لائبریری ڈیمو سائٹ اب دستیاب ہے

مہوش علی

لائبریرین
...... بالآخر ۔۔۔۔۔۔۔۔
ہم ڈیمو سائیٹ کو اردو ویب پر منتقل کرنے میں کامیاب ہو گئے اور یہ نبیل بھائی کی ذاتی کوشش کی وجہ سے ممکن ہو سکا۔

http://demo.urduweb.org/library/index.php

تو اراکین، مسجد تو بن گئی ہے۔۔۔۔۔ اب ذرا ہم اپنے پاپی دلوں کو بھی نمازی بنا لیں۔

ویسے کہا جا رہا ہے "مسجد تو بنا دی پل بھر میں ایماں کے حرارت والوں نے"
اور ادھر یہ حالت ہے کہ مسجد بناتے ہوئے ہی کئی ہفتے لگ گئے ہیں۔۔۔۔۔ تو اب پتا نہیں نمازی بننے میں کتنا عرصہ ہم لگائیں گے۔ :)

دعائے خیر کریں۔

آپ سب لوگ یہاں پر جا کر اپنے اپنے یوزر نیم کے ساتھ اس مرتبہ دوبارہ صحیح طریقے سے رجسٹریشن کریں۔
جن اراکین کو جملہ کے بیک اینڈ کی سوجھ بوجھ ہے وہ پی ایم پر بتا دیں [یا پھر یہاں پر ہی بتا دیں تاکہ انہیں بیک اینڈ تک رسائی دی جا سکے]، ورنہ بقیہ پرانے لائبریری اراکین کو خود بخود فرنٹ اینڈ پر پبلشر کی پوسٹ عطا کر دی جائے گی۔ [فیاضی کی انتہا دیکھیں :)، ورنہ آپ کو پبلشر کی پوسٹ تک پہنچنے کے لیے دو عدد زینے چڑھنے پڑتے]
البتہ نئے اراکین کو آتھر کی حد تک ہی رسائی دی جائے گی، تا وقتیکہ وہ ٹائپنگ اور پروف ریڈنگ ٹیم کا حصہ نہیں بن جاتے۔

والسلام۔
 

فہیم

لائبریرین
لجیئے میں نے تو اپنا کھاتہ بنالیا ہے۔
لیکن میں ابھی بالکل ہی نیا نیا ہوں

مجھے تو ابھی سب کچھ سیکھنا پڑے گا
 

مہوش علی

لائبریرین
لجیئے میں نے تو اپنا کھاتہ بنالیا ہے۔
لیکن میں ابھی بالکل ہی نیا نیا ہوں

مجھے تو ابھی سب کچھ سیکھنا پڑے گا

سب سے پہلے مبارک کہ آپ پہلے نمازی ثابت ہوئے۔
اور فکر نہ کریں، آپ وضو سے لیکر اذان، اقامت و نماز سب کچھ بہت جلد سیکھ لیں گے :) [یہ بہت آسان ہے اور بس ایک چھوٹا سا ٹوٹوریل [بمشکل آدھے صفحے کا] لکھنا ہو گا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میں نے اپنا کھاتہ بنا لیا ہے اور لاگ ان بھی صحیح ہوا ہوں لیکن 'تحریر ارسال کریں' پر یہ پیغام آ رہا ہے:

You are not authorised to view this resource
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے ان پیغامات کو علیحدہ تھریڈ میں منتقل کر دیا ہے۔ لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم نو والا تھریڈ کافی طویل ہو گیا ہے، اسی لیے نئی اناؤنسمنٹ پر توجہ مبذول نہیں ہو پا رہی ہے۔ پرانے تھریڈ‌ پر لائبریری پراجیکٹ کی تنظیم نو کے حوالے سے گفتگو جاری رہے گی۔
 
لائبریری سائٹ‌کے فرنٹ پیج کی پریزینٹیشن یکسر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ بہتر ہوگا کہ کوئی دوسرا ٹیمپلیٹ استعمال کر لیا جائے۔ خیر یہ ذاتی پسند نا پسند کی بھی بات ہو سکتی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں نے اپنا کھاتہ بنا لیا ہے اور لاگ ان بھی صحیح ہوا ہوں لیکن 'تحریر ارسال کریں' پر یہ پیغام آ رہا ہے:

You are not authorised to view this resource
السلام علیکم
وارث بھائی، آپکو مینیجر کا عہدہ ملا ہے۔ جس کے بعد آپکو اب یہ میسیج نہیں ملے گا۔
مینیجر بننے کے بعد آپ بیک اینڈ پر بھی لاگ ان کر سکتے ہیں اور نئے زمرے وغیرہ بنا سکتے ہیں اور آرٹیکلز کو صحیح زمروں میں منتقل کر سکتے ہیں۔
بیک اینڈ ایڈریس:
http://demo.urduweb.org/library/administrator/index.php

////////////////////////////////////

باسم،
آپ بھی بیک اینڈ پر لاگ ان فرمائیے اور اپنے عہدے کو خود دیکھ لیں۔ :)

