لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

انتہا

محفلین
حج سے واپسی پر کچھ ہفتوں تک بیوی نوٹ کرتی رہی کہ اب حاجی صاحب مجھے میری جان، میری پیاری سی جان، میری ڈارلنگ جیسے کلمات سے نہیں پکار رہے ہیں۔
پوچھنے پر حاجی صاحب نے بتایا، بس اب میں اور جھوٹ نہیں بولوں گا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ایک سال بے تحاشا بارش ہوئی ۔ ایک محفل میں کسی نے کہا:
’’ زمین میں جو کچھ بھی ہے اس دفعہ باہر نکل آئے گا۔‘‘
😨😨😨😨ملا نصیر الدین سخت گھبرا کر بولے:😰😰😰
’’یا اللہ! اگر میری تین بیویاں نکل آئیں تو کیا ہوگا۔‘‘😭😭
زندہ تو پھر بھی نہیں ہوں گی نا۔ فکر کاہے کی۔
 

انتہا

محفلین
بچی ماں سے، امی مجھے ماضی،حال اور مستقبل کی کوئی اچھی سی مثال دیں۔
ماں، میں خوب صورت تھی، خوب صورت ہوں اور میں خوب صورت رہوں گی۔
ابو آپ بھی کوئی اچھی سی مثال دیں۔ بچی باپ سے بولی۔
تمھاری ماں کو وہم تھا، وہم ہے اور وہم رہے گا۔
 

انتہا

محفلین
استاد والدین سے، آپ کو تمام چیزیں اسکول سے ہی لینی پڑیں گی، جیسے کتابیں، کاپیاں، بیگ، یونی فارم
والدین حیرت سے، اور تعلیم!
استاد، اس کے لیے بہتر ہے کہ آپ ٹیوشن لگوا لیں۔
 

انتہا

محفلین
ایک شخص نے مولوی صاحب سے پوچھا کہا اگر جنگل میں نماز پڑھتے ہوئے شیر آ جائے تو کیا نماز جاری رکھوں!
مولوی صاحب بولے، ضرور، اگر وضو باقی رہے تو!
 

انتہا

محفلین
ایک آدمی اپنی بیوی کے پاس بیٹھا سانپ دیکھ کر بولا، ڈس لے۔!!! ڈس لے۔!!!
سانپ، کیا ڈس لوں، میں تو خود ان سے زہر کا ایزی لوڈ کروانے آیا ہوں۔!!!
 

انتہا

محفلین
ایک شخص کافی دیر سے بیٹھا رو رہا تھا کہ اس کے ایک دوست نے رونے کی وجہ پوچھی تو وہ بولا: دراصل میری دیسی مرغی مر گئی ہے۔
دوست بولا: یار! کمال کرتے ہو، ایک مرغی کے مرنے پر روتے چلے جا رہے ہو، پچھلے دنوں میرا ایک عزیز مر گیا تھا‘ میں تو اتنا نہیں رویا تھا۔
''کیا تمھارا عزیز انڈہ دیتا تھا؟‘‘ اس شخص نے روتے ہوئے دریافت کیا۔
 

انتہا

محفلین
ماں پپو سے،کم بخت صوفہ بیٹھنے کے لیے ہوتا ہے، لیٹنے کے لیے نہیں۔
پپو معصومیت سے! تو چپل بھی پہننے کے لیے ہوتی ہے، مارنے کے لیے نہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک خاتون سے کسی نے پوچھا! یہ بتائیے آپ کو چناؤ لڑنے کا خیال کیسے آیا؟ خاتون نے کہا! جب بھی میں اپنے شوہر سے لڑتی ہوں تو جیت میری ہوتی ہے، اس لیے میں نے سوچا کہ میں چناؤ بھی لڑوں گی تو جیت جاؤں گی!😂😱😂😱😂
 

