لائبریری کے ارکان متوجّہ ہوں

الف عین

لائبریرین
منتظمین اردو ویب کا خیال ہے کہ محض نامور مصنفین کی وہ کتابیں یہاں شامل کی جائیں جن کو معیاری ناشرین نے شائع کیا ہے۔ لیکن ادھر جو کتابیں یہاں شامل کی جا رہی ہیں ان کا پتہ ہی نہیں چلتا کہ یہ کتابیں کس نے چھاپی ہیں۔ ارکان کو چاہئے کہ اپنی پہلی پوسٹ کے ساتھ ہی ایک نیا تانا بانا شروع کریں تبصروں کے لئے اور اس میں اس کتاب کا ماخذ خود ہی دے دیں کہ کتاب کہاں سے حاصل کی گئی ہے۔ کچھ غیر معروف شعراء کا کلام بھی شائع ہوا ہے یہاں جو ممکن ہے کہ پاکستان کے کسی مخصوص علاقے میں مشہور ہوں لیکن آفاقی طور پر تو نہیں۔(شاعری ویسے بہت اچھی ہے اگرچہ اس وقت نام یاد نہیں آ رہا ہے مگر وہاب اعجاز نے لکھا ہے یہاں) شگفتہ، آپ ناظم ہیں اس سلسلے میں خود بھی اہم رول ادا کریں۔ اور اب یہ بات یہاں ہی لکھ دوں کہ تم نے بھی یہ نہیں بتایا کہ جمیل جالبی کا یہ مصاحبہ کس نے لیا ہے ان سے؟ کہاں چھپا ہے کی بات تو دوسری ہے۔ اور اگر مختلف ماخذوں سے مضامین یہاں لا کر مرتب کئے جائیں اور ایک کتاب بنائی جائے تو یہ بھی ای پبلشنگ ہی ہوئی نا جس کے لئے کچھ احباب نے کہا ہے کہ یہاں نہیں ہونا چاہپئے اور محض معروف کتابیں شامل ہوں۔ کیا خیال ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز اختر صاحب، میرے علم میں معروف کتابوں یا معروف پبلشرز والی کوئی شرط نہیں ہے۔ یہ لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کی صوابدید پر ہے کہ وہ یہاں کیا ٹائپ کرنا پسند کرتے ہیں۔ فی الحال ہمیں اس سلسلے میں کوئی ضابطہ تشکیل دینے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی ہے۔ آپ کی ای پبلشنگ والی بات میں وزن ہے لیکن میرے خیال میں اسے چلنے دیں۔ اگر کوئی مواد لائبریری کے اندر نہیں فٹ ہوتا تو ہم کوئی اور زمرہ بنا کر اسے وہاں منتقل کر دیں گے۔
 

رضوان

محفلین
ایک اور بات جو میں نوٹ کر رہا ہوں کہ بجائے تبصرے اور تجاویز کے ساتھی (عموماً نئے اراکین ) اُسی کتاب کے دھاگے میں اپنے پیغامات ڈال دیتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ اس لیے لائبیریری ارکان کتابوں کے پیغامات مقفل کردیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ چند کلک کا اضافہ ہوگا لیکن اس طرح اصل کام محفوظ رہے گا۔
 

زیک

مسافر
اعجاز صاحب یہ منتظمین اردوویب کی نہیں میری رائے تھی۔ اس پر اگر باقی ساتھی اظہارِ رائے کریں تو کچھ بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔
 

دوست

محفلین
اس کا حل میری نظر میں اردو وکی ہوسکتا ہے۔
ادھر تبصروں کا نظام ہی الگ سے ہے۔اصل تحریر جوں کی توں اور تبصرے الگ سے۔چونکہ جلد یا بدیر کتابوں کو وہاں منتقل ہون ہے(مجھے تو یہی یاد پڑتا ہے) تو اس سلسلے میں کچھ کیا جائے۔
دوسرے فی الحال مواد کی ضرورت ہے چاہے مشہور ہو یا غیر مشہور۔ماخذ کی نشاندہی اچھی بات ہے اس سلسلے میں اردو سنٹر پر اچھا کام ہورہا ہے ہر کتاب کے تعارف میں مصنف،پبلشر کا
نام اور اس کے بعد نوٹ کہ ہم یہ عوامی استعمال کے لیے شائع کررہے ہیں۔اگر کوئی اعتراض ہے تو رابطہ کریں ہم یہ مواد ہٹا دیں گے۔
یعنی معصومیت کی انتہا۔ :D فیصل بھائی سے معذرت کے ساتھ بھائی جی ذرا چٹکی لینے کو دل چاہا تھا برا مت مانیے گا۔
تو بات ہورہی تھی لائبریری کی میرے خیال میں مواد کی اہمیت فی لحال ثانوی رہنے دیں اور اردو وکی پر اشاعت کی طرف توجہ دی جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
رضوان نے کہا:
ایک اور بات جو میں نوٹ کر رہا ہوں کہ بجائے تبصرے اور تجاویز کے ساتھی (عموماً نئے اراکین ) اُسی کتاب کے دھاگے میں اپنے پیغامات ڈال دیتے ہیں جو مناسب نہیں ہے۔ اس لیے لائبیریری ارکان کتابوں کے پیغامات مقفل کردیا کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ چند کلک کا اضافہ ہوگا لیکن اس طرح اصل کام محفوظ رہے گا۔
میں نے بھی سوچا کہ ایک تبصروں کا سلسلہ کھول دوں لیکن ادھر تو یہ بھی معلوم نہیں ہو رہا ہے مثال کے طور پر کہ کتاب ابنَ انشاء کی چاند نگر ہے یا کچھ اور۔ ارکان خود ہی خیال رکھیں اور درست معلومات فراہم کریں۔
 

