لال مسجد سانحہ کا ذمہ دار کون؟

لال مسجد سانحہ، ذمہ دار کون؟

  • Total voters
    57
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

ثناءاللہ

محفلین
جاہل ملا؟ جناب غازی کے پاس تو قائداعظم یونیورسٹی کی ڈگری تھی
کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
کہ یہ ڈگریاں انھیں شعور بھی دیتیں اور اسلام کو ایک عالمی سطح پر پھیلانے اور اسلام پر سہہ جہتی حملوں کی یلغار سے بھی روشناس کراتیں۔
 
سید ابرار

محفلین
کاش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!
کہ یہ ڈگریاں انھیں شعور بھی دیتیں اور اسلام کو ایک عالمی سطح پر پھیلانے اور اسلام پر سہہ جہتی حملوں کی یلغار سے بھی روشناس کراتیں۔
میرے ”خیال “ سے ، انہیں ”ضرورت سے زیادہ“ ہی شعور حاصل ہوچکا تھا ، کہ وہ ”پاکستان “ کی مساجد کو شہید کرنے والے نیز امریکہ کا ایجنٹ بن کر نام نہاد روشن خیالی کے نعرے لگاکر در حقیقت پاکستان سے حقیقی اسلام کا جنازہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف یزید وقت پرویز مشرف کے حملوں کی ”یلغار“ سے اسلام کو بچانے کے لئے ، حضرت حسین کی سنت زندہ کرنے کے لئے اپنی جان ہی قربان کردی تاکہ کم از کم پاکستان میں ہی اسلام صحیح معنوں میں زندہ ہوجائے ،
 
محمد وارث

لائبریرین
سید ابرار صاحب، آپکی تفصیلی پوسٹ کا تفصیلآ جواب تو میرے بس کا روگ نہیں‌ ہے لیکن ایک بات جو آپ بار بار دہرا رہے ہیں تو اس پر ایک گزارش۔

یزید وقت پرویز مشرف پہلے ہی کہ چکا تھا کہ سب مارے جائیں گے ، بلکہ اس سے پہلے یہ بھی کہا تھا کہ اگر میڈیا والے لاشیں نہ دکھانے کا وعدہ کریں تو ہم آج ہی آپریشن کے لئے تیار ہیں

آپ نے مزید لکھا

پاکستان سے حقیقی اسلام کا جنازہ نکالنے کی کوششوں میں مصروف یزید وقت پرویز مشرف کے حملوں کی ”یلغار“ سے اسلام کو بچانے کے لئے ، حضرت حسین کی سنت زندہ کرنے کے لئے اپنی جان ہی قربان کردی تاکہ کم از کم پاکستان میں ہی اسلام صحیح معنوں میں زندہ ہوجائے ،

مجھے مشرف کو یزیدِ وقت سمجھنے میں کوئی تامل نہیں ہے لیکن آپ بہت دنوں سے اس واقعے کو "واقعہء کربلا" سے تشبیہ دیتے چلے آ رہے ہیں، جس پر کئی احباب نے آپ کو جواب بھی دیئے۔

بھائی، لگتا ہے آپ نے اسلامی تاریخ میں فقط کربلا کا ہی مطالعہ کیا ہے، وگرنہ اس واقعہ کو اگر تسبیہ ہی دینی ہے تو دیکھئے گا کہ 72 ہجری میں حجاج بن یوسف کا ابنِ زبیر کو ہلاک کرنے کا واقعہ کتنا مماثل ہے اس واقعہ سے۔

