لائبریری پراجیکٹ کی دو کتابوں کی تکمیل

ماوراء

محفلین
~~
اعجاز صاحب آپ کی بات درست ہے۔ لیکن ہم نے شاعری اور افسانوں کی کتابوں کو اس میں شامل نہیں کیا تھا۔ ورنہ مجھے خود بھی معلوم ہے کہ میں بھی کئی مکمل افسانے لکھ چکی ہوں۔
اور کئی کتابیں جن کا آپ نے یہاں ذکر کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی تک نامکمل ہیں۔ لیکن میں ایک بار پھر ضرور دیکھ لوں گی۔ :)
~~
 
شمشاد

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو ان سب کو جو اس کے اہل ہیں

زاویہ 1 کے 47 ابواب ہیں اور
زاویہ 2 کے 52
تو کل 99 ہی بنتے ہیں۔ 103 تم نے کہاں سے بنا لیے۔
خطوط دیکھے ہوں گے کہ کل کتنے ہیں، یہ نہیں دیکھا کہ کسی نے ایک ہی باب کی کتنی پوسٹس کر دی ہیں۔

اور اعجاز بھائی آپ نے بالکل صحیح کہا کہ اور بھی بہت ساری کتابیں لکھی گئی ہیں اور ماورا سے تو ہے ہی، آپ سے بھی ایک گلہ کہ ایک کتاب “ ایک دن “ جو بانو قدسیہ کی لکھی ہوئی ہے، بہت پہلے میں نے اکیلے ہی لکھ کر پوسٹ کی تھی، اس کا ذکر آپ نے بھی نہیں کیا۔

وہاب بھائی کی کاوشوں کو کیوں نظر انداز کیا گیا؟ انہوں نے اکیلے ہی لائبریری کو چار چاند لگا رکھے ہیں، ان کی دفعہ تو کسی کو کوئی خیال نہیں آیا جشن منانے کا۔

بہرحال ایک بار پھر بہت بہت مبارک پیش کرتا ہوں ان اراکین کو جو اس کے اہل ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
~~
اعجاز صاحب آپ کی بات درست ہے۔ لیکن ہم نے شاعری اور افسانوں کی کتابوں کو اس میں شامل نہیں کیا تھا۔ ورنہ مجھے خود بھی معلوم ہے کہ میں بھی کئی مکمل افسانے لکھ چکی ہوں۔
اور کئی کتابیں جن کا آپ نے یہاں ذکر کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی تک نامکمل ہیں۔ لیکن میں ایک بار پھر ضرور دیکھ لوں گی۔ :)
~~

تمہاری ان مندرجہ بالا دلیلوں کو بھی مان لیتے ہیں۔

“ ایک دن “ نہ تو شاعری کا مجموعہ ہے، نہ ہی افسانوں کی کتاب اور نہ ہی یہ نامکمل ہے۔
 
ماوراء

محفلین
~~
lol۔ یہاں تو لگتا ہے واقعی غلطی ہو گئی ہے۔ حالانکہ میں نے پوسٹ کرنے سے پہلے ایک دو لوگوں سے پوچھا بھی تھا کہ کوئی کچھ رہ گیا ہو تو وہ بتا دیا جائے۔ خیر، کسی کو اتنا اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پوسٹ کوئی محفل کے لیے سند نہیں ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ ایک نئی لسٹ بنا رہے ہیں جس میں لائبریری کی تمام بکس کا نام موجود ہو گا۔ اور اس کی پروف ریڈنگ کے ہم وہ کتابیں ایک دوسرے میں بانٹ دیں گے۔ جس سے ہمیں پتہ چل جائے گا کہ کون سی کتاب مکمل ہو چکی ہے اور کون سی نہیں۔
آپ سب سے گزارش یہی ہے کہ جو جو کتابیں آپ مکمل کر چکے ہیں۔ ان کے نام آپ اسی تھریڈ میں دے سکتے ہیں۔
~~
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:

جب بار بار یاد نہ کروایا جائے تو انسان سے غلطی ہو سکتی ہے۔ یعنی بھول سکتا ہے۔ ویسے اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ :roll:
~~
 
