لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

انتہا

محفلین
اے اللہ! ٹیچر کے چمچوں اور چمچیوں کو ہدایت دے۔ انھیں آن لائن کلاس میں بھی سکون نہیں، یہ باز نہیں آتے۔
 

انتہا

محفلین
اسپتال کا عملہ ڈاکٹروں سمیت ایک شخص کے پیچھے بھاگ رہا تھا۔
لوگوں نے پوچھا کہ کیا ہوا ہے؟
عملے نے بتایا کہ چار بار ایسا ہوا ہے کہ یہ شخص دماغ کا آپریشن کرانے آتا ہے اور ٹنڈ کروا کے بھاگ جاتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
بھروسہ

بیوی نے شوہر سے پوچھا"آپ مجھ سے کتنی محبت کرتے ھے؟"
شوہر نے جواب دیا"بہت زیادہ۔حد سے زیادہ"
بیوی بولی"پھر بھی کچھ تو بتائیں اگر میں مر گئی تو آپ کیا کرے گئے"
شوہر بولا"پاگل ھو جاؤنگا ،مجنوں بن جاؤں گا"
بیوی بولی"دوسری شادی تو نہیں کرے گئے"
شوہر نے معصومیت سے جواب دیا"پاگل کا کیا بھروسہ ۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ وہ تو کچھ بھی کر گزرتا ھے":):):):):)
 

سیما علی

لائبریرین
کسی نے مچھروں سے پوچھا
کسی نے مچھروں سے پوچھا۔ ”کیا وجہ ہے کہ آپ صرف سردیوں میں آتے ہیں۔ گرمیوں میں کیوں نہیں آتے؟“ ایک معمر مچھر نے جواب دیا۔ ”سردیوں میں ہماری کونسی عزت افزائی ہوتی ہے جو ہم گرمیوں میں بھی آجائیں۔“:p
:p:p:p
 

سیما علی

لائبریرین

سیرو سیاحت
پہلا شخص:”میں جب بھی سیروسیاحت پر جاتا ہوں بہت سی ایسی چیزیں بھی اپنے ساتھ لے جاتا ہوں جن کی مجھے کبھی ضرورت نہیں پڑتی۔“ دوسرا شخص:”مثلا کیا؟“ پہلا شخص:”مثلاًٹائی، کوٹ، پتلون اور اپنی بیوی۔“
 

سیما علی

لائبریرین
چودھری. ميرى اتنی زمین هے کہ میں صبح گاڑى پر نکلوں تو شام تک ادھى زمین تک هى پہنچتا ہوں
سردار ہنستے ہوئے. اس طرح کی کی پرانی گاڑى میری پاس بھی تھی
 

سیما علی

لائبریرین
فقیر نے پیسے مانگے میں نے کہا میرے ساتھ کام پر چلو شام کو 1000 لینا کہندا توں میرے نال چل شامی 2000 لویں۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میری بھتیجی کی ڈھائی سو سالہ (یہ کچھ زیادہ نہیں ہو گیا، وہ اتنی پرانی تو نہیں ہے، ڈھائی سالہ ہو گا) تو میری بھتیجی کی ڈھائی سالہ تحقیق کے مطابق پاکستان بنانے کا خواب سب سے پہلے بابا بلہے شاہ نے آج سے کوئی تین صدیاں پہلے دیکھا تھا (ہو سکتا ہے یہ مدت زیادہ بھی ہو سکتی ہے)۔
انہوں نے کوئی تین سو سال پہلے کہا تھا :

چل بُلھیا چل اوتھے چلیے
جتھے سارے انھے
 
آخری تدوین:

انتہا

محفلین
بلب کا جلنا، برقی توانائی
موم بتی کا جلنا حرارتی توانائی
اور یہ خاندان والوں کا جلنا کون سی توانائی میں آتا ہے!؟
 

سید عمران

محفلین
Whats-App-Image-2021-05-26-at-12-23-12-PM.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
برطانوی گورا : ہمارے ملک میں پوسٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کی سہولت ہے۔
جرمن : ہمارے ملک میں ترقی کا یہ عالم ہے کہ انٹرنیٹ سے آن لائن ووٹ کاسٹ ہوجاتا ہے۔
امریکی : ہم اتنی ترقی کرچکے ہیں کہ موبائیل میسیج سے ہی ووٹ ڈال دیتے ہیں۔

پاکستانی : ہم لوگ گھر پر ہی بیٹھے رہتے ہیں اور ہمارا ووٹ کوئی کاسٹ کرجاتا ہے۔
 
Top