لطیفے ۔۔۔۔۔۔تصویری یالفظی

سیما علی

لائبریرین
عزت
گاہک: (دوکاندار سے) ‘’یاد رکھو آئندہ میرا کتا بھی تمہاری دکان پر آئے تو تمہیں اس کی عزت کرنا ہوگی۔’‘ دکاندار: ‘’بہت اچھا جناب! آپ کا کتا میری دکان پر آئے تو میں یہی سمجھوں گا کہ آپ خود تشریف لائے ہیں۔’‘ ٭٭٭
 

سیما علی

لائبریرین
دکان
ایک صاحب مچھلی والے کی دکان میں داخل ہوئے اور بولے۔ ”میں پانچ عدد تازہ مچھلیاں خریدوں گا لیکن طریقہ یہ ہو گا کہ میں ذرا دور کھڑا ہو جاتا ہوں۔ تم لوگ ایک مچھلی میری طرف پھینکو میں اسے کیچ کروں گا۔”اتنے تردد کی کیا ضرورت ہے۔؟“ دکان دار نے پریشان ہو کر پوچھا ”دراصل مجھے جھوٹ بولنے کی عادت نہیں ہے میں گھر جا کر کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مچھلیاں میں نے پکڑی ہیں۔ ان صاحب نے جواب دیا۔
 

سیما علی

لائبریرین
VxvBBHB.jpg
 

انتہا

محفلین
ضروری نہیں ہر وہ انسان جو آپ کے کندھے پر ہاتھ پھیرے وہ آپ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہو، ممکن ہے اس نے ہاتھ دھوئے ہوں اور صاف کر رہا ہو۔
 

سیما علی

لائبریرین
ملا نصیر الدین
----------------------------
ایک بار ملا نصیر الدین کا گدھا مر گیا تو گاؤں کے شریر بچوں نے مذاق میں رونا شروع کردیا۔
گاؤں کے چودھری نے انہیں منع کیا تو ملا نصیر الدین نے کہا " انہیں رونے دیجئے۔ مرحوم ان کا بھائی تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شخص دکان میں داخل ہوتے ہی بولا: "ڈاکٹر صاحب! مجھے چشمے کی ضرورت ہے
دکان دار: "واقعی! کیونکہ یہ حلوائی کی دوکان ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
بوڑھے لکھ پتی کی نوجوان بیوی سے پوچھا گیا : آپ نے اپنے شوہر میں کیا دیکھا تھا؟
لڑکی بولی : ایک تو انکی اِن کم ۔۔ دوسرے ان کے دِن کم
؛
بوڑھے لکھ پتی کی نوجوان بیوی سے پوچھا گیا : آپ نے اپنے شوہر میں کیا دیکھا تھا؟
لڑکی بولی : ایک تو انکی اِن کم ۔۔ دوسرے ان کے دِن کم
؛
کلاس میں سب اسے پھوپھی کہتے تھے تنگ آکر اس نے اس نے پرنسپل سے شکایت کردی
پرنسپل : جو اسے پھوپھی کہتے ہیں کھڑے ہوجاؤ
ہارون بھائی کے سوائے سب کھڑے ہوگئے
پرنسپل : شاباش تم اسے پھوپھی نہیں کہتے
ہارون بھائی : نہیں سر میں تو پوری کلاس کا پھوپھا ہوں
 

انتہا

محفلین
زندہ ہوں تو بات کر لیا کرو۔ مرنے کے بعد میں نے بات شروع کی تو تعویذ ڈھونڈتے پھرو گے۔
 

انتہا

محفلین
گھنٹا کھڑے چولہے کے پاس سڑتے رہو، پکوڑے برا‍ؤن ہو کر نہیں دیتے، جہاں دو منٹ موبائل دیکھو سڑ کے سیاہ ہو چکے ہوتے ہیں۔
 

انتہا

محفلین
اب کریں تو کیا کریں۔ اگر غصہ کرو تو کہتے ہیں اسے روزہ لگا ہے اور اگر ہنسی مذاق کر لو تو کہتے ہیں کہ اس کا تو روزہ ہی نہیں ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
میاں بیوی ہر سال عوامی میلے میں جایا کرتے تھے اور جب بھی بیوی ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے کی خواہش ظاہر کرتی۔ میاں فورا کہتا : "بیگم پانچ ہزار روپے لگیں گے اور تمہیں پتہ ہے پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔"

