لاہور کی سڑکوں پر عوام کا راج، لانگ مارچ کی جھلکیاں

زین

لائبریرین
آزاد عدلیہ اور معزول ججز کی بحالی کے لئے لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز ہوگیا ہے جسے روکنے کے لئے حکومت نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ نواز شریف ، وکلاء رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن،لیاقت بلوچ، جاوید ہاشمی اور دیگر اہم رہنمائوں کو نظر بند کرلیا ہے۔

جبکہ لانگ مارچ کے شرکاء کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج، آنسو گیس شیلنگ اور اسلام آباد جانے سے روکنے کے لئے تمام شاہراہوں کو بند کردیا گیا ہے تاہم مظاہرین کی بڑی تعداد پولیس اور دیگر سیکورٹی فورسز کی جانب سے کھڑی گئیں رکاوٹیں توڑتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے ۔ پولیس اور دیگر سیکورٹی اہلکار بے بس نظر آرہے ہیں۔ مشتعل مظاہرین نے متعددپولیس اہلکاروں کو تشدد کرکے زخمی کردیا ۔


نواز شریف اور اعتزاز احسن بھی نظر بندی کے احکامات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے باہر نکل آگئے ہیں۔ جبکہ شہباز شریف بھی پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے راولپنڈی پہنچنے میں‌کامیاب ہوگئے ہیں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ 60 سال بعد پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے اس کی آواز کو دبانا کسی کے بس کی بات نہیں۔

ادھر جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے کے لئے تمام داخلی بند کردیئے گئے ہیں اور شاہراہوں‌پر کنٹینرز لگا کر ہر قسم کی آمدروفت معطل کردی ہے ۔ جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے ہیں اور شہریوں‌کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔
 

زین

لائبریرین
مظاہرین کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی رویے میں مثبت تبدیلی آئی ہے ۔ لاہور میں شاہراہوں پر کھڑی کی گئیں رکاوٹیں ہٹادی گئی ہیں۔
 

ساجداقبال

محفلین
شکریہ زین۔۔لانگ مارچ (جس کے جو بھی خیالات ہیں اس بابت) ایک بڑا واقعہ ہے اور حیرت کی بات ابھی تک اس پر دھاگہ نہیں تھا۔ ہمیں امید ہے آپ ہمیں اپ ڈیٹ رکھیں گے۔
 
جیو نیوز کے سینئر تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ ان کی اطلاعات کے مطابق چوہدری افتخار جلد بحال ہونے والے ہیں۔ :party:
 

راشد احمد

محفلین
نواز شریف کا قافلہ لاہور کے کلمہ چوک سے مزنگ چونگی تک ہے جیسے جیسے قافلہ بڑھ رہا ہے ویسے ویسے اس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
 

زین

لائبریرین
pلانگ مارچ کی جھلکیاں ۔ جھلکیاں ۔ جھلکیاں ۔جھلکیاں :grin:
---

اسلام آباد ، لاہور ……حکومتی حکمت عملی ناکام، اسلام آباد پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود اہلکار افسران بالا کے احکامات ماننے سے انکاری، اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا افسران بالا کی طرف سے (ن) لیگ کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی کو گرفتار کرنے سے انکار، طارق چوہدری اور انجم عقیل کی گرفتاری کےلئے فرضی چھاپے، وفاقی پولیس کی اپنے فرائض میں بیزاری کی وجہ سے سینکڑوں کارکن اور وکلاء اسلام آباد میں روپوش ہو گئے۔
٭٭٭٭٭
کوئٹہ… …سپریم کورٹ بار کے صدر علی احمد کرد اور مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سردار یعقوب ناصر سمیت پانچ وکلاء کو اسلام آباد جانے سے روک دیا گیا۔
(کرد کے ساتھ ہمیں بھی تین گھنٹے ایئر پورٹ پر گزارنے پڑے ۔ )