رضوان

محفلین
اعجاز صاحب شکریہ اصلاح کا یہ تمام کتب اور مواد پوسٹ ہوچکا ہے۔ وہاب بھائی لائبریری ٹیم کے سب سے متحرک اور سب سے زیادہ تحریر کرنے والے رکن ہیں۔
یہ دو کتب زاویہ ٹیم (لائبیریری ٹیم کو ذیلی گروہوں میں بانٹا گیا تھا) کی کاوش ہیں۔ زاویہ ٹیم نے مل جل کر ان کتابوں کو مکمل کیا ہے۔ ان کی ستائش سے کسی اور کی خدمات اور کوششوں کو کم تر کرکے دکھانا ہر گز نہیں ہے۔ تمام ساتھیوں نے ازحد محنت کی ہے اپنا قیمتی وقت اردو لائبیریری کی نظر کیا ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ اس تمام مواد کو مناسب ترتیب دیا جائے۔ مہ وش، نعمان اور آصف (دوست بھی شاید) ان تمام تحریروں کو ای بک کی شکل دے رہے تھے مگر اپنی کچھ ذاتی مصروفیات کی بناء پر یہ کام انجام نہیں دے پا رہے اب کسی اور ساتھی کو آگے بڑھنا ہوگا۔ اور تمام مواد کو بہتر انداز میں ترتیب دینا ہوگا۔ وہاب اعجاز، اور تفسیر نے بلاشبہ گراں مایہ کام کر دکھایا ہے۔

غلطی کسی سے نہیں ہوئی اصل میں کئی لوگ کام کر رہے ہیں ایسا ہو جاتا۔
 
ماوراء

محفلین
~~
جی قیصرانی، کل میں نے دیکھی تھی۔ اچھا اب آپ ایک کام کرنے میں مدد تو کر دیں۔ مجھے یقین ہے کہ ضرور کریں گے اس لیے میں کام ابھی ہی بتا دیتی ہوں۔

آپ اردو لائبریری کے ایک کونے سے دیکھنا شروع کریں کہ کون کون سے کتابیں مکمل ہو چکی ہیں۔ اور ساتھ ساتھ میں بھی دیکھتی ہوں۔ اس طرح غلطی ہونے کا امکان کم ہو گا۔
کر رہے ہیں کیا؟ ضروری نہیں کہ سارا ابھی ہی ہو جائے۔
~~
 
قیصرانی

جی میں‌ابھی شروع کر لیتا ہوں۔ ویسے بعض کتب کے اختتام پر یہ نہیں‌لکھا ہوتا کہ وہ مکمل ہو گئی ہیں۔ اس صورت میں‌کیا کروں؟
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
جن کے آخر میں اختتام نہیں لکھا ان کو ابھی رہنے دیجئے۔ اور اعجاز صاحب نے ایک نیا تھریڈ کھولا ہے وہاں پوسٹ کرتے جائیے گا۔
~~
 
اعجاز اختر نے کہا:
ماوراء تم نے لکھا ہے:
آج ہمیں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ ہم نے اپنی مشترکہ محنت سے لائبریری پراجیکٹ میں زاویہ 1 اور زاویہ 2 کی دونوں کتابیں مکمل کر لی ہیں۔ جس سے یہ بات واقعی سچ ثابت ہوتی ہے کہ “ اتفاق میں برکت ہے۔“ اردو ڈیجیٹل لائبریری پراجیکٹ میں یہ دوسری اور تیسری کتابیں ہیں جو آج مکمل ہوئی ہیں۔ اس سے پہلےہم سب کو معلوم ہے سیدہ شگفتہ نے پہلی کتاب لکھی تھی۔

