نیرنگ خیال

لائبریرین
لو جی اب لڑیاں بھی فرمائش کرنے لگیں۔ یہ صورتحال کب ہوتی ہے۔ جب لڑی میں مزیدار گفتگو جاری ہو کہ ایک ذمہ دار رکن کو اپنی ان ذمہ داریوں کا احساس آ گھیرے جن کا احساس اس کو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ اور ادھر دھاگہ ہو کہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہا ہو۔۔ وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔
میں نے بہت سارے دھاگوں کو راہ راست سے بھٹکایا ہے۔ سنجیدہ موضوعات پر دل بھر کر بونگیاں ماری ہیں۔ اور بونگے موضوعات پر سنجیدگی سے رائے دی ہے۔ لہذا میں جب کسی رکن کو ایسی تمام حرکات کرتا پاتا ہوں تو دل میں سکون کی ایک لہر سے اٹھتی ہے۔۔ وہ کسی شاعر نے ایسے ہی بے محل موقع کے لیے فرمایا تھا کہ
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
اس سے قبل کہ کوئی زود رنج محفلین مجھے یہ بتائے کہ محفل ویرانہ نہیں تو ہم یہ بتائے دیتے ہیں کہ محفل ویرانہ ہی ہے، ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں ان میں کسی کے حال سے سروکار رکھنے کو باقاعدہ برا خیال کیا جاتا ہے۔ بےقاعدہ کیا خیال کیا جاتا ہے، اس کی ہمیں کچھ خبر نہیں۔
یہ لڑی ذیلی سوالنامے کے ساتھ ان تمام محفلین کے لیے بنائی جا رہی ہے جن کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ لڑی کو "مزید" راہ راست سے بھٹکانا نہیں چاہتے یا اس کی بربادی میں "مزید" حصہ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔
پرچہ:
نوٹٖ: تمام سوال لازم ہیں۔
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟

اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نیرنگ بھائی ۔۔۔۔ سب سے پہلے تو اس مزے کی لڑی کے شروع کرنے پر شکریہ قبول کیجئیے۔۔۔
اور بالکل بے فکر ہو جائیے کہ اس لڑی میں کوئی اسے برباد کرنے پر پچھتائے گا۔
 
