپٹاپ ہلکا پھلکا ہونا چاہیئے مثلا الٹرابک۔ بھاری بھر کم کاموں کے لئے ڈیسکٹاپ لینا بہتر ہے۔
 
ایم اے راجا

محفلین
مجھے مفت مشورہ چاہیئے، میرے پاس ڈیل آئی 3 ایس آر ایس پریمیم سائونڈ انسپائرون این 5010 ہے اسکی بیٹری خراب ہو گئی ہے، کون سی بیٹری اچھی ہے اور زیادہ سے زیادہ چلنے والی اور زیادہ سے زیادہ سیل والی۔ پوری تفصیل چاہیئے تا کہ دھوکہ نہ کھا سکوں اور اسلام آباد یا راولپنڈی میں کیاں سے لینی چاہیئے اور کتنے تک۔ شکریہ۔
 
آخری تدوین:

شہزاد وحید

محفلین
میں نے تو 2012 کے شروع میں HP Probook 4530s خریدا تھا 60000 کا۔ اس پھر اس پر ونڈوز 7 انسٹال کر لی تھی۔ وہ دن اور آج کا دن۔ پرفارمنس میں ایک فیصد بھی کمی نہیں آئی۔ نہ بیٹری کم ہوئی نہ پروسیسنگ پاور یا ریم ایشوز۔ استعمال بیش بہا ہے بلکہ بیش بیش بیش بہا ہے۔ اور ظاہری بات ہے پھر چارج بھی بیش بہا ہوتا ہے تو پھر اگر آپ بیٹری لائف کے بارے میں اتنا غور رکھتے ہیں تو Probook سیرز چیک کر لیں۔ ویسے اب جدید لیپ ٹاپ بہت الٹرا اور بہترین بیٹری لائف والے آرہے ہیں۔ جیسے Dell XPS وغیرہ۔ بڑا دل کرتا ہے خریدنے کا مگر انتظار ہے کسی پاول فُل ٹیبلیٹ کا جو کہ لیپ ٹاپ کی جگہ لے سکے۔ ابھی تک دور دور کوئی آثار نظر نہیں آتے ایسی ٹیبلیٹس کے۔ سرفیس کا نام مت لیجئے گا۔
 
آپ بھی مسلسل اے سی ایڈاپٹر پر چلاتے ہیں یا بیٹری پر؟
پرفارمینس پر تو فرق نہیں پڑتا لیکن بیٹری پر لازمی فرق پڑا ہوگا ۔؟
 
شہزاد وحید

محفلین
آپ بھی مسلسل اے سی ایڈاپٹر پر چلاتے ہیں یا بیٹری پر؟
پرفارمینس پر تو فرق نہیں پڑتا لیکن بیٹری پر لازمی فرق پڑا ہوگا ۔؟

بیٹری جب مکمل چارج ہو جاتی ہے تو ایڈاپٹر اتار دیتا ہوں. جب دس پرسنٹ رہ جاتی ہے تو دوبارہ چارج پر لگا دیتا ہوں اور سو پرسنٹ پر دوبارہ ہٹا دیتا ہوں. کچھ بھی نہیں ہوا بیٹری کو ان ساڑھے تین سالوں میں. چار گھنٹے چل جاتی ہے.
 
ہادیہ

محفلین
مجھے بھی مشورہ دےدیں،3 سال سے یہ لیپ ٹاپ میرے پاس ہے مگراس کی بیٹری ٹائمنگ بہت زیادہ کم ہے۔مشکل سے 30 منٹ چلتا پھر آف ہوجاتا۔
, 7window
core i5,acer company
 
Top