سیما علی

لائبریرین
بیگم چائے بنانے گئی تو شوہر نے کہا! میرے لیے پھیکی چائے بنانا! مجھے ڈاکٹر نے پھیکی چائے پینے کہا ہے! بیگم نے کہا! میں الگ الگ چائے نہیں بنانے والی ہوں! تم لڈو کھا کر چائے پی لینا! پھیکی لگے گی !!!🤓🤓🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شیخ صاحب اور اسکی ﺑﯿﻮﯼ ﮨﺮ ﺳﺎﻝ ﻋﻮﺍﻣﯽ ﻣﯿﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﯾﺎ ﮐﺮﺗﮯ ﺗﮭﮯ ﺍﻭﺭ
ﺟﺐ ﺑﮭﯽ ﺑﯿﻮﯼ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﻣﯿﮟ
ﺑﯿﭩﮭﻨﮯ ﮐﯽ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﻇﺎﮨﺮ ﮐﺮﺗﯽ۔ ﻣﯿﺎﮞ ﻓﻮﺭﺍ ﮐﮩﺘﺎ " :
ﺑﯿﮕﻢ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﻟﮕﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﭘﺘﮧ ﮨﮯ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﺭﻗﻢ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔ "
ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻣﯿﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﮔﺌﮯ ﺗﻮ ﺑﯿﮕﻢ ﺑﻮﻟﯽ "ﻣﯿﺎﮞ ﺟﯽ ۔ ﺍﺏ
ﻣﯿﮟ ﺳﺘﺮ ﺳﺎﻝ ﮐﯽ ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﻮﮞ۔
ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﺩﻓﻌﮧ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﮐﯽ ﺳﯿﺮ ﻧﮧ ﮐﯽ ﺗﻮ ﺷﺎﯾﺪ ﻣﯿﺮﯼ
ﯾﮧ ﺧﻮﺍﮨﺶ ﮐﺒﮭﯽ ﭘﻮﺭﯼ ﻧﮧ ﮨﻮ
ﺳﮑﮯ "
ﻣﯿﺎﮞ ﭘﮭﺮ ﺑﻮﻻ " ﺑﯿﮕﻢ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮﻧﺎ ﭼﺎﮨﯿﮯ ﮐﮧ ﭘﺎﻧﭻ
ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﺭﻗﻢ ﮨﻮﺗﯽ
ﮨﮯ۔ "
ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﮐﺎ ﮐﭙﺘﺎﻥ ﺍﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺗﯿﮟ ﺳﻦ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ۔ ﺍﺳﮯ
ﺧﺎﺗﻮﻥ ﭘﺮ ﺗﺮﺱ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺍﻥ ﺳﮯ ﺑﻮﻻ
ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺷﺮﻁ ﭘﺮ ﺁﭖ ﮐﻮ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﮐﯽ ﺳﯿﺮ ﮐﺮﺍ ﺳﮑﺘﺎ
ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺁﭖ ﺗﻤﺎﻡ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ
ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﯿﮟ ﮔﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﮔﺮ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﻣﻨﮧ ﮐﮭﻮﻻ ﺗﻮ
ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺩﯾﻨﮯ ﭘﮍﯾﮟ ﮔﮯ۔ "
ﮐﭙﺘﺎﻥ ﻧﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﻣﯿﺎﮞ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ ﻣﯿﮟ ﺑﭩﮭﺎﺗﮯ
ﮨﯽ ﺧﻮﺏ ﮐﺮﺗﺐ ﮐﺌﮯ۔ ﮨﯿﻠﯽ ﮐﺎﭘﭩﺮ
ﮐﻮ ﺩﺍﺋﯿﮟ ﺑﺎﺋﯿﮟ ﻣﻮﮌﺍ۔ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﺩﯾﮯ۔ ﺍﻟﭧ ﭘﮭﯿﺮﯾﺎﮞ
ﻟﮕﻮﺍﺋﯿﮟ۔ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﻣﯿﺎﮞ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﻣﻨﮧ
ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺑﮭﯽ ﻟﻔﻆ ﻧﮧ ﻧﮑﻠﻮﺍ ﺳﮑﺎ۔ ﺑﺎﻵﺧﺮ ﺟﺐ ﮐﭙﺘﺎﻥ
ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺍﺗﺮﺍ ﺗﻮ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺑﻮﮌﮬﮯ ﺳﮯ
ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﺝ ﺗﮏ ﻣﯿﺮﯼ ﺍﯾﺴﯽ ﭼﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﻧﺘﯿﺠﮯ ﻣﯿﮟ
ﻣﺴﺎﻓﺮ ﮐﭽﮫ ﻧﮧ ﮐﭽﮫ ﺿﺮﻭﺭ ﺑﻮﻝ ﮐﺮ
ﺷﺮﻁ ﮨﺎﺭ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻞ ﺟﺎﺗﮯ
ﮨﯿﮟ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﻣﯿﺮﯼ ﮨﺰﺍﺭ ﮐﻮﺷﺶ
ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺁﭖ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﮯ، ﮐﯿﻮﮞ؟
ﺑﻮﮌﮬﺎ ﺑﻮﻻ، " ﮐﯿﭙﭩﻦ ۔ ﺟﺐ ﺗﻢ ﻧﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺑﭩﮭﺎ ﮐﺮ ﭘﮩﻼ
ﮐﺮﺗﺐ ﺩﮐﮭﺎﯾﺎ ﺗﻮ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﻮﯼ ﺑﺎﮨﺮ ﮔﺮﮔﺌﯽ😁😁😁
ﻣﮕﺮ ﻣﻴﮟ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﺭﮨﺎ ﮐﯿﻮﮞ ﮐﮧ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﮯ
ﭘﺎﻧﭻ ﮨﺰﺍﺭ ﺭﻭﭘﮯ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﯼ ﺭﻗﻢ ﮨﻮﺗﯽ
ﮨﮯ🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
"کبھی کچن میں کھڑی بیوی سے اونچی آواز سے بات نہ کروکیونکہ کچن میں کھڑی بیوی اور بارڈر پر کھڑا فوجی ہتھیار سے خالی نہیں ہوتے-"
😂😂😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
عربی بولنا۔سیکھیے اور بیگم۔کو بھی سکھائیے تاکہ جب گھر میں پھڈا مطلب (جھگڑا ) ہو جایے تو پڑوسی سمجھیں۔دعا ھو رہی ھے وہ بھی رقت امیز
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستانی خواتین کے شک کرنے کا ایک اپنا ہی لیول ہے، اگر شوہر کی کوئی غلطی سے فون کال بھی پکڑ لیں، اور شوہر صفائی میں صرف اتنا کہہ دے کہ میرا، اس خاتون سے کوئی غلط رلیشن نہی
ہے،، لے بس ادھر ہی روتے ہوئے شروع ہو جائیں گی،ہائے او میریا ربا اس کلموہی سے غلط رلیشن نہیں،،، ،،، توں لازمی اودھے نال، نکاہ کیتا ہونا 😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
پروفیسر صاحب اپنی کلاس میں اختر شیرانی کی ایک نظم پڑھا رہے تھے ۔
جس میں شاعر نے کہا تھا کہ اس کی محبوبہ کی بھیگی ہوئی زلفوں سے ٹپکنے والی پانی کی ایک بوند میں اتنا نشہ ہے کہ اگر کوئی اسے پی لے تو زندگی بھر مدہوش رہے۔۔
ایک شاگرد نے اٹھ کر کہا کہ''سر! اگر پانی کی اس بوند کے ساتھ جوئیں بھی آ گئیں تو۔۔۔؟
"پروفیسر صاحب نے کہا۔''بات آپ کی محبوبہ کی نہیں،اختر شیرانی کی محبوبہ کی ہے۔“😂😂😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
#مسکرائیے۔۔۔۔۔۔۔۔

