لاگ‌ان کی مشکلات

زیک

مسافر
کچھ ارکان کو محفل پر لاگ‌ان کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ یہ کچھ cookies کی گڑبڑ لگتی تھی۔ اب ہم نے cookies کو بہتر کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر آپ کو اب بھی کوئی مسئلہ ہو تو بتائیں۔
 

دوست

محفلین
ان کا تو ٹھیک ہوگیا ہوگا اللہ کرے۔
ہمارا آپ نے کام خراب فرما دیا۔
ایک گھنٹے میں جتنی پوسٹین کی ہر ایک کے بعد اپنا نام اور کلمہ شناخت داخل فرمایا۔ اب اس پوسٹ کے بعد بھی شاید ایسے ہی ہو۔
 

سیفی

محفلین
آج تین دن بعد جا کر فورم کا صفحہ کھلا ہے۔۔۔ تین دن سے کوشش کر رہا ہوں۔۔۔۔۔۔اردو ویب کا صفحہ کھلتا ہی نہیں تھا۔۔۔۔۔پتہ نہیں کیا مسئلہ تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ :roll:
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں سے درخواست ہے کہ اپنے براؤزر کی سیٹنگز میں جا کر cookies ڈیلیٹ کر دیں۔ اس سے فرق پڑ جانا چاہیے۔ انٹرنیٹ‌ایکسپلورر میں یہ Tools->Internet Options پر Delete Cookies کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
 

سیفی

محفلین
السلام علیکم

نبیل بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔ آج صبح اتفاق سے ایک اور سلسلے میں کوکیز کو ڈیلیٹ کیا تھا ۔۔۔ اس کے بعد اردو ویب کی سائٹ بھی کھل گئی۔۔۔

یاد ہی نہیں رہا تھا کوکیز ڈیلیٹ کرنے کا آپشن۔۔۔۔۔ :?
 

نعمان

محفلین
مجھے بھی لاگ ان مشکلات کا سامنا ہے۔ حالانکہ میں لاگ ان کے وقت مجھے یاد رکھئیے چیک باکس پر کلک بھی کرتا ہوں تب بھی اگر براؤسر بند کرکے کھولوں تو لاگ آؤٹ پاتا ہوں۔ آج سائٹ بھی مشکل سے کھل رہا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
cookies کی فائرفاکس میں صحیح حالت یہ ہونی چاہیے:
‪keep cookies: until I close FireFox

اس طرح کبھی کوئی مسلئہ نہیں ہو گا۔ کلمہ شناخت یاد رکھنے کا فائرفاکس کا اپنا طریقہ ہے، اس کا کوکیز سے کوئی تعلق نہیں۔
 

F@rzana

محفلین
لاینحل

السلام و علیکم
میں نے پہلے بھی کئی بار کوشش کٰ ہے ایک مرتبہ پھر سہی، آپ لوگوں کے بتائے ہوئے طریقوں پر بھی عمل کیا لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا ہوا، اس پیغام کا کیا حال ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔دیکھئے۔۔۔۔۔واہ ری قسمت!
 

جیسبادی

محفلین
آپ کا مسلئہ لاگ ان کا تو نہیں لگتا۔ اگر آپ کا پیغام کٹ رہا ہے، تو وہ اردو ویب پیڈ کے کچھ مسائل ہیں۔ آپ جاوا سکرپٹ بند کر کے کوشش کرو۔ فائرفاکس میں جاوا سکرپٹ no script نامی extension سے بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
مجھ کو تو اب تک کوئی پرابلم نہیں ہوئی، میں تو اوپیرا استعمال کرتا ہوں اور آج ہی اوپیرا۔9 انسٹال کیا ہے۔ اور اس سے بہت خوش ہوں کہ اب پیغام کے الفاظ بھی اچانک الٹے نہیں ہو جاتے۔ اور فورم کے عنوانات بھی الٹے نہیں سیدھے آ رہے ہیں فائر فاکس اور فلاک کی طرح۔ فرزانہ کون سا براؤزر استعمال کرتی ہیں؟
 
