لاہور میں بم دھماکے!!!!

arifkarim

معطل
تاذہ اطلاعات کے مطابق لاہور میں آج ایوان عدل کے سامنے ایک خود کش حملہ ہوا ہے!
اب تک 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 70 سے زائد زخمی ہیں۔ ان میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں!
پولیس وکلاء کی ریلی کی حفاظت کر رہی تھی کہ دھماکہ ہوا۔ ۔ ۔

ایک اور دھماکہ ابھی کنفرم نہیں ہوا
 
انا للہ و انا الیہ راجعون

حکومت کا ایک انتہائی شرمناک اقدام جو وکلا کی ریلی کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ وکیلوں کو ڈرایا جا سکے۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی اپنی موت کو بد سے بدتر کرتے جا رہے ہیں۔ انتہائی زلت آمیز طریقے سے اپنی موت کا بندوبست کر رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ
انتہائی افسوس ناک واقعہ ہے۔ کتنے ہی بے گناہ مارے گئے۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

حکومت کا ایک انتہائی شرمناک اقدام جو وکلا کی ریلی کو سبوتاژ کرنے کے لیے کیا گیا تاکہ وکیلوں کو ڈرایا جا سکے۔

چوہدری شجاعت اور پرویز الہی اپنی موت کو بد سے بدتر کرتے جا رہے ہیں۔ انتہائی زلت آمیز طریقے سے اپنی موت کا بندوبست کر رہے ہیں۔

محب،۔۔۔ کہیں آپ جذبات میں بہہ کر تو یہ الزام نہیں لگا گئے ہیں؟
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ایک خود کش حملہ لگ رہا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کے پاس خود کش حملہ آور ہیں یا حکومت خود سے خود کش حملے کروا رہی ہے۔
 
جی نہیں مہوش میں انتہائی سوچ سمجھ کر اور حقیقت کو بہت قریب سے جاننے کے بعد یہ کہہ رہا ہوں۔

میں 30 سال سے لاہور میں رہ رہا ہوں ، میرے ننھیال ، دودھیال اور سسرال کے بھی تمام رشتہ دار یہیں رہتے ہیں ۔

لاہور کو میں ہاتھ کی لکیروں کی طرح جانتا ہوں اور چوہدری برادران کی بدمعاشی ، غنڈہ گردی اور قبضہ بازی کو اب تو تمام ملک اچھی طرح جانتا ہے پنجاب والے تو ہمیشہ سے ہی جانتے ہیں۔
 
یہ ایک خود کش حملہ لگ رہا ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ حکومت کے پاس خود کش حملہ آور ہیں یا حکومت خود سے خود کش حملے کروا رہی ہے۔

شمشاد کیا ہوگیا ہے آپ کو ، خود کش حمہ کہاں سے ہوگیا آپ کو کس حکومتی ادارے نے یہ اطلاع پہنچائی ہے۔

وکیلوں کی ریلی گزرنے تھی جس جگہ سے ٹھیک وہیں یہ دھماکہ ہوا اور ٹائمنگ کے ساتھ۔

وکیل پانچ منٹ کے لیے ایک جگہ رک گئے اس وجہ سے ان کی بجائے تعینات تمام پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

لاہور میں خودکش حملہ بہت ہی مشکل کام ہے اس کا اندازہ اس سے لگا لیں کہ پورے ملک میں حملے ہو رہے تھے مگر لاہور میں اس عرصہ میں ایک بھی نہیں ہوا۔

حکومت آپ کی سوچ کی انتہا سے بھی زیادہ گٹھیا اور سفاک ہے۔ ان کے لیے یہ آدمی نہیں کیڑے مکوڑے ہیں جو دس پچاس سو یا ہزار بھی مر جائیں تو ان کے لیے یہ حشرات الارض کے مرنے کے برابر ہے۔

خدارا اب تو تمام لوگ ہوش میں‌ آ جائیں کب تک ان ظالموں کی طرف داری کرکے خود کو اور ملک کو تباہی کے دہانے کی طرف دھکیلتے رہیں گے۔

