لائبریری پراجیکٹ کیلئے پی ڈی ایف (PDF)

مہوش علی

لائبریرین
ابتک ہماری گفتگو اس مقام تک پہنچی تھی کہ لائیبریری کتب کو نیٹ پر ایچ ٹی ایم ایل میں کیسے پیش کیا جائے۔

محب نے "ابن انشاء کے مضامین" کو ٹائپ کیا ہے۔

میں نے انہی مضامین کی ایک پی ڈی ایف فائل بنائی ہے۔ آپ لوگوں سے درخواست ہے کہ اس کے کوالٹی پر تبصرہ فرمائیں۔

میں نے اس میں نفیس نستعلیق کا بولڈ ورژن استعمال کیا ہے، اور میری رائے یہ ہے کہ اس بولڈ شکل میں اس کی کوالٹی اور خوبصورتی انپیج کے نوری نستعلیق سے کسی طرح کم نہیں ہے۔

میں اس معیار سے بالکل مطمئین ہوں۔ صرف ایک پرابلم ہے، اور وہ یہ کہ نفیس نستلیق کو پی ڈی ایف میں استعمال کرنے سے اس کا سائز کچھ بڑا ہو جاتا ہے۔ یعنی چھوٹی فائلز کے لیے ایک صفحے کا سائز تقریبا 12 کے۔بی تک پہنچ جاتا ہے۔ مگر جوں جوں فائل بڑی ہوتی جاتی ہے، فی صفحہ سائز کم ہوتا جاتا ہے۔

اور اگر فائل میں 200 صفحات ہیں، تو فی صفحہ سائز 5 تا 6 کلو بائیٹ رہ جاتا ہے۔

پی ڈی ایف فائل ذیل کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں۔

http://www.shiachat.com/forum/index.php?act=Attach&type=post&id=20331
 

مہوش علی

لائبریرین
شکریہ آصف۔

میں نے اوپر پی ڈی ایف فائل میں صفحہ کا سائز A4 رکھا ہے تاکہ لوگ اگر پرنٹ کرنا چاہیں تو کر سکیں۔

لیکن اگر پرنٹ نہ کرنا ہو، اور پی ڈی ایف فائل کا مقصد صرف ویب پر ہی کتاب کو پڑھنا ہے، تو پھر صفحہ کی فارمیٹنگ میں تبدیلی کرنی پڑی گی اور کتاب کے طرز پر دو Colums پر مشتمل فارمیٹنگ استعمال کی جا سکتی ہے۔

ذیل میں آپ اس کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔ نیٹ پر کتاب پڑھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

http://www.shiachat.com/forum/index.php?act=Attach&type=post&id=20335
 

رضوان

محفلین
سائٹ پر پیغام Sorry, an error occurred. If you are unsure on how to use a feature, or don't know why you got this error message, try looking through the help files for more information
نمودار ہو رہا ہے!
 

مہوش علی

لائبریرین
رضوان، میں نے لنک پھر سے چیک کیے ہیں اور میرا فلاک اس پی ڈی ایف فائل کو آسانی کے ساتھ کھول رہا ہے (تھوڑا وقت لگتا ہے کیونکہ ایکروبیٹ ریڈر پہلے کھلتا ہے)۔

دوسری صورت میں آپ رائیٹ کلک کر کے "سیو ایز" کی آپشن استعمال کریں۔ پھر ایکروبیٹ ریڈر کو الگ سے کھول کر اس فائل کو کھولیں۔

یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ آپ کا ایکروبیٹ ریڈر پرانے ورژن کا ہو، اس لیے یہ پیغام آ رہا ہے۔

ََََََََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ویسے محفل کے ایڈمنسٹریٹر حضرات سے گذارش ہے کہ وہ ہم غریب غرباء کو بھی یہاں پر فائل اپلوڈ کرنے کی اجازت دے دیں۔ کبھی کبھار اس فیچر کی کمی شدید مشکل میں مبتلا کر دیتی ہے۔
 

