لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
gc5SMUK.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کچھ دن سے دفتر میں ہر وقت سر کھجانے میں لگے رہتے، انہیں مشکل میں دیکھ کر ہم نے مشورہ دیا کہ ایک بار اپنی بیگم سے چیک کروالیں شاید سر میں جوئیں نہ ھوں۔ انہوں نے گھر جاتے ہی بیگم کو خدمت کا حکم صادر فرمادیا۔
بیگم صاحبہ نے شوہر کے سر میں باریک کنگھی پھیری اور درجن بھر جوئیں نکلیں۔
شوہرِنامدار نے اس کی ذمہ داری بیگم پر ڈالتے ہوئے انہیں ملامت کی کہ:
’’اگر سنبھال نہیں سکتی تو پالتی کیوں ہو؟؟؟‘‘
بیگم بیچاری آدھ گھنٹہ اپنے سر میں وہی کنگھی پھیرتی رہی لیکن ایک بھی جوں نہ نکلی۔۔۔
۔
۔
اب بیچارے شوہر دو دن سے زیرِ تفتیش ہیں کہ ’’میرے تو جوئیں ہیں نہیں، تم بتاؤ یہ والا ’’ڈیٹا‘‘ کہاں سے ٹرانسفر کروا کے آئے ھو؟؟؟‘‘🤨🤔🤣😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
دونوں سوالوں کا جواب" ہاں "

کافی سالوں بعد یونیورسٹی فیلو سے ملاقات ہوئی
پوچھا سناؤ بھائی کوئی شادی وادی بھی کی
یا ابھی تک خود ہی کپڑے دھو رہے ہو ۔۔۔؟
دوست روہانسا ہوکر بولا،

"آپ کے دونوں سوالوں کا جواب 'ہاں' ہے.
😂😂😂😂😂
 

سیما علی

لائبریرین
تابعداری 👸🏻
‏بیگم نے 50 روپے کے دو نوٹ دیئے اور کہا ایک کا پیاز دوسرے کے آلو لے آئیں
‏معصوم شوہر :
‏کچھ دیر بعد واپس آیا اور بولا پیاز والا نوٹ کونسا ہے
؟😁😂😝😝😝😂😂
 