کیا اب بھی کسی کو شک اور شبہ ہے اور اگر ہے تو وہ کسی دماغی امراض کے شفاخانے سے اپنا مکمل علاج کروائے کوئی بھی حکومتی طرفداری کا بیان داغنے سے پہلے۔

ملک تباہ و برباد ہو رہا ہے اور دو لخت ہونے جا رہا ہے اور لوگوں کو ابھی بھی کسی اور ہاتھ نظر آ‌رہا ہے ان کاروائیوں میں۔
 
محب برادر،

آپ کا تجزیہ اور نظریہ شاید صحیح ہو، مگر مجھے اختلاف کی اجازت دیجئیے۔

چوہدری برادران ہماری سیاست کے اکیلے بدمعاش نہیں ہے بلکہ ہمارے جمہوری نظام (جسے مشرف صاحب کی ڈکٹیٹرشپ پر فوقیت دی جاتی ہے) وہ ہے ہی اس قابل کہ ملک کے چنے ہوئے بدمعاشوں، چوہدریوں اور وڈیروں کو پارلیمنٹ میں اکھٹا کر دے۔

دوم یہ کہ ہم بھی پاکستان کو اور اسکی سیاست کو اور لاہور کو تھوڑا بہت سمجھتے ہیں اور میری ناقص رائے یہی ہے کہ چوہدری برادران کی بدمعاشی کو وجہ بناتے ہوئے تمام خود کش حملوں کا الزام ان پر لگا دینا درست نہ ہو گا۔

وکلاٗ کا پانچ منٹ پیچھے رہ جانا بھی عجیب چیز ہے کہ ایسی ریلیوں کی رفتار کا کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا اور نہ یہ کسی شیڈول کے تحت تشکیل دی جاتی ہیں۔

ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے محب سیریسلی،

کیا آپ کے نزدیک اس چیز کا ایک فیصد چانس بھی نہیں ہے کہ پولیس پر اس حملے کے میں وہ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں جو کھل کر جہاد کے نام پر اپنے حمایتیوں کو خود کش حملوں کی ترغیب دیتے رہے (اور کھل کر ایسے کہ میڈیا کے سامنے بغیر لگی لپٹی کے یہ تبلیغ کر رہے ہیں) ۔۔۔۔۔ اور یہی لوگ ہیں جو کھل کر خود کش حملوں کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو کیا آپ کے نزدیک ایک فیصد بھی یہ چانس ہو سکتا ہے کہ شاید حکومت نے یہ دھماکے نہ کروائے ہوں بلکہ خود کش حملوں کے ان مبلغین کی طرف سے یہ دھماکہ ہوا ہو؟
 
مہوش علی

لائبریرین
t.gif
20080110082946lahore_blast203.jpg

بظاہر حملہ آور نے پولیس والوں کو ہی نشانہ بنایا پاکستان کے شہر لاہور میں پولیس کے مطابق ہائی کورٹ کے باہر ہونے والے ایک بم دھماکے میں تئیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل ہلاکتوں کی تعداد بیس بتائی گئی تھی۔
ایس ایس پی (آپریشنز) آفتاب چیمہ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے بیس پولیس اہلکار، دو شہری اور ایک خودکش حملہ آور ہیں۔ زخمیوں کی تعداد بیس سے زائد بتائی گئی ہے اور انہیں علاج کے لیے میو ہپستال پہنچایا گیا ہے۔
سٹی پولیس چیف ملک اقبال نے جائے وقوع پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ خود کش حملہ تھا جس کا ٹارگٹ پولیس اہلکار تھے۔ یہ دھماکہ اس مقام پر ہوا جہاں کچھ دیر بعد وکیلوں کی احتجاجی ریلی پہنچنے والی تھی۔ وکیل ہر جمعرات کو احتجاجی مظاہرہ اور عدالتوں کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔
وکیلوں کی ایک ریلی ایوان عدل سے ہائی کورٹ کی جانب روانہ ہوچکی تھی جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوس ایشن کا اجلاس ختم ہونے کے بعد یہ اعلان ہو چکا تھا کہ وکیل ریلی کے لیے باہر نکلیں لیکن اسی دوران ایک بڑے دھماکے کی آواز سنائی دی گئی۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب احمد نسیم جائے وقوع پر پہنچے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں پولیس کی نفری وکلاء کی حفاظت کے لیے تعینات کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ آور پیدل تھا اور اس کا ہدف پولیس ہی تھی۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم کہ یہ دھماکے میرے ملک کے لوگ کر رہے ہیں‌ یا امریکہ - لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ ملک میں ان دھماکوں کا فائدہ اب براہِ راست امریکہ کو ہوگا - اور وہ اس انتشار اور بدامنی کا بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور شائد حملہ کرنے سے بھی دریغ نہ کرے -
خدا ہم سب کو انتشار اور بدامنی سے دور رکھے -
 
