لائبریری میں تقریب !

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شگفتہ صاحبہ میری شگفتگی ختم ہو گئی یہاں تک پہنچتے پہنچتے
عجیب لوگ ہیں پورے آٹھ صفحات دیکھتا آیا ہوں لیکن کچھ بھی نہیں۔ آپ لوگ نہیں کرسکتے تخریب ، تخریب میں اتنی دیر اور اتنی بحث کے بعد تو اب سارا عالم آپ لوگوں کے ارادے جان چکا ہوگا
ہاں اگر کوئی تقریب ہے تو وہ تقریب بھی سیاسی جلسے جیسے ہی لگتی ہے سارا علاقہ اعلانات کر کر کے اوازار کیا ہوا ہے صرف ایک گھنٹہ کی سمع خراشی کے لیے ۔ اگر کچھ کرنا ہے تو اب بغیر کسی تاریخ اور دن کے اعلان کے کر لو میں اس تقریب میں شرکت کر کے واپس جا رہا ہوں
صدق اللہ العظیم
 

ماوراء

محفلین
createflower.gif


85468953dq3.jpg
السلام علیکم لائبریری اراکین،

امید ہے کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے۔ جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ لائبریری میں ایک تقریب منعقد ہونے جا رہی ہے۔ اس کا پہلا مقصد یہی ہے کہ ہم نئے لائبریری ارکان کو لائبریری میں خوش آمدید کہنا چاہ رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ہم چند ایک اہم کام بھی شامل کریں گے، جس کی تفصیل آپ کو ہفتے کو شروع ہونے والی تقریب کے تھریڈ میں مل جائے گی۔ آپ تمام اراکین سے اس تقریب میں شرکت کی درخواست ہے اس سے ہم سب کی لائبریری میں دلچسپی ظاہر ہوسکے گی۔

پاکستان کے وقت کے مطابق ہفتہ 3 نومبر 2007 شام 7،8 بجے کے درمیان۔ اگر آپ اس وقت نہیں آ سکتے تو تقریب اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ اتوار کسی بھی وقت آ سکتے ہیں۔

شکریہ۔


85468953dq3.jpg


createflower.gif
 

ماوراء

محفلین
ہفتے کی شام کو آ جائیں۔ باقی بس ٹھیک ہے۔ لیکن سات ، آٹھ سے پہلے نہیں آنا۔۔۔ایسا نہ ہو کہ آپ کو انتظ۔۔۔۔۔ار ہی کرنا پڑ جائے۔

اور میں نے پی ایم میں دعوت نامہ نہیں بھیجا۔ امید ہے سب یہیں پڑھ لیں گے۔
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی درج ذیل چیزوں کے بارے میں سوچا ہے۔ لائبریری ارکان اس پر بات کریں گے۔
- استقبالیہ
- لائبریری لوگو
- لائبریری کیٹلاگ
- عمران سیریز
- علی پور کا ایلی (آخری خطبہ شگفتہ کا رہتا ہے)
- باغ و بہار کا جشن
- آئندہ لکھا جانے والا متن
- - - - - - -

نوٹ: تقریب میں کھانے پینے کا اپنا اپنا بندوبست ہو گا۔lol
 

شمشاد

لائبریرین
یہ سب کچھ م س ن پر ہو گا یا اردو محفل میں۔

اور کھانے اپنا ساتھ لے کر آنا ہے یا وہاں کینٹین کا بندوبست ہے؟
 

ماوراء

محفلین
اردو محفل پر ہی انشاءاللہ ہو گا۔

کوئی کینٹین نہیں ہے۔ گھر سے سب لنچ بکس میں کھانا لے کر آئیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تسلیم، سب کی طرف سے تسلیم

لیکن یہاں تو ہفتہ کو ایک تقریب منائی جا رہی ہے۔ آپ ضرور آئیے گا۔
 
Top