لیپ ٹاپ کے لیے مشورہ درکار ہے

محمدظہیر

محفلین
ونڈوز اور میک. ان دونوں میں کونسا آپریٹنگ سسٹم بہتر ہے کنٹنٹ کریئشن ویڈیو ایڈیٹنگ اور پروگرامنگ لینگویج سیکھنے اور استعمال کرنے کے لیے؟
کیا میک میں اردو سپورٹ ویسا ہی ہے جیسا کہ ونڈوز 10 میں ہے یا اس سے بہتر ؟
مائکروسافٹ ونڈوز کے لیے xps 13 مجھے بہتر لگا، کیا ونڈوز کے لیے اس سے بہتر کوئی لیپ ٹاپ ہے ؟
میک بک میں کونسا موڈل اچھا رہے گا؟
تمام باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مشورہ درکار ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری معلومات کے مطابق کانٹینٹ کریئشن اور ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے پروفیشنل زیادہ تر میکنٹاش استعمال کرتے ہیں۔ لیکن ایڈوبی پریمیر اور ایڈوبی آفٹر ایفکٹس اچھی ونڈوز مشین پر بھی خوب چل سکتے ہیں۔ ونڈوز لیپ ٹاپ یا میک بک کے ماڈل کی recommendation آپ کے بجٹ پر منحصر ہے۔ پروگرامنگ لینگویج سیکھنے کے لیے xps 13 اچھا ضرور ہے لیکن ڈیویلپمنٹ کے کام کے لیے ایکسٹرنل کی بورڈ، ماؤس اور مانیٹر کا استعمال ضروری ہوتا ہے۔
 

زیک

مسافر
ونڈوز اور میک. ان دونوں میں کونسا آپریٹنگ سسٹم بہتر ہے کنٹنٹ کریئشن ویڈیو ایڈیٹنگ اور پروگرامنگ لینگویج سیکھنے اور استعمال کرنے کے لیے؟
دونوں میں سہولیات موجود ہیں۔ آپ اگر ونڈوز کے عادی ہیں تو اس پر آسانی ہو گی۔ دوسرے میک مہنگا ہو گا
 

محمدظہیر

محفلین
دونوں میں سہولیات موجود ہیں۔ آپ اگر ونڈوز کے عادی ہیں تو اس پر آسانی ہو گی۔ دوسرے میک مہنگا ہو گا
میں نے میک کبھی پرسنلی استعمال نہیں کیا. لینگویج سیکھنا بھی ایک اہم مقصد ہے. سنا ہے میک میں وائرس نہیں آتے. آپ کے زیر استعمال کیا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے حال ہی میں ایک ونڈوز لیپ ٹاپ (Dell Inspiron 15 755) خریدا ہے جو مجھے خصوصی آفر میں قدرے سستا مل گیا ہے۔ اس میں گرافک کارڈ GeForce GTX 960M ہے۔ یہ گیمز اور گرافکس پراسیسنگ کے لیے اچھا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یوٹیوب پر اکثر کانٹینٹ کریٹر ریزر بلیڈ لیپ ٹاپ کو پسند کرتے ہیں۔ اس کی قیمت کے بارے میں معلوم نہیں۔ ذیل میں اس کے ایک ریویو کی ویڈیو کا ربط ہے:

 

فاتح

لائبریرین
یعنی xps 15 پر بھی غور کرنا پڑے گا. ڈیل dell کے یہ دو ماڈل سب سے اچھے سمجھے جا رہے ہیں ونڈوز میں.
ایکس پی ایس 13 روز مرہ کے عمومی استعمال کے لیے بہتر ہے کیونکہ یہ انتہائی سلم اور چھوٹا ہے اور بیٹری ٹائمنگ بھی بہت اچھی ہے لیکن اگر پروفیشنل استعمال کے حوالے سے دیکھیں تو ایکس پی ایس 15 ہی بہتر ہے۔ سکرین سائز کے علاوہ 13 میں ڈوئل کور پراسیسر ہوتا ہے اور 15 میں کواڈ کور۔ پھر ایکس پی ایس 15 میں ریم میں بھی 16 اور 32 کا آپشن موجود ہے۔ گرافکس کارڈ بھی 4 جی بی کا ہے۔ اس لیے میرے خیال میں تو ایکس پی ایس 15 ہی بہتر ہے۔
 

فاتح

لائبریرین
2000 ڈالر تو ضرورت سے کہیں زیادہ کا بجٹ ہے۔
اگر ان کی ضرورت واقعی جدید ڈیل ایکس پی ایس 15 ہے تو 2000 ڈالر ضرورت سے زیادہ کا بجٹ ہر گز نہیں۔ :)
خصوصاً اگر ٹچ سکرین، 32 جی بی ریم، 1 ٹیرا بائٹ ایس ایس ڈی، فنگر پرنٹ ریڈر اور ونڈوز 10 پروچننا چاہتے ہوں تو 2600 ڈالر سے بھی اوپر کا ہے۔
 
آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
باقی چیزوں کے بارے میں تو احباب بات کر چکے۔ آپ پروگرامنگ زبان کونسی سیکھنا چاہتے ہیں؟ یا کس پلیٹ‌فارم (ڈیسکٹاپ، موبائل، یا ویب) کی پروگرامنگ کی طرف جانا چاہتے ہیں؟
 

asakpke

محفلین
ویسے میرے پاس تو ونڈوز میں بھی وائرس آئے زمانے گزر گئے۔ :)
ویسے یہ بات آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں؟ کچھ وائرس خاص وقت کا انتظار کرتے ہیں.
ویسے ایک مزے کی بات بتاؤں. میرے ایک باس نے کچھ اسی طرح کی بات کی تھی اور کچھ دنوں کے بعد انکی ونڈوز کرپٹ ہو گئی تھی :D
 
ویسے یہ بات آپ یقین سے کہہ سکتے ہیں؟ کچھ وائرس خاص وقت کا انتظار کرتے ہیں.
ویسے ایک مزے کی بات بتاؤں. میرے ایک باس نے کچھ اسی طرح کی بات کی تھی اور کچھ دنوں کے بعد انکی ونڈوز کرپٹ ہو گئی تھی :D
میں یہ شو کئی جگہ مار چکا ہوں۔ ابھی تک نظر نہیں لگی۔ :p
 
Top