علی وقار

محفلین
ایک نوجوان نے کراچی کی ایک کمپنی سے سیلزمینی کی جاب چھوڑی اور بہتر مستقبل کی تلاش میں کینیڈا چلا گیا۔۔۔۔وہاں اس نے ایک بڑے ڈیپارٹمینل اسٹور میں سیلزمین کی پوسٹ پر ملازمت کیلئے اپلائی کیا۔۔۔۔اس اسٹور کا شمار دنیا کے چند بڑے اسٹورز میں ہوتا تھا جہاں سے آپ سوئی سے جہاز تک سب کچھ خرید سکتے ہیں۔۔۔
اسٹور کے مالک نے انٹروویو کے دوران پوچھا
"آپکے ڈاکومنٹس کے مطابق آپ کا تعلق کسی ایشیائی ملک پاکستان سے ہے۔۔۔پہلے بھی کہیں سیلزمینی کی جاب کی "
"جی میں آٹھ سال کراچی پاکستان کی ایک کمپنی میں جاب کر چکا ہوں"
مالک کو یہ لڑکا پسند آیا
"دیکھو۔۔۔میں آپ کو جاب دے رہاہوں۔۔۔آپ نے اپنی کارگردگی سے میرے فیصلے کو درست ثابت کرنا ہے۔۔۔کل سے آ جاؤ۔۔۔۔گڈلک"
اگلے دن وہ پاکستانی لڑکا اپنی جاب پر پہنچا۔۔۔پہلا دن تھا۔۔۔طویل اور تھکا دینے والا دن۔۔۔بہرحال شام کے چھ بج گئے۔۔۔
مالک نے اسے اپنے دفتر میں بلایا
" ہاں بھئی۔۔اپ نے آج دن میں کتنی سیل ڈیل کیں؟"
"ایک" اس نے جواب دیا
"صرف ایک" مالک مایوسی سے بولا "دیکھو۔۔۔میرے سیلزمین دن میں کم سے کم 20 سے 30 ڈیلز کرتے ہیں۔۔۔آپ کو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا ورنہ مشکل ہو جائیگی"
"بہتر سر"
مالک نے پھر پوچھا "اچھا۔۔۔یہ بتاؤ تمہاری یہ ڈیل کتنے ڈالر کی تھی؟"
"سر نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر کی" وہ بولا
"کیا۔۔۔نو لاکھ ڈالر۔۔۔۔نو لاکھ ڈالر کی ایک ڈیل" مالک حیرت سے کھڑا ہو گیا تھا
"نو لاکھ نہیں۔۔۔۔سر۔۔۔نو لاکھ پچاس ہزار سات سو نو ڈالر"
"او خدا کے بندے! کیا بیچا" ملک چیخ ہی پڑا تھا
"سر! ایک آدمی آیا ۔پہلے میں نے اسے مچھلی پکڑنے والی چھوٹی، پھر درمیانی اور پھر سب سے بڑی رسی ROD بیچی۔۔۔پھر میں نے اس سے پوچھا کہ وہ مچھلی کہاں پکڑنے کا ارادہ رکھتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ سمندر کے خاموش پانیوں میں۔۔۔تو میں نے اسے کہا کہ تب تو اسے ایک کشتی کی ضرورت ہو گی۔۔۔۔میں اسے کشتی والے پورشن میں لے گیا۔۔۔اس نے ایک بڑی کشتی خریدی۔۔۔پھر میں نے اس سے کہا کہ اس کی گاڑی یہ کشتی ساحل تک نہیں لے جا سکے گی۔۔۔۔میں اسے آٹوموبائل والے پورشن میں لے گیا۔۔۔۔جہاں اس نے ایک 4*4 بلیزر گاڑی خریدی۔۔۔۔پھر میں اسے کہا کہ "آپ کسی ہوٹل کے خشک کمرے میں ٹھہرینگے یا رونق بھرے جگمگاتے جاگتے ساحل پر" اسے میرا آئیڈیا پسند آیا۔۔۔اور ساحل پر رات گزارنے کیلئے ایک 6*6 کا خیمہ ، خیمہ ڈیپارٹمنٹ سے خریدا۔۔۔کھانے پینے کی چیزوں، میوزک سسٹم ، کچھ دیگر ضروری سامان کے علاوہ دو کارٹن بیئر کے خریدے۔۔۔"
مالک گویا پاگل ہونے کو تھا۔۔۔"یعنی۔۔۔ایک ہی گاہک کو تم نے یہ سب کچھ بیچا۔۔۔ایک ہی گاہک جو صرف مچھلی پکڑنے والی چھوٹی Rod خریدنے آیا تھا"
"جی نہیں۔۔۔۔وہ بوریت اور یکسانیت کی وجہ سے سر میں ہونے والے درد کو دور کرنے کیلیے گولی خریدنے آیا تھا۔۔۔میں نے اسے بتایا کہ گولی کی بجائے وہ مچھلی پکڑنے جیسی دلچسپ ایکٹویٹی کیوں شروع نہیں کر دیتا۔۔۔۔۔بس پھر اس نے ایک ڈالر کی دو گولیوں کی ڈیل کی بجائے ساڑھے نو لاکھ۔۔۔۔۔ "
مالک "او بھائی۔۔۔۔تو کہاں سے آیا ہے۔۔۔"
بولا سر میں بحریہ ٹاؤن کراچی کا ڈیلر ہوں
 

