لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

شرمین ناز

محفلین
اس نے کہا شاعری میں محبوب ہمیشہ مذکر کیوں ہوتا ہے ،مونث کیوں نہیں ہوتی ؟
میں نے کہا شعر میں مونث کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ آپ کو سمجھ آ جائے گی
۔

تم میرے پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی دوسری نہیں ہوتی

اور پھر وہ بندوق نکال لائی😅😅😅😅
:love:
 
شرمین ناز

محفلین
4ojjZom.jpg
:love::ROFLMAO:
 
سیما علی

لائبریرین
ایک عورت کا بچہ گم ہوگیا بڑی ٹینشن میں تھی وہ اس کے گھر کے قریب ہی مولوی صاحب کا گھر تھا مولوی صاحب رات کو 1 بجے تقریر کرکے تھکے ہوئے گھر واپس آئے
عورت ان کا دروازہ زور سے کھٹکھٹایا
مولوی صاحب نے دروازہ کھولا عورت بولی میرا بچہ صبح سے گم ہے اسے ڈھونڈے کے لیے کوئ وظیفہ وغیرہ بتائیں مولوی صاحب بولے محترمہ رات 1 بجے کا ٹائم ہے اور، میں تھکا ہوا آرہا ہو تقریر کرکے اس ٹائم سونے کا ٹائم ہے صبح آنا
عورت بولی میرا بچہ گم ہے اور، تجھے اپنی نیند کی پڑی ہے
مولوی نے سوچا اس عورت نے میرے جان نہیں چھوڑنی اس مولوی نے اخبار لے کر اس کا ایک کونا پھاڑ کر شپیشل سی بتی بنا کر تعویذ کی صورت میں اسے دے دیا اور کہا جاؤ یہ اینٹ کے نیچے رکھ دو صبح بچہ واپس آجائے گا
حلانکہ مولوی صاحب کو مسئلہ بتانا چاہیے تھا لیکن اس نے اپنی جان چھڑائ عورت سے
عورت نے بھی اس تعویذ کو اینٹ کے نیچے دبا دیا
اللہ کی شان صبح بچہ گھر واپس آگیا
وہ عورت 10 کلو مٹھائ دو سوٹ سیدھا مولوی صاحب کے گھر اور ہدیہ اس کی ٹیبل پے رکھا کہ آپ نے رات تعویذ، دیا صبح بچہ میرا گھر واپس آگیا یہ ہدیہ قبول کریں
اتنی بات سننی تھی کہ مولوی صاحب کی اپنی بیگم نے جوتی اتار لی
اور بولی آپ نے اسے رات کو تعویذ دیا صبح بچہ گھر واپس،
میرے سگے بھائ کو گم ہوئے 16 سال ہو گئے 😜😜😜
آج تک واپس نہیں آیا
مولوی نے اپنی بیگم کو پورا اخبار اٹھا کے دے دیا یہ لے رکھ اور میری جان چھوڑ ۔😂😂🤣🤣🤣🤣
 
سیما علی

لائبریرین
سبق آموز کہانی

ایک آدمی اپنے گھر کے باورچی خانے میں داخل ہوکر بیوی سے پوچھنےلگا۔
ہمارے چار بچوں میں سے تمہیں سب سے زیادہ کون محبوب ہے
اس نے جواب دیا: سارے
شوہر نے کہا : تمہارا دل اتنا کشادہ کیسے ہو سکتا ہے۔
کہا: یہ اللہ کی تخلیق ہے۔
ماں کے دل میں سارے بچوں کے لئے کشادگی ہوتی ہے۔
شوہر نے مسکرا کر کہا
اب تم سمجھ سکتی ہو مرد کے دل میں چار بیویوں کی کشادگی بیک وقت کیسے ہو سکتی ہے۔
کیونکہ یہ بھی اللہ کی تخلیق ہے.
بیوی نے بیلن سے حملہ کیا اور شوہر ہاسپٹل پہنچ گیا۔
اللہ بے چارے پر رحم فرمائے ۔اس کا اسلوب بھی اچھا تھا اور ٹیکنیک بھی مزیدار ۔
بس باورچی خانے کی جگہ غلط تھی۔

عبرت و نصیحت :*

کسی بھی میدان جنگ میں اترنے سے پہلے میدان کے محل وقوع اور جغرافیائی صورتحال کو لازمی ذہن میں رکھنا چاہیے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ایک شاعر نے کسی زمانے میں پنجاب حکومت کی مالی سرپرستی سے ایک پبلشنگ ہاؤس شروع کیا ۔ شاعر موصوف نے سید صاحب ( سید علی عباس جلال پوری ) کی ایک کتاب روایات فلسفہ اس ادارے کے زیر اہتمام شائع کی ۔ انہوں نے سفید دبیز کاغذ اور خوبصورت جلد کے ساتھ بڑے سائز میں یہ کتاب چھپوا کر شائع کی تو دیکھنے والے عش عش کر اٹھے اور اپنی شاعری کی طرح پبلشنگ پر بھی داد پائی ۔
وہ عموماً سرمست رہنے والے شاعر تھے ۔ انہیں رائلٹی دینا یاد نہ رہا ۔ سید صاحب نے لوگوں سے شکایت کی ۔ شکایت شاعر موصوف تک جا پہنچی ۔ ایک دن سیدصاحب اور ان محترم شاعر کا باغ جناح میں آمنا سامنا ہو گیا ۔انہوں نے سید صاحب سے شکایتن کہا :
" سید صاحب ! میں اگر آپ کی رائلٹی کھا گیا ہوں تو اس میں ناراض ہونے والی کیا بات ہے ۔ آپ خواہ مخواہ لوگوں سے میری شکایت کر رہے ہیں ۔ "

سید صاحب نے اسی انداز میں کہا :