شاکر،
آپ اپنا اکاونٹ بنائیے۔ پھر ہی آپکی ترقی ہو پائے گی۔ :)

شگفتہ سسٹر،
آپکی طرف سے مجھے سب سے زیادہ فکر ہے۔ باخدا اگر آپ اس دفعہ بھی لاگ ان نہیں کر پائیں تو پورا جملہ لائبیری پراجیکٹ ہی دھڑام سے زمین بوس ہو جائے گا۔:)
آپ نیا اکاونٹ بنائیں اور پھر لاگ ان ہونے کی کوشش کریں۔

قیصرانی ، ماوراء سسٹر، محترم شمشاد بھائی،۔۔۔۔۔۔ ہم آپکے منتظر ہیں۔

والسلام۔
 

مہوش علی

لائبریرین
عمار،۔۔۔ ابن سعید۔۔۔۔ آپ لوگ بیک اینڈ پر لاگ ان ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیمو سائیٹ ہے، لہذا کھل کر تجربات کریں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ کا، میں بیک اینڈ پر صحیح لاگ ان ہوا ہوں اور اب میسج بھی نہیں ملا!

اور مجھے بھی ٹوٹوریل کا انتظار ہے!
 

مہوش علی

لائبریرین
ٹوٹوریل
وارث، جملہ پر پوسٹ کرنا تقریبا اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ محفل پر پوسٹ کرنا۔

آرٹیکل ٹوٹوریل:
1۔ ابتدا میں دو چار لائنوں کا تعارفی ٹیکسٹ [اس تعارفی ٹیکسٹ میں "ھیڈنگز فارمیٹ" کا استعمال نہ کریں۔
2۔ پھر ایڈیٹر باکس کے نیچے ایک بٹن موجود ہے Read More ۔ اسے دبانے سے تعارفی ٹیکسٹ کے نیچے سرخ رنگ کی لکیر نمودار ہو جائے گی۔ باقی کتاب کا ٹیکسٹ اس سرخ لکیر سے نیچے۔ یہاں آپ "ھیڈنگز فارمیٹ" کا استعمال کر سکتے ہیں۔
3۔ ٹیبل آف کانٹینٹ بنانے کے لیے {jospagebreak_scroll Title=صفحہ کا عنوان} کا استعمال کریں۔ مثلا
{jospagebreak_scroll Title=باب ۱ کا عنوان}
باب 1 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔
{jospagebreak_scroll Title=باب ۲ کا عنوان}
باب 2 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔۔
{jospagebreak_scroll Title=باب 3 کا عنوان}
باب 3 کا ٹیکسٹ۔۔۔۔۔۔

4۔ ٹیکسٹ لکھنے کے بعد ایڈیٹر باکس کے نیچے پہلے متعلقہ "سیکشن" منتخب کریں۔ پھر اسکے نیچے متعلقہ کیٹیگری کا انتخاب کریں تاکہ آپکا آرٹیکل/تحریر متعلقہ زمرے میں ہی شائع ہو۔

5۔ نیز ایڈیٹر کے ساتھ ایک اور آپشن ہے Author چننے کی یا پھر "author Alias چننے کی۔ ضروری ہے کہ Author Alias میں آپ کتاب کے اصل مصنف کا نام دیں [بجائے اپنا یوزر نیم دینے کے]۔ اس طرح یہ تحریر اصل مصنف کے نام سے شائع ہو گی۔

6۔ اسکے بعد آپ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے اوپر موجود Save کے بٹن کو دبا کر تحریر کو شائع ہونے کے لیے ارسال کر دیں۔
پھر متعلق سیکشن میں جا کر دیکھیں کہ آپکی تحریر شائع ہوئی ہے کہ نہیں۔ [چونکہ ڈیمو اور Test دونوں یوزرز کو میں نے Manager کے عہدے پر ترقی دی ہوئی ہے اس لیے تحریر کو فورا شائع ہو جانا چاہیے، ورنہ عام یوزر کے آرٹیکلز پہلے View ہونے کے لیے ایڈمنز کے پاس جاتے ہیں اور پھر اسکے بعد شائع ہوتے ہیں۔

نوٹ:
میں یہ آرٹیکلز جملہ لائبریری سائیٹ پر ہی پوسٹ کرنا چاہ رہی ہوں، مگر ایک مسئلہ ہو رہا ہے کہ جب میں ڈراپ ڈاون مینو کا کوڈ لکھتی ہوں تو بقیہ ٹوٹوریل خود بخود اگلے صفحے پر منتقل ہو جاتا ہے۔

اس لیے فی الحال ٹوٹوریل محفل پر [تاوقتیکہ اس مسئلے کا حل نہ ڈھونڈ لیا جائے]
 