سید عمران

محفلین
تابعداری 👸🏻
‏بیگم نے 50 روپے کے دو نوٹ دیئے اور کہا ایک کا پیاز دوسرے کے آلو لے آئیں
‏معصوم شوہر :
‏کچھ دیر بعد واپس آیا اور بولا پیاز والا نوٹ کونسا ہے
؟😁😂😝😝😝😂😂
معصوم شوہر عرف آپ کا معصوم بھائی!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب کتابوں کی دُکان پر پہنچے اور " راتوں رات امیر بننے کے راز " نامی کتاب طلب کی ۔۔ سیلز مین خاموشی سے شیلف کے پیچھے گیا اور دو کتابیں لے آیا ۔
جب وہ کتابیں پیک کر رہا تھا تو خریدار بولا : " بھائی صاحب ! میں نے آپ سے ایک کتاب مانگی تھی ۔ آپ دو کتابیں کیوں لے آئے ؟
سیلز مین نے اطمینان سے جواب دیا : " جناب ! دوسری کتاب
" تعزیراتِ پاکستان " کی ھے اور ھم یہ دونوں کتابیں ایک ساتھ فروخت کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
آفس سے تھکی ہاری خاتون چھٹّی کے بعد گھر جانے کے لئیے 🙉🙉🙈😂
بس میں سوار ہوئی،
سیٹ پر بیٹھ کر آنکھیں موند کر تھوڑا سا ریلیکس کرنے کی کوشش کرنے لگی۔۔

ابھی بس چلی ھی تھی کہ اگلی قطار میں بیٹھے ایک صاحب نے اپنا موبائل نکالا اور اونچی آواز میں گفتگو شروع کر دی۔

اُن کی گفتگو کچھ اس طرح سے تھی: ’’جان میں غفور بول رہا ہوں، بس میں بیٹھ گیا ہوں اور گھر ھی آ رھا ھوں،
ہاں ہاں مجھے پتہ ہے کہ سات بج رھے ہیں پانچ نہیں، بس ذرا آفس میں کام زیادہ تھا اس لئے دیر ہو گئی‘‘۔
’’نہیں جان، میں شبنم کے ساتھ نہیں تھا، میں تو باس کے ساتھ میٹنگ میں تھا‘‘۔
’’نہیں جان، صرف تم ہی میری زندگی میں ہو‘‘۔
’’ہاں قسم سے۔۔۔

اس اونچی آواز میں مسلسل گفتگو سے خاتون کا سارا ریلیکس کرنے کا پروگرام غارت ھو چکا تھا اور وہ بہت ان ایزی محسوس کر رھی تھی ۔کافی دیر بعد تک بھی جب یہ سلسلہ جاری رھا تو خاتون کی ھمّت جواب دے گئی ، وہ اٹھّی اور فون کے پاس جا کر زور سے بولی۔

’’غفور ڈارلنگ، فون بند کرو، بہت ہو چکا۔ اس پاگل عورت کو کتنی صفائیاں دو گے؟ ‘‘
اب غفور صاحب ہسپتال سے واپس آ چکے ہیں لیکن پبلک مقامات پر انہوں نے موبائل کا استعمال مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔😏😏😏😏😏😍😍😍😍
 

سیما علی

لائبریرین
j8t5RpE.jpg

لیڈی ڈاکڑ کے اوسان بحال ہوءے تو. انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ تمہارے عقیدے کا کیا حال ہے خاتون نے ترکی بترکی جواب دیا کہ وہ دفتر سے تھکا آیا تھا اب گھر میں آرام سے سو رہا ہے!!😂😂
 

سید عمران

محفلین
j8t5RpE.jpg

لیڈی ڈاکڑ کے اوسان بحال ہوءے تو. انہوں نے خاتون سے پوچھا کہ تمہارے عقیدے کا کیا حال ہے خاتون نے ترکی بترکی جواب دیا کہ وہ دفتر سے تھکا آیا تھا اب گھر میں آرام سے سو رہا ہے!!😂😂
شکر ہے خاتون کے بڑے بیٹے اسلام کو کچھ نہیں ہوا تھا!!!
 
Top