لائبریری ٹیم توجہ کرے - لائبریری پراجیکٹ کے سٹیٹس کے بارے میں کچھ معلومات درکار

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے کافی عرصے سے لائبریری پراجیکٹ کے حالیہ سٹیٹس کے بارے میں چند معلومات درکار ہیں۔ میں نے اس بارے میں فورم پر بھی پوسٹ کیا ہے اور کچھ دوستوں سے ذاتی پیغام میں بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک مجھے کہیں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ میں ایک مرتبہ پھر سے اپنے سوالات کا اعادہ کر رہا ہوں۔ میرے اندازے کے مطابق اس وقت لائبریری ٹیم کے چالیس کے قریب ممبران ہیں، ان میں سے یقیناً کوئی نہ کوئی مجھے یہ معلومات ضرور فراہم کر دیں گے۔ ذیل میں یہ سوالات لکھ رہا ہوں:

- اس وقت لائبریری پراجیکٹ کے تحت کون کون سے متون پر کام جاری ہے؟
- لائبریری پراجیکٹ میں آخری مکمل ہونے والے متون کونسے ہیں؟
- لائبریری پراجیکٹ کی فیچر کے طور پر کونسے مکمل شدہ متون کو پیش کیا جا سکتا ہے؟

فی الحال انہی سوالات کے جواب مل جائیں تو اچھا ہوگا۔ میں لائبریری پراجیکٹ کی فعالیت کا اندازہ لگانا چاہ رہا ہوں اور ایسے اقدامات پر غور کر رہا ہوں جن کے ذریعے اس پراجیکٹ کو بہتر انداز میں فعال کیا جا سکے۔ اس کے لیے لائبریری پراجیکٹ کی منیجمنٹ اور لائبریری ٹیم میں بھی ردوبدل درکار ہوگا۔ باقی دوست بھی اس سلسلے میں اپنی تجاویز پیش کر سکتے ہیں۔ مذکورہ بالا معلومات حاصل ہونے کے بعد میں اس سلسلے میں مزید بات کروں گا۔
والسلام
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم نبیل صاحب،

میں اس وقت (انفرادی طور پر، اپنی رفتار سے) جن پراجیکٹس پر کام کر رہا ہوں وہ لکھ دیتا ہوں:

- منشی پریم چند کے افسانوں کی کتاب "واردات" (تقریباً 60 فیصد مکمل ہو چکی ہے)
- میر انیس کے مرثیوں کا انتخاب (تیسرے مرثیے پر کام کر رہا ہوں، دس کرنے کا ارداہ ہے)
- خواجہ حسن نظامی کی خود نوشت "آپ بیتی" (ابھی ابتدا میں ہے)۔
- سر سید احمد کے مضامین کا انتخاب (دس میں سے تیسرے پر کام جاری ہے)
- غالب، امیر خسرو اور اقبال کے فارسی منتخب کلام مع منظوم اردو تراجم۔

اسکے علاوہ جو کام میں انفرادی طور پر مکمل کر چکا ہوں ان میں:

- سعادت حسن منٹو کے افسانوں کی مکمل کتاب "آتش پارے"
- سعادت حسن منٹو کے افسانوں کی مکمل کتاب "سیاہ حاشیے"
- احمد ندیم قاسمی کے مضامین کی (کاپی رائٹس فری) کتاب "تعلیم اور ادب و فن کے رشتے"
- میرے مرتب کردہ اردو شعراء کے امام حسین (ع) کی بارگاہِ عقیدت میں پیش کردہ سلام بعنوان "شاہ است حسین"۔
- میرے مرتب کردہ "غالب کے لطیفے"

اور یہ سارا کام میں اردو لائبریری پر بھی منتقل کر چکا ہوں۔

اسکے علاوہ "ٹیم" کی صورت میں جن کاموں میں میں نے حصہ لیا ہے ان میں:

