لائبریری کی نئی کتاب کا چناؤ

شمشاد

لائبریرین
عاطف بھائی یہ کتاب تو میں لکھ چکا ہوں۔ 686 صفحے ہیں اس کے۔
یہ لائبریری پر موجود بھی تھی۔ شعیب بھائی نے وہیں سے لے کر ویکی سورس پر رکھی ہے۔
لیکن اب لائبریری میں نظر نہیں آ رہی۔ نجانے کیا وجہ ہے۔
انتظامیہ سے درخواست ہے کہ ایک نظر دیکھ لیں۔

میرے پاس اس کی سوفٹ کاپی موجود ہے۔
 
سید عاطف علی

زبردست شمشاد بھائی شاد آباد۔۔۔۔ تو پھر مجھے ارسال کرنے میں دیر کیوں کر رہے ہیں ؟ ای میل میں ڈال دیں فائل سائز زیادہ نہیں تو ۔
 
عمار نقوی

محفلین
ان میں سب سے ضخیم گذشتہ لکھنؤ ہے جو تقریباً پانچ سو صفحات پر مشتمل ہے۔ چار گلشن نوے صفحے کی اور کربل کتھا ۲۰۰ صفحے۔
لکھنو کی تاریخ و تہذیب سے قلبی لگاو کی وجہ سے میری تجویز ہے کہ اردو محفل کی لائبریری میں "گذشتہ لکھنو" کو ضرور شامل کیا جائے !!
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ

جی بالکل لیکن پہلے اس کے شرائط سے آگاہ فرمائیں !!
شرط کوئی نہیں ہے۔
ہماری ٹیم نایاب قسم کی کتابوں کو برقیاتی ہے۔ آپ بھی اس کا حصہ بن جائیں اور ٹائیپنگ میں حصہ لیں اور پروف ریڈینگ میں بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
 
Top