مہوش علی

لائبریرین
بیک اینڈ پر لاگ ان ہو سکنے سے آُ کی کیا مراد ہے اپیا؟
:) بیک اینڈ سے مراد ہے کہ آپ آرٹیکلز کو نہ صرف شائع کر سکتے ہیں، بلکہ انہیں موڈریٹ بھی کر سکتے ہیں۔ یعنی نئے زمرے بنا سکتے ہیں اور آرٹیکلز کو ایک زمرے سے دوسرے زمروں میں منتقل کر سکتے ہیں، یا انکی کاپی بنا کر انہیں دوسرے زمرے میں بھی پوسٹ کر سکتے ہیں۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔

بیک اینڈ کا ایڈریس ہے
http://demo.urduweb.org/library/administrator/index.php

جملہ بیک اینڈ سیکھنے کا آسان ٹوٹوریل یہ ہے۔
 
تو یوں کہئے ناں اپیا کہ ہم موڈریٹر ہیں۔

بیک اینڈ سے میں یہ سمجھا کہ شاید ٹیمپلیٹ اور پریزینٹیشن وغیرہ میں خرد برد کرنے کی اجازت کی بات کر رہی ہیں آپ۔ ویسے ابھی پورٹل کی اسٹائل لیئر پر بہت اسٹریم لائنڈ‌ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ مختلف براؤزرس میں بری طرح‌ بریک ہو رہا ہے۔ اور مینو وغیرہ فلوٹ ہو کر کہیں کے کہیں‌چلے جاتے ہیں۔ جب فائر بگ کھول کر اس کا سبب جاننا چاہا تو پتا چلا کہ کسی کسی ایلیمینٹ کی کچھ پراپرٹیز دو الگ الگ سی ایس ایس فائلوں میں یکسر مختلف قدروں کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹیوٹوریل فراہم کرنے کے لئے شکریہ۔ ویسے پورٹلس از خود اپنی داستان کہتے ہیں اس لئے عموماً ہمیں ٹیوٹوریلس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

میں مشورہ دوں گا کہ عمار بھیا اگر تھوڑا سا وقت نکال سکیں‌تو ایک عدد ٹیمپلیٹ قاعدے سے کسٹمائز کر دیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
تو یوں کہئے ناں اپیا کہ ہم موڈریٹر ہیں۔

بیک اینڈ سے میں یہ سمجھا کہ شاید ٹیمپلیٹ اور پریزینٹیشن وغیرہ میں خرد برد کرنے کی اجازت کی بات کر رہی ہیں آپ۔ ویسے ابھی پورٹل کی اسٹائل لیئر پر بہت اسٹریم لائنڈ‌ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ مختلف براؤزرس میں بری طرح‌ بریک ہو رہا ہے۔ اور مینو وغیرہ فلوٹ ہو کر کہیں کے کہیں‌چلے جاتے ہیں۔ جب فائر بگ کھول کر اس کا سبب جاننا چاہا تو پتا چلا کہ کسی کسی ایلیمینٹ کی کچھ پراپرٹیز دو الگ الگ سی ایس ایس فائلوں میں یکسر مختلف قدروں کے ساتھ موجود ہیں۔

ٹیوٹوریل فراہم کرنے کے لئے شکریہ۔ ویسے پورٹلس از خود اپنی داستان کہتے ہیں اس لئے عموماً ہمیں ٹیوٹوریلس کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔

میں مشورہ دوں گا کہ عمار بھیا اگر تھوڑا سا وقت نکال سکیں‌تو ایک عدد ٹیمپلیٹ قاعدے سے کسٹمائز کر دیں۔

اس پوسٹ کے بعد آپ کی ترقی ہو گئی ہے :) ۔۔۔۔ اور رہ گئے عمار۔۔۔۔ تو وہ تو پہلے سے ہی ترقی یافتہ ہیں۔

اب آپ لوگ کھل کر ٹیمپلیٹ سے کھیل سکتے ہیں۔
 
خیر اپیا ابھی میں ان درجات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ کئی سارے کام ہیں جو کہ ایک ہی کاؤنٹر پر تین چار مساوی قطاروں کی شکل میں کھڑے ہیں۔ ہاں یوں ٹیسٹنگ کر کر کے کبھی کبھار نقص نکال دیا وہ اور بات ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
آپ کا حکم سر آنکھوں پر۔ رکنیت اختیار کر لی ہے۔ اب بتائیں کرنا کیا ہے؟
محترم شمشاد بھائی،
[آپ کا رویہ اتنا اچھا ہے کہ روز بروز آپکے احترام میں اضافہ ہی ہوتا جا رہا ہے]

بس آپ سے درخواست یہ ہے کہ ڈیمو سائیٹ پر زیادہ سے زیادہ وقت صرف کریں اور کتابیں اور آرٹیکلز وغیرہ پوسٹ کرنے کی کوشش کریں۔ اور اس دوران میں جو بھی بگز سامنے آئیں، انہیں یہاں پر بیان کر دیں۔ [مثلا ٹیمپلیٹز کا ٹوٹنا پھوٹنا، پوسٹ نہ ہو پانا وغیرہ وغیرہ۔ ]

آپ لوگوں کے فیڈ بیک سے جلد ہی جملہ کی تمام بیماریاں دور ہو جائیں گی۔

والسلام۔
 
Top