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سپرےم کورٹ بار اےسوسی اےشن کے صدر علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ کہ اس وقت تک دھرنے مےں بےٹھے گے جب تک افتخار چوہدری کو بحال نہ کےا جاتا، پر امن احتجاج ہمارا قانونی اورآئےنی حق ہے اور اس حق سے محروم کرنا کسی جمہوری حکومت کا کام نہےں ہو سکتا تما م رکاوٹو ں کے باوجود اپنی منزل کی طرف بڑ ےں گے، حکومت نے شہروں نے شہر سےل کر دئے پر امن وکلاء کے ساتھ انتظامےہ اشتعال انگےز کاروائےاں بند کر دےں ، وکلاء کے نام پر اےوانوں مےں بےٹھنے والے آج بے روخی کا مظاہر ہ کر رہے ہےں ، دھرنا ہر حالت مےں جاری رہےگا ۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں نواز شریف کی قیادت میں ہزراوں مظاہرین پر مشتمل قافلہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے راوی کے پل کی طرف روانہ ہو گیا ہے‘جبکہ اعتزاز احسن بھی اپنی نظربندی کو توڑکر ہائی کورٹ پہنچ گئے‘ اس سے قبل دن بھر لاہور کی سڑکوں پر مظاہرین اور پولیس میں ٹکراؤ ہوا ہے اور آنسو گیس کا شدید استعمال کیا گیا‘شام کے وقت مظاہرین بہت بڑی تعداد میں مال روڈ پر پہنچ چکے تھے اور پولیس کی رکاوٹیں غیر موثر ہو چکی تھیں‘دن کے آغاز پر کہا گیا تھا کہ حکومت پنجاب نے مسلم لیگ(ن) کے سربراہ میاں نواز شریف اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اعتزاز احسن کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کرکے ان کی قیام گاہوں کے اردگرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی تھی‘تاہم حکومت نے کہا ہے کہ انہوں نے نواز شریف کو نظر بند نہیں کیا‘میاں نواز شریف جب ماڈل ٹاؤن سے نکلے اور انہوں نے پہلی رکاوٹ توڑی اس وقت ان کے ہمراہ صرف پانچ سو کے قریب کارکن اور رہنما تھے لیکن اگلے ایک گھنٹے کےاندر یہ تعداد بڑھ کر تقریباً دس ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اس میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے راستے میں لوگ ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کررہے ہیں اور ہاتھ ہلاکر ان کی خیر مقدم کیاجا رہا ہے مال روڈ پر پہنچتے پہنچتے یہ قافلہ تقریباً تین کلومیٹر طویل ہو چکا تھا۔ تاہم میاں نوازشریف جی پی او چوک آنے کی بجائے داتا دربار پہنچ گئے جہاں انہوں نے نمازمغرب کے بعد ہزاروں مظاہرین سے خطاب کیا‘پولیس نے جن جن راستوں کو روکنے کے لیے نجی بسیں کھڑی کی تھیں ان کے ڈرائیوروں نے نواز شریف کی گاڑی دیکھ کر بسیں ہٹا لیں‘کلمہ چوک پر بس ڈرائیوروں نے تاخیر کی تو لوگوں نے ان کے شیشے توڑ دیئے ہیں‘متعدد مقامات پر لٹھ بردار کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کی پٹائی بھی کی ہے‘نواز شریف کے کارکن پرجوش ہیں وہ نواز شریف زندہ باد اور دھرنا ہوگا دھرنا ہوگا کے نعرے لگارہے ہیں‘نواز شریف اپنی بلٹ پروف گاڑی میں ہیں اور ہاتھ ہلا کر کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں‘پولیس نے نواز شریف پر تعینات اپنی تمام سیکیورٹی ہٹا لی ہے اور اب ان کے ساتھ پارٹی کارکن اور خود ان کے سیکیورٹی گارڈ ہیں‘چند ناکے ایسے بھی تھے جہاں پولیس اہلکاروں نے کوئی مزاحمت نہیں کی اور پولیس اہلکار نہ صرف خاموشی سے الگ ہوگئے بلکہ متعددناکوں پر پولیس اہلکاروں نے میاں نوازشریف کو سیلوٹ کیا جبکہ کارکنوں نے پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے‘لاہور کی تاریخ میں مسلم لیگ (ن) کا یہ پہلا ایسا بڑا جلوس ہے جو پرتشدد بھی ہے اور پولیس سے تصادم بھی کررہا ہے‘ادھر لاہورکی مال روڈ پر دن بھرجماعت اسلامی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور پولیس میں تصادم جاری رہا اور مظاہرین نے پتھراؤ کرکے پولیس کو جی پی او چوک سے پسپا کردیا جبکہ پولیس کی بکتر بند گاڑی شیلنگ کرتی رہی‘تاہم سہ پہر پولیس کے اعصاب جواب دے گئے اور اس نے مزید کاروائی سے انکار کرکے لاتعلق ہوکر بیٹھ گئے‘سیاسی مبصرین کے مطابق سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے گورنرپنجاب سلمان تاثیر اور پیپلزپارٹی کو لاہور میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد …… وفاقی دارالحکومت میں آج دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کرفیو لگانے کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کرفیو لگانے کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور یہ تجویز صدر آصف علی زرداری کے مشیروں نے انہیں دی کہ آج اپوزیشن جماعتوں اور وکلاء کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد میں صبح 9 بجے سے لیکر رات 6 بجے تک کرفیو نافذ کردیا جائے۔
٭٭٭٭٭
لاہور …لانگ مارچ کو روکنے کےلئے صوبائی دارالحکومت مےں 36ہزار سے زائد پولےس اہلکار تعےنات کئے گئے تھے۔
٭٭٭٭٭
