لال مسجد آپریشن شروع

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی اطلاع ملی ہے کہ لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز گرفتار ہو گئے ہیں۔ موصوف برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ واہ کیا جذبہ جہاد ہے۔۔ ورنہ تو یہی لگ رہا تھا کہ بھنڈرانوالہ والا انجام ان کا مقدر ہوگا۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ ان کی کال پر کتنے خودکش دھماکے ہوں گے۔
 
لال مسجد ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے اور حسب توقع ہی ہوا ہے ، اس حکومتی ڈرامے کو لوگ پہلے سے سمجھتے تھے اور ہر دفعہ اس آپشن کو استعمال کرنے کے طریقے کو بھی۔ دینی جماعتوں نے بھی خود کو اس سے علیحدہ کر لیا تھا کیونکہ اس ڈرامے کا منطقی انجام انہیں معلوم تھا۔

جذبہ جہاد کا مذاق اڑوانے اور مدارس کو بدنام کرنے پر غازی برادران اور ان کے پیچھے جو لوگ تھے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ حکومت نے دعوی تو کیا ہے کہ قانونی کاروائی ہوگی اور تحقیقات ہوں گی مگر ان پر عمل درآمد بہت مشکل لگتا ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
جذبہ جہاد کا مذاق اڑوانے اور مدارس کو بدنام کرنے پر غازی برادران اور ان کے پیچھے جو لوگ تھے ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے۔ حکومت نے دعوی تو کیا ہے کہ قانونی کاروائی ہوگی اور تحقیقات ہوں گی مگر ان پر عمل درآمد بہت مشکل لگتا ہے۔

کچھ دیر پہلے انکل مشرف یہ گنگناتے ہوئے ملے کہ

ہم تو بدنام ویسے بھی ہیں ایسے بھی سہی
ہم پر الزام ویسے بھی ہیں ایسے بھی سہی

:lol:
 
ابھی ذرا ٹھہریں تو سہی ظفری انکل مشرف گنگنانے کے بعد قوم سے ایک اور خطاب بھی کریں گے اور ‘انتہا پسندی ‘ ، ‘دہشت گردی‘ پر ایک مفصل مقالہ پیش کریں گے اور ملک و قوم کے لیے اپنے وجود کو ‘لازم و ملزوم‘ یا واجب الوجود بھی فرمائیں گے۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
یہ تو پہلے والے حکمران بھی کرتے رہے ہیں کہ کبھی افغانستان پر روس کی جارحیت کا شور ، کبھی کشمیر اشوز پر بھارت کا سرحدوں پر جمع ہونا کا واویلا ۔ کبھی ملک میں انتشار کی وجہ راء اور خفیہ ہاتھوں کو گرداننا ۔۔۔ جیسا دور ، ویسا ڈھونگ ۔۔۔ اب مشرف جی کو یہ موضوع (دہشت گردی ) ملا ہوا ہے لہذا اب یہی بات ہوگی اس میں کیا مضائقہ ہے ۔؟ سب اسی طرح ملک پر اپنے اقتدار میں موجود ہونے کی اہمیت جتاتے رہے ہیں ۔ اس میں کیا قباحت ہے ۔
مشرف کے بعد بھی جس کو بھی ہم لیکر آئیں گے اس کو بھی یہی کرنا ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بے یارومدد گار چھوڑ گئے باقی سبکو اور خود برقعہ پہن کر نکلنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ دو چار بم ہی باندھ کے لے آتے برقعے میں یہ جہادی جذبے والے۔

اب گزارو باقی کی ساری عمر ایجنسیوں کی پوچھ تاچھ میں۔
 

qaral

محفلین
آخر کار ڈراپ سین ہوا میں نے شروع میں ہی یہ بات کی تھی کہ کم از کم لال مسجد کی قیادت مخلص نہیں ہے اور صرف اور صرف چند جذباتی اور بیوقوف نوجوانوں کے بل بوتے پر حکومت کو بلیک میل کررہی ہےاگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ یہ تمام بکھیڑا حکومت نے پھیلایا تھا تو اس کی عقل پر ماتم کرنے کو جی چا ہتا ہے ہاں یہ لازمی ہو سکتاہے معاملے کو اس طرح ہینڈل کیا گیا کہ جب دوسرا کوئی اور معاملہ گرم ہو رہا ہو تو یہاں کاروائی کر کے اس معمالے پر توجہ کم کی جا سکے
 

شمشاد

لائبریرین
مولانا عبدالرشید علماء کے آگے ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہو گئے تھے لیکن اب حکومت اکڑ گئی ہے کہ بلاشرط اپنے آپ کو حکومت کے حوالے کر دیں۔

