لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
ایک صاحب اپنی تیسری شادی پر اپنے سب سے چھوٹے 5 سالہ بیٹے سے بہت نالاں تھے ۔۔۔۔کیونکہ وہ اسٹیج پر ساتھ بیٹھا اور مستقل رو رہا تھا ۔۔۔ ہزار کوششوں اور اشاروں کے باوجود وہ چپ نہ ہوا بالاآخر جناب کو بولنا ہی پڑا ۔۔۔
" دیکھو منا اب چپ ہوجاو ورنہ چوتھی دفعہ اسٹیج پر ساتھ نہیں بیٹھاؤں گا:p:p:p:p:p
 
سیما علی

لائبریرین
دوسری دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک ٹوپیاں بیچنے والا جنگل میں ایک درخت کے سائےمیں آرام کی غرض سے لیٹ گیا اور جب اٹھا تو اس نے دیکھا کہ اس کی ٹوپیاں بندر اٹھا کر لے گئے ہیں اور سر پر پہن کر اچھل کود کر رہے ہیں۔اس کو خیال آیا کہ اس کے دادا نے اسے بتایا تھا کہ
انسان جیسے حرکت کرے بندر اس کی نقل اتارتے ہیں
تو اس نے اس قول پر عمل کرتے ہوئے اپنے سرسے ٹوپی اٹھا کر نیچے پھینک دی ۔اتنے میں ایک بندر نیچے آیا اور وہ بھی ٹوپی اٹھا لی اور ساتھ اس کو ایک تھپڑ رسید کر کے کہا کہ
تو کیا سمجھتا ہے کہ ہمارے دادا نے ہمیں کچھ نہیں بتایا تھا؟:barefoot:8)8)8)8)8)
 
فاخر رضا

محفلین

شیر چھٹی پر جاتے بندر کو بادشاہ بنا گیا. آگ لگی تو اب جانور اس کے پاس پہنچے. یہ درختوں پر چھلانگیں لگانے لگا. پوچھا کیا کررہے ہو، کہا جو آتا ہے وہ کر تو رہا ہوں اور کیا کروں
 
ETyPDUh.jpg

پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے اسے ڈاؤنلوڈ نہیں کیا،
ان لوگوں نے پہلے سے ہی فون میں انسٹال کر دیا تھا!
 
اکمل زیدی

ارے چھوڑیں سب۔۔۔ پہلے تو آپ کو بہت بہت خوش آمدید کہاں رہیں۔۔۔۔اتنے عرصے ۔۔۔اب میں سچی مچ حال پوچھ رہا ہوں اس مزاج پرسی کو اس لڑی کے عنوان سے مت دیکھیے گا۔۔۔۔
 
بہت بہت شکریہ خوش آمدید کہنے کا اکمل بھائی،
اللہ کا شکر ہے ہم سب ٹھیک ٹھاک ہیں، آپ کیسے ہیں؟
جب سے کرونا آیا تب سے میں غائب ہو گئی تھی، سچ پوچھیں تو ڈر گئی تھی،
خیر اللہ کی ھدایت سے قرآن مجید کے ترجمہ تفسیر، تجوید اور عربی گرائمر جیسے کچھ آنلائن کورسز میں داخلہ لے لیا تھا لاک ڈاؤن میں تو روزانہ کلاسز ہوتی تھی صبح شام اب ہفتہ میں 4 دن کلاس ہوتی ہے تو ٹائم مل جاتا ہے ادھر ادھر جھانکنے کا،
 
ماشاءاللہ ۔۔ماشاءاللہ۔۔۔بہت اچھی مصروفیات ڈھونڈیں آ پ نے ۔۔۔اللہ قبول کرے اور توفیقات میں اضافہ فرمائے۔۔۔باقی ہم بالکل سیٹ شکر الحمد للہ۔۔۔آتی جاتی رہا کریں بہت اچھے اضافے ہوئے ہیں یہاں۔۔۔
 
انتہا

محفلین
ایک لڑکی رات کو پانی پینے کے لیے اٹھی اور چڑیل کو دیکھ کر ڈر گئی۔ ایک ہفتہ بخار رہا۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا۔
ڈاکٹر نے چیک اپ کیا، دوائی دی اور جاتے ہوئے بولا:
کچن میں لگا ہوا شیشا اتار دو، اگر پھر سے ڈر گئی تو اس کا بچنا بہت مشکل ہے۔
 
Top