لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
8Bes6ty.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
tNSivxU.jpg
*میاں بیوی میں زبردست بحث ہو رہی تھی، اور لگتا تھا کہ بس اب لڑائی شروع ہو جائے گی .*

*شوہر مسلسل دلیلیں دے کر بیوی کو سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا، مگر بیوی ٹَس سے مَس نہیں ہو رہی تھی .*

*پھر بیوی نے صرف ایک ہی جملے سے ساری بحث ختم کر دی، وہ کیا ہی خوبصورت جملہ تھا !*

*” تم جیتنا چاہتے ہو "*
*یا*
*" جینا چاہتے ہو “*

😭 😭 😭
 

سیما علی

لائبریرین

پاگل ہوں بیوقوف نہیں​

ایک آدمی اپنی گاڑی میں کہیں جا رہا تھا۔ پاگل خانے کے بلکل سامنے اس کا ایک ٹائر پنکچر ہو گیا۔ اس نے اپنی گاڑی روکی اور گاڑی میں سے سامان نکال کر ٹائر بدلنے لگا۔ اس نے ٹائر کے نٹ کھول کر ایک طرف اپنی ٹوپی میں رکھ لئے۔ اسی دوران وہاں سے ایک اور گاڑی گزری جو اس کی ٹوپی کے اوپر سے گزری اور میں موجود تمام نٹ ادھر ادھر بکھیر دئیے۔ کافی ڈھونڈنے پر بھی اسے ایک ہی نٹ مل سکا۔ اب وہ پریشان کھڑا سوچ رہا تھا کہ ایک نٹ کیساتھ ٹائر لگا کر گاڑی کیسے چلائے

پاگل خانے کی ایک کھڑکی سے ایک پاگل، جو یہ سارا منظر دیکھ رہا تھا، نے اس سے کہا کہ گاڑی کے تمام ٹائروں پر پانچ نٹ لگے ہوتے ہیں۔ وہ باقی تینوں ٹائروں سے ایک ایک نٹ اتار کر اس ٹائر پر لگا لے۔ اس طرح اس کی گاڑی چلانے کے قابل ہو جائے گی۔ اس آدمی نے فوراً ایسا ہی کیا۔ ٹائر بدل کر جب وہ جانے لگا تو اس نے اس پاگل سے پوچھا کہ تم اتنے عقلمند ہو، انہوں نے تمہیں یہاں کیوں رکھا ہوا ہے

اس پاگل نے جواب دیا: میں یہاں اس لئے ضرور ہوں کیونکہ میں پاگل ہوں لیکن میں بیوقوف نہیں🤓🤓
 

سیما علی

لائبریرین
استاد نے شاگرد سے پوچھا: ہمارے کتنے گردے ہوتے ہیں؟
شاگرد: چار
استاد (استہزائیہ انداز میں): چار؟ ہاہا۔
یہ استاد ان لوگوں میں سے تھا جو اپنے علم کے زعم میں شاگردوں کی غلطیوں پر ان کی تحقیر کر کے راحت پاتا تھا۔ اگلی نشستوں والے شاگردوں سے کہنے لگا:
ایک گھاس کا گٹھڑ لاؤ۔ ہماری کلاس میں ایک گدھا رہتا ہے۔

"اور میرے لیئے کافی لیتے آنا!"، وہی شاگرد بولا۔
استاد یہ سن کے آگ بگولہ ہو گیا اور اسے کلاس سے باہر نکال دیا۔

بتاتی چلوں کہ یہ شاگرد، اپاریشیو توریلی اپوریلی (۱۸۹۵ --- ۱۹۷۱ء) آگے چل کے ایک بڑا مزاح نگار بنا، جو اپنے قلمی نام "باروں دی اتغاغے" کے نام سے مشہور ہوا۔
کلاس سے باہر جاتے جاتے اس شاگرد نے، سیخ پا استاد کو یہ کہنے کی ہمت ضرور کی:

آپ نے مجھ سے پوچھا، "ہمارے" کتنے گردے ہوتے، تو میں نے کہا چار ۔۔۔ دو آپکے، دو میرے۔ "ہمارے" کا صیغہ جمع کیلیئے ہوتا ہے۔ اب گھاس کا مزا لیجیئے آپ۔" 🙈😬😅

*زندگی میں علم کے علاوہ، سمجھداری اور ظرافت بھی چاہیئں!*👍😀🤩🤣🤣
 

سیما علی

لائبریرین
خاوند: کہاں ہو؟
‏بیگم: ڈرائیو کر رہی ہوں
‏خاوند: احتیاط سے🚘چلانا خبر ہے کوئی بےوقوف یکطرفہ ٹریفک کی مخالف سمت تیزی سے ڈرائیو کر رہا ہے

‏ﺑﯿﮕﻢ: ﺍﺭﮮ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﯾﮏ ﺑﮯ ﻭﻗﻮﻑ؟
‏ﯾﮧ ﮐﻤﺒﺨﺖ ﺗﻮ ﺳﯿﻨﮑﮍﻭﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺳﮯ ﭼﻠﮯ ﺁ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ
 

سیما علی

لائبریرین
جب پاکستان میں افغان مہاجرین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا تو ایک افغانی مہاجر نے اپنا تعارف افغانستان کے ریلوے کے وزیر کے طور پر کرایا۔ مخاطب نے حیران ہوکر کہا…. ”وہ کیسے؟ افغانستان میں تو ریلوے ہے ہی نہیں۔“
اس پر افغان مہاجر نے جواب دیا ”اس سے کیا فرق پڑتا ہی، آخر پاکستان میں وزیر قانون بھی تو ہوتا ہے۔“ (”ماورائے عدالت پھینٹی“ عطائ الحق قاسمی، لاہور 2000ئ)
 

سیما علی

لائبریرین
ایک بوڑھی عورت بس میں کھڑی ہچکولے کھا رہی تھی۔ سب سیٹیں بھری ہوئی تھیں اور کسی کو اس پر ترس ہی نہیں آرہا تھا۔
اگلے اسٹاپ سے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی بس میں سوار ہوئی، اسے دیکھتے ہی ایک نوجوان اپنی سیٹ سے اٹھا اور مسکراتے ہوئے لڑکی سے بولا: ”آپ یہاں بیٹھیی!“ لڑکی نے ایک نظر اِدھر ا ±دھر دوڑائی اور بوڑھی عورت کا ہاتھ پکڑ کر خالی سیٹ پر بٹھادیا۔
نوجوان نے کھڑی ہوئی لڑکی سے کہا: ”میں نے تو سیٹ آپ کے لیے چھوڑی تھی“۔ لڑکی نے مسکرا کر کہا: ”کوئی بات نہیں، اصل میں بہن سے زیادہ ماں کا حق ہوتا ہے“۔
 

سید عمران

محفلین
ایک بوڑھی عورت بس میں کھڑی ہچکولے کھا رہی تھی۔ سب سیٹیں بھری ہوئی تھیں اور کسی کو اس پر ترس ہی نہیں آرہا تھا۔
اگلے اسٹاپ سے ایک خوبصورت نوجوان لڑکی بس میں سوار ہوئی، اسے دیکھتے ہی ایک نوجوان اپنی سیٹ سے اٹھا اور مسکراتے ہوئے لڑکی سے بولا: ”آپ یہاں بیٹھیی!“ لڑکی نے ایک نظر اِدھر ا ±دھر دوڑائی اور بوڑھی عورت کا ہاتھ پکڑ کر خالی سیٹ پر بٹھادیا۔
نوجوان نے کھڑی ہوئی لڑکی سے کہا: ”میں نے تو سیٹ آپ کے لیے چھوڑی تھی“۔ لڑکی نے مسکرا کر کہا: ”کوئی بات نہیں، اصل میں بہن سے زیادہ ماں کا حق ہوتا ہے“۔
اچھے بھلے لطیفے سناتے سناتے ہنساتے ہنساتے یہ لکھ کر سارا مزہ کرکرا کردیا!!!
 
Top