لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

مومن فرحین

لائبریرین
عام سا ہندی لفظ ہے لیکن شاید زیادہ استعمال نہیں ہوتا۔ اور اس کے ہجوں سے اور کتنے چھوٹے چھوٹے مگر ادھورے لفظ بنتے ہیں جس کی وجہ سے اصل لفظ کی طرف دھیان کم جاتا ہے۔ :)
جی آپ نے بالکل صحیح کہا بھائی اتنے سارے لفظ بن رہے تھے ذھن منتشر ہو جا رہا تھا :cautious:
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
عبدالروف بھائی آپ نے کیسے جان لیا ؟ :sneaky:ذرا ہمیں بھی کو تیکنیک بتائیں ۔۔۔ :thinking:
اس کے لیے ایک تو لغت اپلیکیشن کی مدد لینا پڑی اور اس میں بھی ایک ایک حرف کو دوسرے حرف سے جوڑ جوڑ کے لغت کے الفاظ میں چھان کے نکالا ہے
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فالیز۔۔۔۔ خربوزہ اور تربوز کا کھیت:):):)
عام بول چال یا کسی عام پڑھی جانے کتاب میں آخری مرتبہ آپ نے یہ لفظ کہاں سنا، بولا یا پڑھا؟:)
کیونکہ یہاں پر مستعمل لفظ پوچھے جاتے ہیں، (کبھی کبھار کے سوالات کے علاوہ)
 

سید عاطف علی

لائبریرین
دہخدا کی لغت کے مطابق ۔ خالص لفظ پالیز ہے جو خربوزہ اور کھیرے کے باغات وغیرہ کے معنی میں ہے ۔ فالیز اس کی معرب شکل ہے جیسے پولاد کی فولاد ۔
اردو میں تو یہ لفظ شاید ہی کبھی استعمال ہوتا دیکھا ہو لیکن خیر کچھ نئی بات پتہ تو چلی ۔
 
Top