ایک دفعہ میلے میں گئے تو بیگم بولی "میاں جی ۔ اب میں ستر سال کی ہوگئی ہوں۔ اگر اس دفعہ ہیلی کاپٹر کی سیر نہ کی تو شاید میری یہ خواہش کبھی پوری نہ ہو سکے"
میاں پھر بولا " بیگم تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔"
ہیلی کاپٹر کا کپتان ان کی باتیں سن رہا تھا۔ اسے خاتون پر ترس آیا اور ان سے بولا میں ایک شرط پر آپ کو ہیلی کاپٹر کی سیر کرا سکتا ہوں کہ آپ تمام راستے میں خاموش رہیں گے اور اگر کسی نے بھی منہ کھولا تو پانچ ہزار روپے دینے پڑیں گے۔"

کپتان نے بوڑھے میاں بیوی کو ہیلی کاپٹر میں بٹھاتے ہی خوب کرتب کئے۔ ہیلی کاپٹر کو دائیں بائیں موڑا۔ جھٹکے دیے۔ الٹ پھیریاں لگوائیں۔ مگر وہ میاں بیوی کے منہ سے ایک بھی لفظ نہ نکلوا سکا۔ بالآخر جب کپتان زمین پر اترا تو اس نے بوڑھے سے کہا کہ آج تک میری ایسی چالوں کے نتیجے میں مسافر کچھ نہ کچھ ضرور بول کر شرط ہار جاتے ہیں اور پانچ ہزار روپے مجھے مل جاتے ہیں۔ لیکن میری ہزار کوشش کے باوجود آ خاموش رہے، کیوں؟

بوڑھا بولا، " کیپٹن ۔ جب تم نے ہمیں بٹھا کر پہلا کرتب دکھایا تو میری بیوی باہر گر گئی مگر ميں خاموش رہا کیوں کہ تمہیں معلوم ہے پانچ ہزار روپے بہت بڑی رقم ہوتی ہے۔"
 

سیما علی

لائبریرین
چند دن میکے میں‌گزار کر بیگم گھر واپس آئی تو شوہر صاحب نے انہیں گذرے چند دنوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا :
" “ارے ‌بیگم ۔ ایک رات گھر میں چور گھس آیا تھا ۔۔۔ کاش تم گھر پہ ہوتی تو دیکھتی کہ میں کس تیزی سے ایک ساتھ تین تین سیڑھیاں پھلانگتا ہوا نیچے آیا اور چور کو بھگایا ۔۔"“

" آپ بیڈ روم کی بجائے چھت پر کیا کررہے تھے ؟“" بیگم نے مشکوک لہجے میں سوال کیا۔
 

انتہا

محفلین
لڑکی: میرا عید گفٹ کہاں ہے؟
لڑکا: وہ سرخ رنگ کی کار دیکھ رہی ہو؟
لڑکی: خوش ہوتے ہوئے، ﷲ جی کتنی خوبصورت ہے!
لڑکا: سیم اسی کلر کی پونی لایا ہوں تمھارے لیے!
 
چند دن میکے میں‌گزار کر بیگم گھر واپس آئی تو شوہر صاحب نے انہیں گذرے چند دنوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا :
" “ارے ‌بیگم ۔ ایک رات گھر میں چور گھس آیا تھا ۔۔۔ کاش تم گھر پہ ہوتی تو دیکھتی کہ میں کس تیزی سے ایک ساتھ تین تین سیڑھیاں پھلانگتا ہوا نیچے آیا اور چور کو بھگایا ۔۔"“

" آپ بیڈ روم کی بجائے چھت پر کیا کررہے تھے ؟“" بیگم نے مشکوک لہجے میں سوال کیا۔

لڑکی: میرا عید گفٹ کہاں ہے؟
لڑکا: وہ سرخ رنگ کی کار دیکھ رہی ہو؟
لڑکی: خوش ہوتے ہوئے، ﷲ جی کتنی خوبصورت ہے!
لڑکا: سیم اسی کلر کی پونی لایا ہوں تمھارے لیے!

بچیاں اتنی سیدھی لیکن بیویاں اڑتی چڑیا کے پر گن لیں!!!
 

انتہا

محفلین
جس ملک میں 90 فی صد دکان دار تھوک سے نوٹ اور پھونک سے شاپر کھولتے ہوں،
اتھے ایس او پیز کی کرن!
 

انتہا

محفلین
شوہر چاہے کتنا ہی اعلیٰ تعلیم یافتہ ڈگری ہولڈر یا کسی اعلیٰ عہدے پر فائز کیوں نہ ہو، جب بیوی نے کہہ دیا "آپ نہیں سمجھ سکتے" تو آپ نہیں سمجھ سکتے۔ بات ختم
 
Top