آصف

محفلین
مہوش اب آپ فائلیں اپلوڈ کر سکتی ہیں۔

پی ڈی ایف اچھی لگ رہی ہے۔ میرے خیال میں ہمیں پی ڈی ایف کو اتارنے کیلئے ضرور رکھنا چاہئے جیسا کہ میں پہلے بھی تجویز کر چکا ہوں۔ کیا فونٹ اس کے اندر ایمبیڈڈ ہے؟ باقی 12 صفحے کی مسل کیلئے یہ سائز تھوڑا بڑا ہے۔ کیا آپ فردوسِ بریں کو ٹیسٹ کے طور پر لے کر اس کی پی ڈی ایف بنا کر رکھ سکتی ہیں؟ اس سے ہم سب کو کافی اندازہ ہو جائیگا۔

اور دوسرا میں نے دو کالمی پی ڈی ایف دیکھی تھی مجھے تو بالکل صحیح نظر آرہی تھی۔ دونوں فائلوں میں البتہ املاء کی بہت غلطیاں ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر نفیس نستعلیق بھی الفاظ کو درست نہیں دکھا رہا۔
 

زیک

مسافر
مہوش علی نے کہا:
میں نے اوپر پی ڈی ایف فائل میں صفحہ کا سائز A4 رکھا ہے تاکہ لوگ اگر پرنٹ کرنا چاہیں تو کر سکیں۔

ہم بیچارے تو A4 پرنٹ نہیں کر سکتے۔ اسے لیٹر سائز میں سکیڑنا پڑے گا۔ :(

لیکن اگر پرنٹ نہ کرنا ہو، اور پی ڈی ایف فائل کا مقصد صرف ویب پر ہی کتاب کو پڑھنا ہے، تو پھر صفحہ کی فارمیٹنگ میں تبدیلی کرنی پڑی گی اور کتاب کے طرز پر دو Colums پر مشتمل فارمیٹنگ استعمال کی جا سکتی ہے۔

ذیل میں آپ اس کا ایک نمونہ ملاحظہ فرمائیں۔ نیٹ پر کتاب پڑھنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔

http://www.shiachat.com/forum/index.php?act=Attach&type=post&id=20335

فارمیٹ اچھا ہے مگر رنگ نہیں۔ کالا اور سفید صحیح رہتا ہے۔

جلی حروف عام سے بہتر لگ رہے ہیں۔

کیا لائبریری ٹیم کو فائل اپلوڈ کی سہولت نہیں ہے؟
 

مہوش علی

لائبریرین
آصف، فائل اپلوڈ کی سہولت مہیا کرنے کا شکریہ۔

اس پی ڈی ایف فائل میں فونٹ ایمبیڈڈ ہیں اور اسے ہر سسٹم میں بغیر کسی مشکل کے پڑھا جا سکتا ہے۔

اس پی ڈی ایف فائل کو میں نے صرف تجرباتی طور پر تیار کیا تھا تاکہ آپ سب کو اندازہ ہو جائے۔ باقی مجھے خود معلوم ہے کہ اس میں املاء کی بہت غلطیاں ہیں، اور اسی طرح بہت سے الفاظ صحیح نظر نہیں آ رہے وغیرہ وغیرہ۔

میں اصل مقصد آپ لوگوں تک یہ پیغام پہنچانا تھا کہ نفیس نستعلیق فونٹ کو پی ڈی ایف کے لیے نارمل حالت میں استعمال کیا جائے تو یہ اتنا خوبصورت نظر نہیں آتا، مگر اس کا بولڈ ورژن استعمال کیا جائے تو پی ڈی ایف فائل بہت خوبصورت بنتی ہے۔



کچھ نا معلوم وجوہات کی بنا پر فردوسِ بریں کی فائل میرے اوپن آفس میں نہیں کھل رہی ہے۔ (اوپن آفس میں یہ بیماری موجود ہے اور دو تین مرتبہ یہ واقعہ پہلے بھی میرے ساتھ ہو چکا ہے، اور اس کی وجوہات ابھی تک نا معلوم ہیں)۔