زونی

محفلین

ہم کچھ نہیں کہ سکتے کہ اس کے پیچھے چوہدری برادران ہیں یا حکومت لیکن یہ سب کچھ اندرونی خلفشار پر ہی بیسڈ ھے جسکا فائدہ تو یقیناً بیرونی طاقتوں کو ہو رہا ھے ،ہاتھیوں کی لڑائی میں بے گناہ عوام کا جینا دوبھر کر دیا گیا ھے ،اب تو اللہ سے دعا ہی کر سکتے ہیں کہ وہ ہمارے ملک کی اور مسلم امہ کی حفاظت فرمائے اور ملک دشمن عناصر کو نیست و نابود کرے چاہے وہ اندرونی ہوں یا بیرونی:(
 
محب برادر،

آپ کا تجزیہ اور نظریہ شاید صحیح ہو، مگر مجھے اختلاف کی اجازت دیجئیے۔

چوہدری برادران ہماری سیاست کے اکیلے بدمعاش نہیں ہے بلکہ ہمارے جمہوری نظام (جسے مشرف صاحب کی ڈکٹیٹرشپ پر فوقیت دی جاتی ہے) وہ ہے ہی اس قابل کہ ملک کے چنے ہوئے بدمعاشوں، چوہدریوں اور وڈیروں کو پارلیمنٹ میں اکھٹا کر دے۔

دوم یہ کہ ہم بھی پاکستان کو اور اسکی سیاست کو اور لاہور کو تھوڑا بہت سمجھتے ہیں اور میری ناقص رائے یہی ہے کہ چوہدری برادران کی بدمعاشی کو وجہ بناتے ہوئے تمام خود کش حملوں کا الزام ان پر لگا دینا درست نہ ہو گا۔

وکلاٗ کا پانچ منٹ پیچھے رہ جانا بھی عجیب چیز ہے کہ ایسی ریلیوں کی رفتار کا کوئی اندازہ ہی نہیں لگا سکتا اور نہ یہ کسی شیڈول کے تحت تشکیل دی جاتی ہیں۔

ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے محب سیریسلی،

کیا آپ کے نزدیک اس چیز کا ایک فیصد چانس بھی نہیں ہے کہ پولیس پر اس حملے کے میں وہ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں جو کھل کر جہاد کے نام پر اپنے حمایتیوں کو خود کش حملوں کی ترغیب دیتے رہے (اور کھل کر ایسے کہ میڈیا کے سامنے بغیر لگی لپٹی کے یہ تبلیغ کر رہے ہیں) ۔۔۔۔۔ اور یہی لوگ ہیں جو کھل کر خود کش حملوں کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

تو کیا آپ کے نزدیک ایک فیصد بھی یہ چانس ہو سکتا ہے کہ شاید حکومت نے یہ دھماکے نہ کروائے ہوں بلکہ خود کش حملوں کے ان مبلغین کی طرف سے یہ دھماکہ ہوا ہو؟

آپ بالکل اختلاف کریں اور کھل کر کریں مجھ سے پوچھنے کی بھی ضرورت نہیں کہ یہ آپ کا وہ حق ہے جو آپ سے تمام بنی نوع انسانیت مل کر بھی نہیں چھین سکتی۔

چوہدری یقینا اکیلے بدمعاش نہیں ، ان کے ساتھ ساتھ الطاف گروپ کراچی حیدر آباد میں بہت بڑے بدمعاش ہیں ، شیر پاؤ گروپ سرحد میں بدمعاش ہے ، بلوچستان میں تو اتنے بدمعاش گروپ ہیں کہ شمار بھی مشکل ہے ۔ میں آپ کی بات سے متفق ہوں کہ ہمارا جمہوری نظام ان سب برائیوں کی جڑ ہے اس نظام کو ختم کیے بغیر ان بدمعاشوں کے نام ضرور بدل جائیں گے کرتوتیں وہیں رہے گی ۔ اس بات سے مجھے مکمل اتفاق ہے اور میں اس جمہوری نظام کا بہت بڑا مخالف ہوں ۔ مشرف کی مخالفت سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ مجھے یہ ظالم اور ناانصاف جمہوری نظام پسند ہے جو ہمارے ملک میں رائج ہے قطعا نہیں۔

آپ بھی یقینا سمجھتی ہیں اور سب پاکستانی اس وقت خون کے آنسو رو رہے ہیں کہ ہماری جنت کو کس نے آتش دوزخ بنا رکھا ہے یہ کون ہے جو ہمیں میں رہ کر ہماری جڑیں کاٹ کر ہمارے ہی نشیمن کو جلا رہا ہے۔ یہ کون ہیں جو ہم سے ہونے کا دعوی کرکے ہمیں ہی موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں یہ کون ہیں جو کچھ لوگوں کو جسمانی کچھ کو ذہنی اور کچھ کو روحانی موت سے دوچار کر رہے ہیں ۔ یہ ہم پر خدا کا عذاب ہے جو ہمیں بتا رہا ہے کہ ہمارے اعمال اس قدر سیاہ ہیں کہ ہمیں ان کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑی رہی ہے اب بھی اگر ہم نے اپنی اصلاح نہ کی اب بھی ہم نے خلوص دل سے توبہ کرکے اللہ کے احکامات کی طرف رجوع نہ کیا تو نہ ہمارے پاس دولت رہے گی اور نہ رہنے کو پوری دنیا میں کوئی ٹھکانہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عزت سے تو خیر ہم عرصہ سے محروم ہو چکے ہیں اس کے ماتم کی تاریخ بھی اب ہمیں یاد نہیں۔
اگر یہ ملک نہ رہا تو کہاں جائیں گے ہم ، کہاں رہیں گے ہم کون پناہ دے گا ہمیں کس کے در پر ہوں گے چاروں طرف دشمن ہی دشمن ہیں ؟ چند لاکھ لوگ ہی بیرون ملک رہتے ہیں کروڑوں انسان کہاں جائیں گے بے یار و مددگار۔ یہ سوچ کر روح کانپ جاتی ہے اور بے بسی کے احساس سے صرف بد دعائیں ہی نکلتی ہیں یا فورم پر جذبات کا الاؤ جلتا ہے۔

ایوان عدل سے مال روڈ پانچ منٹ کے فاصلے پر ہے اور وکیلوں کی ریلی دو چار بندوں پر نہیں ہزاروں وکیلوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اندازہ لگانا کوئی خاص مشکل نہیں ہے اور مقصد تمام وکیلوں کو مارنا نہیں بلکہ ڈرانا اور خوفزدہ کرنا ہی تھا۔ نوائے وقت کی رپورٹ پڑھ لیں۔

دھماکہ ہماری تحریک کو دبانے اور خوفزدہ کرنے کے لیے کیا گیا ؛ وکلاء رہنما
http://nawaiwaqt.com.pk/urdu/daily/jan-2008/10/index1.php#12