تم اپنی بیوی سے پہلی بار کیسے ملے؟ میں نے اپنے دوست سے پوچھا۔

"کتے کی وجہ سے"۔

کتے کی وجہ سے؟. میں نے حیران ہو کر کہا.

ہاں کتے کی وجہ سے۔ میں اپنے کتے کو لے کر عصر کے بعد پارک میں سیر کیلئے جا رہا تھا۔ وہ راستے میں ملی، مجھ سے پوچھا کتا بیچو گے؟؟ میں نے کہا نہیں۔ تھوڑی دیر ہم میں گفتگو ہوئی، ایک دوسرے کے موبائل نمبر ہم نے لیے اور اپنے اپنے راستے چل دیے۔

شاواشے... پھر؟.

پھر ہم روزانہ فون پر گفتگو کرتے، وہ مجھ سے کتے کے بارے میں پوچھتی. اُسے وہ بہت پسند تھا۔

ایک دن ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم شادی کر لیتے ہیں، اس طرح کتا ہم دونوں کا ہو جائے گا۔ چنانچہ ہم نے شادی کر لی۔ چند سال گزر گئے۔ اس دوران ہمارے ہاں ایک بیٹا اور بیٹی پیدا ہوئے۔

ارے واہ... پھر؟

پھر ایک دن کتا مر گیا۔

میں نے بیگم سے کہا کہ کتے کی وجہ سے تم نے مجھ سے شادی کی تھی۔ وہ مر چکا ہے۔ کیا مجھے چھوڑ دو گی؟

"ہرگز نہیں... میں تو تصور بھی نہیں کر سکتی"۔ بیوی نے انکار کر کے مجھے تسلی دی۔

کیوں؟.

"تم مرحوم کی آخری نشانی ہو نا"
بیگم نے جھٹ سے جواب دیا۔😂😂😂😂😂
 

انتہا

محفلین
کلاس کی گروپ فوٹو دیکھ کر مس بچوں سے کہنے لگیں۔
تم لوگ بڑے ہو کر کہو گے، یہ بلال ہے جو امریکہ چلا گیا، یہ علی ہے جولندن رہتا ہے اور یہ پپو ہے جو وہیں کا وہیں رہ گیا۔
پپو جل کر، اور یہ ہماری مس ہیں جن کا انتقال ہو چکا ہے۔۔۔
 
Top