- مولانا حالی کا "مقدمۂ شعر و شاعری" (یہ تقریباً 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے اور ساتھ ساتھ لائبریری پر بھی منتقل ہو رہا ہے)۔
- میر امن دہلوی کی داستان "باغ و بہار" (لائبریری پر منتقل ہو چکی ہے)
- ابنِ انشا کے خطوط بنام خلیل الرحمٰن اعظمی
- ڈپٹی نذیر احمد کا ناول "توبتہ النصوح" (یہ شاید عمران سیریز کے علاوہ محفل پر مکمل ہونے والا آخری پراجیکٹ تھا)۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ برادرم وارث، جزاک اللہ خیر۔
آپ نے اپنے کام کے بارے میں تو کافی تفصیل سے بتا دیا ہے۔ باقی دوست بھی اگر کچھ معلومات فراہم کر دیں تو اس سے لائبریری پراجیکٹ کی عمومی پراگریس کے بارے میں اندازہ لگانا ممکن ہو جائے گا۔
 

ماوراء

محفلین
میں لائبریری میں مزید کتابیں برقیانے کے بجائے۔۔۔ان کی پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی کے کام کو پہلے کرنا چاہ رہی ہوں۔ بلکہ توبتہ النصوح کی ورڈ فائل بنا کر میں نے اعجاز انکل کو بھیجی تھی، جس کی وہ پروف ریڈنگ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد میں اس کو وکی پر پوسٹ کر دوں گی۔
دوسرا علی پور کا ایلی اور زاویہ کی بھی ورڈ فائلز بنا رہی ہوں۔
محفل کی سالگرہ پر میں نے سب سے درخواست کی تھی کہ جن کتابوں کو انھوں نے اردوایا ہے، ان کے روابط ایک جگہ پوسٹ کریں، جن میں سے کچھ کے روابط میں نے دئیے۔۔ وارث اور حجاب نے بھی جو کام کیا اس کے روابط پوسٹ کیے۔ مقصد یہی تھا کہ جو وکی پر منتقل نہیں ہوا اسے وہاں منتقل کر دیا جائے گا۔
روابط کی لسٹ
وارث کے دئیے گئے روابط
حجاب نے جو افسانے لکھے

لائبریری کے اراکین کی اگر ٹائپنگ، پروف ریڈنگ اور وکی پر منتقلی کی الگ الگ ٹیم بنا دی جائے۔ تو بہت آسانی ہو جائے گی۔
 

عزیزامین

محفلین
لائبریری میں میرا شامل ہونا ممکن ہے ہو سکے تو وائلڈ لائف پرجیکٹ ہی مل جاے؟ کیا میرے لیے یہ ممکن ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے انفرادی طور پر قدسیہ بانو کی " ایک دن " مکمل کی تھی۔

منٹو کے چند ایک افسانے بھی انفرادی طور پر لکھ کر پوسٹ کیئے تھے۔

اس وقت انفرادی طور پر " الفاروق" پر کام کر رہا ہوں۔

ٹیم ورک کے طور پر زاویہ ایک اور دوئم، علی پور کا ایلی، آب گُم، عمران سیریز کی کئی ایک کتابیں، باغ و بہار، توبۃ النصوح اور کئی دیگر کتابیں برقیانے میں ہاتھ بٹایا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ نبیل بھائی ۔

میں اس وقت دوسرے سسٹم پر ہوں تاہم کچھ اپڈیٹ لکھی جا سکتی ہے یہاں ۔

فیچر کے طور پر کچھ عنوانات ذپ کر رہی ہوں ۔

تکمیل شدہ عنوانات زیادہ تر وہ ہیں جن پر انفرادی کام ہوا ہے ۔ ٹیم ورک میں اور انفرادی تکمیل شدہ عنوانات کی ایک فہرست میں نے اپڈیٹ کی تھی ان میں سے کچھ کا ذکر یہاں اراکین کر چکے ہیں کچھ مزید عنوانات درج ذیل ہیں :