ابنِ زبیر کا عبدالملک کی خلافت کو چیلنج کرنا، عبدالملک کا اپنے لشکر اور سنگ دل ترین اور بہترین جرنیل حجاج بن یوسف کا مکہ بھیجنا، ابنِ زبیر کا مسجد الحرام میں محصور ہونا اور حجاج کا کئی مہینوں تک مسجد الحرام اور مکہ کا محاصرہ۔ حجاج کی مسجد الحرام اور خانہ کعبہ پر سنگ باری، حجاج کا مکہ اور کعبہ کی دیواروں کو توڑنا، مکہ کے شہریوں کا حجاج سے پناہ لے کر، مکہ چھوڑنا، ابنِ زبیر کے دو بیٹوں کا اپنے باپ کو چھوڑ جانا، ابنِ زبیر کا اپنی والدہ اور چند ساتھیوں کے ساتھ تنہا رہ جانا، اس آخری لمحے میں حجاج کا ابنِ زبیر کو خط کہ عبدالملک کی بیعت کر لو تو عام معافی ہے، ابنِ زبیر کا انکار، محصورین کا بھوکے پیاسے ایک لشکرِ جرار کا مقابلہ کرنا، ابنِ زبیر کی شہادت، ابنِ زبیر کی والدہ کی (چند دنوں بعد) وہیں وفات، حجاج کا ابنِ زبیر کی لاش کا سرِ عام دیدار، وغیرہ۔

یہ واقعہ فقط آپکی معلومات کیلیے رقم کر دیا، وگرنہ میں اس واقعے اور لال مسجد کے واقعے کو بھی معنوی صورت سے ایک جیسا نہیں سمجھتا کجا کربلا کا واقعہ.
 
سید ابرار

محفلین
مجھے مشرف کو یزیدِ وقت سمجھنے میں کوئی تامل نہیں ہے لیکن آپ بہت دنوں سے اس واقعے کو "واقعہء کربلا" سے تشبیہ دیتے چلے آ رہے ہیں، جس پر کئی احباب نے آپ کو جواب بھی دیئے۔

بھائی، لگتا ہے آپ نے اسلامی تاریخ میں فقط کربلا کا ہی مطالعہ کیا ہے، وگرنہ اس واقعہ کو اگر تسبیہ ہی دینی ہے تو دیکھئے گا کہ 72 ہجری میں حجاج بن یوسف کا ابنِ زبیر کو ہلاک کرنے کا واقعہ کتنا مماثل ہے اس واقعہ سے۔

ابنِ زبیر کا عبدالملک کی خلافت کو چیلنج کرنا، عبدالملک کا اپنے لشکر اور سنگ دل ترین اور بہترین جرنیل حجاج بن یوسف کا مکہ بھیجنا، ابنِ زبیر کا مسجد الحرام میں محصور ہونا اور حجاج کا کئی مہینوں تک مسجد الحرام اور مکہ کا محاصرہ۔ حجاج کی مسجد الحرام اور خانہ کعبہ پر سنگ باری، حجاج کا مکہ اور کعبہ کی دیواروں کو توڑنا، مکہ کے شہریوں کا حجاج سے پناہ لے کر، مکہ چھوڑنا، ابنِ زبیر کے دو بیٹوں کا اپنے باپ کو چھوڑ جانا، ابنِ زبیر کا اپنی والدہ اور چند ساتھیوں کے ساتھ تنہا رہ جانا، اس آخری لمحے میں حجاج کا ابنِ زبیر کو خط کہ عبدالملک کی بیعت کر لو تو عام معافی ہے، ابنِ زبیر کا انکار، محصورین کا بھوکے پیاسے ایک لشکرِ جرار کا مقابلہ کرنا، ابنِ زبیر کی شہادت، ابنِ زبیر کی والدہ کی (چند دنوں بعد) وہیں وفات، حجاج کا ابنِ زبیر کی لاش کا سرِ عام دیدار، وغیرہ۔
Quote]

وارث صاحب توجہ دلانے کا شکریہ ،
میں نے آپ کے کھنے کے بعد تفصیل سے یہ واقعہ پڑھا اور واقعتا آپ کی یہ بات صحیح لگی کہ کئی اعتبارات سے یہ واقعہ اس سے زیادہ مشابہ ہے ،
 
محب، گو آپ نے مجھے مخاطب تو نہیں کیا اس پوسٹ میں، لیکن جونکہ میں‌ نے اپنی رائے دی تھی "دونوں" والے آپشن میں‌ تو ناگزیر سمجھا کہ آپ کی باتوں‌ پہ کچھ لکھوں۔

