لغات / ڈکشنری پروجیکٹ آپ کے سامنے حاضر ہے

شمشاد

لائبریرین
بھائی ابھی تک ذاتی پیغام کرنے کا طریقہ ہی اس نئے فورم پر سمجھ نہیں آیا ، دوپہر کو ایک ممبر کو "نئی گفتگو شامل کریں " کو ذاتی پیغام سمجھ کر پیغام بھیجا سوچا تھا کہ وہ پیغام آپ کو بھی بھیج دوں گا مگر ذاتی پیغام کا آؤٹ باکس ہی ابھی تک نہیں ملا۔

"نئی گفتگو کا آغاز کریں" ہی ذاتی پیغام والا سلسلہ ہے۔ یہ گزشتہ ذاتی پیغام کی طرح کی بجائے موجودہ دھاگے کی طرح ہی چلتا ہے۔ اس میں آؤٹ باکس نہیں ہے۔
 

Ibrahim Khan

محفلین
links are dead, if you send me be email I will be very thankful to you
I receive the message "Forbidden"
My email: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی السلام علیکم، کیا بات ہے لنک ابھی تک ٹھیک نہیں ہوئے
عرفان بھائی اصل میں کوئی حاسد سائٹ کے پیچھے پڑھ گیا ہے پہلے جزوی طور پر اور اب پرسوں سے کلی طور پر سائٹ ہیک ہو گئی ہے اور دوسری اپ لوڈنگ سائٹس پر اپ لوڈنگ ایک عذاب ہے میرے لیے۔ بہر حال آپ دعا فرمائیں میں کوشش کر رہا ہوں ۔شکریہ
 

ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
تمام لنک جو خراب ہو گئے تھے ، الحمد للہ اب ان کو ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔ اگر اب بھی کسی لنک میں خرابی ملے تو ضرور اطلاع کریں ۔ شکریہ
 

ذیشان

محفلین
خوشخبری
یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر کے لیے بنائی گئی ڈکشنریز بغیر کسی محنت کے گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر (جو کہ ایک فری سافٹ ویئر ہے ) کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہیں اس لیے یہاں جتنی بھی ڈکشنریاں پیش کی جائیں گی ان کو آپ اگر چاہیں تو بے بی لون میں استعمال کریں یا پھر گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر میں ۔

ویسے فیچرز اور خصوصیات کے اعتبار سے گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر ، بے بی لون ڈکشنری سوفٹ ویئر سے بہتر معلوم ہوتا ہے مثلا ایک سہولت اس میں گروپ بنانے کی اضافی ہے ۔

تو اگر آپ گولڈن سوفٹ ویئر میں یہ ڈکشنریاں استعمال کرنا چاہیں تو پہلے گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کریں یہاں سے
http://downloads.sourceforge.net/pr...g/download.php&ts=1322554819&use_mirror=space

اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد معمول کے مطابق انسٹال کر لیں ۔
انسٹال ہو جانے کے بعد سوفٹ ویئر کو کھولیں اور اس جگہ آئیں

5.gif


نئی کھلنے والی ونڈو میں اس جگہ پر رہتے ہوئے ایڈ کے بٹن پر کلک کریں

3.gif


جو ونڈو کھلے اس میں آپ نے اس فولڈر یا جگہ کا انتخاب کرنا ہے جہاں بے بی لون کی ایک یا ایک سے زیادہ ڈکشنریاں (ڈاٹ بی جی ایل فارمیٹ پر مشتمل ) رکھی ہوئی ہیں

6.gif


انتخاب کرنے کے بعد اوکے پر کلک کر دیں

9.gif


سوفٹ ویئر ایک عمل شروع کرے گا جس میں وہ تمام ڈکشنریان گولڈن ڈکشنری سوفٹ ویئر میں‌انسٹال کرے گا جو آپ کے بتائے ہوئے فولڈر میں موجود ہوں گی .