یہ مرض لاعلاج ہے۔
بعض اوقات لڑی کے موضوع پر افلاطونی جھاڑنا بہت ضروری ہو جاتا ہے، اور پھر اس افلاطونی کو سنبھالتے سنبھالتے لڑی بربادی کی جانب رواں دواں ہو جاتی ہے۔
اس بربادی کو روکنے کا واحد طریقہ
رپورٹ کرنے کے علاوہ
یہ ہے کہ اسی پائے کی ایک اور افلاطونی لڑی کے موضوع کی طرف واپس لانے کے لیے جھاڑی جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
احساس تو اپنی طرف سے جاگا ہی ہوتا ہے مگر ہم اسے بروقت محسوس نہیں کر پاتے۔ اس کا انحصار بھی صورتِ حال پر ہے۔ جس وقت ہم کچن میں مصروف ہوں اور ساتھ ساتھ موبائل سےمحفل پر بھی۔۔۔ تو بس نوٹیفیکیشن پہ کلک کرتے ہیں اور جوابی مراسلہ روانہ کر دیتے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اتہ پتہ کیا ہے، کہیں بے رنگ لفافہ تو نہیں بھیج دیا۔
تو اس صورت میں مکمل احساس کرنے میں کافی دیر ہو جاتی ہے۔
دوسری صورت میں جب ہم ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ سے محفل پر ہوں۔ تو دیر بھر بھی لگتی ہیں مگر کچھ مراسلات کے بعد احساس ہو جاتا ہے کہ گاڑی پٹری سے اتر چکی ہے۔ چونکہ باقی کی بوگیاں (محفلین) بھی اس کارِ خیر میں مصروف ہوتے ہیں تو ہم اکیلے کچھ نہیں کر پاتے اور اس اسٹیشن سے ادھر اُدھر نظر بھی ہٹانے کو دل نہیں چاہتا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
عوامل۔۔۔۔ یقین کیجئیے اس میں کوئی تخریب کاری شامل نہیں ہوتی۔۔ جو بھی ہوتا ہے نادانی میں ہوتا ہے۔ جیسے کہتے ہیں نا " آؤ دیکھا نہ تاؤ" اور کود پڑے والی صورتِ حال۔ کبھی کبھی کوئی ایسا جملہ ہی دماغ میں "کلک" کر جاتا ہے کہ کچھ لکھے بغیر ہٹنے کو دل نہیں چاہتا۔ پرائی آگ میں کودنا شاید اسی کو کہتے ہوں گے کیونکہ اس کے بعد لڑی کا رخ ہی بدل جاتا ہے۔ بے ساختگی میں ہو جاتا ہے بھائی ۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
جب احساس جاگ جائے بالآخر کہ غلط ہو رہا ہے۔۔۔ اس کے بعد تو کوشش کرنی چاہئیے نا کہ لڑی کو واپس ٹاپک پہ لایا جائے۔
انجانے میں ایسا ہو یا جانتے بوجھتے بھی نہ رُکنے پائیں تو تھوڑی مشکل ہو جاتی ہے۔ کہ یا اللہ اب کیسے چھوڑیں اس مزے کی گفتگو کو۔
سمجھ رہے ہیں نا مجبوری نیرنگ بھائی۔
ہم پوری ایمانداری سے بتا رہے ہیں جو محسوس کرتے ہیں۔ اور ہمارے جیسے باقی بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہوں گے۔ :cool:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
جی جی بالکل کی ہے کوشش۔
کبھی تو بالکل ہی شروع میں کی ہے اور کبھی کبھی "ذرا " سی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ مسئلہ وہی کچن والا ہے۔
ہم اپنی طرف سے یہ کوشش کرتے ہیں کہ جو آف ٹاپک بات ہو رہی ہے، اور نظر آتا ہے کہ بات لمبی جائے گی تو پھر ہم اس کا اقتباس کسی اور لڑی میں لے جاتے ہیں جو اس کے لئے قدرے بہتر جگہ ہوتی ہے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
یوں تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ دیر سویر سے سہی۔ اگر واپس نہیں بھی لا سکتے راہ راست پر۔۔۔ تو پتلی گلی سے ہو کر نکل جائیں ۔ کیونکہ ہمیں تو ابھی محفل میں آئے مختصر سا عرصہ گزرا ہے ۔ باقی زیادہ سمجھدار ہیں، سنبھال لیں گے۔
سمجھے یا سمجھائیں؟؟؟:ROFLMAO:
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
لو جی اب لڑیاں بھی فرمائش کرنے لگیں۔ یہ صورتحال کب ہوتی ہے۔ جب لڑی میں مزیدار گفتگو جاری ہو کہ ایک ذمہ دار رکن کو اپنی ان ذمہ داریوں کا احساس آ گھیرے جن کا احساس اس کو پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔ اور ادھر دھاگہ ہو کہ ہل من مزید کے نعرے لگا رہا ہو۔۔ وائے حسرتا کہ یار نے کھینچا ستم سے ہات۔۔۔۔
میں نے بہت سارے دھاگوں کو راہ راست سے بھٹکایا ہے۔ سنجیدہ موضوعات پر دل بھر کر بونگیاں ماری ہیں۔ اور بونگے موضوعات پر سنجیدگی سے رائے دی ہے۔ لہذا میں جب کسی رکن کو ایسی تمام حرکات کرتا پاتا ہوں تو دل میں سکون کی ایک لہر سے اٹھتی ہے۔۔ وہ کسی شاعر نے ایسے ہی بے محل موقع کے لیے فرمایا تھا کہ
نئے دیوانوں کو دیکھیں تو خوشی ہوتی ہے
ہم بھی ایسے ہی تھے جب آئے تھے ویرانے میں
اس سے قبل کہ کوئی زود رنج محفلین مجھے یہ بتائے کہ محفل ویرانہ نہیں تو ہم یہ بتائے دیتے ہیں کہ محفل ویرانہ ہی ہے، ورنہ اہل جہاں نے جو تازہ بستیاں آباد کی ہیں ان میں کسی کے حال سے سروکار رکھنے کو باقاعدہ برا خیال کیا جاتا ہے۔ بےقاعدہ کیا خیال کیا جاتا ہے، اس کی ہمیں کچھ خبر نہیں۔
یہ لڑی ذیلی سوالنامے کے ساتھ ان تمام محفلین کے لیے بنائی جا رہی ہے جن کے ذہن میں یہ خیال آتا ہے کہ وہ لڑی کو "مزید" راہ راست سے بھٹکانا نہیں چاہتے یا اس کی بربادی میں "مزید" حصہ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔
پرچہ:
نوٹٖ: تمام سوال لازم ہیں۔
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟

اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔
یعنی کہ اس لڑی میں ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں ہے:)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
اس کا جواب تو "صاحبانِ لڑی " ہی بہتر دے سکتے ہیں۔ مگر گنتی میں سب سے زیادہ سید عمران محترم کی ہیں۔ جس وہ خود بھی برابر کے حصہ دار ہیں۔ ہاں رعب جھاڑنے کے لئے کئی لڑیوں سے ہمیں "نکل" جانے کو بھی کہتے رہتے ہیں۔ مگر "نکال" نہیں پائے۔ ہم ادھر اُٗدھر سے ہو کر وہیں جا پہنچتے ہیں "پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا"
محمد خلیل الرحمٰن بھائی کی فقط ایک لڑی ۔۔
باقی اور بھی ہیں مگر اپنے منہ سے اپنی تعریف بمعنی کوتاہی کیا بیان کریں۔
اس سب کے پیچھے کچھ حقائق کارفرما ہیں جن میں سرِ فہرست یہاں کا مخلصانہ اور دوستانہ ماحول ہے۔ جب ہم محفل پہ ہوتے ہیں تو وہی احساس رہتا ہے کہ فیملی میں ہیں۔ محفل جمی ہے۔ ایک دوسرے کو سنائی جا رہی ہیں۔ ایسی ہی دھماچوکڑی رہتی ہے فیملی کی محفلوں میں ۔۔ جب تک کسی بزرگ کی "گھرکیاں معہ جھڑکیاں " نہ پڑیں۔ یہی وجہ اور یہی مجبوری ہے ہماری تو۔۔۔ باقی اپنی اپنی خود بیان فرما دیں ۔
ایک اور بڑی وجہ۔۔۔ جب کبھی ہم کوئی بات سنجیدگی سے کرتے ہیں ، کوئی سیریس لیتا ہی نہیں ۔ اس پر بھی "پُر مزاح" ہی کی ریٹنگ آتی ہے۔ خود ہی سوچیں نا کیا ہمارا دل نہیں کرتا کہ کبھی کوئی سیانی بات کریں تو "شاباش" بھی ملے نہ کہ اسے بھی پر مزاح سمجھا جائے۔
آج آپ کی اس لڑی کے کاندھے پر بندوق رکھ کر ہم ان تمام محفلین کی طرف نشانہ لگائے ہوئے ہیں جن سے ہمیں اس بات کا گلہ ہے۔ بہتر ہے کہ وہ خود ہی اس بات کا اعتراف کریں۔
" شکایت" ختم ہوئی۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
  • آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
  • وہ کون سے عوامل ہیں جو آپ کو تخریب کاری پر آمادہ کرتے ہیں؟
  • آپ لڑی کو مزید کیوں برباد نہیں کرنا چاہتے؟
  • کیا آپ لڑی نے کبھی لڑی کو برباد کرنے کے بعد واپس درست راہ پر لانے کی کوشش کی ہے؟ اگر ہاں تو کیا ؟
  • اگر آپ نے لڑی کو واپس راہ راست پر نہیں لانا تو آپ بربادی کی راہ سے بھی قدم پیچھے کیوں ہٹا رہے ہیں؟
  • آپ اب تک کتنی لڑیاں کامیابی سے برباد کر چکے ہیں؟
  • کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟
آپ نے ٹیگ کیا اس کا بہت شکریہ۔ ورنہ ہمیں اس کو پانے میں کچھ قرن تو لگ ہی جاتے کہ ادھر ادھر جھانکا تانکی کی عادت جو نہیں ۔
اتنا مشکل پیپر اور کوئی چوائس بھی نہیں ۔ لگتا ہے کسی بڑے ہی "استاد" نے بنایا ہے ۔
  • ہمیں ہمیشہ ہی احساس رہتا ہے کہ کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر(یعنی ہم خیال گروپ سے گپ شپ) بات کا رخ کہیں اور جا رہا ہے۔:chatterbox::chatterbox::chatterbox:
  • ہمارے سچے، پیارے اور نیارے دوست۔:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: اور ہم بقلم خود
  • کچھ نادیدہ قوتوں کی وجہ سے جو نئے محفلین پر جما کر نظریں رکھتی ہیں۔ اور کبھی کبھار لڑی بنانے والوں پر بھی رحم آہی جاتا ہے ۔:D
  • یہ سوال کچھ دائیں بائیں چلا گیا ۔ ناقص عقل نے یک دم کام کرنا بند کر دیا ۔:thinking::thinking::thinking:
  • ہاں جی، اس بات کا اعلان کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر وہی نقار خانے میں طوطی کی آواز۔
  • کوئی ایک آدھ ہی۔ کہ زیادہ وقت ہی نہیں ہوتا۔ (اب نامہ اعمال میں کئی اور لکھی جا چکی ہوں تو پتا نہیں):LOL:
  • بالکل نہیں۔ اپنی انگریزی شاعری کی لڑی کی تباہی کے بعد اب لوگوں کا احساس چوگنا ہو چکا ہے ۔:D
ویسے مزے کا ٹاپک ہے ۔ آپ نے بہت اچھا لکھا۔ کئی لوگ چوکنے ہو جائیں گے۔ (مگر جلد ہی نئے لوگ بھی آجائیں گے جنہوں نے اس لڑی کو نہیں پڑھا ہو گا۔ اور پھر ڈھاک کے تین پات :laughing::laughing::laughing:)
ویسے کل ہے ایک لڑی کو آف ٹریک کرنے میں حصہ ڈالا ہے ۔ :D
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ مرض لاعلاج ہے۔
بعض اوقات لڑی کے موضوع پر افلاطونی جھاڑنا بہت ضروری ہو جاتا ہے، اور پھر اس افلاطونی کو سنبھالتے سنبھالتے لڑی بربادی کی جانب رواں دواں ہو جاتی ہے۔
اس بربادی کو روکنے کا واحد طریقہ
رپورٹ کرنے کے علاوہ
یہ ہے کہ اسی پائے کی ایک اور افلاطونی لڑی کے موضوع کی طرف واپس لانے کے لیے جھاڑی جائے۔
ہمارے علاوہ کسی اور کو "اعتراف " تو کر لینے دیجئیے تابش بھائی کہ کسی لڑی کی بربادی میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ اس کے بعد اسی لڑی میں آپ کی "خواہش" کا احترام کیا جائے گا۔ تمام وعدے اور اقرار اسی لڑی میں متعین کر کے قرارداد منظور کر لی جائے گی۔
لیکن یہ بات واضح کر دیں کہ اگر تمام "جرم" ہمارے نازک اور قدرے ٹوٹے پھوٹے شانوں پر ڈالے گئے تو ۔۔۔۔ اس کا کوئی "افلاطونی حل" ابھی سے بتا دیجئیے ۔ :D
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آپ کو یہ احساس کب جاگا کہ آپ لڑی کو بربادی کی راہ پر ڈال چکے ہیں؟
اگلے دن یا اس وقت خیال آتا ہے جب گیجیٹ ناقابلِ رسائی ہو۔۔۔ بس اب بربادی بھی بادی ہو چکی ہوتی ہے۔۔۔ سو اسے اس کے حال پہ چھوڑنا بہتر۔
ہم اپنے دل کو یہی کہہ کے تسلی دے لیتے ہیں کہ ہم نے افسانے/لڑی کو خوبصورت موڑ پہ چھوڑ دیا ہے۔:p
 