سرسید کی کہانی خود ان کی زبانی
اللہ میاں کے مہمان
الو ہمارے بھائی ہیں
اقبال شناسی کے زاویے
الکھ نگری
آنکھیں
آواز دوست
آزادی کے چراغ
باتیں ہماری رہ گئیں
ٹام سایر کے کارنامے
حیات بہادر یار جنگ
حریف سنگ
چہار زندان انسان
خطبات اقبال
دشت سوس
راز حیات
زمزمہ پاکستان
طوفان اشک
عام فکری مغالطے
قطرہ قطرہ قُلزم
کوہ دماوند
کچھ یادیں کچھ باتیں
گفتگو
سب رس
سقراط
سکوت
شہادت
شہاب نامہ
صبا اکبر آبادی کے ایک انٹر ویو سے اقتباس
صحرا کی ٹھنڈی شامیں
محبت
ماضی کے مزار
متاع لب
نمود
ڈاکٹر جمیل جالبی
کُبڑا داود
کافر
دو کلا کار
یاد گار غالب از مولانا حالی

دیگر انفرادی عنوانات ابھی اس فہرست میں اور بھی شامل ہونا ہے اس کے لیے مجھے دوسرے سسٹم پر بھی دیکھنا ہو گا ۔ کچھ عنوانات ایسے بھی ہیں جن کی تکمیل کنفرم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے لیے متعلقہ اراکین سے رابطہ کر کے یہ فہرست مکمل ہو جائے گی مزید اگر کسی رکن نے کسی عنوان پر انفرادی کام کیا ہو تو وہ بھی شامل ہو سکے گا۔

اسی طرح جاری عنوانات کی بابت دیگر اراکین نشاندہی کر رہے ہیں ابھی ۔ میں آخر میں مکمل فہرست پوسٹ کروں گی تاکہ اگر کوئی رکن از خود کسی عنوان پر کام کر رہے ہیں اور ابھی تک ذکر نہیں کیا تو معلوم ہو جائے پہلے ۔
جاری عنوانات کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ان میں بھی انفرادی عنوانات کی تعداد ۔

یہ بھی نشاندہی کر دوں یہاں کہ سال کے آخر تک اگر کوئی انہونی پیش نہ آئی تو کم و بیش آٹھ سو عنوانات مکمل ہو جائیں گے انشاء اللہ ۔


اب کچھ مختلف فہرست :

میں کچھ نکات یہاں درج کر رہی ہوں ان میں سے کچھ پر کام ہو چکا ہے اور کچھ نکات کے لیے دیگر اراکین کی شمولیت ضروری ہے بالخصوص ذیلی ٹیموں کی تشکیل کے لیے وغیرہ کہ وہ کس ذیلی ٹیم کے لیے اپنا نام دینا چاہیں ۔

عمومی سوالات
لائبریری میں شمولیت کا خود کار طریق
لائبریری راہنما نکات
لائبریری سروے / شمولیت کے لیے فارم
فلو ورک
لائبریری آنلائن ٹیم
ذیلی ٹیمیں
لائبریری متوازی آفلائن ٹیم
لائبریری ایڈوائزری کمیٹی ---- تقریبا تین سے پانچ افراد
لائبریری ٹیم ممبرز مخصوص اوتار استعمال کر سکیں گے
یہ اوتار فہد بھائی ڈیزائن کر رہے ہیں ۔


اسکین متن :

عمران سیریز اور جاسوسی دنیا کے ناول جو قیصرانی صاحب نے اسکین اور اپلوڈ کیے اور مزید کرنا ہے اس کے علاوہ اس وقت ھزار سے کچھ کم متون میرے پاس ذاتی طور پر جمع ہیں کچھ اسکین ہو چکے ہیں اور اپلوڈ ہونا ہیں بقیہ تمام اسکین ہونا ہیں ۔

اگر دیگر اراکین اسکین کی بابت کام کر رہے ہوں یا ارادہ رکھتے ہوں تو یہاں نشاندہی کر دیں ۔

