جاسمن

لائبریرین
یاز بھائی ہوتے تو آپکو یاد کروانے کی زحمت نہ کرنی پڑتی آپا۔ لیکن ابھی بھی کرتے ہیں کچھ بربادی کے لئے۔۔
عبداللہ محمد! آپ کی چہکار سنے عرصہ بیت جاتا ہے۔ یاز کے جانے کے بعد آپ کی جوڑی کیا ٹوٹی کہ آپ ہنسنا ہنسانا بھول گئے۔ :)
اللہ پاک آپ دونوں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
 
نیرنگ خیال

دیکھا بربادی میں بھی دعائیں نکل آتی ہیں۔ جزاک اللہ جاسمن صاحبہ۔۔۔ اللہ پاک ان دونوں کو سلامت رکھے۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
عبداللہ محمد! آپ کی چہکار سنے عرصہ بیت جاتا ہے۔ یاز کے جانے کے بعد آپ کی جوڑی کیا ٹوٹی کہ آپ ہنسنا ہنسانا بھول گئے۔ :)
اللہ پاک آپ دونوں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!
آمین
 
فرحت کیانی

لائبریرین
لو جی اب لڑیاں بھی فرمائش کرنے لگیں۔ یہ صورتحال کب ہوتی ہے۔ جب لڑی میں مزیدار گفتگو جاری ہو کہ ایک ذمہ دار رکن کو اپنی ان ذمہ داریوں کا احساس آ گھیرے جن کا احساس اس کو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ اور ادھر دھاگہ ہو کہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہا ہو۔۔ وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔
میں نے بہت سارے دھاگوں کو راہ راست سے بھٹکایا ہے۔ سنجیدہ موضوعات پر دل بھر کر بونگیاں ماری ہیں۔ اور بونگے موضوعات پر سنجیدگی سے رائے دی ہے۔ لہذا میں جب کسی رکن کو ایسی تمام حرکات کرتا پاتا ہوں تو دل میں سکون کی ایک لہر سے اٹھتی ہے۔۔ وہ کسی شاعر نے ایسے ہی بے محل موقع کے لیے فرمایا تھا کہ
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
اس سے قبل کہ کوئی زود رنج محفلین مجھے یہ بتائے کہ محفل ویرانہ نہیں تو ہم یہ بتائے دیتے ہیں کہ محفل ویرانہ ہی ہے، ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں ان میں کسی کے حال سے سروکار رکھنے کو باقاعدہ برا خیال کیا جاتا ہے۔ بےقاعدہ کیا خیال کیا جاتا ہے، اس کی ہمیں کچھ خبر نہیں۔
یہ لڑی ذیلی سوالنامے کے ساتھ ان تمام محفلین کے لیے بنائی جا رہی ہے جن کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ لڑی کو "مزید" راہ راست سے بھٹکانا نہیں چاہتے یا اس کی بربادی میں "مزید" حصہ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔
پرچہ:
نوٹٖ: تمام سوال لازم ہیں۔
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟

اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔
ایسی معلوماتی لڑی آپ ہی شروع کر سکتے تھے ڈوالقرنین۔ اور اگرچہ میں اب اتنی باقاعدگی سےمحفل کے مختلف سلسلوں کو پڑھ نہیں پاتی لیکن پرانا مشاہدہ بتاتا ہے کہ لڑی کو بربادی کے راستے پر گامزن کرنا بھی ایک آرٹ ہے۔ میں اس فن میں طاق صرف اور صرف اپنی کاہلی اور غیر حاضریوں کی وجہ سے نہ ہو سکی ورنہ فی زمانہ آن لائن فورمز پر دو ہی طرح کے ہنر 'ان' ہیں۔ ہائی جیکنگ اور ٹرولنگ۔
ویسے اس سلسلے میں رہنما اصولوں پر مبنی کوئی معلوماتی لڑی شروع کی جا سکتی ہے یا ماہرین سے درخواست کی جا سکتی ہے کہ اسی لڑی میں کوئی سلسلہ تربیت شروع کر دیں۔
 
آپ اس لڑی کی تمہید لکھیے۔۔۔ بقیہ میں محمداحمد بھائی سے لکھوا لوں گا۔
 
Top