لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سید عمران

محفلین
ایک صاحب اپنی سیکرٹری کو بیوی کے نام خط ڈکٹیٹ کروایا
بیوی میکے گئی ہوئی تھی
خط کے آخر میں انہوں نے جملہ ڈکٹیٹ کروایا
“اینڈ آئی لو یو ”
سیکرٹری جب خط ٹائپ کرکےلائی تو اس میں یہ جملہ نہیں تھا
صاحب نے اس بارے میں پوچھا تو سیکرٹری معصومیت سے بولی
اچھا تو وہ بھی لکھنا تھا ؟
میں سمجھی تھی وہ جملہ ڈکٹیشن میں شامل نہیں تھا!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ایک عربی شخص کہتے ہیں کہ میں ایک دعوت پہ مدعو تھا میں نے ایک بندے کو دیکھا وہ قہوے پہ قہوہ "چڑھا" رہا ہے میں نے ان سے کہا آپ اتنا قہوہ کیوں پیتے ہیں؟

اس نے جواب دیا کہ
آپ کو معلوم ہے کہ میرے والد 105 سال کی عمر کو پہنچے ہیں اور وہ صحت مند ہیں۔

میں نے پوچھا آپ کے والد قہوہ زیادہ پیتے ہیں؟

اس نے جواب دیا
نہیں،وہ لوگوں کے نجی اور ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔😎😅🤣😄😅😅
 

سیما علی

لائبریرین
0LYOfls.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ایک مرتبہ ہمارے استاد پروفیسر امتیاز صاحب ( خدا غریقِ رحمت کرے) فرمانے لگے کہ میرے پاس ایک شاگرد بڑے تذبذب کی حالت میں آیا اور کہنے لگا کہ
سر : یہ با وج دا کے کیا ہوتا ہے ؟
میں نے کہا کہ بیٹا اپنی پوری سروس میں کبھی ایسا لفظ نہ سنا اور نہ پڑھا۔
سر : ہماری گیارھویں کی کتاب میں با وج دا کے لکھا ہے ۔
اچھا چلو کتاب لاؤ میں بھی دیکھوں یہ مافوق الفطرت با وج دا کے آخر ہے کون ؟
طالب علم نے کتاب لائی اور بڑے دھڑلے سے انگشت شہادت رکھ کے اونچی آواز میں کہا ' یہ لکھا ہے با وج دا کے '.
استاد ِ محترم کہنے لگے کہ پہلے تو میں اتنا ہنسا اتنا ہنسا کہ میری آنکھوں میں آنسو آ گئے اور پیٹ میں درد اٹھنے لگا( اور ہمیں واقعہ سناتے وقت بھی کچھ ایسی ہی حالت تھی) ۔تو میں نے اس سے کہا کہ بیٹا میں اپنے بچے کے قربان جاؤں یہ ' با وج دا کے ' نہیں بلکہ ' باوجودیکہ ' ہے اور اس کا مطلب اگرچہ ہے 😄😄😂😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
‏بیوی کے ہوتے ہوئے بھی صاحب چُھٹّی کے دن کپڑے دھو رہے تھے
پڑوسن نے دیکھ لیا ۔ ترس کے مارے سرگوشی میں کہنے لگی “ آپ دوسری شادی کیوں نہیں کر لیتے ؟”
آستین سے منہ صاف کرکے کہنے لگے “ میں اس سے زیادہ کپڑے دھو نہیں سکتا “ 🤪😳😎🤓😎😳
 

سیما علی

لائبریرین
درست کہا اللہ کے نام کو اسطرح استعمال کرنا بالکل غلط 🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻🙏🏻
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت و جلالت اس بات سے کہیں بلند تر ہے کہ اس طرح کی اوٹ پٹانگ باتوں میں ان کا نام استعمال کیا جائے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
مریضہ ؛ ڈاکٹر مائدہ سے مجھے بہت سردی لگتی ہے
‏ڈاکٹر مائدہ یہ مین تم کو 3 سویٹر لکھ کے دی رہی ہون پہن لینا
نسخے نال پتہ لگ گیا ایڈی توں ڈاکٹرنی
‏🤣🤣🤣🤣🤣🤣😂😂😂😂😂😂😂
 

سید عمران

محفلین
مریضہ ؛ ڈاکٹر مائدہ سے مجھے بہت سردی لگتی ہے
‏ڈاکٹر مائدہ یہ مین تم کو 3 سویٹر لکھ کے دی رہی ہون پہن لینا
نسخے نال پتہ لگ گیا ایڈی توں ڈاکٹرنی
‏🤣🤣🤣🤣🤣🤣😂😂😂😂😂😂😂
ہم کو ارجنٹ بیسز پر ڈاکٹر مائدہ کا ایڈریس چاہیے!!!
 
Top