لائبریری پراجیکٹ کی دو کتابوں کی تکمیل

ماوراء

محفلین
:786:

sepblomst20.gif
[align=justify:3e11c6b911]
foedselsdag15.gif
[/align:3e11c6b911]

~~

زاویہ 1
زاویہ 2
اشفاق احمد

1۔شمشاد
2۔محب علوی
3۔ماوراء
4۔قیصرانی
5۔فریب
اور
6۔فیصل عظیم​

عزیز دوستو،

آج ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنی مشترکہ محنت سے لائبریری پراجیکٹ میں زاویہ 1 اور زاویہ 2 کی دونوں کتابیں مکمل کر لی ہیں۔ جس سے یہ بات واقعی سچ ثابت ہوتی ہے کہ “ اتفاق میں برکت ہے۔“ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں یہ دوسری اور تیسری کتابیں ہیں جو آج مکمل ہوئی ہیں۔ اس سے پہلےہم سب کو معلوم ہے سیدہ شگفتہ نے پہلی کتاب لکھی تھی۔

زاویہ لکھنے کا آغاز ہم نے 12 فروری سے کیا۔ اور اس طرح اس کو 18 جون تک مکمل کر لیا گیا ہے۔ جو کہ تقریباً 4 مہینوں میں مکمل ہوا۔ اور میرا خیال ہے کہ یہ کام بہت جلد مکمل ہوا ہے۔ کیونکہ زاویہ کے کل باب 103 ہیں۔

میری آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ سب اپنی آراء اور تجاویز سے ضرور آگاہ کریں۔ تاکہ ہم آئندہ مزید بہتر طور پر کام کر سکیں۔ میں شمشاد بھائی، فریب، قیصرانی، محب اور فیصل بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی کہ انہوں نے محنت اور لگن سے کام کیا۔ اور ساتھ ہی میں ہم چاہیں گے کہ منتظمِ اعلٰی اور لائبریری ٹیم کی لیڈر ہماری اس مشترکہ کاوش کو ضرور سراہیں تاکہ مستقبل میں ہم ایک نئے حوصلہ اور لگن کے ساتھ اس کام کو آگے بڑھا سکیں۔
مستقبل کی بات آئی تو میں آپ کو یہ بھی بتانا چاہوں گی کہ ہماری ٹیم میں مزید کچھ اور لوگ بھی شامل ہونگے۔ جن میں ۔سارا۔ اور ۔سارہ خان۔ شامل ہیں اور اس دفعہ ارادہ ہے کہ رضوان ایک نئی کتاب میں انہیں لیڈ بھی کریں۔ مجھے امید ہے کہ ان کی آمد سے ہماری ٹیم اور بھی مضبوط ہو جائے گی۔ اور ہم بہت جلد اعلان کریں گے کہ لائبریری پراجیکٹ میں اگلی کتاب کون سی ہو گی۔ جس پر ہم مل کر کام کریں گے۔

اور زاویہ کے اختتام کے بعد ہم ساتھ ساتھ پروف ریڈنگ کا کام بھی شروع کر رہے ہیں۔ اس کے بعد ہم اسے وکی پیڈیا میں پوسٹ کر دیں گے۔ جس کی تفصیل ہمیں نبیل بتائیں گے۔

پروف ریڈرز

1۔ دوست
2۔ شمشاد
3۔ قیصرانی
4۔ محب علوی
5۔ماوراء
6۔ جویریہ مسعود
7۔ سارا
8۔ سارہ خان​

اور بھی اگر کوئی اس کام میں مدد کرنا چاہے تو اس کو بھی خوش آمدید۔!!
~~​

[align=left:3e11c6b911]
foedselsdag15.gif
[/align:3e11c6b911]

foedselsdag18.gif

sepblomst20.gif
 
رضوان

محفلین
تکمیل کی خوشی تو وہ جانتا ہے کہ جس نے کی بورڈ توڑ محنت کی ہو۔ بلاشبہ پوری ٹیم یکساں مبارکباد کی مستحق ہے کہ اسقدر عرق ریزی اور لگن سے ان دونوں کتابوں کو مکمل کر کے محفل کی زینت بنایا۔ اسطرح سے نہ صرف یہ کہ محفل کی شان میں اضافہ ہوا بلکہ زاویہ اور زاویہ 2 پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی اردو لکھنے پڑھنے والے ہیں ان کی دسترس میں آگئی۔ کیا یہ فخر کا مقام نہیں ہے کہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ہوا۔
ہاں مجھے فخر ہے بہت زیادہ فخر کہ میں اس انمول کام کے کرنے والوں کو جانتا ہوں انہیں چاہتا ہوں اور ان کی دلی قدر کرتا ہوں ۔ اگر بے لوث ہوکر کام کرنے والوں کو دیکھنا ہے تو اس لائبیریری ٹیم کو دیکھیے۔ اردو سے محبت کرنے والوں کا سر فخر سے بلند ہو جائیگا گو کہ ابھی آغازِ سفر ہے لیکن بڑا خوش آئند ہے کہ نئے نئے دوست ساتھ شامل ہوتے جارہے ہیں۔
مبارک صد ہزار مبارک ہو آپ تمام کو۔ :zabardast1: :best:
 
واہ واہ کیا کہنے۔

باقی تبصرہ تو بعد میں کروں گا مگر سب سے زیادہ مزہ غباریں چھوٹتے دیکھ کر آیا اور کیا عمدہ پھول بوٹے ہیں ، کیسے لگائے ہیں مجھے بھی بتانا۔ :lol: ( میں آبِ گم کے جشن پر رضوان کے ساتھ مل کر جھنڈیاں بھی لگاؤں گا )

اتنی عمدہ تقریر اور وہ بھی اتنے کم وقت میں دوسری (‌میرے ساتھ الیکشن لڑ لڑ‌ کر کم از کم تقریریں کرنی اور فخر کرنا تو آگیا ہے :wink: )

اتنا عمدہ شکریہ ادا کیا ہے کہ دل کرتا ہے روز کوئی نہ کوئی کتاب ختم ہو اور اس طرح کی شکریہ والی پوسٹ‌ پڑھنے کو ملے۔ فیصل عظیم کا کہا سچ ہو رہا ہے کہ ماورا میں لیڈ کرنے کا جذبہ زیادہ ہے محب سے :p (‌الیکشن میں نہیں مانوں گا کبھی یہ )۔ سب سے زیادہ مبارکباد کی حقدار ماورا ہی ہے کیونکہ لکھا تو باقیوں نے بھی کافی ہے مگر ماورا نے باقی سب سے لکھوانے کا کام بھی لیا ہے اور تندہی کے ساتھ خود بھی لکھا ہے (‌رضوان سیکھ لو کچھ اور ظفری سے کچھ لکھوا بھی لو )۔ کتاب کے مکمل ہونے پر بھی سب سے زیادہ ماورا کو ہی خوشی ہوئی ہے اور جس جوش و خروش کا اظہار کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ( غباروں اور پھول بوٹوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے)۔

شمشاد بھائی کی طوفانی رفتار نے کتابیں مکمل کرنے میں بہت مدد دی اور دھڑا دھڑ لکھ کر انہوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا، کہنے کی ضرورت نہیں سب جانتے ہیں شمشاد کس رفتار کا نام ہے اگر کسی کو شک ہو تو جا کر نو ہزار خطوط چھان لے :D

فریب جو عام طور پر ذرا مصروف رہتے ہیں مگر ان کتابوں کو مکمل کرنے کے لیے انہوں نے کافی وقت نکالا اور چپ چاپ لگ کر بہت سے ابواب لکھے ، میری دعا ہے کہ وہ آئیندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہیں اور ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔

فیصل عظیم نے تو بہت ہی چپ چاپ کام کیا اور شاید ماورا ہی کام لے سکتی تھی ان سے۔ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر انہوں نے کئی باب لکھے اور اہم کردار ادا کیا۔

قیصرانی گو کہ بعد میں شامل ہوئے مگر خاصی رفتار سے ابواب لکھے اور پیغامات لکھنے کی رفتار سے ذرا ہی کم رفتار رکھی انہوں نے ، ویسے مجھے امید تھی کہ پیغامات جتنی ہی رفتار ہو گی مگر کوئی بات نہیں اگلی کتاب کے لیے رضوان نے گھیر لیا ہے دیکھتے ہیں ( رضوان قیصرانی کو بھی سنھبال لینا بلا کی رفتار ہے اس کی بھی ایسا نہ ہو کہ لکھتے لکھتے کہیں اور ہی نکل جائے یا دوسری کتابیں لکھنے لگ جائیں ہماری چھوڑ کر :wink: )
 
رضوان نے کہا:

رضوان فکر نہ کرو وہ دن بھی آئے گا کہ ہم تم تختِ صدارت پر کھڑے ہوں گے اور تقریر کر رہے ہوں گے کہ میرے ہم ویب سرفرو ، آج ہم نے طویل جدو جہد اور سستی کے بعد آبِ گم بالآخر ختم کر لی ہے اور محنت کی عظمت تو آپ جانتے ہی ہوں گے ، کاہلی کے فوائد ہم سے سن لیجیے۔ جب میرا اور محب کا اطمینان نہ ہوا سستی پر تو ہم نے ایک اور اعلی عہدیدارِ انجمن سستی جناب ظفری کو بھی ساتھ ملا لیا اور یوں آٹھ ماہ کی بجائے دس ماہ میں ایک کتاب ختم کر لی جبکہ اس اثنا میں کئی کتابیں ختم ہو گئی۔ آپ لوگ شکر کریں کہ اب بھی کتاب ختم ہو گئی ہے نہ ہوتی تو کیا بگاڑ لیتے ہمارا ، شکر واجب ہے ہر حال میں ، اسی طرح کے حالات کے لیے کہا گیا ہے شاید۔ اب زیادہ بیزار نہیں کریں گے اپنی تقریر سے ، کھانا کھل گیا ہے اور اب صرف کھانا ہی ہوگا کہ باقی تو صرف اس کھانے کے انتظار کے لیے تمہیدیں ہی تھیں۔ تو بسم اللہ :)
 
دوست

محفلین
مبارکباد۔
میں نے زاویہ کا ایک صفحہ دیکھ لیا ہے دوسرے کو کچھ دیکھا تھا پھر وقت ہی نہیں ملا۔
 
زیک

مسافر
مبارک ہو آپ سب کو۔

وہ ارکان جنہوں نے زاویہ اور زاویہ 2 لکھا:

شمشاد: 34
ماوراء: 22
فریب: 16
محب علوی: 13
قیصرانی: 12
فیصل: 2

کل میں پروف‌ریڈنگ کے متعلق کچھ guidelines بھی لکھتا ہوں۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں کچھ غلط وقت پر یہاں پہنچ گئی ، مجھے تو سب سے آخر میں یہاں آنا تھا :)

کیا بات ہے آپ سب کی !

ماوراء مینیو کیا رکھا ہے ؟
حمزہ نے کہا ہے کہ غبارے صرف اور صرف اُس کے ہیں باقی کوئی ہاتھ بھی نہ لگائے غباروں کو ۔ ۔ ۔

ابھی تو میں غلطی سے ادھر آ نکلی ہوں ، تفصیلی و تنقیدی خطبہ آخر میں جاری کیا جائے گا :)

------------------

پروف ریڈنگ کے لئے بہت پہلے نعمان صاحب اور آصف صاحب نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی تھی ۔
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ ماوراء
بےبی ہاتھی

~~
عمدہ تو ہے ہی لیکن اگر آپ اپنی کوئی تجویز یا آپ کو کوئی شکایت ہوتی تو وہ بھی بتا دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ کہ آپ کو ٹیم ورک کرنا کیسا لگا۔ کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کا رویہ آپ کے ساتھ کیسا تھا۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔؟؟
~~
 
ماوراء

محفلین
رضوان نے کہا:
تکمیل کی خوشی تو وہ جانتا ہے کہ جس نے کی بورڈ توڑ محنت کی ہو۔ بلاشبہ پوری ٹیم یکساں مبارکباد کی مستحق ہے کہ اسقدر عرق ریزی اور لگن سے ان دونوں کتابوں کو مکمل کر کے محفل کی زینت بنایا۔ اسطرح سے نہ صرف یہ کہ محفل کی شان میں اضافہ ہوا بلکہ زاویہ اور زاویہ 2 پوری دنیا میں جہاں کہیں بھی اردو لکھنے پڑھنے والے ہیں ان کی دسترس میں آگئی۔ کیا یہ فخر کا مقام نہیں ہے کہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ہوا۔
ہاں مجھے فخر ہے بہت زیادہ فخر کہ میں اس انمول کام کے کرنے والوں کو جانتا ہوں انہیں چاہتا ہوں اور ان کی دلی قدر کرتا ہوں ۔ اگر بے لوث ہوکر کام کرنے والوں کو دیکھنا ہے تو اس لائبیریری ٹیم کو دیکھیے۔ اردو سے محبت کرنے والوں کا سر فخر سے بلند ہو جائیگا گو کہ ابھی آغازِ سفر ہے لیکن بڑا خوش آئند ہے کہ نئے نئے دوست ساتھ شامل ہوتے جارہے ہیں۔
مبارک صد ہزار مبارک ہو آپ تمام کو۔ :zabardast1: :best:

~~
بہت شکریہ رضوان، مجھے آج ہی معلوم ہوا ہے کہ آپ سنجیدگی سے اور اتنی اچھی باتیں بھی کرتے ہیں۔ :p
خیر، آپ کے ان الفاظ کا بہت شکریہ۔ ان الفاظ سے یقیناً ہماری ساری ٹیم کو بہت خوشی ہوئی ہے۔ بس اب ایسے ہی الفاظ کا ہمیں ایک منتظمِ اعلٰی سے سننے کا انتظار ہے۔ :D
~~
 
ماوراء

محفلین
دوست نے کہا:
مبارکباد۔
میں نے زاویہ کا ایک صفحہ دیکھ لیا ہے دوسرے کو کچھ دیکھا تھا پھر وقت ہی نہیں ملا۔
~~
بہت شکریہ دوست۔
ٹیم ورک اسی لیے ہوتا ہے کہ اگر کسی کے پاس وقت نہ ہو تو ہم مل جل کر کام کر لیا کریں۔ ویسے زکریا کی پوسٹ کے بعد ہم ایک اور پوسٹ کریں گے جس میں پروف ریڈنگ کے لیے لائبریری کا مواد ایک دوسرے میں تقسیم کریں گے۔ آپ ہمیں بتا سکتے ہیں کہ آپ کون سی کتاب اور کتنے حصے کی پروف ریڈنگ آسانی سے کر سکتے ہیں؟
~~
 
ماوراء

محفلین
زکریا نے کہا:
مبارک ہو آپ سب کو۔

وہ ارکان جنہوں نے زاویہ اور زاویہ 2 لکھا:

شمشاد: 34
ماوراء: 22
فریب: 16
محب علوی: 13
قیصرانی: 12
فیصل: 2

کل میں پروف‌ریڈنگ کے متعلق کچھ guidelines بھی لکھتا ہوں۔

~~
شکریہ زکریا۔
لیکن میں نے تو اندازہ 103 ابواب کا لگایا تھا۔ آپ نے تو 99 بنا دیئے۔ مجھے لگتا ہے کہ میں نے ہی غلط لکھ دیا ہے۔ :p
~~
 
قیصرانی

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ ماوراء
بےبی ہاتھی

~~
عمدہ تو ہے ہی لیکن اگر آپ اپنی کوئی تجویز یا آپ کو کوئی شکایت ہوتی تو وہ بھی بتا دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ کہ آپ کو ٹیم ورک کرنا کیسا لگا۔ کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کا رویہ آپ کے ساتھ کیسا تھا۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔؟؟
~~
مشکلات یہ تھیں کہ سب کچھ بہت عمدہ تھا۔ دوسرا جہاں‌تک شکایات کی بات ہے تو ٹیم ایک خاندان کی طرح ہوتی ہے۔ اپنوں سے کیا شکایت؟ اگر ہے بھی تو براہٍ راست بات کر دیتا ہوں۔ مزید کچھ پوچھناچاہیں تو؟
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
میں کچھ غلط وقت پر یہاں پہنچ گئی ، مجھے تو سب سے آخر میں یہاں آنا تھا :)

کیا بات ہے آپ سب کی !

ماوراء مینیو کیا رکھا ہے ؟
حمزہ نے کہا ہے کہ غبارے صرف اور صرف اُس کے ہیں باقی کوئی ہاتھ بھی نہ لگائے غباروں کو ۔ ۔ ۔

ابھی تو میں غلطی سے ادھر آ نکلی ہوں ، تفصیلی و تنقیدی خطبہ آخر میں جاری کیا جائے گا :)

------------------

پروف ریڈنگ کے لئے بہت پہلے نعمان صاحب اور آصف صاحب نے بھی اپنی رضامندی ظاہر کی تھی ۔

~~
شگفتہ سسٹر، آپ واقعی غلط وقت پر آئی ہیں۔حالانکہ آپ کو سب سے پہلے یہاں آنا چاہیے تھا۔

مینو کی فہرست آپ کے خطبے سے پہلے بھلا کیسے پیش کی جا سکتی ہے۔ ویسے Dessert میں آپ کی بنائی ہوئی رس ملائی ضرور شامل ہو گی۔