کیا کچھ غلط بیانی نہیں ہے؟
اب تک مکمل کتابیں میری یادداشت کے مطابق۔ شگفتہ وغیرہ تصحیح کر دیں:
صحیح مسلم
فردوس ِبریں
عقیدہ تحاویہ
حراء کی روشنی
دیوان
دئے کی آنکھ
پطرس کے مضامین
راشد الخیری (شگفتہ روشنی ڈاللیں کہ کیا یہ ایک ہی مجموعہ تھا؟؟)
مکمل دیوانِ میر
زنداں نامہ
نقشِ فریادی
تلخیاں
باقیاتِ راز
درد کی نیلی رگیں
شام، شفق، تنہائی
اور کہا جا سکتا ہے کہ ایک مرتبہ کتاب۔۔ اردو ویب کے منتخب افسانے (آپا۔ نطارہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، موذیل۔۔۔۔،۔)
افسوس یہ کہ بےچارے وہاب کی اکیلے کی کوششوں کو بھولے جا رہے ہیں لوگ!!! میری بات تو چھوڑو۔

اعجاز صاحب ، آپ کی بات درست ہے مگر زاویہ 1 اور 2 وہ کتابیں ہیں جن پر ٹیم ورک ہوا ہے شاید اس چیز کو مدِ نظر رکھ کر ماورا نے یہ بات کی ، چلیں اس سے یہ فائدہ تو ہوا کہ جتنی کتابیں مکمل ہوئی ہیں وہ منظرِ عام پر آرہی ہیں۔ ماورا نے اچھی روایت ڈالی ہے اور آئیندہ ہر کتاب پر اسی طرح تقریبِ اختتامیہ منا لیا کریں گے ، اس سے دوسروں کو بھی واقفیت ہو جائے گی اور کتاب سے کچھ آشنائی بھی۔ بہت اچھا ہوگا اگر ہر مکمل کتاب پر ایک مختصر مقدمہ بھی لکھ دیا جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم دوستو،

آپ سب کو اس فقیدالمثال کامیابی پر بہت بہت مبارک ہو۔ آپ لوگ انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج کی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ ہمیں ابھی بھی کئی منزلیں طے کرنی ہیں اور ہمارے سامنے ایک طویل سفر باقی ہے۔ اگر ہم یہ کام پایہ تکمیل تک نہ پہنچا سکیں تو کم از کم آنے والوں کے ایک درخشندہ مثال ضرور چھوڑ جائیں گے۔ آپ کو ایک مرتبہ پھر مبارک ہو۔

والسلام
 
شکر ہے نبیل تم نے یہاں پوسٹ کردیا ورنہ ماورا کو تم پر سخت غصہ تھا کہ ویسے تو بڑی باتیں تھی لائبریری کی اور اب آ کر ایک رپلائی نہیں کیا :wink:
 
قیصرانی

لائبریرین
م۔اوراء نے کہا:
~~
lol۔ یہاں تو لگتا ہے واقعی غلطی ہو گئی ہے۔ حالانکہ میں نے پوسٹ کرنے سے پہلے ایک دو لوگوں سے پوچھا بھی تھا کہ کوئی کچھ رہ گیا ہو تو وہ بتا دیا جائے۔ خیر، کسی کو اتنا اداس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ پوسٹ کوئی محفل کے لیے سند نہیں ہے۔ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ ایک نئی لسٹ بنا رہے ہیں جس میں لائبریری کی تمام بکس کا نام موجود ہو گا۔ اور اس کی پروف ریڈنگ کے ہم وہ کتابیں ایک دوسرے میں بانٹ دیں گے۔ جس سے ہمیں پتہ چل جائے گا کہ کون سی کتاب مکمل ہو چکی ہے اور کون سی نہیں۔
آپ سب سے گزارش یہی ہے کہ جو جو کتابیں آپ مکمل کر چکے ہیں۔ ان کے نام آپ اسی تھریڈ میں دے سکتے ہیں۔
~~
جی مجھے کافی تلاش کے بعد یہ چیزیں ملی ہیں جو مکمل ہیں۔ ایک دو کے نام کنفرم نہیں تھے کہ مکمل ہیں کہ نہیں، تومیں نے لکھ دیا کہ کنفرم کرنا ہے۔
باقی تفصیل یہ ہے۔
ناول:
کتاب کا نام۔ فردوسِ بریں از مولانا عبدالحلیم شرر
لکھاری۔ دوست