لاہور……ڈپٹی اٹارنی جنرل عبدالحئی گیلانی نے حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کی پامالی، وکلاء وسیاسی کارکنوں پر پولیس تشدد اور لاہور ہائی کورٹ میں شدید شیلنگ کرکے اس کا تقدس پامال کرنے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے عبدالحئی گیلانی نے کہا کہ جس ملک میں عوام کو انسانی حقوق حاصل نہ ہوں، وکلاء اور سیاسی کارکنوں پر تشدد کیا جائے۔ ہائی کورٹ کے اندر شیلنگ کرکے اس کا تقدس پامال کیا جائے ایسی صورت میں ہکومت کا حصہ کیسے رہا جاسکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
لاہور……مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ 60سال بعد پاکستانی قوم جاگ اٹھی ہے ،نا اہلی کا خاتمہ پنجاب حکومت کی بحالی اور گورنر راج کا خاتمہ ہی ہمارا مقصد نہیں 2نومبر والی عدلیہ کی بحالی ضروری ہے ۔ قومی مفاد کے سامنے ذاتی مفاد کوئی اہمیت نہیں رکھتا ۔ حالات انقلاب کا پیش خیمہ ہیں۔ اب بھی وقت ہے کہ پی سی او جج عدالتوں کو چھوڑ دیں پاکستان قائم رکھنے کے لئے آئین کی پاسداری ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کیا۔ میاں نواز شریف کا لاہور سے لانگ مارچ میں شرکت کے بعد یہ پہلا انٹرویو تھا۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… لاہور لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ پولیس کی وقفے وقفے سے جھڑپیں ہوتی رہیں، جس سے مال روڈ کا یہ حصہ میدان جنگ کا نقشہ پیش کرتا رہا، مظاہرین پر پولیس نے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کی جس سے متعدد رہنما اور کارکنان زخمی ہو گئے اور کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آفیسر لاہور سجاد احمد بھٹہ نے ڈی سی او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دینے سے انکار کرتے ہوئے استعفیٰ کا اعلان کردیا،
٭٭٭٭٭
راولپنڈی ……لانگ مارچ روکنے کےلئے راولپنڈی شہر کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں 86 مقامات پر کنٹینرز کھڑے کر کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
لاہور ……پنجاب حکومت کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شہر میں خودکش حملہ آور داخل ہو چکے ہیں اس لئے میاں نواز شریف اپنی ریلی ملتوی کر دیں۔
٭٭٭٭٭
شہباز شریف، عمران خان اور منور حسن تمام رکاوٹوں کے باوجود راولپنڈی پہنچنے میں کامیاب ہو گئے
راولپنڈی …… مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور جماعت اسلامی کے رہنما منور حسن اور لیاقت بلوچ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے راولپنڈی میں پہنچ چکے ہیں۔
٭٭٭٭٭
فیصل آباد ……فیصل آباد میں پولیس نے لانگ مارچ میں شامل سیاسی و وکلاء رہنمائوں اور کارکنان کو روکنے سے انکار کرتے ہوئے انہیں جانے کی اجازت دیدی ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد …… وفاقی دارالحکومت میں لانگ مارچ اور ھرنے کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کے خدشے کے پیش نظر وکلاء و سیاسی قائدین نے حفاظتی اقدامات کر لئے، پانی کی بوتلیں، ڈرائی فروٹ، چنے اور نمک اور ماسک اکٹھے کر لئے، دکانداروں کی چاندی ہو گئی۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد …… پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انقلاب برپا ہو رہا ہے جو اپنے منطقی انجام تک جاری رہے گا، وزیراعظم ایگزیکٹو آرڈر جاری کر کے اپنا نام سنہری حروف میں لکھا سکتے ہیں، غلاموں کو جج بنا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭
راولپنڈی ……مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پولیس کو جل دے کر نکلنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں یہ اطلاعات تھیں کہ وہ چوہدری تنویر کی رہائشگاہ پر موجود ہیں جس پر 10بسوں پر مشتمل پولیس کی بھاری نفری نے چوہدری تنویر کے گھر کا محاصرہ کر لیا اور انکی نظر بندی سے متعلق حکومت پنجاب کے احکامات ان تک پہنچانے کی کوشش کی، تاہم اب ن لیگ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں شہباز شریف پولیس کی آمد سے قبل ہی اپنے بعض رفقاء کے ساتھ دوسرے مقام پر منتقل ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد…… وفاقی پولیس نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاوید ہاشی کو گرفتار کر نے کے بعد تین دن کے لیے پارلیمنٹ لاجز میں نظر بند کر دیا ہے۔ پولیس ، وکلاء اور مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور سخت مزاحمت کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کو گرفتار کیا گیا ،۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد…… وفاقی دارالحکومت میں لانگ مارچ اور دھرنے میں شریک شرکاء کو روکنے کے لیے بنائی گئی حکمت عملی کے باعث اسلام آباد کے مقامات پر سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان خطرناک تصادم کا خطرہ ہے ۔ ان چار مقامات میں شاہراہ دستور پر یڈ گرائونڈ ، ایکسپریس وے ، شکر پڑیاں پریڈ گرائونڈ اور ایف ایٹ کچہری میں مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان خطرناک تصادم ہو سکتا ہے۔
٭٭٭٭٭