ہم تو یہ تک بھی نہیں کہہ سکتے

"چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوں"

ہم اور لڑی۔۔۔ بار بار دل اسی لڑی کی طرف یوں ہمکتا ہے جیسے طوطے کے سامنے چوری کی پیالی ہو اور۔۔۔۔ آگے تسی خود سمجھدار او ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کیا آپ آئندہ لڑی کو برباد نہ کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں؟

:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:

کھانا کیسے ہضم ہو گا ہمیں۔۔۔
دوسری بات یہ کہ آپ پھر ایسی لڑیاں کیسے لگا پائیں گے جن میں "آپ کی آمد بربادی کی علامت " جیسے اعزاز سے نوازا جائے۔
ویسے بھی ارادے ٹوٹنے کے لئے ہوتے ہیں بھائی۔۔۔ ہم تو نیت کر کے کر گزرنے والوں میں سے۔ سو آپ بھی تیل دیکھئیے، تیل کی دھار دیکھئیے۔۔۔ ہم ایویں ہی کوئی وعدہ کر لیں سیاستدانوں کے جیسا ۔۔۔ اور عمل نہ کر پائیں تو شرمندگی ہو گی نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اس مختصر سوالنامے کا ایمانداری سے جواب دیجیے۔ مکمل پرچہ حل کرنے والے کو "آپ کی آمد بربادی کی علامت" جیسے عنوانات سے بھی نوازا جا سکتا ہے۔

پوری ایمانداری سے جواب دیا ہے۔ کمی رہ گئی ہو کسی جواب میں تو دوبارہ سے پوچھ لیجئیے گا۔ :daydreaming:
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ تو انٹرویو ہے