2.gif

جب یہ عمل مکمل ہو جائے گا تو آپ اس جگہ سے انسٹال ہو جانے والی ڈکشنریروں کا مشاہدہ کر سکتے ہیں

5.gif


7.gif


اور بالآخر ان کو استعمال کر سکتے ہیں

8.gif


اگر کوئی سوال ہو تو ضرور یاد کریں
 
ذیشان بھائی سے السلام علیکم ،آپ سے ایک سوال ہے اگربارِ خاطر نا ہو ،سوال یہ کچھ لغات میرے پاس موجود ہیں جو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں میں انہیں گولڈن ڈکشنری میں کیسے استعمال کرواس کے لئے مجھے کونسا سوفتوئیر استعمال کرنا ہوگا آپ جوفائلیں اپلوڈ کررہے ہیں انکا سائز بہت زیادہ آپکے تعاون کی ضرورت ہے
 

ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی سے السلام علیکم ،آپ سے ایک سوال ہے اگربارِ خاطر نا ہو ،سوال یہ کچھ لغات میرے پاس موجود ہیں جو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں میں انہیں گولڈن ڈکشنری میں کیسے استعمال کرواس کے لئے مجھے کونسا سوفتوئیر استعمال کرنا ہوگا آپ جوفائلیں اپلوڈ کررہے ہیں انکا سائز بہت زیادہ آپکے تعاون کی ضرورت ہے
وعلیکم السلام !
ذرا تفصیل سے بتائیں کہ آپ کے پاس کونسی لغات ہیں ۔
 
السلام علیکم ذیشان صاحب!
کیا آپ بتا سکتے ہیں جیسے اردو سے عربی اور عربی سے اردو بابیلون ڈیکشنری پر کام ہورہا ہے ویسا کچھ اردو سے انگلش پر کیا جارہا ہے یا ابھی تک یہ کام تاخیر سے کرنا ہے کے لیبل کے زیر سایہ ہے ؟
 

ذیشان

محفلین
القاموس الوحید مصباح الغات عربی اردو لغات اردوعربی لغات نورالغات فرہنگ آصفیہ اردو سے اردو لغات القاموس الاصطلاحی
جہاں تک القاموس الوحید اور مصباح اللغات کی بات ہے تو وہ تو میں آپ کے سامنے پیش کر چکا ہوں یہاں دیکھئے
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/لغات-ڈکشنری-پروجیکٹ-آپ-کے-سامنے-حاضر-ہے.48713/

اگر اس کے علاوہ اور کسی کی بات کر رہے ہیں تو بتائیے
اور جو دوسری لغات آپ نے ذکر کی ہیں " نورالغات فرہنگ آصفیہ اردو سے اردو لغات القاموس الاصطلاحی" اگر آپ ان پر کام کرنا چاہتے ہیں تو
1: آپ کے پاس یہ کتابیں امیج یا پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہونی چاہییں ( ان کو اپ لوڈ کر کے لنک مجھے بتا دیں بذریعہ ذاتی پیغام)
2: آپ کو یہ طے کرنا کہ یوزر ان میں کس طرح سرچ کرے جیسے جو لغات میں نے پیش کی ہیں یوزر مادہ یعنی روٹ دے کر اپنے نتیجہ تک پہنچتا ہے۔

اس کے بعد آگے کا کام میں آپ کو بتاؤں گا ۔
 

ذیشان

محفلین
السلام علیکم ذیشان صاحب!
کیا آپ بتا سکتے ہیں جیسے اردو سے عربی اور عربی سے اردو بابیلون ڈیکشنری پر کام ہورہا ہے ویسا کچھ اردو سے انگلش پر کیا جارہا ہے یا ابھی تک یہ کام تاخیر سے کرنا ہے کے لیبل کے زیر سایہ ہے ؟

وعلیکم السلام !
جناب اس وقت ضرورت اردو سے عربی اور عربی سے اردو پر کام کرنی کی ہے کیونکہ یہ موجود نہیں تھی اور فی الحال یہ ہی ہمارا موضوع ہیں ۔
باقی اردو سے انگلش اور انگلش سے اردو تو بہت سی ڈکشنریاں ملتی ہیں بے بی لون وغیرہ کے لیے جیسے حال ہی میں القلم نے ایک اردو سے انگلش لغت پیش کی ہے ۔
 

انتہا

محفلین
گولڈن ڈکشنری میں نئے اطلاقیے کس طرح شامل کیا جاتے ہیں؟ فائلز والا پاتھ تو ان ایکٹو ہے، وہ کیسے ایکٹو ہو گا؟
 
Top