بی بی سی اردو کے مطابق اسلام آباد کی لال مسجد کے اطراف بدھ اور جمعرات کی رات ساڑھے تین بجے کم سے کم ایک درجن زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی گئیں جو تین چار کلومیٹر دور تک سنیں گئیں اور اس کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
سیکیورٹی فورسز نے لال مسجد کے اندر شدید شیلنگ بھی کی ہے جس کے بعد علاقے میں سیاہ دھویں کے بادل چھاگئے ہیں۔ لال مسجد کی قریبی مسجد سے ہی اعلان کیا گیا ہے کہ لال مسجد اور جامعہ حفصہ کو چاروں طرف سے گھیر لیا گیا ہے، لہذا اندر موجود افراد ہتھیار ڈال دیں اور خود کو قانون کے حوالے کردیں ورنہ نتائج کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
 
یہ کیا جہاد کریں گے فوجی انجینسیوں کے پلے بڑھے۔
یہ نام نہاد ملا صرف اسلام و جہاد کو بدنام ہی کرسکتےہیں۔
خس کم جہاں‌پاک
 

ظفری

لائبریرین
ویسے مشرف نے یہ ایک اچھا ٹوکرا لگایا تھا کہ سب پرندوں کو ایک ساتھ جمع کر کے ایک دم سے یہ ٹوکرا گرا دیا ۔۔۔ اب امریکہ ابھی ان کے اقتدار کی طوالت کی حمایت کرے گا کہ اس نے انتہا پسندی کی ایک تازہ مثال پاکستان میں دیکھ لی ۔ اور یہ بھی بعید نہیں کہ اب عوام بھی ملا ازم سے اکتا کر آنے والے الیکشن میں اپنی امیدوں کا رخ ایک بار پھر صدر صاحب کی طرف کردیں ۔ اور اس سارے واقعے میں تو چوہدری افتخار کی بھی مٹی پلید ہوگئی ۔ لوگ بھول گئے کہ ان کو چیف جسٹس کے استقبال کے لیئے بھی جانا تھا ۔ :p
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
اس فراز و نشیب سے ہی کچھ بنتا ہے اب جہاد کے دشمنوں کو بھی ایک موقع ہاتھ آگیا ہے لیکن یہ میرے رب کا حکم ہے یہ کسی گروپ یا شخص کے ختم ہونے سے نہیں روکتا اور نہ روکے گا
لیکن یہ یاد رکھنا تمھارے انگلیوں کی ایک ایکشن جو کی بورڈ کی بٹنوں پر پڑتی ہے تم پر گواہی دےگی کہ اس نے مجھ تیرے دین کے خلاف استعمال کیا ہے اسی طرح جس طرح تم اپنے گھر یا دفتر سے ایک کی پریس کرکے دنیا کے کونے کونےپہنچاتےہوں اس نے یہ کی پریس کی ہے یہ ڈاریکٹر دوسری طرف بھی جاتی ہے تمھارے اعمال کے ڈیٹا بیس میں

اللہ اکبر کبیرا

میرا رب عظیم ہے



واجد
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
کیا خوب اسلام ہے ماشاء اللہ رنڈیوں طوئفوں کافروں مشرکوں کاعظمت بیان کرنے والوں خدا کی عظمت کو تار تار کرنے والوں


واجد
 

محمد وارث

لائبریرین
ارے آپ تو متانت کا دامن بھی ہاتھ سے چھوڑ بیٹھے واجد صاحب، کچھ اپنے سگنیچرز کا ہی خیال کر لیں۔

بھئی ہم کون کافر ہوتے ہیں اسلام کا نام لینے والے، یہ تو ماشاءاللہ جہاد والوں‌ اور جہاز والوں‌ کو ہی زیبا ہے۔

مجھے آپ سے مکمل اتفاق ہے اس بات میں‌ کہ جب برقعہ تار تار ہوا تو خدا کی عظمت تار تار ہوئی۔
 