نفرت، بغض اور سراہنے کا سوال ہی نہیں قبلہ، کہ یہ انتہائی سبجیکٹو باتیں ہیں، نفرت اور تحسین "ٹیبل" کی دونوں سائیڈوں پر مختلف ہوتی ہیں۔ بات تو صرف اتنی ہے کہ جو ہونا تھا وہ ہوا، تو کیا اس کے عواقب پر بات نہ کی جائے کہ اسیے واقعات جس میں انتہائی محترم جانیں تلف ہوتی ہیں کو روپذیر ہونے سے بچایا جا سکے۔

محب، یہی ہماری سطحی جذباتیت اور انتہا پسندی جو سارے عالم میں‌ ہمیں نَکو بنائے ہوئے ہے۔ اختلاف کرنا آپ کا بنیادی حق ہے، مگر جس سے اختلاف ہو اسکو انسان ہی نہ سمجھنا، ایں‌ چہ بوالعجی است آقائے من۔ اور ذرا سوچیے گا، کہ ہزاروں عوامل میں، کہیں‌ ایک یہ بھی تو نہیں تھا دونوں جانب سے، یعنی انتہا پسندی؟

سورج میں لگے دھبا، فطرت کے کرشمے ہیں
بُت ہم کو کہیں کافر، اللہ کی مرضی ہے

(اکبر الٰہ آبادی)

وارث ،
میں نے کسی بھی شخص کو مخاطب کرکے یہ پوسٹ نہیں کی تھی اور نہ ہی کسی کو اس کا جواب دینے سے روکا ہے، آپ کا حق ہے کہ آپ رائے دیں اور جس طرح چاہیں دیں بالکل اسی طرح جس طرح میرا حق ہے کہ میں بھی اپنی رائے کا اظہار کروں اور اگر جذبات ہیں تو ان کا بھی۔

سب سے پہلے تو میں یہ واضح کر دوں کہ کم از کم اس معاملہ پر میں فلسفہ اور سیاسیات کی الجھاؤ میں نہ خود الجھنا چاہتا ہوں اور نہ کسی کو الجھتا دیکھنا چاہتا ہوں ، اسے میری خواہش سے بڑھ کر درخواست اور عرض سمجھ لیں یا اگر آپ کی علمیت کی تسکین کسی اور لفظ سے ہوسکتی ہے تو وہ بھی بتا دیں میں وہ بھی استعمال کر لوں گا مگر بات صاف اور سیدھی رکھیں اور باقیوں کو بھی بھول بھلیوں میں گم ہونے سے بچائیں۔ عواقب کی بات یقینا کی جائے اور ہو بھی رہی ہے مختلف دھاگوں میں مگر جس موضوع پر یہ دھاگہ ہے اگر اس سے آگے کی بات کرنی ہے تو پھر اس موضوع کا مقصد کیا ہے؟ بنیادی ذمہ داری کا تعین کیے بغیر عواقب پر بات چہ معنی دارد ؟
اگر آپ نے ہر معاملے میں شک ہی پیدا کرنا ہے اور لفظوں میں الجھا کر فلسفہ تشکیک پر بات کرنا چاہ رہے ہیں تو محترم اس کے لیے تاریخ اور فلسفہ نہایت موضوع ہیں وہاں آپ نفرت اور تحسین دونوں کی تعریف مختلف نکتہ نگاروں کی روشنی میں کیجیے اور دوسروں کو بھی سمجھنے دیجیے۔