حمزہ کو کہیے کہ ماوراء بھی ابھی تک غباروں سے ہی کھیلتی ہے۔ ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ ہم ایک دوسرے سے شئیر کر لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
پروف ریڈنگ کے لیے جلد ہی زکریا ایک پوسٹ کریں گے۔ اس میں جو جو اپنا نام دینا چاہے وہ دے سکتا ہے۔ اور ساتھ یہ بھی بتا سکتا ہے کہ وہ کس کس کتاب، ناول، افسانے اور شاعری کی پروف ریڈنگ کرنا پسند کریں گے۔

~~
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی نے کہا:
م۔اوراء نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
بہت عمدہ ماوراء
بےبی ہاتھی

~~
عمدہ تو ہے ہی لیکن اگر آپ اپنی کوئی تجویز یا آپ کو کوئی شکایت ہوتی تو وہ بھی بتا دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا۔ کہ آپ کو ٹیم ورک کرنا کیسا لگا۔ کن کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کا رویہ آپ کے ساتھ کیسا تھا۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔؟؟
~~
مشکلات یہ تھیں کہ سب کچھ بہت عمدہ تھا۔ دوسرا جہاں‌تک شکایات کی بات ہے تو ٹیم ایک خاندان کی طرح ہوتی ہے۔ اپنوں سے کیا شکایت؟ اگر ہے بھی تو براہٍ راست بات کر دیتا ہوں۔ مزید کچھ پوچھناچاہیں تو؟
بےبی ہاتھی

~~
گلّے، شکوے شکایتیں اپنوں سے ہی کی جاتی ہیں۔غیروں کو نہیں جا کر کہا جاتا کہ مجھے آپ سے یہ شکایت ہے۔
ویسے اگر آپ ٹیم ورک سے مطمئن ہیں۔ یہ تو بہت اچھی بات ہے۔ :)
~~
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
واہ واہ کیا کہنے۔

باقی تبصرہ تو بعد میں کروں گا مگر سب سے زیادہ مزہ غباریں چھوٹتے دیکھ کر آیا اور کیا عمدہ پھول بوٹے ہیں ، کیسے لگائے ہیں مجھے بھی بتانا۔ :lol: ( میں آبِ گم کے جشن پر رضوان کے ساتھ مل کر جھنڈیاں بھی لگاؤں گا )

اتنی عمدہ تقریر اور وہ بھی اتنے کم وقت میں دوسری (‌میرے ساتھ الیکشن لڑ لڑ‌ کر کم از کم تقریریں کرنی اور فخر کرنا تو آگیا ہے :wink: )

اتنا عمدہ شکریہ ادا کیا ہے کہ دل کرتا ہے روز کوئی نہ کوئی کتاب ختم ہو اور اس طرح کی شکریہ والی پوسٹ‌ پڑھنے کو ملے۔ فیصل عظیم کا کہا سچ ہو رہا ہے کہ ماورا میں لیڈ کرنے کا جذبہ زیادہ ہے محب سے :p (‌الیکشن میں نہیں مانوں گا کبھی یہ )۔ سب سے زیادہ مبارکباد کی حقدار ماورا ہی ہے کیونکہ لکھا تو باقیوں نے بھی کافی ہے مگر ماورا نے باقی سب سے لکھوانے کا کام بھی لیا ہے اور تندہی کے ساتھ خود بھی لکھا ہے (‌رضوان سیکھ لو کچھ اور ظفری سے کچھ لکھوا بھی لو )۔ کتاب کے مکمل ہونے پر بھی سب سے زیادہ ماورا کو ہی خوشی ہوئی ہے اور جس جوش و خروش کا اظہار کیا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ( غباروں اور پھول بوٹوں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے)۔

شمشاد بھائی کی طوفانی رفتار نے کتابیں مکمل کرنے میں بہت مدد دی اور دھڑا دھڑ لکھ کر انہوں نے اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا، کہنے کی ضرورت نہیں سب جانتے ہیں شمشاد کس رفتار کا نام ہے اگر کسی کو شک ہو تو جا کر نو ہزار خطوط چھان لے :D

فریب جو عام طور پر ذرا مصروف رہتے ہیں مگر ان کتابوں کو مکمل کرنے کے لیے انہوں نے کافی وقت نکالا اور چپ چاپ لگ کر بہت سے ابواب لکھے ، میری دعا ہے کہ وہ آئیندہ بھی اسی طرح کام کرتے رہیں اور ٹیم کا حوصلہ بڑھاتے رہیں۔