الف عین

لائبریرین
زکریا نے کہا:
اعجاز صاحب یہ منتظمین اردوویب کی نہیں میری رائے تھی۔ اس پر اگر باقی ساتھی اظہارِ رائے کریں تو کچھ بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔
منتظمین سے میری مراد صرف نبیل زکریا اور آصف نہیں بلکہ لائبریری ٹیم بھی تھی۔ زکریا کی اس رائے کو شاید شمشاد اور محب نے بھی قبول کیا تھا۔ اور میں نے بھی بخوشی قبول کر لیا کہ کتاب گھر اور اقبال سائبر والے بھی محض مشہور کتابیں فراہم کر رہے ہیں۔ لیکن یہاں تو یہ ہونے لگا کہ پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کہ یہ کتاب ہے یا کچھ اور۔ راجہ حریت نے ایک جریدے کے خاص نمبر (مکمل؟ معلوم نہیں) کو ئائپ کیا۔ تو ان سب تحریروں کو آرگنائز کرنے کے بارے میں سبھی احباب مشورہ دیں۔
میری ای پبلشنگ والی بات اب ابھی اپنی جگہ ہے۔ اب جیسا میں نے ناگپور کے عالم ڈاکٹر شرف الدین ساحل کا ذکر کیا تھا جن کی مختلف موضوعات پر تقریباً 40 کتابیں ہیں۔ اور ان کی پریس میں چھپی ہوئی ناشر بھی خود ہیں۔ تو کیا ان کو معیاری پبلشر کہا جا سکتا ہے۔
 

باذوق

محفلین
ضرورت ۔۔۔

دوست نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔دوسرے فی الحال مواد کی ضرورت ہے چاہے مشہور ہو یا غیر مشہور۔ماخذ کی نشاندہی اچھی بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں بھی اس بات سے اتفاق کروں گا کہ “فی الحال مواد کی ضرورت ہے“ ۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
غالب کی طرح کہ آم میٹھے ہوں اور بہت ہوں! میں بھی متفق ہوں مگر اس مواد کو آرگنائز کیا جائے، میرا منشاء یہ ہے۔
 

باذوق

محفلین
زمرہ جات ۔۔۔۔

اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔۔ اس مواد کو آرگنائز کیا جائے، میرا منشاء یہ ہے۔
شعراء و ادباء کی زمرہ جات بنائی جائیں یا کتابوں کی ؟
میری رائے درج ذیل زمرہ جات قائم کرنے کے لیے رہے گی :
١) کلاسیکی ادب (نثر و نظم)
٢) عصر حاضر کا ادب (نثر و نظم)
٢) اردو زبان : تحقیق و تنقید

مزید تقسیم بعد میں بھی کی جا سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، آپ وکی پیڈیا سے کچھ واقفیت حاصل کریں۔ آئندہ مواد کی ترتیب اور زمرہ جات کی تشکیل وہاں پر ہی ہوا کرے گی۔ فورم پر اس مقصد کے لیے ذیلی فورمز بنا کر کام چلایا جاتا رہا ہے جو کہ ایک عارضی حل تھا۔ تہہ در تہہ ذیلی فورمز بنانا کونٹینٹ منیجمنٹ اور نیویگیشن کے اعتبار سے کچھ زیادہ صحیح نہیں ہے۔ اگر آپ وکی پیڈیا کے استعمال سے واقف ہیں تو خود سے کچھ زمرہ جات بنا کر ابتدا کر سکتے ہیں۔
 
اعجاز اختر نے کہا:
غالب کی طرح کہ آم میٹھے ہوں اور بہت ہوں! میں بھی متفق ہوں مگر اس مواد کو آرگنائز کیا جائے، میرا منشاء یہ ہے۔