لاہور …… سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون سے معذرت کرتے ہوئے ڈی سی او لاہور سجاد بھٹہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔
٭٭٭٭٭
لاہور……جی پی او چوک میں پولیس اور مظاہرین میں آنکھ مچولی جاری رہی۔جی پی او چوک میں عدلیہ بحالی کے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی گئی اور شرکاء کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی لیکن مظاہرین وقفے وقفے سے جی پی او چوک میں پہنچتے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… جی پی او چوک میں مظاہرین پر پولیس کے وحشیانہ تشدد اور آنسو گیس کی شدید شیلنگ کے بعد جب پولیس نے پسپائی اختیار کرلی تو پولیس کا ایک اہلکار مظاہرین کے ہتھے چڑھ گیا۔ وہ جان بچانے کیلئے دوسری جانب کھڑے اپنے ساتھیوں کی طرف لپکا تو راستے میں مظاہرین نے اسے پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین میں سے ہی کچھ لوگوں نے اس پولیس اہلکار کو بچایا
٭٭٭٭٭
لاہور……ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے حکومتی پالیسی اور لانگ مارچ کے شرکاء پر پولیس کے بیہمانہ تشدد کے خلاف احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ ایس پی لاہور مشتاق سکھیرا نے عوام اور مظاہرین کے سامنے سرینڈر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہے اس کی قطعاً حمایت نہیں کر سکتے۔ افتخار چوہدری کی بحالی اور نواز شریف کو ملک کا وزیراعظم بنایا جائے۔
٭٭٭٭٭
روالپنڈی …لانگ مارچ دھرنا، لاہور کے بعد آج راولپنڈی اسلام آباد میں میدان لگے گا، دونوں اطراف سے کامیابی و ناکامی کے لئے حتمی تیاریاں مکمل، حکمت عملی واضح کر لی گئی، لانگ مارچ سے چھتیس گھنٹے قبل راولپنڈی شہر کے داخلی و خارجی راستے سیل ، پولیس کی بھاری نفری تعینات ،اتوار کو بھی راولپنڈی پولیس کا کریک ڈائون جاری، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کی گئیں
٭٭٭٭٭
اسلام آباد……پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر فرزانہ راجہ نے کہا ہے کہ (ن ) لیگ کا ایجنڈہ ملک بچانا نہیں کچھ اور ہے ،لانگ مارچ میں صرفسو افراد شریک ہیں۔
٭٭٭٭٭
لاہور……لاہور مال روڈ پر پولیس کی بس نے نوجوان کو کچل ڈالا ۔ نوجوان شدید زخمی مشتعل مظاہرین نے پولیس کی بس کو آگ لگا دی۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… جماعت اسلامی پاکستان کے امیر قاضی حسین احمد کی اپیل پر ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز کے 1000نمائندہ طلبہ وفود اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جبکہ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے قائم مقام ناظم اعلیٰ سید عبدالرشید نے اعلان کیا ہے کہ عدل و انصاف کی بالادستی کے لئے طلباء لانگ مارچ میں بھرپور شریک ہو رہے ہیں ،
٭٭٭٭٭
اسلام آباد،لاہور………مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین و سینیٹر راجہ ظفرالحق ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرچودھری نثارعلی خان اور سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری انقلاب کا سورج طلوع ہوچکا ہے ۔قوم نے آزادعدلیہ کے حق اورپی سی ججوں کیخلاف فیصلہ دے دیا ہے۔
٭٭٭٭٭
لاہور …… جی پی او چوک میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان آنسو گیس اور پتھرائو کا تبادلہ، ہاتھا پائی اور ایک گھنٹہ تک بحث و تکرار کے بعد پولیس کو ہٹا دیا گیا میاں نواز شریف کا قافلہ تمام رکاوٹوں کو توڑ کر آگے بڑھانا شروع ہوگیا۔
٭٭٭٭٭
راولپنڈی …… پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ملک ابرار احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ راولپنڈی انتظامیہ کے متعدد افسران آج اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیں گے۔ ر
٭٭٭٭٭
پشاور……مسلم لیگ (ن) سرحد اور فاٹا سے دو ہزار کارکنوں پر مشتمل قافلہ رکاوٹیں عبور کر تے ہو ئے مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے ۔
٭٭٭٭٭
پشاور……وکلاء اور سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کے حوالے سے پشاور کے چار اہم وکلا ء رہنمائوں کو ایک مہینے کے لئے تین ایم پی اوز کے تحت گھروں پر نظر بند کر دیا ہے اور ان کے گھروں کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی ہیں ۔
٭٭٭٭٭
پشاور……جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے سےکرٹری اطلاعات محمد اقبال کے مطابق جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے چار ہزار کارکن اور قائدےن دھرنا مےںشرکت کے لئے اسلام آباد پہنچ گئے ہےں۔
٭٭٭٭٭
کامرہ کینٹ…… اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کو ناکام بنانے کے لئے صوبہ سرحد اور پنجاب کا بین الصوبائی اٹک پل بند ہونے کے باعث جی ٹی روڈ پر سفر کرنے والے لاکھوں مسافروں کا رابطہ منقطع ہو گیا ۔
٭٭٭٭٭
