لوگ کسی بھی چیز کی پیروڈی کیوں کرتے ہیں،رائے دیجئے

غ۔ن۔غ

محفلین
تمام محفلین کی خدمت میں سلام :)
دو تین دن سے کچھ ایسا نظر سے گزر رہا ہے کہ دل میں یہ خیال آیا آپ سے پوچھوں کہ "لوگ کسی بھی چیز کی پیروڈی کیوں کرتے ہیں" اس موضوع پہ آپ سب کی رائے جاننی چاہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی کس جذبے کے تحت اور کس وجہ سے لوگ کسی چیز کی نقل کرتے ہیں ،( چیز اس لیے لکھا کہ دھاگے کا عنوان زیادہ طویل بھی نہ ہو اور بآسانی سمجھ میں بھی آ جائے) چیز سے مراد کوئی بھی تخلیق کوئی بھی عمل ہے۔
میں اس سلسلے میں اپنی بھی ایک رائے رکھتی ہوں لیکن بہرحال اور بہر صورت مقدم آپ سب کی رائے ہے
تو بسمِ اللہ کیجئے،آپکی آمد اور رائے کا انتظار ہے ۔ ۔ ۔ ۔

کوئی آ کے پلیز میرے لیے سب کو یہاں ٹیگ کردے:battingeyelashes:
 

عاطف بٹ

محفلین
الف عین صاحب، نایاب بھائی، شمشاد بھائی، ساجد بھائی، مغزل بھائی، فاتح بھائی، انیس الرحمن بھائی، عسکری بھائی، قرۃالعین اعوان ، نیلم ، حسان خان ، مدیحہ گیلانی ، صائمہ شاہ ، تعبیر ، مہ جبین خالہ، محمد بلال اعظم ، ناعمہ عزیز ، باباجی

لیں بھابھی، جتنے نام فوری طور پر ذہن میں آئے انہیں ٹیگ کردیا ہے میں نے۔
 

نیلم

محفلین
پیروڈی کرنابھی ایک کوالٹی ہے جو مجھ میں بلکل موجود نہیں ہے ،،،بعض لوگ پیروڈی بہت اچھی کرتےہیں،،اور بعض لوگوں کویہ کام بلکل نہیں آتا۔۔۔کیوں کرتےہیں ،کیونکہ اُنہیں یہ کام کرنےآتاہےاسی لیےکرتےہیں:D
 

باباجی

محفلین
ایک بات جو میرے ذہن میں ہے وہ یہ ہے کہ
پیرو ڈی ہمیشہ مزاح کے پیرائے میں ہوتی ہے
تو پھر یہی بات سمجھ آتی ہے کہ کسی چیز کی نقل کرنا مزاحیہ انداز میں کرنا پیروڈی کہلاتا ہے
 
پیروڈی بنانے کے کئی مقصد ہوتے ہیں۔
مثال کے طور پر اگر میں اپنا نام "ع۔ں۔ع" رکھ لوں تو اس کے پیچھے مندرجہ ذیل وجوہات ہوسکتی ہے۔
1۔ میں آپ کا تمسخر اڑانا چاہتا ہوں۔
2۔ میں نے آپ سے چھیڑخانی کی غرض سے ایسا کیا۔
3۔ آپ میرے لیے آئیڈیل آئکن ہیں۔ میں نے اس لیے آآپ سے ملتا جلتا نام رکھا۔
4۔ اگر آپ مشہور شخصیت ہیں تو میں نے شہرت حاصل کرنے کی غرض سے ایسا کیا۔
 

عاطف بٹ

محفلین
اب یہاں میں مقدس کو بھی ٹیگ کررہا ہوں۔
مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ، مقدس ۔۔۔
غلطی کے ازالے کی اس سے بہتر صورت نہیں ہوسکتی ورنہ مقدس نے مجھے مارنا ہے پکڑ کے! :unsure:
 

عاطف بٹ

محفلین
پیروڈی کرنابھی ایک کوالٹی ہے جو مجھ میں بلکل موجود نہیں ہے ،،،بعض لوگ پیروڈی بہت اچھی کرتےہیں،،اور بعض لوگوں کویہ کام بلکل نہیں آتا۔۔۔ کیوں کرتےہیں ،کیونکہ اُنہیں یہ کام کرنےآتاہےاسی لیےکرتےہیں:D
نیلم تو پیروڈی بھی کرے گی تو وہ اپنی جگہ ایک حکایت بن جائے گی! :p
 

