لہو کے قطرے

ابوشامل

محفلین
برادر قسیم حیدر کی فرمائش پر "لہو کے قطرے" (نظم)

آڈیو درج ذیل ربط سے حاصل کریں:

لہو کے قطرے

لہو کے قطرے لہو کے قطرے پیامِ طوفاں لہو کے قطرے
فروغِ ایماں لہو کے قطرے چراغِ عرفاں لہو کے قطرے

نویدِ بر لب سحر بسیماں چمن بداماں لہو کے قطرے
حیاتِ تازہ کا لے کے آئے پیامِ یزداں لہو کے قطرے

چمکتے ہیں نقشِ راہ بن کر سرِ بیاباں لہو کے قطرے
قرار پائے نشانِ منزل بہ کوئے جاناں لہو کے قطرے

لہو کے قطرے جو بولتے ہیں جو غازیوں کو بلا رہے ہیں
لہو کے قطرے اذان دے کر زمانے بھر کو جگا رہے ہیں

خدا کی میزان میں گراں ہیں زمین پہ ارزاں لہو کے قطرے
فرشتے پلکوں سے چُن رہے ہیں بخاکِ غلطاں لہو کے قطرے

لہو کے قطرے جو چرخِ ہستی میں تارے بن کر چمک رہے ہیں
لہو کے قطرے جو بزمِ دل میں پیالے بن کر چھلک رہے ہیں
لہو کے قطرے لہو کے قطرے پیامِ طوفاں لہو کے قطرے
فروغِ ایماں لہو کے قطرے چراغِ عرفاں لہو کے قطرے
 
Top