وارث ایک جذباتیت اور انتہا پسندی کا ذکر شاید عمدا سہو ہوگیا آپ سے اور وہ ہے ہم لوگوں کا دوسروں کے منہ میں الفاظ ڈالنا۔ جس بات کو بنیاد بنا کر آپ نے مجھ پر اپنی شعلہ بیانی کا ہنر آزمایا ہے بہتر ہوتا کہ آپ مجھ سے اس بابت دریافت کر لیتے کہ اس بات کو کن معنوں میں کہا ہے میں نے۔ میں نے یہ بات کرتے ہوئے انسانیت کو سب سے پہلے اور اپنے نظریات ، تعصبات ، تعقلات کو پس پشت رکھنے کے لیے کہا تھا نہ کہ وہ مطلب جو آپ نے بنا لیا میری طرف سے۔ میں تو سوچ رہا ہوں کہ حکومت نے انتہا پسندی کس طرح ہم سب میں پیدا کر رکھی ہے مگر بنیادی ذمہ داری پر آپ بھی سوچ رہے ہیں یا حکومت کو شریک ٹھہرا کر باآسانی رہا کر دیا ہے آپ نے۔

امن امان کس کی ذمہ داری ہوتی ہے اور ریاست کی طاقت کس کے پاس ہوتی ہے ان سوالوں کے جواب کی روشنی میں ایمانداری سے تجزیہ کریں تو شاید آپ بھی ذمہ دارروں کو پہچان لیں ورنہ دونوں طرف ڈال کر جس طرح اور لوگ اپنا دامن بچا رہے ہیں آپ بھی بچائے رکھیں۔
 
آئی ایم سوری محب، کہ تمھارا اتنا ٹائم ضائع کیا اس ساری وضاحت میں، مگر جس ایک لفظ کی توضیح و تشریح میں آپ نے یہ طو مار باندھا ہے بہتر نہ ہوتا کہ آپ اسے پوسٹ کرنے سے پہلے سوچ لیتے کہ اس کا متوقع پرسیپشن اور ری ایکشن کیا ہو سکتا ہے، جیسا کہ یہ لکھتے وقت میں اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
 
سید ابرار

محفلین
دونوں پر ذمہ داری ڈالنے کا احسن فریضہ تو وہ لوگ دے ہی رہے ہیں جو جاں بحق ہو جانے والوں کی نفرت بھی مول لینا نہیں چاہتے اور حکومت کے اقدامات کو بھی سراہنا چاہتے ہیں اور شاید دین اور علما کے خلاف اپنے بغض کو بھی چھپانا چاہتے ہیں۔ حکومتی وزرا یہ کام بار بار کر رہے ہیں ،

لوگوں سے میری درخواست ہے کہ خدارا آپ لوگ انسان بن کر سوچیں کہ ذمہ داری کس پر ڈالنی ہے وہ جس کے پاس ساری طاقت اور معاملے کو حل کرنے کے لیے آخر تک مختلف آپشنز تھیں یا ان پر جو محصور تھے اور مذاکرات میں آخر تک مائل رہے اور جن کے ساتھ کتنے بے گناہ بچے اور عورتیں تھیں اور ان پر میڈیا ٹرائل کے ذریعے انہی کو ہیومن شیلڈ کے طور پر استعمال کرنے کا کربناک پروپیگنڈا بھی کیا گیا اور جس جھوٹ کا پردہ باہر آنے والی طالبات نے فاش بھی کیا مگر شاید ابھی بھی کچھ لوگوں کی آنکھیں اور کان بند ہیں اس طرف سے۔ کیا اس طاقت کا اندھا اسلام کس لیے کیا گیا کیا اس لیے کہ وہ لوگ اسلام کا نام لیتے تھے اور شرعیت کے نفاذ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ کن 'معصومین' کے خلاف کاروائی کر لی تھی انہوں نے جس کی ایسی دردناک سزا دی گئی۔
۔
بالکل صحیح کھا ہے محب صاحب،
 
آئی ایم سوری محب، کہ تمھارا اتنا ٹائم ضائع کیا اس ساری وضاحت میں، مگر جس ایک لفظ کی توضیح و تشریح میں آپ نے یہ طو مار باندھا ہے بہتر نہ ہوتا کہ آپ اسے پوسٹ کرنے سے پہلے سوچ لیتے کہ اس کا متوقع پرسیپشن اور ری ایکشن کیا ہو سکتا ہے، جیسا کہ یہ لکھتے وقت میں اندازہ لگانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

