لاہورمیں بم دھماکے

ہمت علی اور واجد حسین الفاظ کو گھما پھرا کر اس دھاگے میں ثابت کرنے میں مصروف ہیں کہ جو " فدائی حملے "‌ لاہور میں " تالی بان دہشت گرد مجاہدین " نے کئے وہ " قرآن و سنت سے بطور " جہاد " ثابت ہیں، اور یہ "‌فدائی حملے‌"‌ دہشت گرد تالی بان ظالمان نے نہیں بلکہ "‌ مجاہدین تالی بانوں "‌ نے " امریکی کافروں‌ اور شیطانوں‌ "‌ کا ساتھ دینے والی " شیطان پاک فوج "‌ پر کئے گئے تھے ۔ وہ ‌" شیطان پاک فوج "‌ جو پاکستان میں " شیطان امریکی مفادات " کی حفاظت کرتی ہے۔ اور ان پر حملہ کرنے والے " مجاہدین تالی بان " معصوم ہیں۔ مرنے والے "‌شیطان پاکستانی عوام " ظالم ہیں اور اس " سزا " کے حقدار ہیں کہ وہ "‌شیطان پاک فوج "‌ کو سپورٹ کرتے ہیں ۔ لہذا ان " شیطان پاکستانیوں "‌ بلکہ " کافر پاکستانیوں "‌ کا قتل جائز ہے ۔ کیونکہ یہ اس " شیطان پاک فوج " کو ‌سپورٹ کرتے ہیں جو " شیطان امریکہ "‌ کو سپورٹ کرتی ہے۔

ان تالی بان ظالمان کے مطابق - سب "‌شیطان پاکستانی عوام " غلط ہیں ۔ سارے " شیطانی بینکار" غلط ہیں‌جو شیطانی امریکہ" سے سودے کرتے ہیں۔ سارے" شیطانی تاجر" غلط ہیں جو امریکہ سے تجارت کرتے ہیں۔ سارے " شیطانی طالب علم " غلط ہیں جو "امریکی شیطانی " تعلیم حاصل کرتے ہیں ، لہذا یہ سب "شیطان پاکستانی" موت کے حقدار ہیں۔

انہی تالی بانوں (‌زنخوں )‌ کے مطابق : تمام عالی شان دہشت گرد، فسادی درست ہیں جو "‌ جہاد جہاد " کھیل رہے ہیں اور اس طرح "‌شیطانی پاکستانی کفار " کا قتل عام کرکے " جنت "‌ میں جائیں گے۔

لاحول ولا قوۃ‌ ۔

تالی بان : تالیاں بجانے والے زنخے جو چھپ چھپ کر حملہ کرتے ہیں۔
 
میرا خیال براہ راست سوال بہتر رہے گا ۔
کیا آپ کے خیال میں لاہور اور پاکستان کے مختلف شہروں میں جو خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں وہ درست ہیں۔۔۔۔؟ اگر ہیں تو کیوں اور اگر نہیں تو کیوں
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر جو حملے ہو رہے ہیں اور اس میں خود کش حملے بھی ہو رہے ہیں ۔ ان کی اسلام کی رو سے جائز ہونے کے متعلق کیا رائے ہے ۔
کیا آپ کے خیال میں ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کا حق کسی کو ہے ۔۔۔۔۔؟ خاص طور پر اگر اختلافات کا تعلق ریاست کے وجود سے نہیں بلکہ معینہ مسائل سے نمٹنے کی حکمت عملی کا ہو ۔۔۔۔؟
کیا اسلام میں ولی الامر کی کوئی تعریف کی گئی ہے یا نہیں اگر ہاں تو اس تعریف کے متعلق کیا رائے ہے ۔ کیامسلمانوں کے ملک کا مسلمان حاکم ولی الامر نہیں ہوتا ۔۔۔؟ اگر ہاں تو اختلاف کو تشدد کا راستہ دینا کیا بغاوت نہیں اور مسلمانوں کے ملک میں حکومت کے خلاف بغاوت کا کیا حکم ہے ۔۔۔؟ کیا ایسی بغاوت جائز ہے اگر ہے تو کسی حدیث یا صحابی کے عمل سے حوالہ دیجئے ۔۔۔۔


ابھی مزید سوالات ہیں امید ہے کہ فی الحال انکا شافی جواب دے دیں گے تاکہ ہم کوتاہ فہموں کا منہ بند ہو سکے اور آپ کے متعلق اگر ہمیں کوئی غلط فہمیاں ہیں تو ہم ان کا تدارک کر سکیں ۔
 

شمشاد

لائبریرین
فیصل بھائی آپ بس اب انتظار میں ہی رہیں گے اپنے سوالات کے جواب میں۔ اور اگر کچھ لکھا ہوا آ بھی گیا تو وہ آپ کے سوالات کے جواب نہیں ہوں گے۔ سوال گندم جواب میں چنے ہوں گے۔
 
دیکھتے ہیں کہ جواب کیا آتا ہے ۔ ہم بھی ان پر ایسے ہی الزامات کی بارش کر رہے تھے براہ راست سوال کا جواب مل جائے تو بہتر ہوگا ۔ بد ظنی اچھی نہیں ہوتی
 
ارے میں تو سمجھا تھا کہ حضرات تشریف ہی نہیں لائے مگر انہوں نے ایک دو اور ٹاپکس کھول تو لئے ہیں مگر شاید اس ٹاپک کو اس قابل نہیں سمجھا ایک اور دن انتظار کروں گا اگر جواب نہیں ملا تو جہاں بھی یہ کوئی ٹاپک شروع کریں گے کہاں بھی کوئی پوسٹ کریں گے میں اپنا سوال دھراؤں گا جواب نہیں تو ایک کتابچہ ہی سہی کچھ تو دیں گے ۔۔۔;)
 
Top