مہوش ایک فیصد نہیں اس کے سو فیصد امکانات ہوسکتے ہیں کہ وکلاء پر اس حملے کے جس میں بہت سے پولیس اہلکار شہید ہو گئے کسی جہادی تنظیم کے سابقہ یا موجودہ رکن (موجودہ کم کیونکہ ان کی پوری لسٹ حکومت کے پاس ہوتی ہے ) ، بلوچستان کی بگٹی یا مری قبیلے کے کسی شخص، سوات ، وزیرستان ، وانا کے شہیدوں کا کوئی وارث ، کراچی ١٢ مئی کے وحشتناک قتل عام سے متاثرہ کوئی شخص ، لال مسجد کے ڈیڑھ ہزار مقتولین میں سے کسی وارث کو استعمال کیا گیا ہو جس کے دل میں اس واقعہ کے بعد سے آگ لگی ہو اور جو اپنی جان دے کر حکومت کو کوئی پیغام دینا چاہتا ہو ان لاکھوں دل فگار لوگوں میں سے کوئی بھی استعمال ہو سکتا ہے مگر بات یہ نہیں کہ جس نے خود کش حملہ کیا یا اس میں استعمال ہوا بلکہ اصل درپردہ سازشی ہاتھ تک پہنچنا ہے جو اس نیٹ ورک کو چلاتا ہے اور جو ملک میں بدامنی اور انتشار سے اقتدار کو فروغ دے رہا ہے اور خطہ میں اپنے مقاصد کی تکمیل کر رہا ہے۔

ویسے ذرا بیانات اور کھل کر میڈیا پر ان تنظیموں اور لوگوں کے نام تو بتائیں جو کھل کر خود کش حملوں کی دھمکیاں دے رہے ہیں ؟

ایک فیصد بھی یہ چانس نہیں کہ حکومتی مشینری کے استعمال کے بغیر یہ دھماکے ہوئے ہوں ، حکومت کا منصوبہ بنا کر پس پشت حمایت کرنا اور پھر جان بوجھ کر آنکھیں بند کیے رہنا یا کرائے کے قاتلوں کو مختلف ذرائع سے فنڈ پہنچا کر سیکوریٹی کو عین آخری موقع پر غیر موثر کر دینا ۔

ویسے حکومت کی تو پوری کوشش ہے کہ ہر دھماکہ خود کش حملہ آوروں کے گلے ڈال دے جو پتہ نہیں آسمان سے ٹپکتے ہیں اور عین وقت پر دھماکہ کر جاتے ہیں اور حکومت ہر بار ان پر ذمہ داری ڈال کر گنگا نہا کر پاک صاف باہر آ جاتی ہے۔ کبھی نہ کوئی حکمت عملی ترتیب دی گئی نہ کبھی پانچ سالہ ، تین سالہ حتی کہ ایک سالہ بھی منصوبہ بندی نہیں کی گئی کہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے خطیر رقم مختص کی جائے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے ان کا سدباب کیا جائے۔

یہ سب کرنے کی کیا ضرورت ہے جب خود کش حملہ آور جسی پرفریب اور جان چھڑانے والی اصطلاح موجود ہے جو دھماکہ ہو فورا ان پر ڈال دو ، نہ تفتیش کی حاجت نہ امن امان کی صورتحال پر شرمندگی کا اظہار نہ اپنی غلطی اور نااہلی ماننے کی ضرورت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب امراض کی ایک ہی دوا ہے نہ حکومت کے پاس ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خود کش حملہ آور جو مشرف کے دور سے پہلے نہ دیکھے گئے نہ سنے گئے ۔

ضیاء الحق کا تحفہ تھا کلاشنکوف ، ہیروئن ، لسانیت ، ایم کیو ایم

مشرف صاحب کے تحائف ہیں

آٹے کا بحران
بجلی کا بحران
عدلیہ کا بحران
گیس کا بحران
افراط زر کا زور
لوٹ مار کا طوفان
غنڈہ گردی اور دہشت پسندی کا راج
اور سب سے بڑھ کر اور سب سے نرالا تحفہ ہے قوم کے لیے

