لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سید عمران

محفلین
بیوی نے شوہر سے کہا میں چھپتی ہوں تم مجھے ڈھونڈنا اگر ڈھونڈ لیاتو ہم شاپنگ پہ چلیں گےآج دوسرا دن ہے بیوی خود شوہر کوڈھونڈ رہی ھے🤔🤔🤔🤔🤔🤔
یہاں الٹا حساب ہے۔۔۔
ہم بڑی بیگم کو شاپنگ کراکرا کے نہیں تھکتے!!!
وہ بھی کون سا حامیاں بھر بھر کے تھکتی ہیں!!!
:rolleyes::rolleyes::rolleyes:
 

سیما علی

لائبریرین
بیوی سے لڑائی پر گھر چھوڑ کر بھاگنے والے بھی یوکرین اور روس کی لڑائی پر تبصرے کر رہے ہیں 😂🤣🤣🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
ریل کے سفر کے دوران ایک صاحب کی جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی تو مسکرا دیتے، جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا، “جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے”.
یہ سن کر صاحب کا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کریں، فوراً بولے ۔۔ جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟
خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں۔۔، میں ڈینٹسٹ ہوں۔ آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں، سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے، مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے۔🤣🤣🤣🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
استاد: دہلی میں قطب مینار ہے۔
ایک لڑکا کلاس میں سورہا تھا استاد نے اسے اٹھایا اور
اور
غصے سے پوچھا۔ بتاﺅ میں نے ابھی کیا کہا ہے۔
شاگرد: دہلی میں کتا بیمار ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
میڈم نے اپنی کلاس میں بچوں سے پوچھا: یقین اور وہم میں کیا فرق ہے۔
شاگرد: میڈم آپ پڑھا رہی ہیں یہ یقین ہے اور ہم پڑھ رہے ہیں یہ آپکا وہم ہے😄😄😄😄😄😄😄
 

زوجہ اظہر

محفلین
‏شوہر . . میری دس ھزار کے نوٹوں والی گڈی نہیں مل رہی اُس پر لال رنگ کا ربڑ بینڈ چڑھا تھا-

بیوی . . یہ لیں لال رنگ کا ربڑ بینڈ

مرے جا رہے ہیں ایک ربڑ بینڈ کے لئے
 

سیما علی

لائبریرین
شرف قبولیت 🙏🏻🙏🏻🙏🏻

اک شادی شده مرد. حسین و جمیل بیوی رکھنے کے باوجود ہر نماز کے بعد دعا کرتا تھا یااللہ مجھے اک نئی ساس عطا
فرمادے...
اسکی دعا کو اللہ پاک نے شرف قبولیت بخشش دیا
اک دن وہ وہ دفتر سے گھر واپس پہنچا تو اسکی بیوی نے کچھ شرمندہ سے انداز میں اسکو بتایا :

"پاپا نے عقد ثانی کرلیا ہے"

نتیجہ:
دعا تفصیل سے مانگا کیجیے
😎😎😎😀😅😄😂
 

سید عمران

محفلین
Whats-App-Image-2022-02-07-at-10-08-15-AM.jpg
 

شرمین ناز

محفلین
شوہر روس اور یوکرین جنگ پر جاری ٹاک شو دیکھ رہا تھا کہ اچانک بیوی آن وارد ہوئی
بیوی: کیا آپ کبھی روس یا یوکرین گئے ہیں؟
شوہر: نہیں۔
بیوی: کیا ہم وہاں رہنے والے ہیں؟
شوہر: نہیں۔
بیوی: کیا روس یا یوکرین میں تمہارا کوئی رشتہ دار ہے؟
شوہر: نہیں۔
*بیوی: پھر ٹی وی کا ریموٹ مجھے دے دو
 

سیما علی

لائبریرین
"ایک *بہو* کا شکوہ"
فرماتی ہیں کہ میرا *دل* اس دن *اردو* سے اٹھ گیا جس دن سے مجھے پتہ چلا کہ *ساس* کو اردو میں " *خوش دامن* " کہتے ہیں.🤓🤓🤓🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا کہ فلاں صاحب نے مجھے 20 سال قبل پبلک میں کھڑے ہو کر گینڈا کہا تھا ____
جج صاحب فرمانے لگے کہ کیس تو ٹائم بارڈ ہو گیاہے لیکن آپ یہ بتائیں کہ کہا انہوں نے 20 سال پہلے اور
ڈی فیمیشن ( defamation) آپ کو اب محسوس ہوئی ؟؟؟؟

تو درخواست گزار نے فرمایا کہ🙏

میں گینڈا ویکھیا ای پرسوں اے🦏
😅😅😅😅😅
 

سیما علی

لائبریرین
اس نے کہا شاعری میں محبوب ہمیشہ مذکر کیوں ہوتا ہے ،مونث کیوں نہیں ہوتی ؟
میں نے کہا شعر میں مونث کر کے دیکھ لیتے ہیں۔ آپ کو سمجھ آ جائے گی
۔

تم میرے پاس ہوتی ہو گویا
جب کوئی دوسری نہیں ہوتی

اور پھر وہ بندوق نکال لائی😅😅😅😅
 
Top