میں آج پہلی بار یہ مسلہ محسوص کر رہا ہوں کہ مجھے بار بار اپنا لاگ ان نام کا اندراج کروانا پڑ رہا ہے ۔ ہرچند میں بار بار " مجھے ہر بار خودبخود لاگ اِن کیجیے " کو نشان زدہ کرتا ہوں ۔ میں نے ایک بار انٹرنیٹ سیٹنگ میں جا کر آف لائن صفحات ، کوکیز اور ہیسٹری بھی اڑائی ہے ۔ پھر بھی مسلہ باقی ہے ۔

" ونڈوز ایکس پی سروس پیک ون " میرے زیر استعمال ہے ۔ اور انٹرنیٹ کے لیے میں " انٹرنیٹ ایکسپلورر " استعمال کر رہا ہوں ۔

اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ۔ حتی کہ میں دس پندرہ دنوں کے بعد بھی محفل میں آتا تھا تو اپنے آپ کو خود بخو لاگ ان پاتا تھا ۔
 

زیک

مسافر
شمیل: آپ اپنے کمپیوٹر پر Documents and Settings\username\Cookies فولڈر میں دیکھ کر بتائیں کہ وہاں اردو ویب والی کوکی موجود ہے یا نہیں۔ اگر ایسی کوئی فائل ہے تو مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں۔
 

F@rzana

محفلین
اے بسا آرزو کہ خاک شدہ

محفل کے نام ۔ ۔ ۔ ۔ میرا سلام

اے بسا آرزو کہ خاک شدہ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آج اگر یہ پیغام ارسال کرنے میں کامیابی ہوگئی تو واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔
کبھی کبھار لاگ ان ہو ہی جاتی ہوں البتہ پیغام ارسال کرتے ہی کمپیوٹر سوتن بن کر میرا پتہ کاٹ دیتا ہے،
ہر بار سوچ سوچ کر مزے کے جوابات لکھتی ہوں کہ شاید آجائے گا ساقی کو ترس اب کے۔۔۔۔۔۔۔
بہر الحال یہ پڑھ کربڑے افسوس کے ساتھ خوشی ہورہی ہے کہ ہم اکیلے ہی نہیں دوسرے بھی اس دشت کی سیاحی میں بھٹک رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
ایک بڑے آدمی کا قول ہے۔ ۔ ۔Try try try and carry on trying until you succeed.
 
میں نے آج یہ بات نوٹ کی ہے کہ جب میں ڈائل اپ انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں تو محفل میں داخلے کے لیے لاگ ان مشکلات نہیں ہوتیں ۔ جب کیبل انٹرنیٹ استعمال کرتا ہوں تو ایسا ہوتا ہے ۔ میں انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرتا ہوں ۔
 

F@rzana

محفلین
کمپیوٹر کا مزاج شریف

جیسبادی ۔ ۔ ۔ ۔ شکریہ
معذرت خواہ ہوں کہ لاگ ان مشکلات کی بناء پر آپ کا پیغام آج ہی پڑھا ہے، جناب میرے پاس فائر فوکس ہے اور ونڈو ایکس پی استعمال کرتی ہوں۔
آج پتہ نہیں قسمت اور کمپیوٹر کس رخ پر ہیں، مسلسل پیغامات روانہ ہورہے ہیں لہٰذا میں موقعے کا فائدہ اٹھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی۔
 

الف عین

لائبریرین
وہی دیکھ رہا ہوں کہ فرزانہ نے آج پیغام بھیج بھیج کر ساری کسر نکال دی ہے اپنی عرصے کی غیر موجودگی کی۔ اب وہ پہلے کے پیغامات شامل ہو سکیں تو جلد ہی یہ بھی ہزاری منصب پا لیں گی۔
ہماری دعائیں ساتھ ہیں بھئی۔ اطمینان سے پوسٹ کرتی رہو، امید ہے کہ آئندہ کوئ پرابلم نہیں ہوگی۔
 

F@rzana

محفلین
آگے آگے دیکھئے

اعجاز صاحب آپ کی نیک تمناؤں پر ممنون ہوں، امید تو مجھے بھی یہی ہے، آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا!
 

F@rzana

محفلین
رشوت

لیجئے جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محب یہ آپ کا پہلا پیغام ہے جو نظر سے گذرا۔۔۔۔۔
بغیر کسی رشوت کے، در اصل مجھے آپ والے کام نہیں کرنے :lol:
 
Top