خود کش حملہ آور​
 
arifkarim

معطل
ہمارا ملک انتشار میں ٹوٹ چکا ہے۔ خدارا ہماری مدد کر! بینظیر کی ہلاکت کے بعد بھی ملک کو چین نصیب نہ ہو سکا اور نئے سال کہ یہ تحفہ آج ہمیں ملا! :mad:
 
Fawad -

محفلین
Fawad - Digital Outreach Team - US State Department

محترم،

آپکے فورم پربعض ممبران کی جانب سے بے نظير کے قتل اور آج لاہور ميں ہونے والے خودکش حملے کو "امريکی سازش" قرار دينے پر بحيثيت پاکستانی مجھے کوئ خاص حيرت نہيں ہوئ۔ بدقسمتی سے بحيثيت ايک قوم پچھلی دو دہاہيوں سے اپنے ہر مسلئے کا ذمہ دار ہم بل واسطہ يا بلاواسطہ امريکہ کو ہی قرار ديتے آئے ہيں۔ ہم يہ زمينی حقيقت کيوں بھول رہے ہيں کہ پاکستان ميں دہشت گردی ايک مسلم حقيقت ہے۔ پچھلے چند ماہ ميں دہشت گردی کے واقعات ميں ہلاک ہونے والوں ميں پاکستان کے ہر مکتبہ فکر کے لوگ بغير کسی مذہبی اور سياسی تفريق کے شامل ہيں۔ ايک دہشت گرد تنظيم کے ترجمان کا يہ بياں کہ "ہم عورتوں پر حملہ نہيں کرتے" يقينآ ان خاندانوں کے ليے ايک نئ خبر ہو گا جن کی عورتيں اور بچے دہشت گردی کے واقعات ميں لقمہ اجل بن چکے ہيں۔ ايک طرف تو ہم امريکہ پر يہ الزام لگاتے ہيں کہ وہ پاکستان کو کمزور کر کے اس کے ايٹمی اساسوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ليکن يہ بھول جاتے ہيں کہ جو چيزپاکستان کو کمزور کر رہی ہے وہ دہشت گردی اور اس کے نتيجے ميں پيدا ہونے والی بے چينی کی فضا ہے نا کہ امريکی حکومت جو کہ اب تک حکومت پاکستان کو دہشت گردی کے خاتمے کے ليے کئ ملين ڈالرز کی امداد دے چکی ہے۔ اگر امريکہ کا مقصد پاکستان کو کمزور کرنا ہوتا تو اس کے ليے دہشت گردوں کی کارواۂياں ہی کافی تھيں، امريکہ کو اپنے 10 بلين ڈالرز ضائع کرنے کی کيا ضرورت تھی۔

جہاں تک ايٹمی اساسوں کے حوالے سے تشويش کا سوال ہے تو ميڈيا کی قياس آرائيوں اور اخباری تبصروں سے ہٹ کر ميں آپ کی توجہ امريکی سينيٹ کی ہوم لينڈ سيکيورٹی کے چيرمين جوزف ليبرمين کے اس بيان کی طرف دلواتا ہوں

"پاکستان کے ايٹمی اساسے محفوظ ہاتھوں ميں ہيں۔ ہم نے پرويز مشرف پر زور ديا ہے کہ وہ ملک ميں جمہوری انتخابات کا عمل يقينی بنائيں اور پاکستان کو دی جانے والی امداد کو صاف اور شفاف انتخابات سے مشروط قرار ديا ہے۔"

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
digitaloutreach@state.gov
http://usinfo.state.gov
 
فواد صاحب دھشت گرد تنظیم تو اپ کا نقطہ نظر ہے ۔ اس کا کوئی ثبوت ہے اپ کے پاس؟
کچھ لوگ تو کہتے ہیں‌ کہ امریکہ سب سے بڑا دھشتگرد ہے جو معصوم بچوں اور عورتوں سمیت لوگوں کو ڈیزی کٹر اور دوسرے بموں سے اندھا دھند مار کر ان کے ملکوں‌پر قبضہ کرکے عالمی دھشت گردی کررہا ہے۔
 
Top