مریدکے …سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین کی قیادت میں درجنوں کارکنوں پر مشتمل قافلہ لانگ مارچ کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا۔
٭٭٭٭٭
پشاور……جماعت اسلامی 16 مارچ کو لانگ مارچ کے سلسلے میں پشاور سے ریلی نکالے گی ۔ ریلی کی قیادت جماعت اسلامی صوبہ سرحد کے نائب امیر مشتاق احمد خان قدیگر صوبائی و ضلعی قائدین کر یں گے۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد……لانگ مارچ، آج سے ملک بھر میں شروع ہونے والی پولیو کیخلاف مہم متاثر ہونے کا خدشہ
٭٭٭٭٭
لاہور……اایس پی محمد احسن کے حوالے سے گزشتہ روز لانگ مارچ کے موقع پر استعفیٰ دینے کی افواہیں گردش کرتی رہیں
٭٭٭٭٭
لاہور…… سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر پیپلزپارٹی کے ممتاز رہنما اور وکلاء تحریک کے روح رواں چوہدری اعتزاز احسن 3گھنٹے اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رہنے کے بعد نظر بندی کے احکامات راستے کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے ہائی کورٹ پہنچ گئے، پولیس کی جانب سے کسی منفی ردعمل کی بجائے سلیوٹ کے ساتھ لاہور ہائیکورٹ جانے کی اجازت۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کامیاب اور حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد …… مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں، دفعہ44 اورکارکنوں پر ہونے والے تشدد واقعات کے باوجود لانگ مارچ کامیاب ہو گیا ہے۔ حکمرانوں نے اب بھی آنکھیں نہ کھولیں تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وقت ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے وزیراعظم کردار ادا کریں۔ صدر زرداری انا چھوڑ کر ملکی مفاد میں ججز بحال کریں ان کا نام سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ شہباز شریف نجی ٹی وی سے راولپنڈی کے خفیہ مقام سے ٹیلی فونک گفتگو کررہے تھے ۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… حکومت کی جانب سے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے پورے شہر کو سیل کرنے کے علاوہ اہم شاہراہوں اور چوکوں پر کنٹینرز لگا کر بند کرنے کے نتیجہ میں جہاں شہریوں کے معمولات زندگی معطل ہو گئے وہاں پر ہسپتالوں میں پڑے مریض ان کی تیمارداری پر معمور ان کے لواحقین اور سرکاری ایمبولینسوں سمیت ایدھی اور دیگر سماجی تنظیموں سے وابستہ سماجی خدمات اور مریضوں کو ہسپتال لے جانے پر معمور ایمبولینسز بھی رکاوٹوں کی وجہ سے ہسپتالوں تک نہ پہنچ سکیں جس کی وجہ سے مریض علاج کے لیے گھروں اور ہسپتالوں میں تڑپتے رہے۔
٭٭٭٭٭
لاہور …… جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کو نظر بند کردیا گیاہے ۔جس کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔گرفتاریوں اور ناکوں سے ہمارا راستہ نہیں روکا جا سکتا۔
٭٭٭٭٭
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر مملکت نبیل گبول نے کہا ہے کہ2مئی کو سڑکوں پر کنٹینرز رکھنا غلط آج درست ہے۔پر امن احتجاج سب کا حق ہے لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی، پنڈی اسلام آباد آنے سے کسی کو نہیں روک رہے تاہم شاہراہ دستور پر دھرنے کی اجازت نہیں دینگے۔
٭٭٭٭٭
لاہور … انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگےر نے کہا ہے کہ حکومت لانگ مارچ اور دھرنے سے بو کھلا اٹھی ہے ، حکمران پوری کوشش کر ے لےکن عوام کی آواز کو دبا نہےں جا سکتا ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد…… وفاقی دارالحکومت مےںدھرنے کو سختی سے روکنے کے لےے آج صرف اسلام آباد کے شناختی کارڈ ہولڈر کو داخل ہونے کی اجازت ہو گی جبکہ دھرنے کو سختی سے کچلنے کےلئے وفاقی حکومت نے سندھ پولےس کے ہزاروں کمانڈوز کی خدمات بھی حاصل کر لی ہےں جن کو صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہداےات پر اسلام آباد پہنچا دےا گےا ہے ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد ……وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں اتوار کے روز ہو کا عالم چھاےا رہا ،اسلام آباد کی سڑکےں سنسان رہےں جہاں پر اکا دکا گاڑےاں نظر آئےں وفاقی دارالحکومت کے شہری گھروں کے اندر تک محدود رہے ۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد ……وزارت داخلہ نے دھرنے کو شرکاء کو روکنے کےلئے پولےس اہلکاروں کا سادہ لباس مےں تعےنات کرنے کا فےصلہ کر لےا ہے ۔
٭٭٭٭٭
لاہور…… مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر تمام رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد……پی پی رہنما اور وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ کسی کو غیرمعینہ مدت کےلئے اسلام آباد میں دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔احتجاج کےخلاف نہیں مگر ایسا احتجاج جس سے حکومتی عملداری مفلوج ہو،کی اجازت کبھی نہیں دیں گے۔
٭٭٭٭٭
لاہور……پولیس نے نواز شریف کے قافلہ میں شریک گاڑیا ں پنکچر کر دیں ‘قافلہ ایک بجکر 40منٹ پر ماڈل ٹائون سے روانہ ہوا ۔

