تعارف لو جی ہم بھی آ گئے تیری محفل میں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
فاطمہ بیٹی! میری طرف سے بھی آپ کو
"خوش آمدید"
مجھے بھی ابھی تھوڑے ہی دن ہوئے ہیں لیکن یہاں آ کر سب کچھ بھول چکا ہوں۔
یہ "اردو" سے محبت کرنے والوں کی عظیم سلطنت ہے۔
اللہ اسے نظر بد سے بچائے۔ آمین

السلام علیکم

اردو محفل میں خوش آمدید !
آپ کا اندازِ تحریر بہت اچھا لگا ۔
 

فاطمہ راحی

محفلین
آپ سب کا بہت بہت شکریہ
اور بہت معذرت کہ میں اتنے دن نہیں آ سکی کچھ گھریلو مصروفیات کی وجہ سے وقت ہی نہ ملا۔۔۔۔آج ہی آپ سب کے پوسٹ پڑھے ہیں۔اور پڑھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ یہاں سب بہت اچھے ہیں۔ مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 

فاطمہ راحی

محفلین
بہت شکریہ راقم صاحب!
بالکل درست فرمایا آپ نے یہ واقعی اردو سے محبت کرنے والوں کی سلطنت ہی ہے۔
اللہ اسے مزید ترقی دے۔(آمین)
 

فاطمہ راحی

محفلین
شکریہ م م مغل جی!
بیٹی کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے ہی میں‌ اتنے دن نہیں‌ آ سکی تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب بالکل ٹھیک ہے۔ دعاؤں میں یاد رکھیے گا!
 

حمنہ

محفلین
untitled2.jpg
 

میر انیس

لائبریرین
ٍفاطمہ بہن السلام علیکم میری طرف سے بھی آپ کو خوش آمدید ۔ آتے ہی آپ کے پکائے ہوئے حلوہ کا بول بالا ہوگیا اور یہ نیک شگون ہے ۔ امید ہے کہ آپ اسی طرح اور کھانے پکانے کی ترکیبیں بتاتی رہیں گی خاص کر چلو کباب جن کی ترکیب آج کل آپ کی بھابھی بہت ڈھونڈتی پھر رہی ہیں پر اب تک نہیں ملی۔
 

مدرس

محفلین
ہم بھی خوش آمدید کہنے کو آگئے

اور ہمارے حصہ کا حلوہ کہاں‌ہے
سنا ہے کہ آتے ہی حلوہ کھلایا ہے آپ نے
 

مدرس

محفلین
ہم بھی خوش آمدید کہنے کو آگئے

اور ہمارے حصہ کا حلوہ کہاں‌ہے
سنا ہے کہ آتے ہی حلوہ کھلایا ہے آپ نے
 
Top