لاہورمیں بم دھماکے

زونی

محفلین
میں تو غلطی سے اس دھاگے پہ آ گئی تھی ،میرا خیال ھے واپسی بہترین آپشن ھے;)ویسے یہ ہم ایک دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے زیر کرنے کی زیادہ کوشش کیوں کرتے رہتے ہیں:rolleyes:
 
پپو

محفلین
اللہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق دے حل ہوتا ہے ہر بات کا مگر شرط یہ ہے کہ اپنی ذات کو نفی کر دیا جائے میرا مطب ہے جب ہم آپ اپنے پاس موجودپہلے نظریات کے حق اور تائید میں مواد تلاش کرتے ہیں تاکہ دوسرے کو یہ بتا سکیں یا جتلا سکیں کہ دیکھا میں نہ کہتا تھا تو بعض اوقات ہم سے بھی غلطی ہو جاتی ہے سچ بات کی تہ تک پہنچنے میں اور حقیقت کھوجنے میں حق تو حق ہوتا ہے اسے کسی کی تائید یا انکار سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تو صرف ہم ہیں جو اپنے اوپر کوئی نا کوئی ٹھپہ ضروری لگوانا چاہتے ہیں حق غامدی صاحب فرمائیں‌ یا کوئی یورپ کا باشندہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے اور رہے ملاں ان کو معاف رکھو وہ ابھی ان باتوں سے کوسوں دور ہیں جو حق ہیں
 
لیجئے میں کوشش کرتا ہوں کہ انکے نظریات کا مطالعہ کروں اور اس پر یہاں ایک صحتمند بحث چھیڑوں انکے نظریات کو انہی کی زبان میں بیان کروں گا اور اسکا جواب جو ایک عام مسلمان کے ذہن میں آسکتا ہے یا اس سے پیدا ہونے والے سوالات جو ایک عام مسلمان کے ذہن میں آسکتے ہیں پر بات کریں گے ۔ کھلے ذہن سے آج میں انہی کے " کتابچے " پر بات کریں گے ۔

ایک دو دن میں انشاء اللہ اس موضوع پر بات شروع کروں گا ۔

فیصل
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو غلطی سے اس دھاگے پہ آ گئی تھی ،میرا خیال ھے واپسی بہترین آپشن ھے;)ویسے یہ ہم ایک دوسرے کو قائل کرنے کی بجائے زیر کرنے کی زیادہ کوشش کیوں کرتے رہتے ہیں:rolleyes:

جی نہیں آپ غلطی سے نہیں بلکہ بلکل صحیح آئی ہیں۔ آئیں اور آپ بھی اپنے خیالات یہاں شیئر کریں۔
 
اللہ ہمیں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی توفیق دے حل ہوتا ہے ہر بات کا مگر شرط یہ ہے کہ اپنی ذات کو نفی کر دیا جائے میرا مطب ہے جب ہم آپ اپنے پاس موجودپہلے نظریات کے حق اور تائید میں مواد تلاش کرتے ہیں تاکہ دوسرے کو یہ بتا سکیں یا جتلا سکیں کہ دیکھا میں نہ کہتا تھا تو بعض اوقات ہم سے بھی غلطی ہو جاتی ہے سچ بات کی تہ تک پہنچنے میں اور حقیقت کھوجنے میں حق تو حق ہوتا ہے اسے کسی کی تائید یا انکار سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ تو صرف ہم ہیں جو اپنے اوپر کوئی نا کوئی ٹھپہ ضروری لگوانا چاہتے ہیں حق غامدی صاحب فرمائیں‌ یا کوئی یورپ کا باشندہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے اور رہے ملاں ان کو معاف رکھو وہ ابھی ان باتوں سے کوسوں دور ہیں جو حق ہیں

بہت اچھے خیالات ہیں آپ کے۔ شکریہ۔ یقیناً‌حق، حق ہوتا ہے۔ ہمیں کسی کاٹھپہ لگوانے کی ضرورت نہیں۔ کہ شخصیت پرستی ہمارے مذہب میں جائز نہیں۔
سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ہمارے " کامن پروٹوکول ‌" یعنی قرآن سے آیات بطور دلیل پیش کی جائیں۔ کہ یہی حق ہے اور مسلمہ طور پر قوی دلیل ہے۔
والسلام
 