میرا خیال ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم منظم طریقے سے کام کرنا شروع کردیں اور مختلف کاموں کے لیے مخلتف ٹیمیں بنا لیں۔ جو ٹیمیں بن چکی ہیں ، انہیں بھی بہتر طور پر منظم کریں اور باقاعدہ طور پر عہدیدار ہوں تاکہ اگر سربراہ کسی وجہ سے غیر حاضر ہے تو نائب سے پوچھا جا سکے اور ہر شخص‌ کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہو اور وہ جواب دہ بھی ہو تبھی کام خوش اسلوبی سے ہو سکیں گے۔ لائبریری ٹیم کو دوبارہ منظم کرنے کی ضرورت ہے اور ٹیم کی سربراہ شگفتہ کے ساتھ ان کی مدد کے لیے اور عہدیداران کا بھی فیصلہ کیا جائے تاکہ سارا بوجھ کسی ایک پر نہ آئے اور اس کے ساتھ ہفتہ وار ٹیم میٹنگ بھی ہو اور پورے ہفتہ کی کارگردگی کا جائزہ لیا جائے اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ میں جانتا ہوں یہ سب لکھنا آسان اور کرنا مشکل ہے مگر جلد یا بدیر ہمیں یہ کرنا ہوگا۔
 

پاکستانی

محفلین
میں محب علوی سے پوری طرح متفق ہوں کہ کام کو منظم طریقے سے کیا جائےاور تقسیم بھی کر دیا جائے تاکہ محفل کے تمام اراکین مل جل کر اپنا اپنا حصہ ادا کر سکیں۔
 

دوست

محفلین
میں بہت پہلے اس بارے میں عرض کرچکا ہوں۔اب محب نے یہ بات اٹھائی ہے تو پھر ان کی حمایت کروں گا۔
بہرحال اب کچھ ہونا چاہیے۔
 
کیا خیال ہے پھر شاکر ، پاکستانی ہم لوگ ٹیم بنانا شروع کریں۔ جلد ہی اور لوگ بھی ہم سے آ ملیں گے۔

جریدہ ٹیم ، لائبریری ٹیم اور ایک اور ٹیم جس کا کام نئے آنے والے ممبران کا انٹرویو کرنا ، ان کے مسائل سننا اور حل پیش کرنا اور حتی الامکان کوشش کرنا کہ فورم میں ان کی دلچسپی قائم رہے۔ اس ٹیم کا نام کیا ہونا چاہیے یہ بھی دیکھ لیتے ہیں۔
 

رضوان

محفلین
محب صاحب کچھ تحسین و ستائش و ترغیب بھی آپ کے ذمے تھی۔ لائبریری میں پچھلے دو چار دنوں میں ابنِ انشا کا کلام خاصی مقدار میں پوسٹ ہوا ہے جو جناب قیصرانی صاحب کی کاوش کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور گراں قدر اضافہ جو میری نظر سے گزرا ہے وہ ہے دیوانِ ناصر کاظمی جو محبی وہاب اعجاز خاں صاحب نے ٹائپ کیا ہے ابھی شاید نامکمل ہے۔
آپ کی تشہیر ٹھُس پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ سربراہ ٹیم بھی آجکل مصروف ہیں۔ کچھ رونق شونق ہونی چاہیے ان کاوشوں کے اعتراف میں یا نہیں؟ :roll:
 
ہائے پہچان لیا رضوان آپ نے۔ خیر ترغیب و تحریک میں آپ بھی میرے ساتھ ہیں اور میں نے قیصرانی کو کام دیا ہے اور واقعی کیا عمدگی سے لکھا ہے ، مان گیا میں بھی۔ وہاب نے بھی زبردست کام کیا ہے۔ چلیں مل کر کرتے ہیں کچھ اس پر، آ جائیں پھر لائبریری کے فورم پر
 
جواب

ویسے محترم اعجاز صاحب مقبول عامر کی شاعری میں نے اس لیے شامل کی کہ وہ شاعری کے عام قارئین کےلیے پاکستان میں‌غیر مقبول ہیں۔ یا عام قاری تک وہ پہنچ نہیں پائے ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ ان کی شاعری پر پشاور یونیورسٹی میں ایم اردو کا مقالہ تحریر ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بھی ان پر ایم فل کا مقالہ (تھیسسز) تحریر کیا جا چکا ہے۔ اور تحقیق کے حوالے سے ان پر مزید کام ہو رہا ہے۔
ویسے پاکستانی غزل سے آگاہی حاصل کریں اعجاز صاحب یہ بہت آگے کی چیز ہے۔ اگر تنقید میں‌ انڈیا کا مقام ہے تو غزل میں پاکستان کا مقابلہ کوئی نہیں کر سکتا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

ارکینِ اُردو محفل

آپ تمام محترم اراکین میں سے جو بھی رُکن یہاں اپنی رائے کا اظہار کرنا چاہیں تو خوش آمدید (البتہ ذرا جلد :) ) تاکہ اس گفتگو کو سمیٹا جا سکے ۔

شکریہ
 
Top