لائبریری ٹیم میں نئے ممبران کو خوش آمدید

جو ممبران فسانہ عجائب کی ٹائپنگ میں سرگرم ہیں ، ان سب کو لائبریرین بنا دیا گیا ہے اور اب وہ براہ راست لائبریری کے زمرے میں کتاب کی متعلقہ لڑی میں پوسٹ کر سکیں گے۔ مقدس نے فسانہ عجائب کی ٹائپنگ پر گفتگو کے دھاگے میں اطلاع دی ہے مگر اس لڑی میں باضابطہ ممبران کو اطلاع دی جا رہی ہے تاکہ ایک تو مبارکباد دی جا سکے ، دوسرا اگر کوئی ممبرابھی لائبریرین نہیں بنا تو اس لڑی میں اس کی نشاندہی ہو سکے۔
نئے لائبریری ممبران کے نام یہ ہیں:

محمد عمر
سید عاطف علی
سیما علی
نور وجدان
صابرہ امین
اوشو
قرۃالعین اعوان
جاسمن
 
سید رافع

محفلین
کیا کوئی بھی ناول افسانہ یا کتاب ٹائپ کی جا سکتی ہے؟ یا پیشگی اجازت درکار ہے؟ یا لائبریری ممبر ہی کتاب منتخب کرتے ہیں۔
 
مقدس

لائبریرین

ہم کوئی بھی کتاب ٹائپ نہیں کر سکتے۔۔ سب سے پہلے آپ کو یہ دیکھنا ہوتا کہ وہ کتاب کاپی رائٹس سے آزاد ہے یا نہیں اور اس کے علاوہ بھی بہت سی چیزیں جانچی جاتی ہیں۔۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسی کتاب ہے جس پر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو ضرور اپنی سجیشن دیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ارکان محفل اپنی تجاویز ضرور پیش کریں لیکن بہتر ہے کہ فیصلہ لائبریری پراجیکٹ کے منتظمین ہی کریں۔
 
سیما علی

لائبریرین
جو ممبران فسانہ عجائب کی ٹائپنگ میں سرگرم ہیں ، ان سب کو لائبریرین بنا دیا گیا ہے اور اب وہ براہ راست لائبریری کے زمرے میں کتاب کی متعلقہ لڑی میں پوسٹ کر سکیں گے۔ مقدس نے فسانہ عجائب کی ٹائپنگ پر گفتگو کے دھاگے میں اطلاع دی ہے مگر اس لڑی میں باضابطہ ممبران کو اطلاع دی جا رہی ہے تاکہ ایک تو مبارکباد دی جا سکے ، دوسرا اگر کوئی ممبرابھی لائبریرین نہیں بنا تو اس لڑی میں اس کی نشاندہی ہو سکے۔
نئے لائبریری ممبران کے نام یہ ہیں:

محمد عمر
سید عاطف علی
سیما علی
نور وجدان
صابرہ امین
اوشو
قرۃالعین اعوان
جاسمن
نوازش
علوی صاحب:):)
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
مجھے بھی خوشی ہوتی گر میں اردو محفل کے لیے کچھ کر پاتی۔ لیکن اسٹڈی کی وجہ سے وقت نہیں دے پاؤں گی ٹیچر کی اپنی اسائنمنٹ تھی جو کہ میم نے مجھے ذمہ داری سونپ دی لکھتے لکھتے ہاتھ درد میں مبتلا ہوگیا:) ٹیسٹ بھی نہ دے سکی اس لیے پڑھائی کی وجہ سے میری لائبریرین حسرت دم توڑ گئی ہے!
 
کوئی بات نہیں ، آپ جب فرصت ملے تو شامل ہو جائیں۔
 
Top