وارث میرا وقت بالکل بھی ضائع نہیں ہوا اس وضاحت میں بلکہ مجھے خوشی ہوئی کہ جو کام ایک پورے مضمون سے نہیں ہو پایا وہ ایک جملے نے کر دکھایا اور ایک دفعہ جھنجھوڑ کر رکھ دیا کئی لوگوں کو اور انہیں انسان اور انسانیت کے حوالے سے بھی سوچنے کی فرصت میسر آئی۔ یقین جانیں سوچ سمجھ کر ہی لکھا تھا یہ لفظ اور دیکھ لیں کہ آپ جو عموما فارسی یا عربی الفاظ استعمال کرنے کو ترجحیح دیتے ہیں انگریزی پر مائل نظر آئے ہیں جلدی میں۔

جس وقت یہ لکھا اس وقت ایسی حالت نہیں تھی کہ متوقع سمجھ بوجھ اور رد عمل کا سوچ کر لکھتا بلکہ اس وقت تلخ حقائق کو سامنے لانا تھا اور ظلم کی ذمہ داری کا تعین کرنا تھا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مجے لگتا ہے کہ ایسے جملے پھینکنے میں آپ یدِ طولٰی رکھتے ہیں :) خیر یہاں آپ کے ساتھ کچھ عرصہ رہوں گا تو عادی ہو جاؤں گا، ایسے "جملوں" کا۔

انگلش کے الفاظ کا کیا ہے ٘محب، آپ کی ژرف نگاہی اور کثرتِ مطالعہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لہذا مجھ سے بہتر جانتے ہونگے کہ اردو ملغوبہ ہے کئی زبانوں کا، جس میں انگلش بھی شامل ہے کہ کئی الفاظ خاص انگلش زبان کے ہمارے روزمرہ میں داخل ہیں اور مجھے جس زبان کا لفظ موزوں لگتا ہے کہ میری سوچ کی صحیح ترجمانی کر رہا ہے اسکو بلا جھجک استعمال کر لیتا ہوں۔

۔
 
الف نظامی

لائبریرین
لال مسجد سانحہ، ذمہ دار کون؟
ایم ایم اے کی ساری قیادت سمیت اپوزیشن کے سیاست دان ،
حکومتی چمچے کڑچھے صحافی ،دانشور ،وکلا، جج،
اور بے چاری عوام
پر اس سے فرق کیا پڑتا ہے!
 
smjamaal

محفلین
Zimay dar hakomat aur intazamia laal masjid

میرے مطابق حکومت اور لال مسجد انتظامیہ کےساتھ ساتھ میڈیابھی کافی حدتک اس سانحہ کی ذمہ دار ھے۔ میڈیا کو شروع ھی سے اس ایشو کو سنجیدگی سے لیناچاہےتھا۔جوجوعناصراس میں شامل تھے انھیں بے نقاب کرناچاھےتھا۔
 
مجے لگتا ہے کہ ایسے جملے پھینکنے میں آپ یدِ طولٰی رکھتے ہیں :) خیر یہاں آپ کے ساتھ کچھ عرصہ رہوں گا تو عادی ہو جاؤں گا، ایسے "جملوں" کا۔

انگلش کے الفاظ کا کیا ہے ٘محب، آپ کی ژرف نگاہی اور کثرتِ مطالعہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے لہذا مجھ سے بہتر جانتے ہونگے کہ اردو ملغوبہ ہے کئی زبانوں کا، جس میں انگلش بھی شامل ہے کہ کئی الفاظ خاص انگلش زبان کے ہمارے روزمرہ میں داخل ہیں اور مجھے جس زبان کا لفظ موزوں لگتا ہے کہ میری سوچ کی صحیح ترجمانی کر رہا ہے اسکو بلا جھجک استعمال کر لیتا ہوں۔

