واقع ہو جسمین ہندوستان ہو اور ہندوستان کے تین ٹکڑے ہین اون
مین سے متوسط ہندوستان یاخاص ہندوستان مین ہو طول اسکا انگریزی
حساب پر جودالسلطنت لندن سے گنا ہی پہلے حساب سے بیس
درجے کم ہو اسکے سوا کسی اور حساب مین فرق نہین یہ شہر بہت پران
ہو اگرچہ یہان کے راجہ کبھی مکوک فارس کے اور کبھی کماؤن اور کبھی قنوج
اور کبھی دکن کے راجاؤن کے تابعدار رہے اور کبھی خود بھی بغیر کسیکی
تابعدار ی کے حکومت کی الاجب سے یہ شہر آباد ہو اراجاؤ نکی دارلحکومت
اور بادشاہون کی دارالسلطنت سے خالی نہین رہا صرف آٹھ زمانے
ایسے گذرے ہین کہ اون دونون مین یہان دارالسطنت نہین رہی ایک تو
وہ زمانہ ہو کہ جب راجہ ہشتر نے راجہ جرجودھن پر فتح پائی اور یہان سے
اوٹھ کر ہستنا پور مین راج کیا اور سات پشت تک وہین راج رہا جب نمی
عرف راجہ ڈشت دان راجہ ہوا اوسکے زمانے مین گنگا ایسی زور سے
چڑھی کہ سارا شہر ہستنا اور کا یہ گیا تناوس راجہ نے پہلے کی شکی ندی
کے کنارے دکن کے ملک مین شہر آباد کرنا شروع کیا اور آخر کو پھر
یہان چلا آیا اور اسی مقام کو دارالحکومت رکھا دوسرا وہ زمانہ ہو کہ جب
راجہ بکرما جیت والی اوجین نے راجہ بھگونت کو ہی پر فتح پائی اور اس شہر
کو چھین لیا اور دارالحکومت اوجین ہی کو رکھا اور اس شہر مین اوسکی طرف سے