شاید اعجاز صاحب اس مسئلے پر روشنی ڈال سکیں۔

مختصرا، میں ایم ایس ورڈ کا استعمال نہیں جانتی، اور نہ ہی میرے پاس ایکروبیٹ ڈسٹلر ہے کہ جس کی مدد سے میں ورڈ فائل کو پی ڈی ایف میں تبدیل کر سکوں۔ (چند فری سوفٹویئر نیٹ پر موجود تو ہیں ، مگر وہ ہائپر لنک نہیں دیتے، اور اسی بنیاد پر Table of Contents بھی مردہ ہائپر لنکز پر مشتمل ہوتی ہے۔

بہرحال میں دیکھتی ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔



زکریا،

لیٹر سائز صفحہ استعمال کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ اسی طرح جس طرح کا آپ ٹیکسٹ کا رنگ چاہیں گے، وہی رنگ بھر دیا جائے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
افسوس کے ساتھ مجھے آپ لوگوں کو یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ فردوسِ بریں کے فائل میرے اوپن آفس میں نہیں کھل رہی ہے۔ وجوہات ابھی تک نامعلوم ہیں۔

میں نے دوسری بڑی بڑی فائلز کھولنے کی کوشش کی اور ان میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی۔

ایم ایس ورڈ میں میں یہی کام کرنے سے قاصر ہوں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ایم ایس ورڈ میں Coulums بنانے کی سہولت موجود نہیں ہے۔ (ہو سکتا ہے کہ ورڈ 2003 میں ہو، مگر میرے پاس ایکس پی ہے)۔

اگر مجھے آپ کسی اور کتاب کی ورڈ فائل مہیا کر دیں، تو میں اوپن آفس میں اس کی فارمیٹنگ کرنے کی کوشش کر سکتی ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے نعمان اور مہوش کو لائبریری ٹیم گروپ میں شامل کر لیا ہے۔ اس گروپ کے پاس لائبریری پراجیکٹ کی تقریباً تمام سب فورمز میں اٹیچمنٹ‌ پوسٹ‌ کرنے کے پرمیشن ہیں۔ مہوش اور نعمان چیک کرکے بتائیں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
فی الحال مجھے اٹیچمنٹ والا بکس نظر نہیں آ رہا ہے۔ (بلکہ جب سے آصف نے بتایا تھا کہ میں اٹیچمنٹ لگا سکتی ہوں، اُس وقت سے کوشش کر رہی ہوں، مگر کامیابی نہیں ہو رہی)۔


بلکہ مجھے ابھی فردوسِ بریں کی پی ڈی ایف فائل اپلوڈ کرنی تھی۔ بہرحال، آپ اس کو ذیل کے لنک سے ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں

http://s63.yousendit.com/d.aspx?id=0BNMCR2G8HH2A0J3M91NI1RKFR


میں نے اس فائل کو مجبورا مائکرو سافٹ ورڈ میں بنانے کی کوشش کی ہے۔ مگر چونکہ م س ورڈ میرے لیے اجنبی ہے، اس لیے چند چیزیں ویسی نہیں ہیں جیسی میں چاہ رہی تھی۔

زکریا، آپ کے کہنے کے مطابق میں نے لیٹر سائز صفحے کا انتخاب کیا ہے۔ پی ڈی ایف فائل بنانے کے لیے میں نے ایک فری سوفٹ ویئر کا استعمال کیا ہے، جو کہ اتنی اچھی اور واضح پی ڈی ایف فائل نہیں بناتا۔

میرا خیال ہے کہ پی ڈی ایف بنانے کے لیے صرف ایکروبیٹ ڈسٹلر استعمال کیا جائے (اوپن آفس میں بھی پی ڈی ایف فائل بنانے کی سہولت موجود ہے، مگر اسکا پی ڈی ایف انجن نفیس نستعلیق فونٹ کے ساتھ صحیح کام نہیں کر سکتا اور بیچ میں کچھ الفاظ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتے ہیں)۔

پی ڈی ایف فائل کا سائز بھی مجھے کچھ پریشان کر رہا ہے۔ اس فائل میں صفحات کی تعداد 108 ہے، جبکہ فائل کا سائز ٍ1٫2 ایم بی ہے۔ (یعنی تقریبا 10کلو بائیٹ فی صفحہ۔

آپ بتائیے کہ کیا ہماری محفل کے پاس اتنی سپیس اور بینڈ وڈتھ ہے کہ ایسے بڑی فائلوں کو اپلوڈ کیا جا سکے؟

