لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جی بھائی ہمیں تو یہی لگ رہا ہے۔
اب مومن فرحین ہی بتائیں گی کہ ان سے غلطی ہوئی یا ہم دونوں بہن بھائی درست ہیں۔ :mrgreen:
آپ دونوں کا جواب درست لگتا ہے
وہ یا تو پہلے ن کو مشدد سمجھ رہی ہیں یا پھر لفظ توڑتے ہوئے غلطی سے ایک ن زیادہ لکھ گئیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کمیٹی سے پہلے ہم ہی گواہی دے دیتے ہیں کہ گل یاسمیں اور لفظ درشت مزاج کا دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے
ارے پہلے مقدمہ تو درج ہونے دیں۔ مجھے تو اب گُلِ یاسمیں پر باقاعدہ شک ہونے لگا کیوں کہ ایسا صرف بااثر افراد ہی کر سکتے ہیں کہ بات شروع ہونے سے قبل ہی آپ کو لوگ معاملے سے دور رہنے کا سمجھانے آجائیں۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہمارے نیرنگ بھائی کی تحریریں پڑھیں پھر بتائیں کسی پروفیسر سے کم ہیں کیا ۔۔۔۔
ہر قسم کے حیلے بہانے سے ہمیں "پروفیسر" کہنے کے بعد لطائف کے زمرے میں جاکر پروفیسروں کے لطیفے شریک کرنا ایک سوچی سمجھی شیطانی کہلائے گا۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے پہلے مقدمہ تو درج ہونے دیں۔ مجھے تو اب گُلِ یاسمیں پر باقاعدہ شک ہونے لگا کیوں کہ ایسا صرف بااثر افراد ہی کر سکتے ہیں کہ بات شروع ہونے سے قبل ہی آپ کو لوگ معاملے سے دور رہنے کا سمجھانے آجائیں۔
سرِ عام الزام؟؟
کوئی بات نہیں جی
ہم پہ الزام تو ویسے بھی ہے ایسے بھی سہی
اگلا مصرع رہنے ہی دیتے ہیں۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
ہر قسم کے حیلے بہانے سے ہمیں "پروفیسر" کہنے کے بعد لطائف کے زمرے میں جاکر پروفیسروں کے لطیفے شریک کرنا ایک سوچی سمجھی شیطانی کہلائے گا۔۔۔۔

ایسی سوچی سمجھی شیطانی سوچ ہمارے دماغ میں کیوں نہیں آئی بھئ ۔۔۔:thinking:
 
Top