۔

جملے پھینکنے میں ماشاءللہ مہارت تامہ تو آپ بھی رکھتے ہیں اور سلمان رشدی کے دھاگے پر آپ نے اچھی خاصی مشق کی تھی مجھ پر اور اسی وقت مجھے بھی آپ کی اس صلاحیت کا ادراک ہو گیا تھا ویسے اب تک تو آپ عادی ہو گئے ہوں گے ۔ ویسے الفاظ کو اقتباس میں استعمال کرنے میں شاید محفل پر کوئی آپ کا ثانی نہیں ہے مجھ سمیت :)
لطف کی بات یہ ہے کہ سنجیدگی سے صرف آپ تک پھینکے ہیں یہ ثمر میں نے ورنہ عموما ہلکے پھلکے انداز میں جملے بازی اور لفظوں کا ہیر پھیر چلتا رہتا ہے مگر صرف چند لوگوں کے ساتھ۔

آپ تو اب زیادتی کر رہے ہیں ، یہاں کئی لوگ میرے مطالعہ کو اچھی طرح جانتے ہیں کہیں وہ میری کلاس لینے یہاں پہنچ ہی نہ جائیں کبھی کسی زمانے میں مطالعہ تھا اب تو اس مطالعہ کو سنبھال سنبھال کر استعمال کرنے کا ہی کام رہ گیا ہے۔ آپ کی یہ بات صحیح ہے کہ اردو میں بہت سی زبانوں کے الفاظ ہیں جن میں خاص فارسی ، عربی ، ہندی اور ترکی کے الفاظ ہیں ان میں بھی زیادہ تعداد فارسی اور عربی کے الفاظ کی ہے۔ انگلش کی مقبولیت اور عالمی زبان ہونے کی وجہ سے بہت سے الفاظ اب اردو کا حصہ ہیں مگر آپ جانتے ہی ہیں کہ قوم کو انگریزی کا خبط ہو گیا ہے اور وہ جملوں میں انگریزی اس طرح ٹانکتے ہیں کہ سمجھ نہیں آتا کہ انگریزی لکھنے کی کوشش ہو رہی ہے کہ اردو یا انگریزی کا جملے لکھتے لکھتے اردو کا تکلف برت گئے ہیں۔
آپ کی اردو بہت عمدہ ہے اور غالب کے حوالے سے آپ کی فارسی سے رغبت بھی ڈھکی چھپی نہیں اس حوالے سے آپ کی شستہ اردو پڑھ کر بہت سے لوگوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور زبان کی بہتری اور درستگی کا انتظام بھی ہوتا ہے۔ انگریزی کی عادت ہونے کی وجہ سے الفاظ کو اردو ہی میں لکھنے میں مشکل کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے مگر ایسے الفاظ جن کی اردو موجود ہے ان کا استعمال ہونا بہتر سمجھتا ہوں اور خاص طور پر آپ سے تو اس کی توقع اس لیے بھی زیادہ ہوتی ہے کہ آپ اردو ذخیرہ الفاظ سے بخوبی واقف ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
انگریزی کی عادت ہونے کی وجہ سے الفاظ کو اردو ہی میں لکھنے میں مشکل کا سامنا تو کرنا پڑتا ہے مگر ایسے الفاظ جن کی اردو موجود ہے ان کا استعمال ہونا بہتر سمجھتا ہوں

اچھی بات ہے محب میں آئیندہ خیال رکھوں گا۔

۔
 
بہت شکریہ وارث،

یہ بات میں نے اس لیے کی کہ مجھ سمیت کئی لوگ آپ کی اردو سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور نئے نئے الفاظ‌ سیکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم یہاں اردو کے فروغ کے لیے جمع ہیں اور لوگ یہاں اردو بہتر کرنے اور سیکھنے بھی آتے ہیں اور میں خود یہاں رہ کر اپنی اردو میں خاطر خواہ بہتری لا چکا ہوں جو بدستور جاری ہے۔

ویسے وارث یہاں دھاگہ بہت اچھا کھولا ہے اور اس دھاگے کو حوالے کے طور پر بہت استعمال ہونا ہے آگے بھی۔
 
Top