کچھ مسائل بھی سامنے آئے جیسے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ جو ہمہ وقت رہتا ہے یا رفتار کا مسئلہ ، اسی طرح مختلف اراکین کی وقتا فقتا دستیابی و عدم دستیابی کا مسئلہ ۔ ۔ ۔ اس وجہ سے ایک مستقل کمیونیکیشن اراکین کی آپس میں نہیں ہو پاتی جس کی وجہ سے کسی نئے عنوان پر کام کا آغاز یا کسی جاری عنوان پر کام کا تسلسل تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے میں نے ایک متوازی ٹیم لائبریری کے لیے تشکیل کرنے کا ارادہ کیا تھا اس ٹیم سے انٹرنیٹ کے ذریعے نہیں بلکہ براہ راست رابطہ رہے گا اور یہ ٹیم بھی لائبریری کے لیے کام کرتی رہے گی ۔ بالخصوص کسی جاری متن / عنوان پر کام کی رفتار برقرار رکھنے میں معاون ثابت ہوگی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
لائبریری میں میرا شامل ہونا ممکن ہے ہو سکے تو وائلڈ لائف پرجیکٹ ہی مل جاے؟ کیا میرے لیے یہ ممکن ہے؟



السلام علیکم

عزیز امین بھائی ، آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں لائبریری پراجیکٹ میں ۔ یہ بتائیں کہ کیا آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی ٹیکسٹ / کتاب موجود ہے جس پر آپ کام کرنا چاہیں یا اپنی کوئی تحریر شامل کرنا چاہیں یا کچھ اور ہے آپ کے ذہن میں ؟
 

عزیزامین

محفلین
کچھ باتیں بتانا ضروری ہیں

السلام علیکم

عزیز امین بھائی ، آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں لائبریری پراجیکٹ میں ۔ یہ بتائیں کہ کیا آپ کے پاس اس حوالے سے کوئی ٹیکسٹ / کتاب موجود ہے جس پر آپ کام کرنا چاہیں یا اپنی کوئی تحریر شامل کرنا چاہیں یا کچھ اور ہے آپ کے ذہن میں ؟
میں آن لائن ریسرچ کروں گا پر اردو ادب کے متعلق نہیں سوری میرے پاس کتاب نہیں کیا کوئی وائلڈ لائف پرو جیکٹ ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ سب دوستوں کا معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ اس سے مجھے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

عزیز امین، یہاں لائبریری پراجیکٹ پر بات ہو رہی ہے۔ اگر آپ کسی اور پراجیکٹ کی تجویز پیش کرنا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی اور تھریڈ شروع کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میرے پ“اس اس وقت ذاتی انفرادی طور پر کم از کم سو کتابیں ہیں۔ جن میں تفہیم القرآن، دعوت القرآن اور معارف القرآن کی پہلی جلد جو مکمل تائپ ہو چکی ہیں شامل ہیں۔ ہر دو چار دن میں مجھے کوئی نہ کوئی ان پیج فائل مل جاتی ہے۔ اب میں نے یہاں اپ ڈیٹ دینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ یہاں تک کہ میری اپنی سائٹ پر بھی مہینوں بعد اپ ڈیٹ ممکن ہوتی ہے۔ کہ جب تدوین مکمل ہو اور ان کےنمونے کے ویب پیجیز بن جائیں تو اپنی سائٹ کو اپ ڈیٹ کروں۔
ماورا۔ کیا میں توبۃ النصوح کی فائل تصحیح کے بعد نہیں بھیجی؟؟
 

عزیزامین

محفلین
سمجھ گیا

آپ سب دوستوں کا معلومات فراہم کرنے کا بہت شکریہ۔ اس سے مجھے خاطر خواہ مدد ملے گی۔

عزیز امین، یہاں لائبریری پراجیکٹ پر بات ہو رہی ہے۔ اگر آپ کسی اور پراجیکٹ کی تجویز پیش کرنا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے کوئی اور تھریڈ شروع کر سکتے ہیں۔
شاید میں موزوں لائیبرری ممبر نہیں؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top