احساس تو اپنی طرف سے جاگا ہی ہوتا ہے مگر ہم اسے بروقت محسوس نہیں کر پاتے۔ اس کا انحصار بھی صورتِ حال پر ہے۔ جس وقت ہم کچن میں مصروف ہوں اور ساتھ ساتھ موبائل سےمحفل پر بھی۔۔۔ تو بس نوٹیفیکیشن پہ کلک کرتے ہیں اور جوابی مراسلہ روانہ کر دیتے ہیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوتا کہ اتہ پتہ کیا ہے، کہیں بے رنگ لفافہ تو نہیں بھیج دیا۔
تو اس صورت میں مکمل احساس کرنے میں کافی دیر ہو جاتی ہے۔
دوسری صورت میں جب ہم ٹیبلٹ یا لیپ ٹاپ سے محفل پر ہوں۔ تو دیر بھر بھی لگتی ہیں مگر کچھ مراسلات کے بعد احساس ہو جاتا ہے کہ گاڑی پٹری سے اتر چکی ہے۔ چونکہ باقی کی بوگیاں (محفلین) بھی اس کارِ خیر میں مصروف ہوتے ہیں تو ہم اکیلے کچھ نہیں کر پاتے اور اس اسٹیشن سے ادھر اُدھر نظر بھی ہٹانے کو دل نہیں چاہتا۔

عوامل۔۔۔۔ یقین کیجئیے اس میں کوئی تخریب کاری شامل نہیں ہوتی۔۔ جو بھی ہوتا ہے نادانی میں ہوتا ہے۔ جیسے کہتے ہیں نا " آؤ دیکھا نہ تاؤ" اور کود پڑے والی صورتِ حال۔ کبھی کبھی کوئی ایسا جملہ ہی دماغ میں "کلک" کر جاتا ہے کہ کچھ لکھے بغیر ہٹنے کو دل نہیں چاہتا۔ پرائی آگ میں کودنا شاید اسی کو کہتے ہوں گے کیونکہ اس کے بعد لڑی کا رخ ہی بدل جاتا ہے۔ بے ساختگی میں ہو جاتا ہے بھائی ۔ :ROFLMAO:

جب احساس جاگ جائے بالآخر کہ غلط ہو رہا ہے۔۔۔ اس کے بعد تو کوشش کرنی چاہئیے نا کہ لڑی کو واپس ٹاپک پہ لایا جائے۔
انجانے میں ایسا ہو یا جانتے بوجھتے بھی نہ رُکنے پائیں تو تھوڑی مشکل ہو جاتی ہے۔ کہ یا اللہ اب کیسے چھوڑیں اس مزے کی گفتگو کو۔
سمجھ رہے ہیں نا مجبوری نیرنگ بھائی۔
ہم پوری ایمانداری سے بتا رہے ہیں جو محسوس کرتے ہیں۔ اور ہمارے جیسے باقی بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہوں گے۔ :cool:

جی جی بالکل کی ہے کوشش۔
کبھی تو بالکل ہی شروع میں کی ہے اور کبھی کبھی "ذرا " سی تاخیر بھی ہو جاتی ہے۔ مسئلہ وہی کچن والا ہے۔
ہم اپنی طرف سے یہ کوشش کرتے ہیں کہ جو آف ٹاپک بات ہو رہی ہے، اور نظر آتا ہے کہ بات لمبی جائے گی تو پھر ہم اس کا اقتباس کسی اور لڑی میں لے جاتے ہیں جو اس کے لئے قدرے بہتر جگہ ہوتی ہے۔

یوں تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ دیر سویر سے سہی۔ اگر واپس نہیں بھی لا سکتے راہ راست پر۔۔۔ تو پتلی گلی سے ہو کر نکل جائیں ۔ کیونکہ ہمیں تو ابھی محفل میں آئے مختصر سا عرصہ گزرا ہے ۔ باقی زیادہ سمجھدار ہیں، سنبھال لیں گے۔
سمجھے یا سمجھائیں؟؟؟:ROFLMAO:
 
ہمارے علاوہ کسی اور کو "اعتراف " تو کر لینے دیجئیے تابش بھائی کہ کسی لڑی کی بربادی میں ان کا کوئی حصہ ہے۔ اس کے بعد اسی لڑی میں آپ کی "خواہش" کا احترام کیا جائے گا۔ تمام وعدے اور اقرار اسی لڑی میں متعین کر کے درارداد منظور کر لی جائے گی۔
لیکن یہ بات واضح کر دیں کہ اگر تمام "جرم" ہمارے نازک اور قدرے ٹوٹے پھوٹے شانوں پر ڈالے گئے تو ۔۔۔۔ اس کا کوئی "افلاطونی حل" ابھی سے بتا دیجئیے ۔ :D
اسے منتظم کا نہیں، محفلین کا کمنٹ سمجھ کر پڑھیے۔ :)
 
Top