وہ جو علامہ نے خطبہ الہ آباد میں "تصور پاکستان" پیش کیا تھا اس کوئی خاکہ موجود ہے کسی کے پاس؟ اگر ہاتھ لگ جائے تو لگے ہاتھوں علامہ کی بھی خبر لے لی جائے۔ پہلے کہا کہ اگر نقشہ بھی بن چکا ہے، پاکستان خاکم بدہن ٹوٹنے بھی جارہا ہے تو آپ کیا کیجئے گا؟ خیر ہم نے کیا کرنا ہے۔ اپنی کوتاہیوں اور غفلتوں کا قصور اپنے تئیں کسی اور کے سر منڈھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں۔ دو سو سال تک انگریز کے سر منڈھا اب کوئی پچاس برس سے امریکہ کی باری ہے، پھر شائد کوئی اور ملک ہوگا۔ اب سمجھ آتا ہے کہ سلطان راہی مرحوم کی فلمیں اتنی مقبول کیوں ہوتی تھیں۔ یہاں تو ساری قوم ہی افیون زدہ ہے۔ حقیقت کو تلاش کرنے یا اس سے نظر ملانے کی ہمت اور جرات تو کسی میں بھی نہیں۔ لیاقت علی خان کے دورہ امریکہ کے متعلق لمبی چوڑی بڑھکیں ماری گئیں اور اس دورے کی صحیح تواریخ کا تعین بھی کیا تو فاروق بھائی نے۔ "اصلی اور سچے" پاکستانی تو گریہ و فریاد میں ہی مصروف رہے۔ ارے بھائیو کس برتے پر پاکستان پاکستان کی رٹ لگاتے ہو؟ جس سے پیار ہو اس سے بھی کبھی اس طرح اغماض برتا جاتا ہے؟ کبھی یہ تو سوچو کہ آپ کا پاکستان سے کیا رشتہ ہے، پھر کسی اور پر انگلی اٹھانا۔
خرم صاحب۔۔
آپ اگر آنکھیں بند کرلیں۔۔ یا وابستگی کی پٹی باندھ لیں۔۔تو کچھ بھی نظر نہیں آتا
تصور و قیام پاکستان کا معاملہ تسلط سے آزادی تھا۔۔۔ امریکہ کا معاملہ تیل اور وسائل کے نام پر قبضہ ہے۔
روس کو جو حال ہوا۔۔ اس میں کون تھا سب کو پتہ ہے۔۔۔ عراق، لیبیا، صومالیہ، افریقہ ، فلسطین اور افغانستان سمیت دنیا بھر
میں جو ہورہا ہے وہ آنکھوں والوں کو نظر آتا ہے ۔۔’’ سام راج ‘‘ (سامراج) کے نوالہ چینوں کو تو ۔۔۔۔۔۔کچھ بھی نظر نہیں آتا۔
رہی بات افیون زدہ قوم کی تو ۔۔۔۔۔۔۔ اعداد و شمار اٹھائیے ۔۔۔ اور دیکھ لیجئے شراب شباب خمار میں غلطاں’’افیون زدہ‘‘ کون ہے۔
افغانستان میں طالبان کے زیرِ اثر علاقوں میں افیون پوست کی کاشت صفر ہوگئی تھی۔۔۔ امریکی بوٹ چاٹنے والے کرزئی اور
امریکی و حواریوں کے ان 8 سالوں میں یہ مقدار صفر سے 81 فیصد تک آگئی ہے۔۔۔
رہی بات سلطان راہی کی فلموں کی۔۔۔۔۔۔۔۔ تو آنکھوں کا علاج اب یقینی ہے ۔۔ پیش بینی پر مبنی’’ ریمبو ‘‘ فلموں سمیت
لگ بھگ 35 ہزار فلیں ہالی ووڈ نے تیار کردہ ہیں۔۔۔ جس میں پھول کھلانے کے طریقے نہیں سکھائے گئے۔۔ بلکہ اسلحہ کا آزادانہ
استعمال ۔۔۔۔۔۔۔۔ اور عسکریت پسندی کی رغیب دی جاتی رہی ہے اور دی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔
لیاقت علی کے دورہ پر آپ زیادہ نہ چہکیں۔۔ یہاں یہ معاملات پچھلے دوہفتوں میں باقائدہ ثبوت کے ساتھ شائع ہوچکے ہیں۔
ثبوت آپ کو فراہم کر کے میں اپنے ملک و نظریہ کے ایک غدار اور پٹھو کو تقویت نہیں دونگا۔۔ آپ چاہیں تو تلاش کرلیجئے۔۔
والسلام