٭٭٭٭٭
اسلام آباد…آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل نے کہا ہے کہ صورتحال حد سے آگے نکل گئی ہے اب بات صدر آصف علی زرداری کے استعفیٰ تک پہنچے گی، بہتر ہو گا وہ پہلے ہی از خود مستعفیٰ ہو جائیں، عوام اس وقت غصے میں ہیں اگر کسی نے انقلاب کا نعرہ لگا دیا تو پوری قوم اس کے ساتھ ہو جائیگی۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد…… میڈیا کو ریڈ زون میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ سیکورٹی سخت کردی گئی۔ وفاقی پولیس نے احکامات جاری کردیئے۔
٭٭٭٭٭
لاہور……پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی فوزیہ وہاب نے کہا ہے کہ شیری رحمن سے بہتر کارکردگی نہ ہونے کی بناء پر 15 دن پہلے ہی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا تاہم انہوں نے اپنی شان بڑھانے اور خود کو سچا دکھانے کےلئے اس موقع پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
٭٭٭٭٭
اسلام آباد ……پےپلز پارٹی کے ناراض رہنما صفدر عباسی نے کہا ہے کہ ججز بحالی کے بغےر ملکی حالات ٹھےک نہےں ہونگے ،صدر زرداری پارٹی اور ملک کے مستقبل کےلئے عوامی مطالبہ تسلےم کرےں
٭٭٭٭
 

