اعتبار ساجد لو ، خدا حافظ تمہیں کہنے کی ساعت آ گئی

شیزان

لائبریرین
لو ، خدا حافظ تمہیں کہنے کی ساعت آ گئی
دل کو تھا جس بات کا دھڑکا، وہ نوبت آ گئی

ٹوٹ کر برسی گھٹا تجھ سے جدا ہوتے ہوئے
آسماں رونے لگا، بادل کو غیرت آ گئی

اتفاقا جب کوئی تیرے حوالے سے ملا
سامنے نظروں کے یکدم تیری صورت آ گئی

گھر کے بام و در سمٹ کر مثلِ زنداں ہو گئے
شام کیا آئی کہ جیسے مجھ میں وحشت آ گئی

اس لئے بھیجا نہیں اتنے دنوں سے خط مجھے
راس شائد اس کو غیروں کی رفاقت آ گئی

اعتبار ساجد
 

کاشفی

محفلین
اس لئے بھیجا نہیں اتنے دنوں سے خط مجھے
راس شائد اس کو غیروں کی رفاقت آ گئی

واہ بہت ہی خوب! شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔۔
 

کاشفی

محفلین
لو ، خدا حافظ تمہیں کہنے کی ساعت آ گئی
دل کو تھا جس بات کا دھڑکا، وہ نوبت آ گئی

ٹوٹ کر برسی گھٹا تجھ سے جدا ہوتے ہوئے
آسماں رونے لگا، بادل کو غیرت آ گئی

اتفاقا جب کوئی تیرے حوالے سے ملا
سامنے نظروں کے یکدم تیری صورت آ گئی

گھر کے بام و در سمٹ کر مثلِ زنداں ہو گئے
شام کیا آئی کہ جیسے مجھ میں وحشت آ گئی

اس لئے بھیجا نہیں اتنے دنوں سے خط مجھے
راس شائد اس کو غیروں کی رفاقت آ گئی

اعتبار ساجد

جاتے ہو خدا حافظ ، ہاں اتنی گزارش ہے
جب یا د کبھی آ ئیں ملنے کی د عا کرنا

جلیل مانکپوری
 
Top