پاکستانی

محفلین
اسلام آباد میں لال مسجد کی طرف رینجرز کی دو گاڑیوں کی پیش قدمی کے بعد شدید فائرنگ شروع ہو گئی اور مسلسل دھماکے سنائی دیئے جبکہ انتظامیہ نے لاوڈ اسپیکروں سے تازہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد میں موجود لوگ ہتھیار پھینک دیں ۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں فجر کی آزانوں کے کچھ دیر بعدفائرنگ کا سلسلہ شروع ہو ا جو کہ اب تک کی شدید ترین فائرنگ بتائی گئی ہے ۔ فائرنگ کی آوازیں دور دور تک سنائی دیں ۔علاقے سے فائرنگ کے ساتھ دھماکے کی آوازیں بھی سنائی دیں اور فضاء میں سیاہ دھویں کے بادل بلند ہو تے دیکھے گئے ۔سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔لال مسجد کے قریب سے صحافیوں کو پیچھے ہٹا دیا گیا ۔ انتظامیہ نے لاوڈ اسپیکروں سے تازہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ لال مسجد میں موجود لوگ ہتھیار پھینک دیں ورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ قبل ازیں فوجی بکتر بند گاڑیاں بھی لال مسجد کے قریب پہنچ گئی تھیں اور رینجرز کے تازہ دم دستوں کو تعینات کیا گیا تھا ۔ رات گئے انتظامیہ کی جانب سے لال مسجد میں مو جود افراد کو لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے ہتھیار ڈالنے کے لئے کہا گیا تھا تاہم آخری اطلاعات تک لال مسجد سے کوئی مسلح شخص ہتھیارڈالنے کے لئے نہیں آیا تھا۔ رینجر ز نے لال مسجد کے طلباء کے والدین کو جانوں کی حفاظت کے لیے مسجد کے قریب جانے سے منع بھی کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
 
کل مجھ سمیت بہت سے لوگوں نے اطمینان کا سانس لیا تھا شکر ہے لال مسجد کا ایشو ختم ہوگیا اور اب امن امان ہو جائے گا مگر لگتا ہے کہ ابھی معاملہ ختم نہیں ہوا اور اس میں پرت در پرت مسائل نکلتے آ رہے ہیں۔دیکھتے ہیں کب امن ہوتا ہے اور کب یہ سارا معاملہ ختم ہوتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
میری کوشش تھی کہ
میں اس دھاگے میں اپنی رائے ظاہر نہ ہی کروں تو بہتر ہوگا
لیکن کیا کروں اب ضبط کا یارا نہیں رہا

دنیا بھر کے لوگوں کو دکھا دیا گیا ہے کہ ناموس مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کٹ مرنے کا دعوی کرنے والے اور جہاد اور قربانی کا درس دینے والے ایک طرف تو یہ کہیتے ہیں کہ انہیں خود رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کی جانب سے کم و بیش تین سو بشارتیں خوابوں کی صورت میں ہوئیں اور ایسا کرنے کا حکم دیا گیا
لال مسجد کے فرش پر ہمارا خون بہے گا تو یہاں سے انقلاب پیدا ہوگا
وہ اپنی تین سو بشارتوں سمیت اپنے چہرے کو برقع میں چھائے ہوئے ایک آنٹی کے روپ میں راہ فرار اختیار کرتے ہوئے کس طرح ذلت و رسوائی کے ساتھ پکڑے گئے

معصوم اور صاف و سادہ ذہنوں کو ہپناٹائز کر کے خود کش حلوں کی تربیت دینے والے شہات کے لیے بیعت لینے والے خود کس طرح اپنے مجاہدوں کو تنہا چھوڑ کر فرار ہوئے
ساری دنیا دیکھ رہی ہے
آپ نے برقع پوش مولوی کا انٹویو بھی سنا ہوگا
اور دیکھ لیا ہوگا کہ کھسیانی بلی کس طرح کھمبا نوچ رہے ہے


اپنے رسول
 

شمشاد

لائبریرین
واہ واہ کیا السلام کی خدمت کر رہے تھے کہ تین تین کلاشنکوفیں ایک گاڑی میں، ایک دفتر میں اور ایک گھر میں اور آنٹی مدرسے میں کندھے پر کلاشنکوف ڈالے گھومتی تھیں۔

واجد صاحب یہ کیسی خدمت تھی اسلام کی؟ کیا یہی کچھ پڑھاتے تھے وہاں مدرسے میں؟

اگر یہ سب کچھ ہمارے ڈاٹا بیس میں جا رہا ہے تو یہ مُلا کیوں بھولے بیٹھے تھے کہ ان کا بھی ڈاٹا بیس ہے۔ یہ جو اتنی اموات ہوئی ہیں، ان کا کون ذمہ دار ہے؟ میں تو کہوں گا یہی مُلا ہیں جنہوں نے کتنے ہی گھروں کے چراغ گُل کر دیئے ہیں اور ابھی نجانے اور کتنے اپنی جان سے جائیں گے۔

یہ بات میں شرطیہ کہتا ہوں کہ یہ جو نائب اندر پھنسے ہوئے ہیں ناں، ان کو ذرا برابر بھی بھاگنے کا راستہ ملا تو یہ بھی نو دو گیارہ ہو جائیں گے اپنے برقع پوش بھائی کی طرح۔
 

فرضی

محفلین
ایک دوسرے پر لعن طعن کرنے سے بہتر ہے سب مل کر امن کے لیے دعا کریں۔
اللہ کرے مزید خون خرابہ نہ ہو اور یہ باب جتنی جلدی ختم ہو، بہتر ہے
 
Top