ذوق لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے ۔ ابراہیم ذوق

دل پاکستانی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 28, 2009

  1. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    لائی حیات آئے قضا لے چلی چلے
    اپنی خوشی نہ آئے، نہ اپنی خوشی چلے

    بہتر تو ہے یہی کہ نہ دنیا سے دل لگے
    پر کیا کریں جو کام نہ بے دل لگی چلے

    ہو عمرِ خضر بھی تو کہیں گے بوقتِ مرگ
    ہم کیا رہے یہاں ابھی آئے ابھی چلے

    دنیا نے کس کا راہِ فنا میں دیا ہے ساتھ
    تم بھی چلے چلو یونہیں جب تک چلی چلے

    نازاں نہ ہو خِرد پہ جو ہونا ہے وہ ہی ہو
    دانش تری نہ کچھ مری دانشوری چلے

    کم ہوں گے اس بساط پہ ہم جیسے بدقمار
    جو چال ہم چلے سو نہایت بری چلے

    جاتے ہوائے شوق میں ہیں اس چمن سے ذوق
    اپنی بلا سے بادِ صبا اب کبھی چلے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 6
    • زبردست زبردست × 2
  2. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    26,568
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ ذوق کی سدا بہار غزل شیئر کرنے کیلیے، اس میں کافی غلطیاں تھیں جو میں نے درست کر دی ہیں!

    دیوانِ ذوق سے ایک مزید شعر ملا ہے اس غزل کا

    لیلیٰ کا ناقہ دشت میں دکھلاتا ذوق و شوق
    سن کر فغانِ قیس بجائے حدی چلے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 1
  3. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت پہلے پڑھی تھی اور دوبارہ پڑھ کر بہت اچھی لگی، شکریہ:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. دل پاکستانی

    دل پاکستانی محفلین

    مراسلے:
    490
    جھنڈا:
    Pakistan
    بہت شکریہ جناب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. محبوب عالم

    محبوب عالم محفلین

    مراسلے:
    36
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Busy
    بڑے خوبصورت اور بامعنی الفاظ میں اِس دنیاوی زندگی کا نقشہ کھینچا ہے ذوقؔ صاحب نے۔ اللہ اُنہیں جنت نصیب فرمائے۔
     
  6. حسن محمود جماعتی

    حسن محمود جماعتی محفلین

    مراسلے:
    2,515
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کہتے ہیں لوگ ذوق جہاں سے گزر گیا
    کیا خوب آدمی تھا خدا مغفرت کرے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. مریم افتخار

    مریم افتخار مدیر

    مراسلے:
    5,181
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خوب.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر