لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

زیک

مسافر
برطانوی گورا : ہمارے ملک میں پوسٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت ہے۔
جرمن : ہمارے ملک میں ترقی کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ سے آن لائن ووٹ کاسٹ ہوجاتا ہے۔
امریکی : ہم اتنی ترقی کرچکے ہیں کہ موبائیل میسیج سے ہی ووٹ ڈال دیتے ہیں۔

پاکستانی : ہم لوگ گھر پر ہی بیٹھے رہتے ہیں اور ہمارا ووٹ کوئی کاسٹ کرجاتا ہے۔
جرمنی میں آن لائن ووٹنگ نہیں ہوتی اور امریکا میں نہ آن لائن نہ موبائل سے
 

سیما علی

لائبریرین
ایک سہیلی نے دوسری سے پوچھا ’’سناہے تم شادی کررہی ہو؟۔۔
’’ہاں ۔۔مگر کیوں ایسے پوچھ رہی ہو تمہیں کیا پریشانی ہے؟
’’کیا تمہارا دولہاایک سیاستدان ہے ‘‘ اس نے سہیلی کی بات سنی ان سنی کرتے ہوئے استفسار کیا
’’ہاں۔۔۔اس نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا یہ سچ ہے
سہیلی نے بے ساختہ کہا شہلا! میری مانو کسی سیاستدان سے شادی مت کرنا کمبخت وعدے تو بہت کرتا ہے پورا ایک بھی نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص: یہ لڑکا تمہارا کیا لگتا ہے۔

دوسرا: یہ میرا دور کا بھائی ہے۔

پہلا: دور کے بھائی سے تمہاری کیا مراد ہے؟

دوسرا: میرے اور اس کے درمیان دس بھائیوں کا فاصلہ ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص: (کتا فروش سے) اس کتے میں وفاداری کا مادہ بھی ہے یا نہیں۔

کتا فروش: بالکل جناب! تین بار فروخت کرچکا ہوں، یہ بھاگ کر پھر میرے پاس آجاتا ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
استاد نے کہا تمہارا بیٹا فیل ہے یہ دیکھو اس کی رزلٹ شیٹ ۔
ریاضی 19
اسلامیات 21
انگلش 20
سائنس 19
اردو 18
ٹوٹل 97
سردار بولا ”ٹوٹل وچ تے کمال کر دتا ہس ۔اس سبجکٹ دا استاد کیڑا ہے “۔
 

سیما علی

لائبریرین
خان صاحب ایک دوست کے گھر گئے تیز بارش شروع ہو گئی پٹھان کے دوست نے کہا یار آج یہیں رہ جاو¿ بارش بہت تیز ہے ۔خان صاحب بولا ٹھیک ہے اس کا دوست اس کے لئیے بستر ٹھیک کرکے فارغ ہوا دیکھا تو خان صاحب غائب تھا ،تھوڑی دیر بعد خان صاحب بارش میں بھیگا ہوا اس کے پاس آیا دوست نے پوچھا کہاں گئے تھے خان صاحب نے جواب دیا ہم گھر والوں کو بتانے گئے تھے کہ آج بارش کی وجہ سے ہم دوست کے گھر رات گزاریں گے ۔:):):):):)
 

شمشاد

لائبریرین
خاوند "تم ماسک کیوں نہیں پہنتیں؟"
بیوی "پھر آپ کو کیسے معلوم ہو گا کہ میں منہ بنا کر پھر رہی ہوں۔"
 

شمشاد

لائبریرین
190452599_2567099300250570_8420857942837241629_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
کل شام لوڈ شیڈنگ کے بعد جب لائٹ آئی تو میں نے پھونک مار کر موم بتی بجھائی لیکن موم بتی نہ بُجھی۔ میں نے پھر کوشش کی، پھر بھی نہ بُجھی، بار بار کی کوشش کے بعد مجھے فکر لاحق ہوئی کہ میری پھونک میں کیا مسئلہ ہو گیا کہ موم بتی نہیں بُجھ رہی۔
پھر میری زوجہ میرے قریب آئی اور بولی کہ ماسک تو اتار لو۔
 

سیما علی

لائبریرین
جلدی امراض کے ایک ماہر سے کسی نے پوچھا: آپ نے جلد کا شعبہ کیوں چنا؟
جواب ملا: اس لیے کہ اس کے مریض رات کو نہیں جگاتے، دوسرا یہ کہ وہ مرتے نہیں،
سب سے اچھی بات یہ کہ یہ جلدی ٹھیک نہیں ہوتے!
 
Top