افسانہ:
افسانے کا نام: سقراط از پروفیسر مشتاق قمر
لکھاری۔ اظہر الحق

افسانے کا نام: کفن از منشی پریم چند
لکھاری۔ رضوان

افسانے کا نام: توبہ شکن از بانو قدسیہ
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: اجلا تن از بشریٰ‌ رحمٰن
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: چڑیل از احمد ندیم قاسمی(کنفرم کرنا ہے)
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: جلاوطن از ایم مبین
لکھاری:‌ایم مبین

افسانے کا نام: چھت از ایم مبین
لکھاری۔ ایم مبین

افسانے کا نام: رہائی از ایم مبین
لکھاری۔ ایم مبین

افسانے کا نام: بابو گوپی ناتھ از سعادت حسن منٹو
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: سردار جی از خواجہ احمد عباس
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: مٹی کی مونا لیزا از اے حمید
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: آپا از ممتاز مفتی
لکھاری۔ رضوان

افسانے کا نام: دیوتا از ایم مبین
لکھاری۔ ایم مبین

افسانے کا نام: حجٍ اکبر از سعادت حسن منٹو
لکھاری۔ رضوان

افسانے کا نام: محرومٍ وراثت از (کنفرم کرنا ہے)
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: رواج کی بھینٹ از مصورِ غم علامہ راشدالخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: آنندی از غلام عباس
لکھاری۔ رضوان

افسانے کا نام: اس ہاتھ دے اس ہاتھ لے از مصورٍ غم علامہ راشد الخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: میں نے کیا دیکھا از مصورٍ غم علامہ راشد الخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: شہیدٍ معاشرت از مصورِ غم علامہ راشدالخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: توصیف کا خواب از مصورِ غم علامہ راشدالخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: تفسیرٍ عبادت از مصورِ غم علامہ راشدالخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: سوتیلی ماں کا آخری وقت از مصورِ غم علامہ راشدالخیری
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

افسانے کا نام: آشیانہ از خواجہ احمد عباس
لکھاری۔ ماوراء

افسانے کا نام: انخلاء از ایم مبین
لکھاری۔ ایم مبین

افسانے کا نام: گردش از ایم مبین
لکھاری۔ ایم مبین

افسانے کا نام: نظارہ از قرۃ العین حیدر
لکھاری۔ ماوراء

مکتوبات: اپنی حقیقت اپنے قلم سے از بہادر یار جنگ
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

مضمون: مختصر افسانے کی 13 خصوصیات از ڈاکٹر عندلیب شادانی
لکھاری۔ باذوق

مضمون: اردو کا مستقبل، امکانات اور اندیشے از سنجے گوڈ بولے و کرشن مھشیوری
لکھاری۔ ماوراء

تراجم: کبڑا داؤد از صادق ہدایت، مترجم : ح ر مہر
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

مزاح نگاری: پطرس کے مضامین
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ نے مکمل فائل کی صورت میں‌ اپ لوڈ کیا۔

سر سید احمد خان: سر سید کی کہانی ان کی اپنی زبانی
راوی۔ الطاف حسین حالی
لکھاری۔ سیدہ شگفتہ

شاعری پر تنقیدی مضامین: ن م راشد از
لکھاری۔ وہاب اعجاز خان

اردو نثر: زاویہ 1 و زاویہ 2 از اشفاق احمد
لکھاری۔ لائبریری ٹیم

اردو نثر اور شاعری پر میں کافی گڑبڑا گیا ہوں۔ اتنا کافی ہے فی الحال۔
بےبی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
~~
شکریہ قیصرانی، اب آپ ذرا سانس لے لیں۔ باقی ہم مل کر بعد میں کر لیں گے۔
ویسے مجھے لگتا ہے کہ شگفتہ سسٹر نے آ کر اپنا خطبہ اسی بارے میں دینا تھا۔ :D
~~
 
بہت اچھے میرے بچو ، اسی طرح لگن سے کام کرتے رہو اور جو کام اوروں نے کرنے تھے وہ بھی کرتے جاؤں۔ میرا سر ایک بار پھر فخر سے بلند کردیا ہے تم دونوں نے ۔ :)
 
Top