فیصل عظیم نے تو بہت ہی چپ چاپ کام کیا اور شاید ماورا ہی کام لے سکتی تھی ان سے۔ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر انہوں نے کئی باب لکھے اور اہم کردار ادا کیا۔

قیصرانی گو کہ بعد میں شامل ہوئے مگر خاصی رفتار سے ابواب لکھے اور پیغامات لکھنے کی رفتار سے ذرا ہی کم رفتار رکھی انہوں نے ، ویسے مجھے امید تھی کہ پیغامات جتنی ہی رفتار ہو گی مگر کوئی بات نہیں اگلی کتاب کے لیے رضوان نے گھیر لیا ہے دیکھتے ہیں ( رضوان قیصرانی کو بھی سنھبال لینا بلا کی رفتار ہے اس کی بھی ایسا نہ ہو کہ لکھتے لکھتے کہیں اور ہی نکل جائے یا دوسری کتابیں لکھنے لگ جائیں ہماری چھوڑ کر :wink: )

~~
ہاں سارا ہال میں اکیلے ہی سجایا تھا۔ کسی نے میری مدد نہیں کی تھی۔ آبِ گم کی بار (امید ہے کہ میری زندگی میں ہی مکمل ہو جائے گی) تو ضرور آپ کی رہنمائی کر دوں گی۔

عمدہ تقریریں کرنے میں تو ماہر اپنے سکول کے زمانے سے ہوں۔ جب میں اپنے ہاؤس کی بزمِ ادب کی صدر ہوا کرتی تھی۔ جب سے اپنا ملک چھوڑا ہے تب سے سب کچھ چھوٹ گیا ہے۔

باقی اچھا کیا جو سب کے بارے میں علیحدہ علیحدہ لکھ دیا ہے۔ ویسے سچ بات یہ ہے کہ آپ ہم سب میں سے سست تھے۔ لیکن جیسے بھی تھے مانتی ہوں کہ وقت پر کام کر ہی لیا تھا۔ :p

~~
 
ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ماورا میری مبارکباد کو قصداً نظر انداز کر دیا ہے کیا تم نے ؟ :cry:
~~
آپ کی مبارک باد اتنی بڑی تھی کہ اس پر نظر ہی نہیں پڑی۔ :cry:
آپ کی مبارک باد کا بھی بہت شکریہ۔ اب دیکھیں۔۔ شمشاد بھائی، فریب اور قیصرانی آپ کی مبارک کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ :?
~~
 
الف عین

لائبریرین
ماوراء تم نے لکھا ہے:
آج ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنی مشترکہ محنت سے لائبریری پراجیکٹ میں زاویہ 1 اور زاویہ 2 کی دونوں کتابیں مکمل کر لی ہیں۔ جس سے یہ بات واقعی سچ ثابت ہوتی ہے کہ “ اتفاق میں برکت ہے۔“ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں یہ دوسری اور تیسری کتابیں ہیں جو آج مکمل ہوئی ہیں۔ اس سے پہلےہم سب کو معلوم ہے سیدہ شگفتہ نے پہلی کتاب لکھی تھی۔

کیا کچھ غلط بیانی نہیں ہے؟
اب تک مکمل کتابیں میری یادداشت کے مطابق۔ شگفتہ وغیرہ تصحیح کر دیں:
صحیح مسلم
فردوس ِبریں
عقیدہ تحاویہ
حراء کی روشنی
دیوان
دئے کی آنکھ
پطرس کے مضامین
راشد الخیری (شگفتہ روشنی ڈاللیں کہ کیا یہ ایک ہی مجموعہ تھا؟؟)
مکمل دیوانِ میر
زنداں نامہ
نقشِ فریادی
تلخیاں
باقیاتِ راز
درد کی نیلی رگیں
شام، شفق، تنہائی
اور کہا جا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ کتاب۔۔ اردو ویب کے منتخب افسانے (آپا۔ نطارہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، موذیل۔۔۔۔،۔)
افسوس یہ کہ بےچارے وہاب کی اکیلے کی کوششوں کو بھولے جا رہے ہیں لوگ!!! میری بات تو چھوڑو۔
 
الف عین

لائبریرین
ابھی ایک دوسرے تانے بانے سے معلم ہوا کہ زاویہ ٹی پروگرام کی کتابی شجکل ہے۔ میں تو سمجھا تھا کہ اشفاق احمد کی خود سوانحی ہے۔ یہ تو مایوسی ہی ہوئ۔ کاش کوئ ان کا شاہکار بھی تائپ کرتا۔ گڈریا
 
Top