غامدی کے سامنے آپ کا کوئی مولوی دم نہیں مار سکتا ۔۔۔۔ اس کے سامنے آپ سب لوگوں کی گھگی بند ہوجاتی ہے ۔ اسے جواب تک تو دے نہیں سکتے ۔ لہذا اسے مغرب کا پیروکار قرار دیکر اپنی دوکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر وہ جس طرح ان مولویوں کی پول کھولتا ہے عقل حیران رہ جاتی ہے کہ ان مولویوں نے کافروں سے زیادہ اسلام کا تشخص برباد کیا ہے ۔ اللہ اس شخص کو اپنی امان میں رکھے ۔ پتا نہیں کب یہ مولوی کسی کو پٹی پڑھا کر کسی خودکش حملے میں اسے مروا ہی نہ دیں ۔

سیدھی سی بات ہے کہ اگر مولوی اسلام سکھا رہا ہے، اللہ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم ) کی تعلیم سکھا رہا ہے تو اس کی پیروی کریں۔ اگر وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی سنتوں کو بتا رہا ہے تو اس کو اپنالیں۔ اگر وہ اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے اپنائے ہوئے طریقے سکھا رہا ہے تو اس کو مان لیں۔
ظاہر ہے یہ سب غامدی اور مغربی مفکر تو سکھانے سے رہا۔
سیدھے سیدھے مان کیوں‌نہیں‌لیتے کہ آصل بیر اسلام ہی سے ہے یہ بہروپیت کیوں؟
 
شمشاد

لائبریرین
اگر مولوی یہ سب کچھ سکھا رہا ہے تو اور کیا چاہیے، مسئلہ تو یہ ہے کہ وہ یہی تو نہیں سکھا رہا جو آپ نے لکھا ہے۔ وہ تو یہ سکھا رہا ہے کہ فلاں کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی، فلاں کفر بک رہا ہے، فلاں شرک کر رہا ہے۔
 
مولوی تو یہی سکھاتا ہے جو میں‌نے لکھا ہے۔
مگر ایجنسیوں‌ کا تنخواہ دار کا کچھ کہے نہیں‌سکتے۔
پھر کچھ امریکی مولوی بھی ہیں‌جنھیں‌اسلام کی سب سے زیادہ سمجھ اپنے تئیں نعوذ باللہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) اور صحابہ کرام سے زیادہ اتی ہے۔ اصل مجرم یہ لوگ ہیں۔
 
ہمارا مولوی تو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ‌ اللہ نے قرآن میں کیا فرمایا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کیا ہے، صحابہ کرام اور نیک بندوں کا طریقہ کار کیا رہا ہے۔۔۔ جو لوگ اس کے سوا کچھ اور سکھاتے ہیں، ان کو مولوی کہنا ہی غلط ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
قبلہ میں‌سننے کی بات نہیں‌کر رہا ان معاشرتی برائیوں کے خلاف جہاد کرنے کی بات کر رہا ہوں‌کیا کوئی عالموں کا گروہ ایسے جہاد میں مشغول ہے؟ اگر ہے تو انکے نام ضرور بتائیے گا - اور کسی عالم نے ان فدائی حملوں کے خلاف کوئی فتویٰ دیا ہے تو اسکا حوالہ بھی دیجیے گا - بہت شکریہ!

واجد حسین سے یہی سوال ایک بار پھر

۔
 
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم
اپنے دوستوں سے ایک سوال ہو جائے فدائی حملے پر ایک تھریڈ ( اسے خود کش حملہ تصور نہ کیا جائے یا اسلام کے خلاف )
اگر اپنے سب دوست ہاں میں جواب دیں تو انشاء اللہ گل ہو جائے گا لیکن اگر میں اکیلا رہا تو میں خود تو حاضر جواب ہوں ہی نہیں اور مغرب پسند اسے میری کمزوری سمجھے گے کیونکہ میں ادھر اُدھر کی باتیں جمع کرنے کا عادی نہیں اور پھر ثبوت کے لیے وقت چاہئے اور In action گروپ اسے فرار سمجھیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔;)
 
ظفری

بک رہا ہوں‌ جنوں‌ میں‌ کیا کیا کچھ
کچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی ۔۔۔ ;)
 
Top