شمشاد

لائبریرین
مزاح کے طور پر ہو تو پیروڈی بھی اچھی لگتی ہے لیکن مذاق کے طور پر کی گئی پیروڈی تو پھکڑ پن میں آتی ہے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پیروڈی کرنے کی مختلف وجوہات ہوتی ہیں
کبھی کسی سے بہت متاثر ہوکر۔۔۔!
کبھی کسی کا مذق اڑانے کے لیئے ۔۔۔!
کبھی کوئی پرانا بدلہ چکانے کے لیئے۔۔!
اور کبھی بطورِ تفریح کے لیئے۔۔۔۔!
جیسے مجھے کسی کی بات بہت اچھی لگے تو میں اکثر یاد آنے پر اسی طرح دہرانے کی کوشش کرتی ہوں جیسے وہ کہی گئی ہوتی ہے۔۔۔!
کبھی کبھی پرانی یادیں تازہ کرنے کے لیئے بھی پیروڈی کی جاتی ہے۔۔۔۔!!
 

نایاب

لائبریرین
تمام محفلین کی خدمت میں سلام :)
دو تین دن سے کچھ ایسا نظر سے گزر رہا ہے کہ دل میں یہ خیال آیا آپ سے پوچھوں کہ "لوگ کسی بھی چیز کی پیروڈی کیوں کرتے ہیں" اس موضوع پہ آپ سب کی رائے جاننی چاہوں گی ۔ ۔ ۔ ۔ یعنی کس جذبے کے تحت اور کس وجہ سے لوگ کسی چیز کی نقل کرتے ہیں ،( چیز اس لیے لکھا کہ دھاگے کا عنوان زیادہ طویل بھی نہ ہو اور بآسانی سمجھ میں بھی آ جائے) چیز سے مراد کوئی بھی تخلیق کوئی بھی عمل ہے۔
میں اس سلسلے میں اپنی بھی ایک رائے رکھتی ہوں لیکن بہرحال اور بہر صورت مقدم آپ سب کی رائے ہے
تو بسمِ اللہ کیجئے،آپکی آمد اور رائے کا انتظار ہے ۔ ۔ ۔ ۔

کوئی آ کے پلیز میرے لیے سب کو یہاں ٹیگ کردے:battingeyelashes:
وعلیکم السلام
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
بہت خوب سوال ہے آپکا ۔۔۔۔۔۔۔۔
پیروڈی بیک وقت " تعریف و تضحیک " دونوں عمل نبھاتی ہے ۔
پیروڈی کرنے والا کسی بھی کلام کے بنیادی لفظوں فقروں جملوں میں اپنی ذہانت اور طنز و مزاح
کی صلاحیت کے بل پر کچھ ایسا روبدل کرتا ہے کہ اصل کلام کا پیغام بالکل ہی دوسرے رخ سے قاری کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے ۔
کسی مشہور کلام یا مضمون کے الفاظوں اور جملوں کے ساتھ کھیلتے طنز و مزاح کی کیفیت کو ابھارتے تلخ حقائق کو زبان کی شیرینی سے سنوارتے سادگی اور پرکاری کے ساتھ سچے اور گہرے معنی قاری تک پہنچانا کسی بھی " پیروڈی گر " کی پہلی نیت ہوتی ہے ۔ دوسری نیت فطری طور پر انسان میں موجود اپنی ذہانت کی تعریف حاصل کرنا اور شہرت حاصل کرنا ہوتی ہے ۔
کہیں پڑھا تھا کہ " پیروڈی " کا لفظی معنی " جوابی نغمہ " ہے ۔۔۔۔۔۔۔
اچھی اور مثبت انداز کی پیروڈی " پیروڈی گر " کی مثبت اور اعلی سوچ و فکر کی علامت ہوتی ہے ۔
اور اک اعلی بار بار کا پڑھا کلام قاری کے سامنےکچھ ایسے تعمیری اور تربیتی انداز میں پیش کرتی ہے کہ قاری کچھ نہ کچھ اثر لینے پر مجبور ہو ہی جاتا ہے ۔
 

یوسف-2

محفلین
میں بھی یہاں اس سوال کا جواب دینے ہی آیا تھا لیکن نایاب بھائی کے اس عالمانہ اور مفکرانہ اظہار خیال کے بعد اب میرا کچھ مزید کہنا سورج کو چراغ دکھلانے جیسا ہوگا۔:)
 
Top