لال بجھکڑ از سعید لخت

فرخ منظور

لائبریرین
لال بجھکڑ​

لال بجھکڑ نام تھا اُن کا
ناچ اور گانا کام تھا اُن کا

اِک دن وہ شامت کے مارے
جاپہنچے اِک جھیل کنارے

سوچا، بیٹھوں، کچھ سستا لوں
تاک دِھنا دِن ٹھمری گا لوں

لمبے لمبے دانتوں والا
ایک مگرمچھ کالا کالا

بڑے بڑے سے جبڑے کھولے
پاس وہ آیا، ہولے ہولے

بولا "آؤ لال بجھکڑ
بیٹھو، کھاؤ گھی اور شکّر"

تھر تھر کانپے، تھر تھر لرزے
لال بجھکڑ خوف سے، ڈر سے

حال جب اُن کا دیکھا پتلا
ہنسا مگرمچھ اور یوں بولا

"جو تُم یوں ہی جھجکے بھائی
کی بس تُم نے خوب کمائی"

"لو اب اپنا ساز اٹھاؤ
کوئی سریلی تان اڑاؤ"

لال بجھکڑ خوف کے مارے
بھول گئے "دھا پا ما گا رے"

ڈرتے ڈرتے ساز اُٹھایا
اور اِک میٹھا راگ بجایا

آئی مگر مچھ کی اب باری
ناچ کی اُس نے کی تیّاری

دُم کو اٹھایا، سر کو جھکایا
ٹھُم مَک ٹھُم مَک ناچ دکھایا

ناچ میں یوں اس کو الجھا کر
لال بجھکڑ موقع پا کر

سَرپٹ، بگ ٹُٹ ایسے بھاگے
سانس لیا گھر پر ہی آ کے

"جان بچی سو لاکھوں پائے
خیر سے بُدّھو گھر کو آئے"​

میری آواز میں نظم لال بجھکڑ
 
فرخ منظور

لائبریرین
اگر عمار یا شعیب صاحب اس نظم کو متحرک بنانا چاہتے ہیں تو ان کے آئیڈیے کے لئے اس نظم کی تصویریں بھی پوسٹ کر سکتا ہوں جو کہ مجھے بہت پسند ہیں اور بہت اچھے تخیّل سے بنائی گئی ہیں ۔
 
الف نظامی

لائبریرین
اگر عمار یا شعیب صاحب اس نظم کو متحرک بنانا چاہتے ہیں تو ان کے آئیڈیے کے لئے اس نظم کی تصویریں بھی پوسٹ کر سکتا ہوں جو کہ مجھے بہت پسند ہیں اور بہت اچھے تخیّل سے بنائی گئی ہیں ۔
سخنور آپ وہ تصاویر ضرور پوسٹ کیجیے۔
 
واہ بھئی واہ فرخ بھائی! آپ کی آواز میں یہ نظم سن کر مزا آگیا۔۔۔ کہانی کے مطابق انداز اور ادائیگی کی ہے۔۔۔ :) آپ تصاویر ضرور پوسٹ کریں۔۔۔ اینی میشن بنی تو آپ ہی کی آواز میں ساؤنڈ ٹریک لیں گے۔
 
بہت شکریہ عمار بھائی! میں جلد ہی تصاویر بھی پوسٹ کرتا ہوں۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
واہ بھئی واہ فرخ بھائی! آپ کی آواز میں یہ نظم سن کر مزا آگیا۔۔۔ کہانی کے مطابق انداز اور ادائیگی کی ہے۔۔۔ :) آپ تصاویر ضرور پوسٹ کریں۔۔۔ اینی میشن بنی تو آپ ہی کی آواز میں ساؤنڈ ٹریک لیں گے۔

عمار! اگلا پراجیکٹ جلدی شروع کریں :)
 
Top