اگر نفیس نستعلیق کی جگہ غدیر یا کوئی اور اردو فونٹ استعمال کیا جائے، تو اس کا پی ڈی ایف فائل کا سائز تقریبا آدھا ہو کر 500 تا 600 کلو بائیٹ رہ جائے گا۔ (میرے تجربے کے مطابق نفیس نستعلیق ٹھیک دوگنا سائز لیتا ہے)۔
 

آصف

محفلین
بھئی مجھے تو یہ نہايت عمدہ لگ رہی ہے۔ سائز تھوڑا بڑا ہے۔ دوسرا اتنا زیادہ ٹیکسٹ دیکھ کر صحیح اندازہ ہوتا ہے کہ نفیس نستعلیق بہت زیادہ خوبصورت نہیں ہے۔ ابھی جیسا کہ محسن حجازی صاحب نے بتایا تھا ہنٹنگ وغیرہ سے بہت بہتری لائی جاسکتی ہے۔
میرے خیال میں اردو کتابوں کیلئے پي ڈی ایف نہایت ضروری متبادل ہے اور ضرور رکھا جانا چاہئے۔ بہر حال دوسرے احباب کی رائے جاننا ضروری ہے۔

غدیر کا کوئی نمونہ ہے یہاں؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آصف، ڈاؤنلوڈ سیکشن میں جو فونٹ انسٹالر موجود ہے وہ غدیر فونٹ‌ بھی انسٹال کر دیتا ہے۔ مجھے بعد میں اس غلطی کا احساس ہوا ہے کہ اس انسٹالر میں نفیس ویب نسخ کا پرانا ورژن شامل ہو گیا ہے۔

اگر تمہارے سسٹم پر غدیر ہو تو تم پوسٹ پیج پر اپنے ٹیکسٹ پر غدیر سٹائل بھی سیٹ‌ کر سکتے ہو۔
 

عارف

محفلین
چند دن قبل ہی میرا اس محفل پر آنا ہوا- اردو پیڈ، ایڈیٹر سے لیکر فورم اور لائبریری جیسے پراجیکٹ بہت شاندار طریقے سے چلانے پر مبارکباد قبول کریں اور keep up the good work!

پی ڈی ایف فائل نہایت عمدہ ہے- میری نظر میں پی ڈی ایف فائلوں کا استعمال ایچ ٹی ایم ایل سے بہتر اور لچکدار ہے- تاہم فارمٹنگ کے لئے قابلِ تصحیح ورژن رکھنا ہوگا-

- غالباً وکی سائٹ پر غلطیوں کی تصحیح کا کام بہتر انجام دیا جاسکتا ہے - اس پر تبدیلیوں کا ٹریک رہتا ہے- (کتابوں کے تناظر میں)

- سٹایلوں‌ کے استعمال ‌سے کتابوں‌ کو یکساں‌ رکھنے میں آسانی رہے گی- اسکے لئے ورڈ Templateمرتب کی جا سکتی ہے- (ایچ ٹی ایم ایل کے لئے سٹائل شیٹ ؟)‌

- فونٹ سائز بڑھا کر پڑھنے میں آسانی پر تجربہ کیا جاسکتا ہے-

- فونٹ subsetting کے ذریعے سے پی ڈی ایف فائل کے حجم پر قدرے بہتری آسکتی ہے-
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم عارف اور خوش آمدید۔

آپ کی ستائش کا شکریہ۔ امید کرتا ہوں کہ آپ اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور اسی طرح اپنے قیمتی مشوروں سے نوازتے رہیں گے۔

میں یہ گزارش کرتا چلوں کہ آج کل ہم لوگ فورم میں وکی پیڈیا کی انٹگریشن پر کام کر رہے ہیں۔ اس میں کامیابی کی صورت میں ہم لائبریری پراجیکٹ پر پہلے سے بہت بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔

مجھے یہاں پیش کی گئی pdf فائل میں یہ سقم نظر آیا ہے کہ یہ سادہ html یا chm فائل کی نسبت کچھ سائز میں بڑی ہے۔ اس کی وجہ غالباً اس میں استعمال ہونے والا نستعلیق فونٹ ہے۔ بہرحال ہم اسی سلسلے میں hit and trial کے انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انشاءاللہ جلد ہی فارمیٹ کو بھی سٹینڈرڈائز کر لیں گے۔

اب آپ لگے ہاتھوں تعارف کی فورم میں اپنا مختصر (یا تفصیلی) تعارف پوسٹ کر دیں۔ :p
 

عارف

محفلین
وعلیکم اسلام نبیل،

خوش آمدید کا شکریہ- انشاءاللہ میں‌ پہلی فرصت پر اپنا تعارف پوسٹ کر دوں‌گا- آپ کو تو معلوم ہی ہے کہ اردو لکھائی میں شروع میں کچھ دیر لگتی ہے :) (Even for a software engineer who is playing with keyboard all the time)


--
عارف زبیری
 

الف عین

لائبریرین
ابھی اپنے بنائے "نگار" فانٹ کی زپ فائل بھی اپ لوڈ کی ہے۔ اس کے علاوہ ایک تجربہ 'نگار' فانٹ کا اور کیا ہے میں نے۔ اس میں ممتاز مفتی کے افسانے کا پ ڈ ف بنایا ہے۔ یہ ایک کالم ہے لیکن صفحے میں حاشئے زیادہ رکھے ہیں۔ یہ محض نمونے کے لئے، س میں ابی فوٹر وغیرہ نہیں ہیں (اردو ویب داٹ آرگ کی پیشکش) اور نوُ ایف ڈی ایل بھی نہیں دیا ہے۔ یہاں اپ لوڈ کر رہا ہوں اسے۔
ایک غلطی کی نشان دہی بھی یہاں ہی کر دوں۔ مہوش کی ای بکس میں اردو ویب داٹ آرگ کی جگہ محض اردو ویب داٹ کی پیشکش لکھا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میں ذیل میں افسانہ "آپا" کی نفیس نستعلیق میں بنی ہوئی پی ڈی ایف اٹیچ کر رہی ہوں۔

سائز نگار: 78 کلوبائیٹ
سائز نفیس: 125 کلو بائیٹ

یعنی تقریبا 135 فیصد سائز بڑا ہے۔

بہرحال، اگرچہ کہ ذاتی طور میں نفیس نستعلیق کو ناپسند کرتی ہوں (خصوصی طور پر جب یہ غیر ضروری طور پر مشکلات پیدا کرتا ہے)، مگر اردو داں طبقے کی نفسیات کو دیکھتے ہوئے نفیس نستعلیق سے کسی بھی کم چیز پر کمپرومس کرنا مشکل ہو گا۔

اور یہ کمپرومس شاید اُس وقت تک کرنا پڑے جبتک پاک نستعلیق فونٹ میدان میں نہیں آ جاتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک کمرشل حل بھی ویسے موجود ہے۔

اور یہ ہے "جوہر نستعلیق" کا پی ڈی ایف فائلز میں استعمال۔ میں نے اس کی فائل بھی ساتھ منسلک کر دی ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جوہر نستعلیق فونٹ پی ڈی ایف کے لیے فی الحال سب سے بہتر حل نظر آتا ہے، مگر جب تک خود سے اس پر تجربات نہ کر لیے جائیں، اُس وقت تک قطعی طور پر کچھ کہنا مشکل ہے (یعنی اسکا سائز کا ہو گا، اور کیا اس میں انگریزی کی سپورٹ موجود ہے؟۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ)۔

یہ فونٹ اردو ماہر کے ساتھ آتا ہے اور اردو ماہر کی قیمت 120 ڈالر ہے۔
 

آصف

محفلین
ویسے تو نفیس بھی اچھا گزارہ کرتا ہے لیکن یہ پطرس کا مضمون کس میں لکھا ہے؟ جوہر نستعلیق؟؟ میں نے نہیں سنا لیکن بہت خوبصورت ہے۔ کیا مجھے یہ فونٹ مل سکتا ہے؟

البتہ ایک مسئلہ ہے اگر کاپی کریں تو ٹیکسٹ کے بجائے کیڑے مکوڑے آ جاتے ہیں۔
 
Top