اگر آپ میری رائلٹی کھا جاتے تو مجھے کوئی اعتراض نہ ہوتا ۔
آپ میری رائلٹی " پی " گئے ہیں ۔

🥸🥸🥸🥸🥸
 
سیما علی

لائبریرین
نیتا اور چاندنی دو گہری سہلیاں گول گپے کھا رہی تھیں۔

20 سے 25 کھا لیے ہونگے تب نیتا نے پوچھا بہت مزے کے ہیں کیا 10 اور کھا لوں

چاندنی بولی "کھا لے ناگن" کھا لے

نیتا نے غصے میں پلیٹ پھینک دی اور بولی ناگن کس کو بولا

ارے نیتامیں نے کہا "_ نہ_ گن " نہ گن " کھا لے۔ 😂😂😂😂😂
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
چند سال ہوئے انگلستان کے ایک مشہور ماہر تعلیم پاکستان آئے. ہم نے انہیں ایک انگلش میڈیم سکول دکھانے کے بعد فخر سے ان کی رائے پوچھی جو سننے کے قابل ہے. کہنے لگے: "بھئی آپ کی ہمّت قابل داد ہے جو اپنے بچوں کو ایک غیر ملکی زبان میں تعلیم دے رہے ہیں. اگر میں انگلستان میں انگریز بچوں کو اردو کے ذریعے تعلیم دینے کی سفارش کر دوں تو مجھے یقیناً اگلی رات کسی ہسپتال میں کاٹنی پڑے. آپ واقعی بہادر ہیں".
(کرنل محمد خان کی کتاب "بزم آرائیاں" سے اقتباس)
 
سیما علی

لائبریرین
عید مبارک کہنے کے بعد ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا عید مبارک والا فارورڈ میسج بھیجتے ہوئے آخر میں لکھا نام چیک کر لیا کریں۔
ابھی ایک موصوف کا عید مبارک کا فارورڈ میسج موصول ہوا جس کے آخر میں لکھا ہوا تھا "آپ کی گْلِ زھراء"
براہِ کرم اپنی اپنی گْلوں کو اپنے تک محدود رکھیں، وہ تو شکر ہے بیگم نے وہ میسج نہیں دیکھا، نہیں تو وہ میرے گلے پڑ جاتی اور مجھے گْل ہی کر دیتی !!
🤭😁😜 😅🤔
 
سید عمران

ہمیں بھی آپ کے بھیا نے عید مبارک کا میسج کرکے آخر میں لکھا آپ کی جانو!!!
:LOL::LOL::LOL:
 
بات یہ ہے کہ ہم نے انگریزوں سے آذادی حاصل کرنی تھی شاید اِسی لئے ہمیں انگریزی زبان سیکھنے کی ضرورت تھی اُنہیں اگر ضرورت ہوتی تو وہ بھی اِس طرف ضرور توجہ دیتے
 
عید مبارک کہنے کے بعد ایک گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ خدارا عید مبارک والا فارورڈ میسج بھیجتے ہوئے آخر میں لکھا نام چیک کر لیا کریں۔
ابھی ایک موصوف کا عید مبارک کا فارورڈ میسج موصول ہوا جس کے آخر میں لکھا ہوا تھا "آپ کی گْلِ زھراء"
براہِ کرم اپنی اپنی گْلوں کو اپنے تک محدود رکھیں، وہ تو شکر ہے بیگم نے وہ میسج نہیں دیکھا، نہیں تو وہ میرے گلے پڑ جاتی اور مجھے گْل ہی کر دیتی !!
🤭😁😜 😅🤔
ہمیں بھی آپ کے بھیا نے عید مبارک کا میسج کرکے آخر میں لکھا آپ کی جانو!!!
:LOL::LOL::LOL:
اِسی لئے کسی نےکہا ہے کہ نقل کے لئ بھی تھوڑی عقل کی ضرورت پڑتی ہے
 
سیما علی

لائبریرین
عورت کسی بھی ملک سے ہو اس کو پروا نہیں ہوتی اسکا خاوند کیا ہے۔ خواہ اسکا خاوند لیڈر ہو جنرل ہو یا مافیا کا سربراہ اس کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی۔

2015 میں نوبل انعام سے نوازے جانے والے ترک کیمیا دان عزیز سنجر کہتے ہیں نوبل انعام جیتنے کے بعد ایک دن
میری بیگم نے مجھے آواز دی ۔
عزیز ! گھر میں جمع کچرا باہر گلی کے کوڑا دان میں ڈال آئیں۔

میں نے جواب دیا میں نوبل انعام یافتہ ہوں ۔۔
اس نے پھر آواز دی ۔

نوبل انعام یافتہ کیمیا دان عزیز صاحب!
گھر میں جمع کچرا گلی کے کوڑا دان میں پھینک آئیں- 🙃🙃
 
سیما علی

لائبریرین
بچی (ممی سے): ممی! جب میں چھوٹی تھی تو آپ کہتی تھیں کہ پری اڑتی ہے!
ممی : ہاں اڑتی ہے!
بچی : لیکن ہماری پڑوسن تو کبھی نہیں اڑی!
ممی : تجھے کس نے کہا کہ وہ پری ہے ؟
بچی : پاپا کہتے ہیں مما!
ممی : اچھا پری کا تو چھوڑ! ابھی دیکھتی ہوں کہ تیرے پاپا کی پری کون ہے ؟
یہ کہتے ہوئے ممی پاپا کے کمرے کی طرف دوڑی! اور بچی چلاتی رہی! ارے ارے مما رکو تو سہی! بات تو سنو! لیکن ممی کہاں رکنے والی! غصے میں آگ بگولہ! پاپا کی تو درگت بن گئی!!! 😂😀😁🤣🤣
 
Top