لیپہ، چھم،گنگا چوٹی اور ایل او سی

ابن توقیر

محفلین
چھم آبشار کی تلاش جاری تھی۔شاہ صاحب کی رفتار اس بار تیز کی تھی کہ شام کے سائے پھیلنا شروع ہوچکے تھے۔

43310201454_f1972da66c_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
سڑک سے آبشار کی طرف ٹریکنگ زبردست تھی۔فاصلہ کم تھا اس لیے آبشار کے راستے تھوڑا ہی چلے تھے کہ پانی کی پھوار ہمارا استقبال کرنے لگی۔

42219728680_446c79bf6f_k.jpg
 

ربیع م

محفلین
شاہ صاحب سے ان کے کالج کے زمانے کی یادیں تازہ کرنے کا کہا مگر مسکرا کر ٹال گئے۔ان کے بقول نئے قصے ہی اتنے ہیں کہ پرانے واقعات کیا "پھرولتے" رہیں۔

42219765760_1562858ad3_k.jpg
شاہ صاحب پشتو کے اس مقولے پر عمل پیرا ہوں گے جس کا مفہوم ہے کہ بڑھاپے میں جوانی غربت میں امارت اور کمزوری میں طاقت کے قصے مت سناؤ لوگ کہیں جھوٹا نا کہیں.
 

ربیع م

محفلین
یہ کیا چیز ہے اور اس کی تصویر کہاں سے آئی۔اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔

30176457968_b51f8d6b05_k.jpg
یہ تو چیڑ درخت پر لگنے والی کونیں ہیں جنہیں مقامی لوگ مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں ان میں سے کچھ شوپیس کے طور پر بھی لوگ رکھتے ہیں.
 

ابن توقیر

محفلین
چھم آبشار نے جیسے ہی دیدار کروایا اس سارے سفر کی تھکان غائب ہوگئی۔ہمارے پورے گروپ نے اس ذکر کا شکریہ ادا کیا جو یہاں ہماری حاضری کا سبب بنا۔

43980188152_84c926a127_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
ہمارا بھی یہاں "لہور لہور ہے" قسم کا محاورہ ایجاد کرنے کا من ہورہا ہے مگر گزارہ کیے دیتے ہیں کہ کہیں زیادہ ہی نہ ہوجائے۔چھم آبشار کی آغوش میں زندگی جیسے رک سی گئی تھی۔

43138247285_68d6ac0662_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
چھم آبشار سے واپس چناری شہر میں رکے۔پکانے کے لیے کچھ سامان لیا اور ایک بار پھر چناری نامی آبشار سے ہوتے ہوئے گیسٹ ہاوس کا رخ کیا۔

43996527622_b6e5fb0776_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
گیلانی صاحب دعوی کرچکے تھے کہ اگلی بار پروگرام بنا تو "گنگا چوٹی" وغیرہ جائیں گے۔چھم سے واپسی پر ہم نے آپس میں مشورہ کیا کہ اب جب کہ آہی چکے ہیں تو گنگا چوٹی تک بھی چلتے ہیں۔

43996508422_c2c2ee0399_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
اگلے روز جمعہ تھا یعنی ایک اور چھٹی بونس میں دستیاب تھی۔سب نے گنگا چوٹی جانے کا ارادہ بنالیا لہذا گیسٹ ہاوس پہنچ کر ہم نے شاہ صاحب کو صبح کے پروگرام کا بتادیا۔

43326328944_85f63b67b5_k.jpg
 

ابن توقیر

محفلین
پروگرام بنا کہ اگلے صبح جلد ہی گنگا چوٹی کے لیے نکل جائیں گے تاکہ عصر تک وادی کشمیر کو خداحافظ کہہ دیا جائے۔

43996454472_5d800b7883_k.jpg
 
Top