الف نظامی

لائبریرین
حق اور سچ کو ریاستی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکتا، سربراہ سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری
لانگ مارچ اور دھرنا سیاسی چیلنج نہیں بلکہ عوام کو انصاف کی فراہمی، عدلیہ کی آزادی و خودمختاری اور جمہوریت کو مستحکم کرنا ہے، ان خیالات کا اظہار سربراہ سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے راولپنڈی میں کارکنان سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حق اور سچ کو ریاستی ظلم و جبر سے نہیں دبایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج جمہوریت کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہٹ دھرمی کا رویہ چھوڑ کر پاکستان کے عو ام کو حق و انصاف کی فتح یابی میں کردارادا کرے اور عدلیہ کو جلد از جلد بحال کرکے پاکستان میں جمہوری روایات کی داغ بیل ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں شریک کارکنان تمام تر رکاوٹوں کے باوجود اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے راولپنڈی اور اسلام آباد پہنچیں۔ انہوں نے تمام جمہوری قوتوں سے 16/ مارچ کے دھر نے کو کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 16/ مارچ پاکستان میں حق و انصاف کی فتح کی وہ علامت ہے جس میں شرکت کرنا ہر پاکستانی کا فرض ہے۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
اللہ و اکبر۔ ۔۔ چوہدری نثار علی خاں قائدحزب اختلاف کی جیو نیوز سے گفتگو کہ مطابق اب سے تھوڑی دیر میں معزول چیف جسٹس کی بحالی وزیر اعظم کہ ایگزیگٹو آڈر کہ تحت عمل میں آئے گی ان شاء اللہ ۔ ۔میری طرف سے ساری قوم کو مبارک ہو ۔ ۔ ۔ ۔
 
Top