لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف نام کب تبدیل کر رہے ہیں؟ شیخ رشید

کاشفی

محفلین
لوڈ شیڈنگ ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف نام کب تبدیل کر رہے ہیں؟ شیخ رشید
215108-sheikhrasheed-1389045511-333-640x480.jpg

ریکارڈ توڑ مہنگائی اور ریکارڈ توڑ ڈھٹائی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔۔فوٹو:فائل

اسلام آ باد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریکارڈ توڑ مہنگائی اور ریکارڈ توڑ ڈھٹائی موجودہ حکومت کی پہچان بن چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ چکے ہیں مگر حکومت نوجوانوں کو قرضے دینے میں لگی ہوئی ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کہتے تھے اگر 3 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ ختم کردوںتو میرا نام شہباز شریف نہیں، اب وہ بتائیں 7 ماہ گزر گئے ہیں مگر لوڈشیڈنگ تو ختم نہیں ہوئی، وہ اپنا نام کب تبدیل کر رہے ہیں؟۔

 

محمداحمد

لائبریرین
حکومت کی جو پالیسیز ہیں اُن کے ساتھ اگر 7 ماہ تو کیا 7 سال بھی گزر جائیں تو لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

ان کی ترجیح تمام تر غیر پیداواری سرگرمیاں ہیں۔ سچ تو یہی ہے کہ ان تلوں میں (بھی) تیل نہیں ہے۔
 
شاید شہباز نے کہا تھا کہ ان کو حکومت مل جائے تو پھر لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے
حکومت سے مراد وفاقی حکومت تھا شاید
 

محمداحمد

لائبریرین
شاید شہباز نے کہا تھا کہ ان کو حکومت مل جائے تو پھر لوڈ شیڈنگ ختم کردیں گے
حکومت سے مراد وفاقی حکومت تھا شاید

وفاقی حکومت :eek: وہ بھی نواز شریف کی زندگی میں۔ :)

وراثتی سیاست والے ملک میں ایسا سوچنا بھی منع ہے۔ :p
 
الیکشن میں سیاسی بڑھکوں کے نتیجے میں بعد میں ایسے ہی طعنے سننے پڑتے ہیں۔ لیکن ایک بات ماننی چاہئے کہ حکومت خاص طور پر بجلی کے بحران کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے۔
 

کاشفی

محفلین
نواز شریف کے چھوٹے بھائی کے ساتھ ساتھ نواز لیگ کے ہمدردان کو بھی اپنا اپنا نام تبدیل کرلینا چاہیئے۔۔۔
 
Top